AAG TIMES

25 साल पापा विधायक और 5 साल बेटा फिर भी तार के लिए कोई और जिम्मेदार?
मीडिया कर्मी डीएम को पत्रक दें तो फिर विधायक का क्या काम?
विधायक जी पद से त्यागपत्र दें।
AAG TIMES #abbasansari #MukhtarAnsari #aksharma #islamabad #mau

1 week ago | [YT] | 0

AAG TIMES

سیرا سپر اسٹار ریٹیلرس میٹ میں مئو کے نیشنل پائپ فیٹنگ کے ڈائیریکٹر ابولکلام کو اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

3 weeks ago | [YT] | 1

AAG TIMES

آپ کی پوری زندگی عورتوں کے ساتھ رحمت ،شفقت، حسن سلوک اور نگہداشت کا روشن نمونہ ہے:مولانا سہیل ندوی aagtimes.in/india/1428/

3 weeks ago | [YT] | 0

AAG TIMES

شہر کانگریس کمیٹی کے صدر سلمان جمشید پیش کرتے ہیں جشن آزادی کی پرخلوص مبارکباد۔
#aagtimes #15august #JashneAzadi #Mubarak #mau

1 month ago | [YT] | 4

AAG TIMES

آنجہانی کلپناتھ رائے کی برسی کے موقع پر ان کی اہلیہ ڈاکٹر سدھا کلپناتھ رائے اور ان کی بیٹی ویشنوی رائے نے صدر اسپتال پہنچ کر انکی آدم قد مورتی پر گلپوشی کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کیا۔
#aagtimes #latestnews #kalpanathrai #mau

2 months ago | [YT] | 1

AAG TIMES

یوپی اسمبلی میں بی ایس پی کے واحد رکن اوما شنکر سنگھ کا علاج کے دوران ہوا انتقال۔
کافی دنوں سے وہ بلڈ کینسر سے متاثر تھے۔
ان کے انتقال کی خبر سے سیاسی حلقوں میں شدید رنج و غم کا ماحول ہے۔
AAG TIMES #UmashankarSingh #mlarasda #bsp #up

2 months ago | [YT] | 5

AAG TIMES

مئو ناتھ بھنجن (نامہ نگار)
ساون کے پہلے پیر کے موقع پر ضلع گنگا سمیتی، مئو کی جانب سے ماحولیاتی تحفظ اور ندیوں کی صفائی کے تئیں عوامی بیداری بڑھانے کے مقصد سے شجر کاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام شریمتی سودامی دیوی کانونٹ اسکول، مئو کے احاطے میں منعقد ہوا، جس میں اسکول کے طلبہ و طالبات اور حاضرین نے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔
ہندوستانی روایت اور سناتن ثقافت میں ہندی کیلنڈر کے بارہ مہینوں کی اپنی خاص اہمیت ہے، لیکن ساون کے مہینے کو خاص طور پر مقدس مانا جاتا ہے۔ اس مہینے میں عقیدت مند گنگا میں غسل کر کے گنگا جل لے کر مختلف شوالوں میں بھگوان شیو کا جل ابھیشیک کرتے ہیں اور عقیدت کے ساتھ بیل پتر، آک کے پھول اور دیگر نباتات پیش کرتے ہیں۔ اسی مذہبی عقیدے کو ماحولیاتی تحفظ سے جوڑتے ہوئے ضلع گنگا سمیتی کے ذریعے ساون کے پہلے پیر پر شجر کاری پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام میں مئو نگر پالیکا پریشد کے چیئرمین ارشد جمال مہمان خصوصی کے طور پر موجود رہے اور انہوں نے اسکول کے احاطے میں آم اور بیل کے پودے لگا کر ماحولیاتی تحفظ کا پیغام دیا۔ اس موقع پر حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے ارشد جمال نے کہا کہ جس طرح معزز وزیر اعظم کی جانب سے 'ایک پیڑ ماں کے نام' مہم کے ذریعے زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کے لیے لوگوں کو ترغیب دی جا رہی ہے، اسی طرح ہمیں اپنی روزمرہ کی زندگی میں بھی ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دینی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی شخص نئی گاڑی خریدے، تو اسے ماحولیاتی تحفظ کے تئیں اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے گاڑی کے پہیوں کی تعداد کے برابر پودے لگانے کا عزم کرنا چاہیے۔ یعنی دو پہیہ گاڑی خریدنے پر دو پودے اور چار پہیہ گاڑی خریدنے پر چار پودے لگائے جائیں۔ ڈسٹرکٹ پروجیکٹ آفیسر، ضلع گنگا سمیتی مئو، ڈاکٹر ہیمنت یادو نے موجود طلبہ و طالبات کو ندیوں کی صفائی اور ماحولیاتی تحفظ کے تئیں بیدار کرتے ہوئے کہا کہ ساون کے اس مقدس موقع پر ہم سب کو عہد کرنا چاہیے کہ شیو لنگ پر چڑھائی جانے والی پوجا کی اشیاء کو ندیوں میں نہ بہائیں۔ پوجا کی اشیاء کو مقررہ جگہ پر اکٹھا کر کے مٹی میں دبا دیا جائے یا مناسب طریقے سے اسے ٹھکانے لگایا جائے، تاکہ ہماری ندیاں صاف ستھری، شفاف اور آلودگی سے پاک رہیں۔
انہوں نے کہا کہ مذہبی عقیدہ اور ماحولیاتی تحفظ ایک دوسرے کے لیے لازم و ملزوم ہیں۔ اگر ہم اپنی مذہبی روایات کی پیروی ماحول کے تئیں حساسیت کے ساتھ کریں، تو ندیوں اور آبی ذخائر کو آلودگی سے بچایا جا سکتا ہے۔ پروگرام کے دوران اسکول کے احاطے میں آم اور بیل سمیت مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے اور موجود طلبہ و طالبات اور عوام کو پودوں کے تحفظ اور باقاعدہ دیکھ بھال کے لیے ترغیب دی گئی۔ ساون کے پہلے پیر پر ضلع گنگا سمیتی مئو کی جانب سے چلائی گئی ماحولیاتی تحفظ مہم کے پروگرام میں اسکول کے منیجر جے پرکاش پرجاپتی، پرنسپل امیش چندر، اسسٹنٹ ٹیچر کھربھان یادو، وبھا رائے، پرینکا سنگھ، پریتی راجبھر وغیرہ موجود رہے۔
#aagtimes #savan #arshadjamal #mau #LatestNews

2 months ago | [YT] | 6

AAG TIMES

مئو علم کا بغداد ہے،علم کا مرکز ہے اور ہندوستانی سلفیوں پر مئو کا احسان ہے۔ڈاکٹر عبد الرحمٰن aagtimes.in/city/1376/

2 months ago | [YT] | 8

AAG TIMES

आज जो साहिबे मसनद है कल नहीं होंगे
किराएदार हैं ज़ाती मकान थोड़ी हैं।
राहत इन्दौरी
AAG TIMES #rahatindori #latestnews #protest #cockroachJanataparty #cjp

2 months ago | [YT] | 3

AAG TIMES

मऊ जनपद के रैनी गांव में सड़क किनारे 11000 वोल्ट का बिजली का खंबा बारिश में गिर जाने से करंट के उतरने का खतरा बना हुआ है। प्राप्त सूचना के अनुसार बरलाई मोड़ से पूरा घाट जाने वाले रास्ते पर रैनी के पास बिजली का खंबा उखड़ कर खेत में गिरा पड़ा हुआ है परंतु अभी तक बिजली विभाग की कोई टीम उक्त स्थान पर नहीं पहुंच सकी है जिसके कारण स्थानीय लोगों में काफी चिंता पाई जा रही है कि यदि समय रहते उक्त खंबे की मरम्मत नहीं की गई तो 11 000 वोल्ट का करंट खेत में उतर सकता है जिससे जानी नुकसान के पहुंचने का खतरा बना हुआ है। मऊ जनपद नगरीय विकास एवं ऊर्जा मंत्री एके शर्मा का गृह जनपद है। स्थानीय लोगों ने बिजली विभाग से तत्काल उक्त खंबे की मरम्मत करने का अनुरोध किया है।
#aagtimes #bijlivibhag #Urjamantri #aksharma

2 months ago | [YT] | 3