Nauman Maqsood Ahmed

Hello and Welcome to Nauman Maqsood Ahmed's YouTube hub –

your go-to destination for riveting investigative reporting backed by two decades of journalistic prowess.

As a seasoned vlogger, host, anchor, producer, and journalist, I bring you exclusive reports, the freshest updates, and compelling happenings. Join me on thrilling travel adventures, delve into pressing social and crime issues, and explore the most highlighted stories of our time.

Subscribe now for a front-row seat to in-depth coverage, and don't forget to like, comment, and share – your engagement fuels the journey into the heart of the story!

#Journalism #InvestigativeReporting #StayInformed #BeyondTheVideos #stayconnected #naumanmaqsood


Insights With Nauman Maqsood

نان کسٹم پکڑی گئی گاڑیاں اور ہیوی بائیک نیلامی کے لیے پیش!

اسلام آباد کسٹمز کی جانب سے نان کسٹم گاڑیاں اور ہیوی بائیک نیلامی کے لیے پیش کر دیئے گئے ہیں۔ اس نیلامی میں بڑی وینز سے لے کر نان کسٹم 660 سی سی گاڑیاں بھی شامل ہیں۔ آکشن بالکل اوپن ہوتا ہے جس میں صرف قومی شناختی کارڈ دکھا کر شامل ہوا جا سکتا ہے۔

نیلامی 24 ستمبر 2026 کو سروس روڈ, سیکٹر جی الیون ون میں پاکستان کسٹمز کے ویئر ہاوس میں صبح 11 بجے ہوگی۔

گاڑیوں کا معائنہ 23 ستمبر سے ہی صبح دفتری اوقات میں کسی بھی وقت آکر کیا جا سکتا ہے۔اس کے علاوہ ویڈیو اپلوڈ کر رہا ہوں ضرور دیکھیے گا اور اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کیجیے، پیج کو فالو کر لیجیے تاکہ آپ کو بروقت معلومات ملتی رہا کرے۔۔

شکریہ

#cars #auctionhouse #PakistanCustoms #smuggledcars #Islamabad

4 days ago | [YT] | 34

Insights With Nauman Maqsood

راولپنڈی میں ملاوٹی ملائی اور مکھن کا دھندہ! مافیا بے نقاب ۔۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق 15 من ملاوٹی ڈیری کریم اور 13 من ملاوٹی مکھن تلف کر دیا گیا۔۔ ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی میں کارروائی کرتے ہوئے خیابان سرسید میں موجود دو ڈیری یونٹس سے یہ مضر صحت کریم اور مکھن برآمد کیا۔۔

ایک ڈیری یونٹ کیخلاف ملاوٹ ثابت ہونے پر مقدمہ بھی درج کروا دیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے دونوں یونٹس کے سیمپل لیب بھجوائے گئے تھے جو بعد ازاں فیل ہوگئے۔

ڈیری یونٹ کی سیمپلنگ کا عمل صوبے بھر میں جاری ہے اور اگر کوئی شہری اس حوالے سے کسی بھی قسم کی شکایت کرنا چاہے تو اس صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

#punjabfoodauthority #rawapindi #pakistan #islamabad #naumanmaqsoodahmed

4 days ago | [YT] | 10

Insights With Nauman Maqsood

اسلام آباد سیکٹر E-12: سی ڈی اے کا چار روزہ گرینڈ آپریشن، 290 کنال اراضی واہگزار، 94 مکانات گرا دیئے گئے۔۔

اسلام آباد کے سیکٹر E-12 میں سرکاری اراضی واہگزار کروانے کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن!

سی ڈی اے کے مطابق ڈائریکٹر انفورسمنٹ کامران بخت کی سربراہی میں 17 ستمبر 2026 تک سیکٹر ای 12 میں ابتک 290 کنال سے زائد کی اراضی واہگزار کروائی جا چکی ہے۔ آپریشن میں 94 گھر، 220 کمرے، 12 دکانیں، چاردیواریاں اور سروس اسٹیشن ہیوی مشنری سے زمین بوس کر دیے گئے ہیں۔آپ کی نظر میں سی ڈی اے کا یہ اقدام کتنا ضروری تھا؟ کمنٹ میں بتائیں اور پوسٹ شیئر کریں!

#cda #insightswithnaumanmaqsood #islamabad pakistan

1 week ago | [YT] | 17

Insights With Nauman Maqsood

ملائشیا اور عراق سے ڈیپورٹ 7 مسافر ملتان ایئرپورٹ پر گرفتار

ایف آئی اے امیگریشن ملتان نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر پار کر کے بیرونِ ملک جانے والے 7 مسافروں کو گرفتار کر لیا۔ فلائٹ G-9558 کے ذریعے پہنچنے والے ان مسافروں کا پاسپورٹ سسٹم میں بیرونِ ملک جانے کا کوئی ریکارڈ موجود نہ تھا۔

مسافروں نے ایجنٹوں کے جھانسے میں آ کر غیر قانونی بارڈر کراس کیا تھا۔ انسانی سمگلنگ اور ٹریول ایجنٹوں کے نیٹ ورک کی تحقیقات کے لیے کیس اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل ملتان منتقل کر دیا گیا ہے۔

#FIAMultan #Deported #HumanTrafficking #MultanAirport #BreakingNews #InsightsWithNaumanMaqsood

2 weeks ago | [YT] | 4

Insights With Nauman Maqsood

جائیداد کی ہوس میں بیٹے کا خون سفید ہو گیا، بیوی کے ساتھ ملکر باپ کو ٹھکانے لگا دیا!

2 weeks ago | [YT] | 4

Insights With Nauman Maqsood

30 لاکھ میں یورپ کا خواب دیکھنا مہنگا پڑ گیا!

2 weeks ago | [YT] | 1

Insights With Nauman Maqsood

امارات کا ویزہ دلانے کے نام پر لاکھوں کا فراڈ، انسانی سمگلر گرفتار

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد نے ویزہ فراڈ میں ملوث ملزم سمیع احمد کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے شہری کو متحدہ عرب امارات (UAE) بھیجنے کا جھانسہ دے کر 4 لاکھ 42 ہزار روپے ہتھیا لیے تھے۔

انسپکٹر محمد عظیم اور ASI مظہر شاہ پر مشتمل ریڈنگ ٹیم نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ (123/26) درج کر لیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ویزہ فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

2 weeks ago | [YT] | 7

Insights With Nauman Maqsood

ایف آئی اے (FIA) کمرشل بینکنگ سرکل اسلام آباد کی بڑی اور کامیابی کارروائی!

یو کے کی لنکاسٹر یونیورسٹی (Lancaster University) کی فیس بینکنگ چینل سے بھیجنے کے بہانے 56 لاکھ 20 ہزار روپے کا ہن ڈی حوالہ اسکام بے نقاب! ایف آئی اے نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے شہری سے فراڈ کرنے والے 4 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مرکزی مل زم محمد مبشر کو گرف تار کر لیا ہے۔ بیرونِ ملک تعلیم کے لیے فیس بھیجنے والے طالب علم اور والدین اس ہنڈی نیٹ ورک کے دھوکے سے کیسے بچیں؟ کمنٹ میں اپنی رائے دیں اور دوسروں کو فراڈ سے بچانے کے لیے پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں!

#FIAIslamabad #HawalaScam #UKUniversityFee #FraudExposed #PublicSafety #FIAAction #BahriaTown #crimenewspakista n #bankingcircle #viralvideoシ #GroundReporting

3 weeks ago | [YT] | 8

Insights With Nauman Maqsood

جی نائن مرکز کراچی کمپنی: شو روم مافیا کے خلاف ٹریفک پولیس کا بڑا ایکشن!

اسلام آباد کے اہم ترین تجارتی مرکز G-9 میں شو روم مالکان کی من مانی کا ڈراپ سین! اسلام آباد ٹریفک پولیس نے اچانک چھاپہ مار کر فٹ پاتھوں اور پبلک پارکنگ میں کھڑی کی گئی غیر قانونی گاڑیوں کو لفٹرز کے ذریعے اٹھا کر مقامی تھانے بند کر دیا ہے۔ پبلک کے لیے راستے واہگزار کروا دیے گئے ہیں اور بھاری چالان کاٹے گئے ہیں۔ تصاویر میں دیکھیں پولیس کے اس بڑے آپریشن کی جھلکیاں۔ کیا آپ کے علاقے میں بھی شو رومز نے سڑکیں بلاک کی ہوئی ہیں؟ کمنٹ میں بتائیں اور پوسٹ شیئر کریں!

#islamabadnews #KarachiCompany #Pakistan #insightswithnaumanmaqsood #viral

3 weeks ago | [YT] | 26