Let's Explore Our Deen

Just Creating & Sharing Daily Islamic Reminders (Remider to myself first & then for you)
" No Reward do I ask of you for it ; My Reward is only from the Lord of the Worlds". Quran (26:145)
Sadqa e Jaria In'sha'Allah

Me: A Highly Sensitive Introvert ✨


Let's Explore Our Deen

نیفے پر رکھ کر پستول چلانا یا انکاؤنٹر دو چیزوں کو واضح کرتے ہیں۔ ایک یہ کہ انسانوں کا یہ گھڑا ہوا قانونی نظام عدل کی فراہمی کے قابل نہیں۔ دوسرا یہ کہ اشرافیہ کو اب لوگوں کو میٹھی گولیاں دینے کا نیا طریقہ مل گیا ہے۔ یہ سب سزائیں انصاف کے لیے نہیں، اس لیے ہیں تاکہ یہی ادارے جب اپنے مخالفین کو ایک لفظ کہہ دینے پر یرمغال کریں اور استحصال کی تمام حدیں پار کردیں تو لوگ ان پر سوال نہ اٹھائیں۔
سید عکاشہ

2 weeks ago (edited) | [YT] | 108

Let's Explore Our Deen

"اگر بندہ ہر چیز کو جان لے، لیکن اپنے رب کو نہ جانے، تو گویا اس نے کچھ نہیں جانا۔ اور اگر وہ دنیا کے تمام حصے، اس کی لذتیں اور خواہشیں حاصل کر لے، لیکن اللّٰه کی محبت، اس کا شوق اور اس سے انس حاصل نہ کر سکے، تو گویا اس نے کوئی لذت، کوئی نعمت اور کوئی آنکھ کی ٹھنڈک حاصل نہیں کی"

|[إغاثة اللهفان، ١/١١٢]|

2 weeks ago | [YT] | 194

Let's Explore Our Deen

"گناہ گار کے لیے اتنی ہی سزا کافی ہے کہ اس کے دل سے اللہ رب العزت کی تعظیم کم ہوتی چلی جائے۔"

(الداء والدواء ٩٦)

2 weeks ago | [YT] | 164

Let's Explore Our Deen

" جب بھی میں قرآن سے وابستہ ہوا، میں نے اپنے نفس میں شفا محسوس کی اور جب بھی اس سے دور ہوا، میری بیماریاں دوبارہ لوٹ آئیں۔ "

د/ ابراہیم السکران فك الله أسره

2 weeks ago | [YT] | 168

Let's Explore Our Deen

"اگر میرے کَندھوں پر عِلم کا بوجھ نہ پڑتا تو میرے غم بھی کم ہوتے ، میں تو بس اتنا چاہتا ہوں کہ روزِ قیامت برابر چھوٹ جاؤں ، نہ مجھے اِس علم پر کوئی اجر ملے نہ ہی سزا کا مستحق ٹھہروں ۔"

( امیر المومنین فی الحدیث سفیان الثوری رحمه الله ، حلية الأولياء : ٤٦٣/٦ )

2 weeks ago | [YT] | 174

Let's Explore Our Deen

کافی عرصے سے کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہونے کی وجہ سے چینل پر پوسٹس نہیں کر پا رہا. ابھی بھی صورتحال بحال نہیں ہوئی، اسی وجہ سے سلسلہ متاثر رہا. ان شاء اللہ جیسے ہی ممکن ہوا دوبارہ باقاعدگی سے پوسٹس شروع کروں گا. آپ سب کے پوچھنے اور یاد رکھنے کا بہت شکریہ 🤲

1 month ago | [YT] | 440

Let's Explore Our Deen

عیدالفطر، عید الاضحیٰ اور ایام تشریق (11، 12 اور 13 ذی الحجہ) میں لوگوں کو کھانے کے لیے جمع کرنا سنت ہے اور شعائر اسلام میں شامل ہے جسے رسول اللّٰہ ﷺ نے جاری فرمایا ہے۔
امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ

قَالَ شَيْخُ الإِسْلَامِ ابْنُ تَيْمِيَّةَ رَحِمَهُ اللّٰهُ تَعَالَىٰ: جَمْعُ النَّاسِ لِلطَّعَامِ فِي العِيْدَيْنِ، وَأَيَّامِ التَّشْرِيقِ سُنَّةٌ، وَهُوَ مِنْ شَعَائِرِ الإِسْلَامِ الَّتِيْ سَنَّهَا رَسُولُ اللهِ ﷺ.
(مَـجْـمُـوعُ الـفَـتَـاوىٰ، ٢٩٨/٢٥)

أضحى مبارك 🩵
تقبل الله منا ومنكم صالح الأعمال

5 months ago | [YT] | 298

Let's Explore Our Deen

عبداللّٰہ بن مبارک رحمہ اللّٰہ کہتے ہیں کہ میں عرفہ کے پچھلے پہر (عصر و مغرب کے درمیان) محدث امام سفیان ثوری رحمہ اللّٰہ کی خدمت میں حاضر ہوا تو دیکھا کہ وہ گھٹنوں کے بل بیٹھے ہیں اور آنکھوں سے آنسو بہہ رہے ہیں؛ وہ میری طرف متوجہ ہوئے تو میں نے عرض کیا: اس پورے مجمعے میں کون سب سے بدترین حالت سے دوچار ہے؟
فرمایا: جس کا گمان ہے کہ اللّٰہ اس کی مغفرت نہیں فرمائے گا!
(یعنی خدا سے حسن ظن رکھو اور یقین کے ساتھ بخشش کی دعا مانگو!
(لطائف المعارف، ص: 632)

5 months ago | [YT] | 291

Let's Explore Our Deen

حافظ ابن رجب رحمه الله نے فرمایا :

اللہ کی راہ میں دل کا سفر بدن کے سفر سے زیادہ اہم ہے.
کتنے ہی مسافر ایسے ہیں جو اللہ کے گھر تک پہنچنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں مگر گھر کے رب سے دور ہوتے ہیں.
کتنے ایسے بھی ہیں جو اپنے گھروں میں بیٹھے ہیں مگر ان کے دل رب سے جڑے ہوئے ہیں.
[ لطائف المعارف - 2/252 ]

5 months ago | [YT] | 300

Let's Explore Our Deen

سیدنا ابو قتادہ رضی اللّٰہ عنہ سے روایت ہے کہ جناب رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا: صِيَامُ يَوْمِ عَرَفَةَ، أَحْتَسِبُ عَلَى اللهِ أَنْ يُكَفِّرَ السَّنَةَ الَّتِي قَبْلَهُ، وَالسَّنَةَ الَّتِي بَعْدَهُ. "یوم عرفہ کے روزے کے متعلق مجھے اللّٰہ عزوجل سے امید ہے کہ وہ اس سے گذشتہ اور آیندہ (دو) برسوں کے گناہوں کو معاف فرما دے گا۔" (صحیح مسلم)
شرح:
1- اس حدیث کی رو سے جن گناہوں کی بخشش ہو گی، وہ صغیرہ گناہ ہیں کہ کبیرہ گناہوں کے لیے توبہ لازم ہے۔ قرآن کریم میں ہے:
إِنْ تَجْتَنِبُوا كَبَائِرَ مَا تُنْهَوْنَ عَنْهُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّئَاتِكُمْ [النساء 4: 31] "اگر تم اُن بڑے بڑے گناہوں سے پرہیز کرتے رہو جن سے تمہیں منع کیا جارہا ہے تو تمہاری چھوٹی موٹی بُرائیوں کو ہم تمہارے حساب سے ساقط کردیں گے۔"
2- سابقہ گناہوں کی بخشش کا مفہوم تو ظاہر ہے کہ جو گذشتہ برس گناہ سرزد ہوئے، ان کو معاف کر دیا جائے گا مگر آیندہ برس کے گناہوں کی بخشش یا کفارے کا کیا مطلب ہے؟ اس کے متعلق علما نے کئی توجیہات کی ہیں:
ایک یہ کہ اللّٰہ تعالٰی اسے آنے والے سال میں اسے گناہوں سے محفوظ رکھیں گے۔
دوسری یہ کہ پروردگار اسے اپنی رحمت سے اس قدر ثواب عطا فرمائے گا کہ پچھلے سال کے گناہ بھی بخشے جائیں گے اور آیندہ برس بھی جو گناہ اس سے سرزد ہوں، ان کی بخشش بھی ہو جائے گی۔ (تحفة الأحوذي)
علامہ مناوی رحمہ اللّٰہ نے فیض القدیر (4: 230) میں تیسری توجیہ بھی نقل کی ہے کہ اللّٰہ تعالٰی آیندہ برس کے گناہ حقیقتا بخش دے گا۔

5 months ago | [YT] | 151