السلام علیکم ورحمۃ اللہ
اس چینل کو بنانے کا مقصد اسلامی معلومات اور اسلامی کتابوں کے حوالہ جات کو ویڈیو کی صورت میں اور کنٹینٹ کی صورت میں جمع کرنا ہے
اور اس میں اپ کو اسلامی تحریکات کے مواد کے حوالے سے بھی روشنی مل سکتی ہے
اور اخر میں تمام بہنوں اور بھائیوں اور دیگر حضرات سے درخواست کے اس چینل کے ساتھ زیادہ سبسکرائب کرے
اور اپنی دعاؤں میں مجھے اور تمام مسلمانوں کو یاد رکھیے
جزاک اللہ خیر
حسّان کی باتیں
*🌺اللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ على نَبِيِّنا مُحَمَّدٍ وَ علی آلِ مُحَمَّد🌺*
1 month ago | [YT] | 0
View 0 replies
حسّان کی باتیں
اکابر پرستی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
مولانا عامر عثمانی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخ عامر عثمانی، جو دیوبند کے بڑے علماء میں شمار کیے جاتے تھے۔
وہ کہتے ہیں:
"اگرچہ میرا تعلق دیوبند کے حلقے سے ہے، لیکن ایک حقیقت ایسی ہے جس کا انکار نہیں کیا جا سکتا، اور وہ یہ ہے کہ دیوبندی مکتب کی بعض مشہور کتابیں، جیسے ارواحِ ثلاثہ، تذکرۃ الرشید، السوانح القاسمیہ، اشرف السوانح، جریدہ الجمعیۃ کا شیخ الاسلام نمبر، الأنفاس القدسیۃ وغیرہ میں ایسی عجیب و غریب باتیں اور بے بنیاد دعوے موجود ہیں کہ
میں ان سے اللہ تعالیٰ سے استغفار کرتا ہوں، استغفار کرتا ہوں۔
حقیقت یہ ہے کہ فحش قصوں اور بے حیائی پر مبنی روایات نے اپنے پڑھنے والوں کو اتنا نقصان نہیں پہنچایا، جتنا ان کتابوں نے اپنے قارئین کو نقصان پہنچایا ہے۔
ان کتابوں نے لوگوں کو اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اس کی الوہیت کی بجائے مشائخ کی تعظیم کا درس دیا۔ ان کے زہریلے اثرات کو ختم کرنا نہایت مشکل ہو گیا ہے۔
تصوف میں خواہ کتنی ہی احتیاط اور اعتدال اختیار کیا جائے، اس کے ساتھ لازماً کشف، کرامات، غیبی امور اور روحانی تصرفات کے دعوے شامل ہو جاتے ہیں۔ پھر جب ان چیزوں کے ساتھ مریدوں کا اپنے مشائخ کے بارے میں اعتقاد بھی شامل ہو جاتا ہے تو اندھیروں پر اندھیرے جمع ہوتے چلے جاتے ہیں، یہاں تک کہ یہ چیزیں اسلامی شریعت کے بنیادی اصولوں کے لیے ایک چیلنج بن جاتی ہیں۔"
اس کے بعد وہ مزید کہتے ہیں:
"ہمارے دیوبندی مشائخ اپنی غلطیوں کا اعتراف کرنا نہیں جانتے۔ انہوں نے صرف یہ سیکھا ہے کہ جو چاہیں کہتے رہیں اور کسی کو اعتراض کا حق نہ دیں۔ ان میں سے کسی نے یہ نہیں کہا کہ ہم اپنے مشائخ کی کتابوں میں موجود ان خرافات سے بری ہیں۔ بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ہمارے بڑے حضرات یقین رکھتے ہیں کہ اپنے مشائخ کی طرف منسوب علمِ غیب، دعاؤں کی قبولیت، روحانی تصرفات، مکاشفات اور الہامات سب کے سب یقیناً حق اور سچ ہیں۔"
شیخ عامر عثمانی کے کلام کا مقصود یہی تھا، جسے یہاں اختصار کے ساتھ نقل کیا گیا ہے۔
اس کی زیادہ تفصیل اس کتاب کے صفحہ 201 تا 203 میں گزر چکی ہے، لہٰذا وہاں رجوع کرنا چاہیے، کیونکہ وہ بحث نہایت اہم ہے۔
انہوں (شیخ عامر عثمانی) نے پوری جرأت کے ساتھ حق بات کو ظاہر کیا، جماعتِ تبلیغ کی مشہور کتابوں پر تنقید کی، اور ان میں موجود ان امور سے خبردار کیا جو شریعت کے خلاف ہیں۔ ان کا یہ کلام اس شخص کی مغالطہ آرائی اور بے جا جانبداری کا نہایت مضبوط رد ہے جو جماعتِ تبلیغ کا دفاع کرتا ہے اور انہیں شریعت کے خلاف امور سے بری ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔
📖 القول البليغ فی التحذير من جماعۃ التبليغ، ص 201
بشکریہ اجمل منظور صاحب
2 months ago | [YT] | 6
View 0 replies
حسّان کی باتیں
#14_august_1947 #independenceday #august #pakistan #pakistanzindabad #thofjuly #happyindependenceday #patriotic #independence #pakistani #pakistanindependenceday #independencedaycelebration #cracklers #independencedaysale #indianindependenceday #fourthofjuly #independencedayindia #julyfourth #redwhiteandblue #fireworks #karachi #thindependenceday #independencedayspecial #azadi #indiaindependenceday
2 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
حسّان کی باتیں
#SyedMaududi
#MaulanaMaududi
#JamaateIslami
#PoliticalIslam
#IslamicRevival
#IslamicScholar
2 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
حسّان کی باتیں
#سید_ابولاعلی_مودودی_رح
2 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
حسّان کی باتیں
✒📙♧☆ـ﷽ـ☆♧📙✒
*یقینا" مغربی تہذیب کسی حیثیت سے بھی اسلام کے مقابلے کی تہذیب نہیں* ..
اگر تصادم اسلام سے ھو تو دنیا کی کوئی قوت اس کے مقابلے میں نہیں ٹھہر سکتی..
*مگر اسلام ھے کہاں..؟* *مسلمانوں میں نہ اسلامی سیرت ھے' نہ اسلامی اخلاق' نہ اسلامی افکار ' نہ اسلامی جذبہ..*
*حقیقی اسلامی روح نہ ان کی مسجدوں میں ھے ' نہ یونیورسٹیوں میں ' نہ خانقاھوں میں.. عملی* *زندگی سے اسلام کا ربط باقی نہیں رھا.. اسلام کا قانون نہ ان کی شخصی زندگی میں نافذ ھے نہ* *اجتماعی زندگی میں* .. *تمدن و تہذیب کا کوئی شعبہ ایسا نہیں جس کا نظم صحیح اسلامی طرز پر باقی ھو..*
ایسی حالت میں دراصل مقابلہ اسلام اور مغربی تہذیب کا نہیں ھے بلکہ مسلمانوں کی افسردہ ' جامد اور پس ماندہ تہذیب کا مقابلہ ایک ایسی تہذیب سے ھے جس میں زندگی ھے ' حرکت ھے ' روشنی ھے ' گرمی عمل ھے..
ایسے نامساوی مقابلے کا جو نتیجہ ھو سکتا ھے وھی ظاھر ھو رھا ھے.. وہ (مسلمان) آھستہ آھستہ مغربی تہذیب میں جذب ھو رھے ھیں.. ان کے دلوں اور دماغوں پر مغربیت مسلط ھو رھی ھے.. ان کے ذھن مغربی سانچوں میں ڈھل رھے ھیں.. ان کی فکری و نظری قوتیں مغربی اصولوں کے مطابق تربیت پا رھی ھیں.. ان کے تصورات ' ان کے اخلاق ' ان کی معیشت ' ان کی معاشرت ' ان کی سیاست ' ھر چیز مغربی رنگ میں رنگی جا رھی ھے.. ان کی نئی نسل اس تخیل کے ساتھ اٹھ رھی ھے کہ زندگی کا حقیقی قانون وھی ھے جو مغرب سے ان کو مل رھا ھے..
*یہ شکست دراصل مسلمانوں کی شکست ھے مگر بدقسمتی سے اس کو اسلام کی شکست سمجھا جاتا ھے..!!*
( سید ابوالاعلیٰ مودودی رحمہ اللہ،تنقیحات)
2 months ago | [YT] | 2
View 0 replies
حسّان کی باتیں
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
حسّان کی باتیں
Aqwal
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
حسّان کی باتیں
#ustad_syed_maududi_Ra
2 months ago | [YT] | 3
View 0 replies
حسّان کی باتیں
#RasoolNabiEKareemSAW
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Load more