نعت نمبر 170 قرآن دے جب اسوۂ سرکار کی مثال پھر ہے فضول دانشِ اغیار کی مثال نکتہ ور اور فلسفہ دان و مورخیں دیتے ہیں اُنؐ کے سیرت و کردار کی مثال صبحِ ازل سے شامِ ابد تک نہ مل سکے واللہ اوجِ سیدِ ابرار کی مثال والیل جس کی شان ہے والفجر جس کا وصف اُس زلف کی نہ اس رُخِ ضوبار کی مثال اقرا باسمِ ربِّکَ نازل ہوئی جہاں اُس کے مکیں کی اور نہ اس غار کی مثال بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇 www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
نعت نمبر 169 آقاۓ ؐ کل امامِ حرمؐ کی نہیں مثال کہف الوریٰؐ شفیعِ اممؐ کی نہیں مثال اسرارِ کن ہیں رحمت و الطافِ ایزدی عالم میں جاودانِ کرم کی نہیں مثال آدمؑ کو سجدہ اصل تھا تعظیمِ مصطفیٰ ؐ نورِ خدا ؐ کے جاہ و حشم کی نہیں مثال محوِ طواف جن و ملک ہیں مدینے میں قبلہ ءِ قدس بابِ عدم کی نہیں مثال یکتا ہے خود میں گنبدِ اخضر کی سبزگی دربارِ جود ، خلدِ ارم کی نہیں مثال بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇 www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
نعت نمبر 168 وہ حسنِ بے مثال کی زندہ مثال ہیں میرے نبی جمال کی زندہ مثال ہیں بولہب قادیان کا اندھا ہو کہ شمر یہ سب لَعِیں زوال کی زندہ مثال ہیں سینے میں ان کے ختمِ نبوت کا نور ہے وہ نورِ با کمال کی زندہ مثال ہیں اب تک وہیں کھڑے ہیں وہ پودے کھجور کے جو آمنہ کے لال کی زندہ مثال ہیں شاہِ عرب ہیں کتنے زمانوں کا آئینہ ماضی کی اور حال کی زندہ مثال ہیں بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇 www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
نعت نمبر 167 نورِ یزداں کی مثال مہرِ تاباں کی مثال کائناتِ رنگ و بو کے آپؐ امکاں کی مثال فتنۂ دوراں کے بیچ مردِ میداں کی مثال خشک سالی میں ہیں آپؐ ابرِ باراں کی مثال آپؐ سا کوئی نہیں فخرِ انساں کی مثال بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇 www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
نعت نمبر 166 کوئی کیا دے مرے مصطفیٰ کی مثال ان کے لطف و کرم کی عطا کی مثال دیکھو پر نور سارا جہاں ہو گیا مل نہیں سکتی نورِ خدا کی مثال شاہِ کونین کا کوئی ثانی نہیں کون لائے گا خیر الورٰی کی مثال جن کے مکھڑے کی حق نے ہے کھائی قسم کیسے دے کوئی ان کی ضیاء کی مثال وہ جو سارے رسولوں کے سلطان ہیں کیسے دوں ان کے جود و سخا کی مثال بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇 www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
نعت نمبر 165 جہاں ضروری ہوئی خوبصورتی کی مثال وہاں میں دوں گا فقط صورتِ نبی کی مثال جو غم زدوں کو ملے گی نبی کی آمد سے کہیں بھی ہو گی نہ محشر میں اُس خوشی کی مثال مقدساتِ جہاں اک طرف اور ایک طرف مرے رسول کی ہے پاک دامنی کی مثال جو مجھ سے پوچھے گا کوئی کہ راہِ راست ہے کیا تو دوں گا میں اُسے دینِ محمدی کی مثال زمیں پہ آئے سوا لاکھ انبیائے کرام مگر نہیں ہے کہیں پر بھی آخری کی مثال بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇 www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
نعت نمبر 164 (اعزازی نعت مبارکہ) جو ڈھونڈتے ہیں مرے نبی کی مثال کوئی بتائیں ہوتی ہے نور کی بھی مثال کوئی وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے جوتے سلائی کرتے کسی بھی سلطان کی ہے ایسی مثال کوئی وہ عائشہ کو سکھاتے آٹے کا گوندھنا بھی کسی کے گھر میں ہے اتنی اچھی مثال کوئی کمال ہے ناں درود لقمے بھی ان پہ بھیجیں دکھاے دنیا میں اس طرح کی مثال کوئی ہے اس سے بہتر درود مسعود پیش کردو مگر نہ لاو ثنا میں ہلکی مثال کوئی پروفیسر مسعود الرحمن مسعود بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇 www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
نعت نمبر 163 نبی کے جُود و سَخا کی مثال ہے ہی نہیں کوئی بھی ان کی عطا کی مثال ہے ہی نہیں انہی کی نسل میں بازو کٹائے جاتے ہیں ! کہیں یہ رسمِ وفا کی مثال ہے ہی نہیں وہ ایک لاکھ سے زائد نبی بھی افضل ہیں مگر حبیبِ خدا کی مثال ہے ہی نہیں نجوم و شمس بھی ان سے ہی نور لیتے ہیں ! کہیں بھی ایسی ضیا کی مثال ہے ہی نہیں وہ سنگ بار عدو کو دعائیں دیتے ہیں ! کمالِ صبر و رضا کی مثال ہے ہی نہیں بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇 www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
نعت نمبر 162 وہ حبیب ِ خدا بے مثال جس کی ہے ہر ادا بے مثال نعمتیں فیض سرکار کا رحمت ان کی عطا بے مثال کیسے جائے گدا چھوڑ کر جب ہے ان کی سخا بے مثال دیکھ قرآن میں جا بجا مصطفےٰ کی ثنا بے مثال جو جلائے ہیں میلاد پر ان دیوں کی ضیا بے مثال بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇 www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
نعت نمبر 161 بے مثل کی کہاں سے بھلا ڈھونڈیے مثال قرآن, پاک سے ہی فقط دیجیے مثال والشمس تیرا مکھڑا ہے والیل تیری زلف ترا خلق ہے عظیم، بیاں کیجیے مثال اہل,عجم سے کیسے ہو رفعت حضور کی؟ تھک ہار کر یہ بولے عرب ! چھوڑیے مثال محبوب,کبریا کی ولادت ہے عنقریب گھر گھر چراغاں کیجیے مت پوچھیے مثال آقا کی شان لکھنے سے عاجز مرا قلم سوچوں سے ماورا ہے اگر سوچیے مثال بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇 www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
Manzoom Channel منظوم چینل
نعت نمبر 170
قرآن دے جب اسوۂ سرکار کی مثال
پھر ہے فضول دانشِ اغیار کی مثال
نکتہ ور اور فلسفہ دان و مورخیں
دیتے ہیں اُنؐ کے سیرت و کردار کی مثال
صبحِ ازل سے شامِ ابد تک نہ مل سکے
واللہ اوجِ سیدِ ابرار کی مثال
والیل جس کی شان ہے والفجر جس کا وصف
اُس زلف کی نہ اس رُخِ ضوبار کی مثال
اقرا باسمِ ربِّکَ نازل ہوئی جہاں
اُس کے مکیں کی اور نہ اس غار کی مثال
بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇
www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Manzoom Channel منظوم چینل
نعت نمبر 169
آقاۓ ؐ کل امامِ حرمؐ کی نہیں مثال
کہف الوریٰؐ شفیعِ اممؐ کی نہیں مثال
اسرارِ کن ہیں رحمت و الطافِ ایزدی
عالم میں جاودانِ کرم کی نہیں مثال
آدمؑ کو سجدہ اصل تھا تعظیمِ مصطفیٰ ؐ
نورِ خدا ؐ کے جاہ و حشم کی نہیں مثال
محوِ طواف جن و ملک ہیں مدینے میں
قبلہ ءِ قدس بابِ عدم کی نہیں مثال
یکتا ہے خود میں گنبدِ اخضر کی سبزگی
دربارِ جود ، خلدِ ارم کی نہیں مثال
بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇
www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Manzoom Channel منظوم چینل
نعت نمبر 168
وہ حسنِ بے مثال کی زندہ مثال ہیں
میرے نبی جمال کی زندہ مثال ہیں
بولہب قادیان کا اندھا ہو کہ شمر
یہ سب لَعِیں زوال کی زندہ مثال ہیں
سینے میں ان کے ختمِ نبوت کا نور ہے
وہ نورِ با کمال کی زندہ مثال ہیں
اب تک وہیں کھڑے ہیں وہ پودے کھجور کے
جو آمنہ کے لال کی زندہ مثال ہیں
شاہِ عرب ہیں کتنے زمانوں کا آئینہ
ماضی کی اور حال کی زندہ مثال ہیں
بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇
www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Manzoom Channel منظوم چینل
نعت نمبر 167
نورِ یزداں کی مثال
مہرِ تاباں کی مثال
کائناتِ رنگ و بو کے
آپؐ امکاں کی مثال
فتنۂ دوراں کے بیچ
مردِ میداں کی مثال
خشک سالی میں ہیں آپؐ
ابرِ باراں کی مثال
آپؐ سا کوئی نہیں
فخرِ انساں کی مثال
بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇
www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Manzoom Channel منظوم چینل
نعت نمبر 166
کوئی کیا دے مرے مصطفیٰ کی مثال
ان کے لطف و کرم کی عطا کی مثال
دیکھو پر نور سارا جہاں ہو گیا
مل نہیں سکتی نورِ خدا کی مثال
شاہِ کونین کا کوئی ثانی نہیں
کون لائے گا خیر الورٰی کی مثال
جن کے مکھڑے کی حق نے ہے کھائی قسم
کیسے دے کوئی ان کی ضیاء کی مثال
وہ جو سارے رسولوں کے سلطان ہیں
کیسے دوں ان کے جود و سخا کی مثال
بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇
www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Manzoom Channel منظوم چینل
نعت نمبر 165
جہاں ضروری ہوئی خوبصورتی کی مثال
وہاں میں دوں گا فقط صورتِ نبی کی مثال
جو غم زدوں کو ملے گی نبی کی آمد سے
کہیں بھی ہو گی نہ محشر میں اُس خوشی کی مثال
مقدساتِ جہاں اک طرف اور ایک طرف
مرے رسول کی ہے پاک دامنی کی مثال
جو مجھ سے پوچھے گا کوئی کہ راہِ راست ہے کیا
تو دوں گا میں اُسے دینِ محمدی کی مثال
زمیں پہ آئے سوا لاکھ انبیائے کرام
مگر نہیں ہے کہیں پر بھی آخری کی مثال
بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇
www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Manzoom Channel منظوم چینل
نعت نمبر 164 (اعزازی نعت مبارکہ)
جو ڈھونڈتے ہیں مرے نبی کی مثال کوئی
بتائیں ہوتی ہے نور کی بھی مثال کوئی
وہ اپنے ہاتھوں سے اپنے جوتے سلائی کرتے
کسی بھی سلطان کی ہے ایسی مثال کوئی
وہ عائشہ کو سکھاتے آٹے کا گوندھنا بھی
کسی کے گھر میں ہے اتنی اچھی مثال کوئی
کمال ہے ناں درود لقمے بھی ان پہ بھیجیں
دکھاے دنیا میں اس طرح کی مثال کوئی
ہے اس سے بہتر درود مسعود پیش کردو
مگر نہ لاو ثنا میں ہلکی مثال کوئی
پروفیسر مسعود الرحمن مسعود
بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇
www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Manzoom Channel منظوم چینل
نعت نمبر 163
نبی کے جُود و سَخا کی مثال ہے ہی نہیں
کوئی بھی ان کی عطا کی مثال ہے ہی نہیں
انہی کی نسل میں بازو کٹائے جاتے ہیں !
کہیں یہ رسمِ وفا کی مثال ہے ہی نہیں
وہ ایک لاکھ سے زائد نبی بھی افضل ہیں
مگر حبیبِ خدا کی مثال ہے ہی نہیں
نجوم و شمس بھی ان سے ہی نور لیتے ہیں !
کہیں بھی ایسی ضیا کی مثال ہے ہی نہیں
وہ سنگ بار عدو کو دعائیں دیتے ہیں !
کمالِ صبر و رضا کی مثال ہے ہی نہیں
بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇
www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Manzoom Channel منظوم چینل
نعت نمبر 162
وہ حبیب ِ خدا بے مثال
جس کی ہے ہر ادا بے مثال
نعمتیں فیض سرکار کا
رحمت ان کی عطا بے مثال
کیسے جائے گدا چھوڑ کر
جب ہے ان کی سخا بے مثال
دیکھ قرآن میں جا بجا
مصطفےٰ کی ثنا بے مثال
جو جلائے ہیں میلاد پر
ان دیوں کی ضیا بے مثال
بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇
www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Manzoom Channel منظوم چینل
نعت نمبر 161
بے مثل کی کہاں سے بھلا ڈھونڈیے مثال
قرآن, پاک سے ہی فقط دیجیے مثال
والشمس تیرا مکھڑا ہے والیل تیری زلف
ترا خلق ہے عظیم، بیاں کیجیے مثال
اہل,عجم سے کیسے ہو رفعت حضور کی؟
تھک ہار کر یہ بولے عرب ! چھوڑیے مثال
محبوب,کبریا کی ولادت ہے عنقریب
گھر گھر چراغاں کیجیے مت پوچھیے مثال
آقا کی شان لکھنے سے عاجز مرا قلم
سوچوں سے ماورا ہے اگر سوچیے مثال
بارہویں سالانہ منظوم ردیفی نعتیہ مشاعرہ 2026 میں شامل تمام نعوت کی فہرست کا لنک 👇
www.facebook.com/share/p/198Df8wMRL/
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Load more