What's App 00923475931380 When you want to know about food, you should watch Insane Food. Please Contact Us if You Find Biggest Wedding Food Preparation Near by You What's App 00923475931380 info.insanefood@gmail.com
جلتے چولہوں کی تپش، دھوئیں سے بھرا ماحول، گھنٹوں کی مسلسل محنت اور دن رات کی دوڑ دھوپ کے باوجود یہ محنتی شیف اور ان کی ٹیم ہر دیگ میں ذائقہ، محبت اور مہمان نوازی کا جذبہ شامل کرتے ہیں۔ جہاں ہزاروں لوگوں کی بھوک مٹانے کی ذمہ داری ہو، وہاں ہر ہاتھ کی محنت قیمتی اور ہر شیف کا ہنر قابلِ تحسین ہوتا ہے۔ https://youtu.be/oWRLjdr-bRg
فخر نصیر میرج ہال، بڈھن شاہ چوک، کہروڑ پکا ایک شاندار اور بڑی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ہزاروں مہمانوں کے لیے لذیذ کھانوں کی تیاری کی ذمہ داری استاد نواز اور ان کی ماہر ٹیم کے سپرد کی گئی۔ استاد نواز کی نگرانی میں بڑی بڑی دیگوں میں مزیدار بیف قورمہ، چکن دیگی اسٹیم، وائٹ چکن اور خوشبودار متنجن تیار کیا جائے گا۔ روایتی انداز میں بڑے پیمانے پر کھانا پکانے کا یہ شاندار منظر ہماری ثقافت، مہمان نوازی اور پاکستانی شادیوں کی رونق کو خوب اجاگر کررہا تھا۔
مٹن افغانی پلاؤ سب سے پہلے چاولوں کو اچھی طرح دھو کر پانی میں بھگو دیں۔ اس کے بعد ایک بڑے پتیلے میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز، ہری مرچ، نمک اور تھوڑے سے ثابت گرم مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔ اب اس میں نمکین پکایا ہوا بون لیس مٹن شامل کریں اور مٹن کو مصالحے کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد مٹن کی تیار شدہ یخنی پتیلے میں ڈال دیں۔ اب اس میں آلو بخارا، خوبانی اور چھوارے شامل کریں۔ پانی مناسب مقدار میں پورا کریں اور جب پانی اچھی طرح اُبلنے لگے تو بھیگے ہوئے چاول شامل کر دیں۔ چاول تقریباً تیار ہونے پر انہیں دم پر لگا دیں۔ کچھ دیر دم دینے کے بعد اس میں مختلف قسم کے خشک میوہ جات شامل کریں۔ بادام پہلے بھگو کر ان کے چھلکے اتار لیں، پھر تمام خشک میوہ جات کو چاولوں میں اچھی طرح مکس کریں۔ اب خشک میوہ جات کو دل کھول کر چاولوں کے اوپر خوبصورت تہہ کی صورت میں پھیلا دیں اور دوبارہ کچھ دیر دم دیں۔ آخر میں پلاؤ کو اچھی طرح مکس کریں۔ لیجیے جناب! مزیدار، خوشبودار اور شاہانہ مٹن افغانی پلاؤ تیار ہے، جس کا ذائقہ اور خشک میوہ جات کی بھرپور لذت ایسی ہے کہ مہمان تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے https://youtu.be/vTkq-S8Er10
اُن محنت کش دوستوں کے نام جو کھجور کے کھیتوں میں دن بھر پسینہ بہاتے ہیں، فصل کی کٹائی سے لے کر کھجور اور خشک چھوارے تیار ہونے تک اپنا خون پسینہ ایک کر دیتے ہیں دھوپ کی تپش میں جو دن بھر محنت کرتے ہیں، وہی تو کھجوروں کو میٹھا ذائقہ دیتے ہیں۔
اونچے درختوں سے جب پھل اتارا جاتا ہے، محنت کشوں کے ہاتھوں سے رزق سنوارا جاتا ہے۔
کٹائی سے صفائی، پھر دھلائی اور تیاری، ہر مرحلے میں شامل ہے ان کی محنت بھاری۔
کھجور بنے تو ہاتھوں کی محنت بولے، چھوارے بنیں تو پسینے کے موتی کھولے۔
سلام ہے اُن ہاتھوں کو جو کھجور سنوارتے ہیں، اپنی محنت سے ہزاروں گھروں کے چولہے جلاتے ہیں https://youtu.be/9S6K03ALNuI
کھجوروں کی فصل تیار ہونے کے بعد اصل محنت کا سفر شروع ہوتا ہے۔ مزدور اونچی کھجور کے درختوں سے ایک ایک خوشہ احتیاط سے اتارتے ہیں اور پھر انہیں جمع کرکے لوڈ کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد تازہ کھجوروں کو ٹریکروں کے ذریعے پروسیسنگ کی جگہ منتقل کیا جاتا ہے، جہاں انہیں اچھی طرح دھوتے ہوئےمٹی اورگردوغباراتاری جاتی ہے صفائی کے بعد کھجوروں کو مخصوص طریقے سے ابالا جاتا ہے، جس سے ان کے اندر موجود نمی اور ساخت خشک ہونے کے عمل کے لیے تیار ہوتی ہے۔ اب شروع ہوتا ہے دھوپ میں خشک ہونے کا طویل مرحلہ۔ ابلی ہوئی کھجوروں کو کھلے میدانوں میں پھیلایا جاتا ہے، جہاں سورج کی تیز روشنی اور قدرتی ہوا کے ذریعے ان کی نمی آہستہ آہستہ ختم ہوتی ہے۔ کئی دنوں کی مسلسل محنت، دیکھ بھال اور مناسب دھوپ کے بعد یہی نرم کھجوریں تبدیل ہو کر خوش ذائقہ اور محفوظ خشک کھجور (چھوہارا) بن جاتی ہیں۔ یہ صرف کھجور کو خشک کرنے کا عمل نہیں بلکہ کسانوں اور مزدوروں کی محنت، صبر اور تجربے کی ایک خوبصورت داستان ہے۔ 🌴🌞 صبح سویرے سے لے کر شام تک سخت گرمی میں کام کرنا، بھاری بوجھ اٹھانا، کھجوریں منتقل کرنا، دھونا، ابالنا اور پھر دھوپ میں بار بار سنبھالنا یہ سب ان محنت کش لوگوں کے ہاتھوں کی محنت ہے جن کی بدولت ہمارے دسترخوان تک قدرت کی یہ نعمت پہنچتی ہے۔ https://youtu.be/9S6K03ALNuI
چک وانی، چنی گوٹھ کی تاریخ میں ایک ایسا یادگاراورعظیم الشان ولیمہ سجایا گیا جس کی مثال دوردورتک نہیں ملتی رئیس طارق بشیر پرہاڑ کے بھائیوں رائیس محمد ساجد، رائیس جعفر، رائیس محمد عمر، اور رائیس محمد ارشد کی شادی کی یہ تقریب کسی جادوئی منظر سے کم نہ تھی۔ رات کے سحر انگیز سائے میں، پورا علاقہ ہزاروں رنگ برنگی روشنیوں سے اس طرح جگمگا اٹھا جیسے زمین پر ستارے اتر آئے ہوں۔ اس پرمسرت اور تاریخی موقع پر تقریباً 10,000 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن کی آمد نے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دیے ہر طرف نور کی برسات ہے اس بستی میں، آج خوشیوں کی نئی رات ہے اس بستی میں۔ چار دولہوں کے سروں پر یہ سجایا ہے سہرہ، رب کی رحمت کا عجب ساتھ ہے اس بستی میں۔ To Watch Full Video: https://youtu.be/r7hMhvOO9_8
چنی گوٹھ کی تاریخ کی عظیم ترین روایتی شادی میں تقریباً 10,000 مہمانوں کی شاندارآمد نےاس یادگاررات کوناقابلِ فراموش بنا دیا۔ ہزاروں روشن قمقموں کی دلکش روشنی میں سجی یہ شبِ تقریب اپنی خوبصورتی اور شان و شوکت کی مثال بن گئی۔ اس عظیم الشان دعوتِ ولیمہ کے تمام انتظامات حاجی ظفر صاحب، المکہ کیٹرنگ سروسز بہاولپور نے انتہائی منظم انداز میں انجام دیے۔ تجربہ کار شیفس اور محنتی کارکنوں کی شبانہ روز کاوشوں سے تیار ہونے والے لذیذ کھانوں نے ہر مہمان کا دل جیت لیا۔ بہترین نظم و ضبط، اعلیٰ معیار کے ذائقے اور مہمان نوازی نے اس شادی کو چنی گوٹھ کی تاریخ کی یادگار ترین تقریبات میں شامل کر دیا۔
سینکڑوں دیگوں اور پتیلوں پر مشتمل اس عظیم الشان شادی کے کھانوں کی تیاری ایک بہترین ٹیم ورک کی مثال بنی ہوئی ہے۔ تجربہ کار شیفس ہر دیگ میں مٹن، اونٹ اور بیف قورمے کے مصالحوں، آنچ اور پکنے کے وقت پر مسلسل نظر رکھے ہوئےہیں، جبکہ محنتی مزدور لکڑی، ایندھن، دیگوں کی ترتیب، گوشت کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو نہایت ذمہ داری سے سنبھال رہے ہیں۔ منیجمنٹ پوری ٹیم کے درمیان بہترین ہم آہنگی قائم رکھے ہوئے ہے تاکہ ہر دیگ ایک ہی معیار، ذائقے اور وقت کے مطابق تیار ہو اور ہزاروں مہمانوں تک گرم، تازہ اور لذیذ کھانا بروقت پہنچ سکے۔ To Enjoy Full Video: https://youtu.be/r7hMhvOO9_8
عید الاضحیٰ قربانی، صبر اور ایثار کا حسین پیغام ہے یہ دن محبت، بھائی چارے اور اللہ کی رضا کا انعام ہے چمک اٹھتی ہیں دلوں کی وادیاں تکبیر کی صدا سے ہر طرف خوشیوں کا موسم، ہر گھر میں نور کا قیام ہے
پنجاب کی سرزمین پر پندرہ ہزار مہمانوں پر مشتمل ایک عظیم الشان شادی کی تقریب، جہاں ہر طرف شان و شوکت اور اعلیٰ انتظامات کی جھلک نظر آرہی ہے
کھانے کے لیے درجنوں دیگیں ایک ساتھ چڑھی ہوئی ہیں، جن میں خوشبودار قورمہ، پلاؤ، بریانی اور دیگر لذیذ پکوان تیار ہو رہے ہیں۔ ہزاروں تندوری روٹیاں مسلسل بنتی جا رہی ہیں۔ https://youtu.be/rI7jP_0Bi3Q
Insane Food
جلتے چولہوں کی تپش، دھوئیں سے بھرا ماحول، گھنٹوں کی مسلسل محنت اور دن رات کی دوڑ دھوپ کے باوجود یہ محنتی شیف اور ان کی ٹیم ہر دیگ میں ذائقہ، محبت اور مہمان نوازی کا جذبہ شامل کرتے ہیں۔
جہاں ہزاروں لوگوں کی بھوک مٹانے کی ذمہ داری ہو، وہاں ہر ہاتھ کی محنت قیمتی اور ہر شیف کا ہنر قابلِ تحسین ہوتا ہے۔
https://youtu.be/oWRLjdr-bRg
2 weeks ago | [YT] | 121
View 3 replies
Insane Food
فخر نصیر میرج ہال، بڈھن شاہ چوک، کہروڑ پکا ایک شاندار اور بڑی شادی کی تقریب کا اہتمام کیا گیا، جہاں ہزاروں مہمانوں کے لیے لذیذ کھانوں کی تیاری کی ذمہ داری استاد نواز اور ان کی ماہر ٹیم کے سپرد کی گئی۔
استاد نواز کی نگرانی میں بڑی بڑی دیگوں میں مزیدار بیف قورمہ، چکن دیگی اسٹیم، وائٹ چکن اور خوشبودار متنجن تیار کیا جائے گا۔ روایتی انداز میں بڑے پیمانے پر کھانا پکانے کا یہ شاندار منظر ہماری ثقافت، مہمان نوازی اور پاکستانی شادیوں کی رونق کو خوب اجاگر کررہا تھا۔
3 weeks ago | [YT] | 215
View 0 replies
Insane Food
مٹن افغانی پلاؤ
سب سے پہلے چاولوں کو اچھی طرح دھو کر پانی میں بھگو دیں۔ اس کے بعد ایک بڑے پتیلے میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز، ہری مرچ، نمک اور تھوڑے سے ثابت گرم مصالحے ڈال کر اچھی طرح بھون لیں۔
اب اس میں نمکین پکایا ہوا بون لیس مٹن شامل کریں اور مٹن کو مصالحے کے ساتھ اچھی طرح مکس کریں۔ اس کے بعد مٹن کی تیار شدہ یخنی پتیلے میں ڈال دیں۔
اب اس میں آلو بخارا، خوبانی اور چھوارے شامل کریں۔ پانی مناسب مقدار میں پورا کریں اور جب پانی اچھی طرح اُبلنے لگے تو بھیگے ہوئے چاول شامل کر دیں۔
چاول تقریباً تیار ہونے پر انہیں دم پر لگا دیں۔ کچھ دیر دم دینے کے بعد اس میں مختلف قسم کے خشک میوہ جات شامل کریں۔ بادام پہلے بھگو کر ان کے چھلکے اتار لیں، پھر تمام خشک میوہ جات کو چاولوں میں اچھی طرح مکس کریں۔
اب خشک میوہ جات کو دل کھول کر چاولوں کے اوپر خوبصورت تہہ کی صورت میں پھیلا دیں اور دوبارہ کچھ دیر دم دیں۔ آخر میں پلاؤ کو اچھی طرح مکس کریں۔
لیجیے جناب! مزیدار، خوشبودار اور شاہانہ مٹن افغانی پلاؤ تیار ہے، جس کا ذائقہ اور خشک میوہ جات کی بھرپور لذت ایسی ہے کہ مہمان تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکیں گے
https://youtu.be/vTkq-S8Er10
2 months ago | [YT] | 260
View 5 replies
Insane Food
اُن محنت کش دوستوں کے نام جو کھجور کے کھیتوں میں دن بھر پسینہ بہاتے ہیں، فصل کی کٹائی سے لے کر کھجور اور خشک چھوارے تیار ہونے تک اپنا خون پسینہ ایک کر دیتے ہیں
دھوپ کی تپش میں جو دن بھر محنت کرتے ہیں،
وہی تو کھجوروں کو میٹھا ذائقہ دیتے ہیں۔
اونچے درختوں سے جب پھل اتارا جاتا ہے،
محنت کشوں کے ہاتھوں سے رزق سنوارا جاتا ہے۔
کٹائی سے صفائی، پھر دھلائی اور تیاری،
ہر مرحلے میں شامل ہے ان کی محنت بھاری۔
کھجور بنے تو ہاتھوں کی محنت بولے،
چھوارے بنیں تو پسینے کے موتی کھولے۔
سلام ہے اُن ہاتھوں کو جو کھجور سنوارتے ہیں،
اپنی محنت سے ہزاروں گھروں کے چولہے جلاتے ہیں
https://youtu.be/9S6K03ALNuI
2 months ago | [YT] | 87
View 0 replies
Insane Food
کھجوروں کی فصل تیار ہونے کے بعد اصل محنت کا سفر شروع ہوتا ہے۔ مزدور اونچی کھجور کے درختوں سے ایک ایک خوشہ احتیاط سے اتارتے ہیں اور پھر انہیں جمع کرکے لوڈ کیا جاتا ہے۔
اس کے بعد تازہ کھجوروں کو ٹریکروں کے ذریعے پروسیسنگ کی جگہ منتقل کیا جاتا ہے، جہاں انہیں اچھی طرح دھوتے ہوئےمٹی اورگردوغباراتاری جاتی ہے صفائی کے بعد کھجوروں کو مخصوص طریقے سے ابالا جاتا ہے، جس سے ان کے اندر موجود نمی اور ساخت خشک ہونے کے عمل کے لیے تیار ہوتی ہے۔
اب شروع ہوتا ہے دھوپ میں خشک ہونے کا طویل مرحلہ۔ ابلی ہوئی کھجوروں کو کھلے میدانوں میں پھیلایا جاتا ہے، جہاں سورج کی تیز روشنی اور قدرتی ہوا کے ذریعے ان کی نمی آہستہ آہستہ ختم ہوتی ہے۔ کئی دنوں کی مسلسل محنت، دیکھ بھال اور مناسب دھوپ کے بعد یہی نرم کھجوریں تبدیل ہو کر خوش ذائقہ اور محفوظ خشک کھجور (چھوہارا) بن جاتی ہیں۔
یہ صرف کھجور کو خشک کرنے کا عمل نہیں بلکہ کسانوں اور مزدوروں کی محنت، صبر اور تجربے کی ایک خوبصورت داستان ہے۔ 🌴🌞
صبح سویرے سے لے کر شام تک سخت گرمی میں کام کرنا، بھاری بوجھ اٹھانا، کھجوریں منتقل کرنا، دھونا، ابالنا اور پھر دھوپ میں بار بار سنبھالنا یہ سب ان محنت کش لوگوں کے ہاتھوں کی محنت ہے جن کی بدولت ہمارے دسترخوان تک قدرت کی یہ نعمت پہنچتی ہے۔
https://youtu.be/9S6K03ALNuI
2 months ago | [YT] | 141
View 3 replies
Insane Food
چک وانی، چنی گوٹھ کی تاریخ میں ایک ایسا یادگاراورعظیم الشان ولیمہ سجایا گیا جس کی مثال دوردورتک نہیں ملتی رئیس طارق بشیر پرہاڑ کے بھائیوں رائیس محمد ساجد، رائیس جعفر، رائیس محمد عمر، اور رائیس محمد ارشد کی شادی کی یہ تقریب کسی جادوئی منظر سے کم نہ تھی۔ رات کے سحر انگیز سائے میں، پورا علاقہ ہزاروں رنگ برنگی روشنیوں سے اس طرح جگمگا اٹھا جیسے زمین پر ستارے اتر آئے ہوں۔ اس پرمسرت اور تاریخی موقع پر تقریباً 10,000 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن کی آمد نے تقریب کی رونق کو چار چاند لگا دیے
ہر طرف نور کی برسات ہے اس بستی میں،
آج خوشیوں کی نئی رات ہے اس بستی میں۔
چار دولہوں کے سروں پر یہ سجایا ہے سہرہ،
رب کی رحمت کا عجب ساتھ ہے اس بستی میں۔
To Watch Full Video: https://youtu.be/r7hMhvOO9_8
4 months ago | [YT] | 127
View 0 replies
Insane Food
چنی گوٹھ کی تاریخ کی عظیم ترین روایتی شادی میں تقریباً 10,000 مہمانوں کی شاندارآمد نےاس یادگاررات کوناقابلِ فراموش بنا دیا۔ ہزاروں روشن قمقموں کی دلکش روشنی میں سجی یہ شبِ تقریب اپنی خوبصورتی اور شان و شوکت کی مثال بن گئی۔
اس عظیم الشان دعوتِ ولیمہ کے تمام انتظامات حاجی ظفر صاحب، المکہ کیٹرنگ سروسز بہاولپور نے انتہائی منظم انداز میں انجام دیے۔ تجربہ کار شیفس اور محنتی کارکنوں کی شبانہ روز کاوشوں سے تیار ہونے والے لذیذ کھانوں نے ہر مہمان کا دل جیت لیا۔ بہترین نظم و ضبط، اعلیٰ معیار کے ذائقے اور مہمان نوازی نے اس شادی کو چنی گوٹھ کی تاریخ کی یادگار ترین تقریبات میں شامل کر دیا۔
To Watch Full video: https://youtu.be/r7hMhvOO9_8
4 months ago | [YT] | 155
View 3 replies
Insane Food
سینکڑوں دیگوں اور پتیلوں پر مشتمل اس عظیم الشان شادی کے کھانوں کی تیاری ایک بہترین ٹیم ورک کی مثال بنی ہوئی ہے۔ تجربہ کار شیفس ہر دیگ میں مٹن، اونٹ اور بیف قورمے کے مصالحوں، آنچ اور پکنے کے وقت پر مسلسل نظر رکھے ہوئےہیں، جبکہ محنتی مزدور لکڑی، ایندھن، دیگوں کی ترتیب، گوشت کی فراہمی اور دیگر انتظامات کو نہایت ذمہ داری سے سنبھال رہے ہیں۔ منیجمنٹ پوری ٹیم کے درمیان بہترین ہم آہنگی قائم رکھے ہوئے ہے تاکہ ہر دیگ ایک ہی معیار، ذائقے اور وقت کے مطابق تیار ہو اور ہزاروں مہمانوں تک گرم، تازہ اور لذیذ کھانا بروقت پہنچ سکے۔
To Enjoy Full Video: https://youtu.be/r7hMhvOO9_8
4 months ago | [YT] | 101
View 1 reply
Insane Food
عید الاضحیٰ قربانی، صبر اور ایثار کا حسین پیغام ہے
یہ دن محبت، بھائی چارے اور اللہ کی رضا کا انعام ہے
چمک اٹھتی ہیں دلوں کی وادیاں تکبیر کی صدا سے
ہر طرف خوشیوں کا موسم، ہر گھر میں نور کا قیام ہے
5 months ago | [YT] | 278
View 2 replies
Insane Food
پنجاب کی سرزمین پر پندرہ ہزار مہمانوں پر مشتمل ایک عظیم الشان شادی کی تقریب، جہاں ہر طرف شان و شوکت اور اعلیٰ انتظامات کی جھلک نظر آرہی ہے
کھانے کے لیے درجنوں دیگیں ایک ساتھ چڑھی ہوئی ہیں، جن میں خوشبودار قورمہ، پلاؤ، بریانی اور دیگر لذیذ پکوان تیار ہو رہے ہیں۔ ہزاروں تندوری روٹیاں مسلسل بنتی جا رہی ہیں۔
https://youtu.be/rI7jP_0Bi3Q
6 months ago | [YT] | 310
View 5 replies
Load more