Qari Hammad Rind

📌 About This Channel: Qari Hammad Rind
Welcome to the official YouTube channel of Qari Hammad Rind, dedicated to powerful Islamic speeches and the art of public speaking in an Islamic context.

🎙️ Inspiring Islamic Speeches
🎤 Training on Khitabat (Islamic Public Speaking)
🕌 Spiritual Talks based on Quran & Sunnah
📚 Educational content for aspiring Khateebs and speakers
🌍 Relevant topics with an Islamic perspective

Our goal is to educate, inspire, and empower Muslim youth and aspiring speakers to convey the message of Islam with clarity, confidence, and wisdom. Whether you're a student of deen, a future khateeb, or someone seeking motivational Islamic reminders — this channel is for you.

📌 Subscribe now and join the journey of impactful Islamic communication!

📩 Contact / Collaboration: [Add your contact info here


Qari Hammad Rind

https://youtu.be/-5-BKWPheLY
Is Jumma Bayan mein namaziyon se hone wale 3 aam gunahon aur ghaltiyon ke bare mein aham deeni naseehat ki gayi hai: wazu mein pani zaya karna, masjid mein dunya ki baat karna aur bachon ko namaz ki saf se hatana.

#JumaBayan #JummaBayan #Hamare3Gunah #NamaziyonKe3Gunah #Namaz #Gunah #Wazu #Masjid #NamazKiGhaltiyan #MasjidKeAdaab #SindhiBayan #SindhiIslamicBayan #IslamicBayan #DeeniBayan #QariHammadRind

2 weeks ago (edited) | [YT] | 0

Qari Hammad Rind

🌙 ماہِ ربیع الاول | فضائل، برکات، مسائل

سنت اور سیرت — محبتِ رسول ﷺ کا حقیقی راستہ

ربیع الاول اسلامی سال کا تیسرا قمری مہینہ ہے۔

🌿 ربیع الاول کی وجہ تسمیہ

1۔ ’’ربیع‘‘ عربی میں موسمِ بہار کو کہا جاتا ہے، اور ’’اول‘‘ کے معنی ہیں: پہلا۔

لہٰذا ربیع الاول کے معنی ہوئے: پہلا موسمِ بہار۔

موسمِ بہار دو زمانوں پر مشتمل ہوتا ہے: ایک ابتدائی زمانہ، جس میں کلیاں اور پھول کھلتے ہیں، اور دوسرا وہ زمانہ جب پھل پک جاتے ہیں۔

پہلے زمانے کو ربیع الاول یعنی پہلا موسمِ بہار، جبکہ دوسرے زمانے کو ربیع الثانی یعنی دوسرا موسمِ بہار کہا جاتا ہے۔

جب ان مہینوں کے یہ نام رکھے جا رہے تھے تو اس وقت بہار کے یہی موسم تھے، پھر بعد میں ان مہینوں کے یہی نام پڑ گئے۔

2۔ علامہ ابن کثیرؒ نے لکھا ہے کہ ’’ربیع الاول‘‘ ’’ارتباع‘‘ سے نکلا ہے، جس کے معنی ہیں موسمِ بہار میں قیام کرنا۔

چونکہ عرب لوگ اس مہینے میں سفر کرنے کے بجائے موسمِ بہار گزارنے کی غرض سے گھروں میں قیام پذیر ہوتے تھے، اس لیے اس مہینے کا نام ’’ربیع الاول‘‘ رکھا گیا۔

🌹 ماہِ ربیع الاول کی فضیلت

اس مہینے میں سرورِ دو عالم، حضور اقدس جناب محمد رسول اللہ ﷺ دنیا میں تشریف لائے، اور یہ مقام کسی اور مہینے کو حاصل نہیں۔

اسی لیے جب آپ ﷺ سے پیر کے دن روزے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ ﷺ نے اس کی فضیلت کی ایک وجہ یہ بیان فرمائی کہ:

’’اس دن میں پیدا ہوا۔‘‘

جب پیر کے دن روزہ کو حضور ﷺ کی ولادت کی وجہ سے فضیلت حاصل ہے، تو ماہِ ربیع الاول کو بھی آپ ﷺ کی ولادت کا مہینہ ہونے کی خاص حیثیت حاصل ہے۔

🕋 حضور اقدس ﷺ کی ولادت باسعادت

تمام مؤرخین اور اصحابِ سیر کا اس بات پر اتفاق ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت پیر کے دن ہوئی۔

اسی طرح اس بات پر بھی اتفاق ہے کہ رسولِ اکرم ﷺ عام الفیل میں پیدا ہوئے، یعنی جس سال ابرہہ نے ہاتھیوں کے لشکر کے ساتھ بیت اللہ شریف پر حملہ کیا۔

جمہور اہلِ علم کا مسلک یہ ہے کہ آپ ﷺ ماہِ ربیع الاول میں پیدا ہوئے۔

📅 رسولِ اکرم ﷺ کی تاریخِ ولادت کیا ہے؟

اس بارے میں مؤرخین اور سیرت نگاروں کے متعدد اقوال ہیں۔

کسی نے ربیع الاول کی 2 تاریخ، کسی نے 8، کسی نے 10، کسی نے 12، کسی نے 17، کسی نے 18 اور کسی نے 22 ربیع الاول کہا ہے۔

بہت سے محققین نے 12 کی بجائے 9 ربیع الاول کو یومِ ولادت ثابت کیا ہے۔

📖 تاریخِ ولادت میں راجح قول

مشہور قول یہ ہے کہ حضور پُرنور ﷺ 12 ربیع الاول کو پیدا ہوئے، لیکن بعض جمہور محدثین اور مؤرخین کے نزدیک 8 ربیع الاول کا قول راجح اور مختار ہے۔

عبداللہ بن عباسؓ اور جبیر بن مطعمؓ سے بھی یہی منقول ہے اور اسی قول کو علامہ قطب الدین قسطلانیؒ نے اختیار کیا ہے۔

🕊️ حضور اقدس ﷺ کی تاریخِ وفات

آپ ﷺ کی تاریخِ وفات کے بارے میں تین اقوال ملتے ہیں:

1 ربیع الاول، 2 ربیع الاول اور 12 ربیع الاول۔

جمہور مؤرخین اور سیرت نگاروں کا قول ہے کہ 12 ربیع الاول رسولِ اکرم ﷺ کا یومِ وفات ہے۔

علامہ ابن سعدؒ، حافظ ابن کثیرؒ، علامہ ابن اثیرؒ اور علامہ ابن جریر طبریؒ سمیت متعدد مؤرخین نے 12 ربیع الاول کو تاریخِ وفات قرار دیا ہے۔

❓ حضور اکرم ﷺ کی تاریخِ ولادت میں اختلاف کیوں؟

حضور اکرم ﷺ کی تاریخِ ولادت میں اختلاف کی چند وجوہات بیان کی گئی ہیں:

1۔ تاریخی روایات میں تعارض پایا جاتا ہے۔

2۔ قمری اور شمسی سال میں اختلاف کی وجہ سے۔

3۔ مشرکینِ عرب تاریخ میں رد و بدل کرکے مہینوں کو آگے پیچھے کردیا کرتے تھے۔

قرآن کریم میں ارشاد ہے:

﴿إِنَّمَا النَّسِيءُ زِيَادَةٌ فِي الْكُفْرِ﴾

ترجمہ: ’’یہ نسیء (یعنی مہینوں کو آگے پیچھے کرنا) تو کفر میں ایک مزید اضافہ ہے۔‘‘

📖 سورۃ التوبہ: 37

🌙 ماہِ ربیع الاول کے اعمال

قرآن و سنت کی روشنی میں اس مہینے سے متعلق مخصوص اعمال کا کوئی ثبوت نہیں، اس لیے اس ماہ سے متعلق اپنی طرف سے مخصوص اعمال و عبادات بیان کرنا درست نہیں۔

البتہ حضور اکرم ﷺ کا ذکرِ مبارک ایک اعلیٰ ترین عبادت ہے، بلکہ روحِ ایمان ہے۔

آپ ﷺ کی ولادت، بچپن، جوانی، بعثت، دعوت، جہاد، عبادت و نماز، اخلاق، صورت و سیرت، زہد و تقویٰ، صلح و جنگ، رحمت و شفقت، تبسم و مسکراہٹ، اٹھنا بیٹھنا، چلنا پھرنا، سونا جاگنا—الغرض آپ ﷺ کی ایک ایک ادا اور ایک ایک حرکت و سکون امت کے لیے اسوۂ حسنہ اور اکسیرِ ہدایت ہے۔

اس کا سیکھنا، سکھانا، مذاکرہ کرنا اور دعوت دینا امت کی ذمہ داری ہے۔

❤️ آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو بیان کرنے کا طریقہ

آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو بیان کرنے کے دو طریقے ہیں:

پہلا طریقہ:

آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کے ایک ایک نقشے کو اپنی زندگی کے ظاہر و باطن پر اس طرح آویزاں کیا جائے کہ ہر امتی کی صورت و سیرت، چال ڈھال، رفتار و گفتار، اخلاق و کردار آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کی تصویر بن جائے۔

دیکھنے والے کو نظر آئے کہ:

یہ محمد رسول اللہ ﷺ کا غلام ہے۔

دوسرا طریقہ:

جہاں بھی موقع ملے، آپ ﷺ کے ذکرِ خیر سے ہر مجلس و محفل کو معطر کیا جائے۔

آپ ﷺ کے فضائل و کمالات، بابرکت اعمال اور طریقوں کا تذکرہ کیا جائے۔

سلف صالحین، صحابہ کرامؓ، تابعین اور ائمہ کرامؒ ان دونوں طریقوں پر عمل کرتے تھے۔

وہ آپ ﷺ کی ایک ایک سنت کو اپنے عمل سے زندہ کرتے تھے اور ہر محفل و مجلس میں آپ ﷺ کی سیرتِ طیبہ کا تذکرہ بھی کرتے تھے۔

🌹 صحابہ کرامؓ کی محبتِ رسول ﷺ کی چند مثالیں

1۔ حضرت عمرو بن العاصؓ

حضرت عمرو بن العاصؓ فرماتے ہیں کہ جب میں کافر تھا تو میرے دل میں حضرت محمد ﷺ کے لیے شدید نفرت تھی، لیکن جب میں مسلمان ہوا تو میرے دل میں آپ ﷺ کی محبت اور آپ ﷺ کا رعب اس قدر بڑھ گیا کہ میں آپ ﷺ کے چہرۂ مبارک کو بھی نگاہ بھر کر نہ دیکھ سکا۔

یہ محبتِ رسول ﷺ کی ایک عظیم مثال ہے۔

2۔ حضرت انس بن مالکؓ

حضرت انسؓ رسول اللہ ﷺ کے ذاتی خادموں میں سے تھے۔

ایک مرتبہ آپ ﷺ کے سامنے کدو کا سالن پیش کیا گیا۔ حضرت انسؓ نے دیکھا کہ آپ ﷺ کدو کے ٹکڑے پسند فرما کر تناول فرما رہے ہیں۔

اس کے بعد حضرت انسؓ کے دل میں بھی کدو کی محبت پیدا ہوگئی، کیونکہ رسول اللہ ﷺ اسے پسند فرماتے تھے۔

یہ صحابہ کرامؓ کی محبتِ رسول ﷺ اور اتباعِ سنت کا انداز تھا۔

3۔ حضرت عبداللہ بن عمرؓ

حضرت عبداللہ بن عمرؓ رسول اللہ ﷺ کی اتباع میں آپ ﷺ کے اعمال اور مقامات کی بھی بڑی محبت سے پیروی کرتے تھے۔

جہاں رسول اللہ ﷺ نے قیام فرمایا، جہاں نماز پڑھی، جہاں آرام فرمایا، وہاں آپؓ بھی اسی سنت کی پیروی کرنے کی کوشش کرتے تھے۔

یہ سنتِ نبوی ﷺ سے محبت کی ایک عظیم مثال ہے۔

4۔ سلام کی سنت

حضرت عبداللہ بن عمرؓ آخر عمر میں نابینا ہوگئے تھے۔

ایک مرتبہ بازار جانے کی خواہش ظاہر کی۔ جب واپس آنے لگے تو فرمایا کہ میں اس لیے بازار گیا تھا کہ راستے میں مسلمانوں سے سلام کا تبادلہ ہو جائے اور اس سنت پر عمل ہو جائے جس پر کئی دن سے عمل نہیں ہوا تھا۔

⚔️ سنت اور برکت

حضرت عمرو بن العاصؓ کے زمانے میں ایک قلعے کا محاصرہ طویل ہوگیا۔

امیرالمؤمنین حضرت عمر فاروقؓ نے دریافت فرمایا کہ آٹھ ہزار صحابہؓ کا لشکر ہو اور قلعہ فتح نہ ہو، تو ضرور کوئی سنت ترک ہوئی ہوگی۔

جب لشکر نے غور کیا تو معلوم ہوا کہ جنگی مصروفیات کی وجہ سے بہت سے لوگوں سے مسواک رہ گئی تھی۔

اس کے بعد لشکر نے مسواک کی، اور قلعے والوں نے یہ منظر دیکھ کر اسے کوئی نئی جنگی حکمتِ عملی سمجھا اور خوف زدہ ہوگئے۔

یہ صحابہ کرامؓ کا جناب نبی اکرم ﷺ کی سیرتِ مبارکہ اور سنت کے ساتھ عملی تعلق تھا۔

🌹 خلاصۂ کلام

اصل ربیع الاول اس شخص کا ہے جو رات دن ہر وقت حضور ﷺ کو یاد رکھتا ہے۔

صرف ایک مہینے کے لیے نہیں، صرف ایک دن کے لیے نہیں، صرف 12 ربیع الاول کے لیے نہیں۔

بلکہ جس کی ہر سانس محبتِ رسول ﷺ اور سنتِ رسول ﷺ کے مطابق ہو۔

جو شخص اللہ کے نبی ﷺ کی سنت پر زندگی گزارتا ہے، ہر کام میں سوچتا ہے اور اہلِ علم سے پوچھتا ہے کہ:

خوشی کیسے مناؤں؟
شادی کیسے ہو؟
غم کیسے ہو؟
معاملات کیسے ہوں؟
عبادات کیسے ہوں؟

اور ہر معاملے میں سنتِ رسول ﷺ کو تلاش کرتا ہے، تو اس کی ہر سانس محبتِ رسول ﷺ کی گواہی دیتی ہے۔

جس کی ہر سانس سرورِ عالم ﷺ کی سنت پر فدا ہو، اس کی ہر سانس بارہ ربیع الاول ہے۔

جو شخص آپ ﷺ کی سنت پر عمل کر رہا ہے، اس کا ہر دن محبتِ رسول ﷺ کا دن ہے۔

کیونکہ آپ ﷺ کے دنیا میں تشریف لانے کا مقصد یہی ہے کہ امت آپ ﷺ کے نقشِ قدم کی اتباع کرے۔

نقشِ قدم نبی کے ہیں جنت کے راستے
اللہ سے ملاتے ہیں سنت کے راستے

🤲 اللہ تعالیٰ ہمیں سچی محبتِ رسول ﷺ عطا فرمائے اور آپ ﷺ کی سنت و سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔

قاری حماد اللہ رند

#ربیع_الاول #سیرت_النبی #سنت_نبوی #محبت_رسول #سیرت_النبیﷺ #ربیع_الاول_فضائل #اسلامی_تحریر

2 months ago | [YT] | 1

Qari Hammad Rind

https://youtu.be/2UTmd7SEC4I
🌧️ بارش کیوں نہیں ہو رہی؟
کیا بارش نہ ہونا صرف موسمی تبدیلی ہے، یا قرآن و حدیث نے اس کی روحانی وجوہات بھی بیان کی ہیں؟
اس ایمان افروز جمعہ بیان میں جانیے:
✅ بارش رکنے کی اصل وجہ
✅ قرآن مجید کی رہنمائی
✅ رسول اللہ ﷺ کی اہم نصیحتیں
✅ وہ اعمال جن سے آسمان کی برکتیں کھلتی ہیں
🔔 اپنے اہلِ خانہ اور دوستوں کے ساتھ ضرور شیئر کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اس اہم پیغام سے فائدہ اٹھا سکیں۔
قاری حماد اللہ رند
#JummaBayan #Barish #Quran #Hadith #IslamicBayan #QariHammadUllahRind

2 months ago (edited) | [YT] | 3

Qari Hammad Rind

ماہ صفر کے متعلق بہترین جمعہ بیان

3 months ago | [YT] | 0

Qari Hammad Rind

نیا بیان

3 months ago | [YT] | 0

Qari Hammad Rind

قاری حماد اللہ رند جمعہ بیان 10جولاء 2026 موضوع تقوی اور ایمان بالغیب بمقام جامعہ مسجد صدیق اکبر نوابشاہ چیزلاباد

3 months ago | [YT] | 0

Qari Hammad Rind

آج کا جمعہ بیان رات 8 بجے پریمئر ہوگا youtube.com/@QariHammadRind/community

4 months ago (edited) | [YT] | 0

Qari Hammad Rind

آج شام 4 بجے قاری حماد اللہ رند کا ،خصوصی بیان پریمئر ہوگا عنوان فضائل ومسائل اعتکاف
https://youtu.be/qw7vX4fChN0?si=DbaSF...

7 months ago (edited) | [YT] | 0

Qari Hammad Rind

ایک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا 💔
✍️ قاری حماد الله رند

علم و عرفان کا ایک روشن چراغ بجھ گیا، انا للہ و انا الیہ راجعون۔ سفر پر ہوں لیکن خبر سنتے ہی دل کی کیفیت بدل گئی اور آنکھوں کے سامنے اندھیرا چا گیا یوں لگا گویا اپنے گھر کا کوئی فرد الوداع کہہ گیا۔

سترہ دسمبر تا پچیس دسمبر سندھ اور پنجاب کے دورہ پر نکلنے کا ارادہ ہے، ضلع جھنگ میں جامعہ احیاء الاسلام کیلئے کچھ زمین ملی تھی اس کے سلسلے میں جھنگ جانے کا عزم بھی ہے، سوچا تھا کہ حضرت کی زیارت ضرور کروں گا اور دعائیں لوں گا لیکن۔۔۔۔ 💔

اللہ پاک درجات بلند فرمائے اور حضرت کی اولاد اور تلامذہ کے ذریعے انکا فیض، علم و عرفاں پوری دنیا میں پھیلائے، آج ایک شعر بخوبی سمجھ آیا کہ اس کا حقیقی مفہوم کیا ہے۔
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی
ایک شخص سارے شہر کو ویراں کر گیا 🥲

10 months ago (edited) | [YT] | 0

Qari Hammad Rind

آج رات 9 بجے نیا بیان
https://youtu.be/K-e0SKKQlyg?si=VuJMC...

1 year ago (edited) | [YT] | 0