Mufti Abdul Rehman Abid Official

This is the official YouTube channel of Mufti Abdul Rehman Abid, providing authentic updates on his speeches, travels, and activities.

Subscribe | Share | Comment


Mufti Abdul Rehman Abid Official

📖 قرآن کو صرف پڑھیں نہیں… سمجھیں بھی!

الحمدللہ! Quran Insight Course کے تحت تفسیر سورۃ النور کا باقاعدہ آغاز ہونے جا رہا ہے۔

سورۃ النور ایک ایسی عظیم سورت ہے جو ہماری انفرادی، خاندانی اور معاشرتی زندگی کے نہایت اہم پہلوؤں پر قرآنِ مجید کی رہنمائی پیش کرتی ہے۔ آئیے! قرآن کے الفاظ کے ساتھ اس کے معانی، پیغام، احکام اور عملی رہنمائی کو بھی سمجھنے کی کوشش کریں۔

🎙️ تفسیر: مفتی عبدالرحمٰن عابد حفظہ اللہ تعالیٰ

📲 تفسیر سننے اور اس قرآنی سفر کا حصہ بننے کے لیے پوسٹر پر موجود QR Code اسکین کیجیے۔

🤲 اللہ تعالیٰ قرآنِ مجید کو ہمارے دلوں کی روشنی، زندگی کی رہنمائی اور آخرت میں ہمارے لیے حجت بنائے۔ آمین۔

#QuranInsightCourse #SurahAnNur #TafseerSurahAnNur #TafseerQuran #QuranTafseer #UnderstandQuran #QuranStudy #MuftiAbdulRehmanAbid #IslamicReminder #Quran #Tafseer

2 months ago | [YT] | 122

Mufti Abdul Rehman Abid Official

انصاف کا دوہرا معیار

حضرت عائشہ بنت ابی بکر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:
"تم سے پہلے لوگ اس لیے ہلاک ہوئے کہ جب ان میں کوئی معزز شخص چوری کرتا تو اسے چھوڑ دیتے، اور جب کوئی کمزور شخص چوری کرتا تو اس پر حد قائم کرتے۔ اللہ کی قسم! اگر محمد کی بیٹی فاطمہ بھی چوری کرتی تو میں اس کا بھی ہاتھ کاٹ دیتا۔"

صحیح البخاری : 3475

3 months ago | [YT] | 125

Mufti Abdul Rehman Abid Official

جمعۃ المبارک کے فضائل

3 months ago | [YT] | 63

Mufti Abdul Rehman Abid Official

نظر بد سے حفاظت کا نبوی دم

سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ سیدنا حسن اور حسین کو ان الفاظ سے دم کیا کرتے تھے
أُعِيذُكُمَا بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّةِ مِنْ كُلِّ شَيْطَانٍ وَهَامَّةٍ، وَمِنْ كُلِّ عَيْنٍ لَامَّةٍ
میں تم دونوں کےلیے اللہ کے کامل کلمات کی پناہ مانگتاہوں،کہ ہر شیطان ہر موذی چیز اور ہر بری نظر کے شر سے محفوظ رہو.

سنن ابو داؤد : 4737

3 months ago | [YT] | 102

Mufti Abdul Rehman Abid Official

ان سے محبت، شرط اول ہے

دوران جماعت آپ ﷺ جب سجدے میں گئے تو حسن وحسین آپ ﷺ کی پشت مبارک پر چڑھ گئے۔ لوگوں نے انہیں روکنا چاہا تو آپ ﷺ نے اشارے سےانہیں ایساکرنے سےروک دیا ۔ پھر جب آپ ﷺ نماز سے فارغ ہوئے تو ان دونوں کو اپنی گود مبارک میں بٹھایا اور فرمایا: ’’ جو مجھ سے محبت کرتا ہے، اسے ان دونوں سے بھی محبت کرنا ہوگی۔

سلسلہ احادیث صحیحه : 312

3 months ago | [YT] | 106

Mufti Abdul Rehman Abid Official

سیدنا حسن وحسین ، جنتی جوانوں کے سردار

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ’’ حسن اور حسین جنتی جوانوں کے سردار ہیں، اور ان کے والد ( علی بن ابی طالب ) ان سے افضل ہیں۔‘‘.

سنن ابن ماجہ : 118

3 months ago | [YT] | 102

Mufti Abdul Rehman Abid Official

صلح پسند اور سردار بیٹا

ایک دن نبی کریم ﷺ سیدنا حسن کے ساتھ باہر تشریف لائے۔ انہی کے ساتھ آپ منبر پر جلوہ افروز ہوئے اور فرمایا: میرا یہ بیٹا سید (سردار) ہے۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے ذریعے مسلمانوں کی دو جماعتوں میں صلح کرائے گا.

صحیح البخاری : 3746

3 months ago | [YT] | 107

Mufti Abdul Rehman Abid Official

ہنسانے کے لئے جھوٹ بولنا

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
ہلاکت ہے اس شخص کے لیے جو جھوٹی باتیں سنا کر لوگوں کو ہنساتا ہے اس کے لیے ہلاکت ہے ، پھر اس کے لیے ہلاکت ہے.

سنن ابو داؤد : 4990

3 months ago | [YT] | 69

Mufti Abdul Rehman Abid Official

جہنم سے بچنے کا آسان طریقہ

رسول اللہ ﷺ نے فرمایا
جس شخص نے اپنے بھائی کی عدم موجودگی میں اس کی عزت کی حفاظت کی اللہ تعالیٰ قیامت کے روز اس کے چہرے سے جہنم کی آگ دور رکھے گا ۔

سنن الترمذی : 1931

3 months ago | [YT] | 91

Mufti Abdul Rehman Abid Official

اتباعِ رسول اللہ ﷺ

عابس بن ربیعہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ حجرِ اسود کے پاس آئے، اسے بوسہ دیا تو فرمایا:

اِنِّیْ اَعْلَمُ اَنَّکَ حَجَرٌ، لَا تَضُرُّ وَلَا تَنْفَعُ، وَلَوْلَا اَنِّیْ رَاَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُقَبِّلُکَ مَا قَبَّلْتُکَ
بلا شبہ مجھے یقین ہے کہ تو محض ایک پتھر ہے، نہ تو (کسی کو) نقصان دے سکتا ہے نہ نفع۔ اگر میں نے نبی کریم ﷺ کو تجھے بوسہ دیتے ہوئے نہ دیکھا ہوتا تو تجھے کبھی بوسہ نہ دیتا.

صحیح البخاری : 1597

3 months ago | [YT] | 88