فیضانِ مجدد دوراں، غوث زماں، حضور شیخ الاسلام والمسلمین
Assalamu Alaikum wa Rahmatullahi wa Barakatuh 🤍
✨✨💫💫✨✨💫💫✨✨✨✨💫💫✨✨
Mohtaram Nazreen-e-Kiram,
Main hoon aapka khadim aur host Muhammad Serajuddin Shaikh
📌 About Siraji Channel
Siraji Channel ka maqsad Qur’an o Sunnat ki roshni me
Islamic taleem, deeni islah, sahih aqeede aur
Buzurgan-e-Deen aur Auliya-e-Kiram ki paak seerat ko
Musalman aur Gair-Musalman bhaiyon tak pahunchana hai.
📖 Is Channel par aapko milenge:
• Deeni Bayanat
• Islahi aur Ilmi Guftagu
• Naat o Manqabat
• Auliya-e-Kiram ke Urs Special Programmes
• Ambiya e Kiram Alaihimussalam wa Auliya-e-Kiram ki Hayat o Khidmaat par roohani bayanat
🤝 Aapse guzarish:
✔ Video ko Like karein
✔ Comment karke apni qeemti raay dein
✔ Zyada se zyada Share karein
✔Siraji Channel ko Subscribe zaroor karein
🤲 Aapka ek share bhi Sadqa-e-Jariya ban sakta hai.
📢 Note:
Siraji Channel par rozana Deeni, Islahi, Ilmi aur Roohani Bayanat upload hote rehte hain.
Jazakallahu Khaira..
Siraji Channel
https://youtu.be/nDkbvWOJCzU?si=cf7HW...
15th Century ke MUJADDID
3 weeks ago | [YT] | 1,240
View 8 replies
Siraji Channel
تاجدارِ اہلسنت، حضور شیخ الاسلام والمسلمین امام سید محمد مدنی اشرفی الجیلانی کچھوچھوی، جنہیں شیخ الاسلام، مجددِ دوراں، غوثِ زماں، سلطان المشائخ، رئیس المحققین، سید المفسرین، امام المتکلمین، اشرف المرشدین، ثانیِ امام ابو حنیفہ، رازیِ دوراں، غزالیِ زماں، مفتیِ سوادِ اعظم، محدثِ اکبر، فقیہِ اعظمِ عالمِ اسلام جیسے عظیم الشان القابات سے یاد کیا جاتا ہے۔
آپ 27 اگست 1938ء، مطابق یکم رجب 1357ھ کو اس دنیائے فانی میں تشریف لائے۔
حضور شیخ الاسلام ایک عظیم المرتبت، بے مثال اسلامی اسکالر، فقیہ، محدث، محقق، مفسر، مفکر، متکلم، مترجم، ماہرِ الٰہیات، درویش، روایت پسند، روحانی پیشوا، خطیبِ لاثانی اور کثیر التصانیف مصنف ہیں۔ آپ کا تعلق اشرف پور، کچھوچھہ مقدسہ، اتر پردیش، ہندوستان سے ہے۔
الحمدللہ، اس وقت حضور شیخ الاسلام والمسلمین کی عمرِ شریف 91 سال ہے۔
مولا کریم! اپنے حبیب پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلّم کے صدقے طفیل حضور شیخ الاسلام مجددِ کچھوچھوی کو عمرِ خضر عطا فرمائے، صحت و عافیت کے ساتھ طویل عمر عطا فرمائے، آپ کا سایۂ شفقت ہم سب پر دراز فرمائے اور آپ کے فیوض و برکات سے عالمِ اسلام کو ہمیشہ مستفید فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
1 month ago | [YT] | 871
View 6 replies
Siraji Channel
مجدد دوراں، غوث زماں، حضور شیخ الاسلام والمسلمین، امام سید مدنی میاں اختر اشرفی جیلانی مجددِ کچھوچھوی کی تحریر کردہ عالمی شہرت یافتہ نعت پاک ﷺ ۔۔!! آپ احباب کے پیش نظر ہے 👇😍❣️
خداۓ برتر و بالا ہمیں پتا کیا ہے
تیرے حبیب مکرم کا مرتبہ کیا ہے
جبینِ حضرت جبرائیل پر کف پا ہے
ہے ابتدا کا یہ عالم تو انتہا کیا ہے
خدا کی شانِ جلال و جمال کے مظہر
ہر ایک سمت ہے تو ہی تیرے سوا کیا ہے
کوئی بلال سے پوچھے خبیب سے سمجھے
خمارِ الفتِ محبوب کبریا ﷺ کیا ہے
بشر کے بھیس میں لاکاَلبَشَر کی شان رہی
یہ معجزہ جو نہیں ہے تو معجزہ کیا ہے
غم فراق نبی ﷺ میں جو آنکھ سے نکلے
خدا ہی جانے ان اشکوں کا مرتبہ کیا ہے
کرم کرم کہ کریمی ہی شان ہے تیری
تیرے کرم کے مقابل میری خطا کیا ہے
جو میری جان سے زیادہ قریب ہیں مجھ سے
انھیں کو ڈھونڈ رہا ہوں مجھے ہوا کیا ہے
فقط تمہاری شفاعت کا آسرا ہے حضور ﷺ
ہمارے پاس گناہوں کے ماسوا کیا ہے
چلو دیارِ مدینہ جو دیکھنا چاہو
زمیں سے عرش معلیٰ کا فاصلہ کیا ہے
بخاری پڑھ کے بھی شان محمد عربی ﷺ
سمجھ نہ پائے اگر تم تو پھر پڑھا کیا ہے
وہ دیکھ گنبد خضریٰ ہے روبرو تیرے
نثار کر دے دل و جان دیکھتا کیا ہے
کھڑا ہے اختر عاصی درِ مقدس پر
حضور ﷺ آپ کی رحمت کا فیصلہ کیا ہے
1 month ago | [YT] | 794
View 16 replies
Siraji Channel
*حُرمت کے فتووں سے تشہیر کے منبر تک: دوغلے پن کا کھلا آئینہ اور تحقیقِ حق کی فتح!*
کل تک جو طبقہ جدید ذرائع ابلاغ اور تصویر و ویڈیو کو مطلقاً حرام قرار دے کر کفر، فسق اور الحاد کے فتوے بانٹتا پھرتا تھا، آج وہی ڈیجیٹل اسکرینوں کا سب سے بڑا بازی گر بن کر جلوہ افروز ہے۔ وہ نام نہاد منبر اور جمود پسند خانقاہیں، جہاں سے کیمرے، ویڈیو، ٹی وی اور نشریات کے خلاف نفرت و تعصب کا طوفان کھڑا کیا جاتا تھا، آج انہی کے نام لیواؤں، مریدین، علماء اور خلفاء کی ایچ ڈی ویڈیوز اور پورٹریٹ تصاویر سوشل میڈیا کے چپے چپے کی زینت بنی ہوئی ہیں۔
تاریخ گواہ ہے کہ جب دورِ حاضر کی سب سے جلیل القدر علمی و روحانی شخصیت، رئیس المحققین، شیخ الاسلام والمسلمین، مجددِ دوراں، غوثِ زماں، زینت الفقہاء، یادگارِ اسلاف، گلشنِ سادات کے مہکتے پھول، شہزادۂ حضور محدث اعظم ہند حضرت مفتی علامہ سید محمد مدنی اشرف اشرفی الجیلانی (مدظلہ العالی والنورانی) نے اپنے نکھرے، متوازن اور عمیق تحقیقی قلم سے وقت کے تقاضوں، ابلاغی ضرورتوں اور شرعی حدود کا کماحقہ احاطہ کرتے ہوئے ویڈیو، ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کے باب میں ایک تاریخی و بے مثل فتویٰ صادر فرمایا، تو دنیا بھر کے اہلِ علم، محققین اور باشعور دانشوروں نے اسے سینے سے لگایا اور اس دور اندیشانہ رہنمائی کو دل و جان سے قبول کیا۔
مگر اس حق گوئی کے بالمقابل ملکِ ہندوستان کے اندر بغض و عناد اور فکری جمود کی ماری ایک مخصوص خانقاہ اور اس کے زیرِ اثر چلنے والے شدت پسندوں نے اپنی خود ساختہ انا اور حسد کی تسکین کے لیے تمام اخلاقی اور شرعی حدود پامال کر ڈالیں۔ اپنے حواریوں اور حاسد مریدوں کے ذریعے بے سروپا کتب اور رسائل کے انبار لگا دیے گئے، اخلاق و سنجیدگی کے تمام پیمانے روند ڈالے گئے، اور بغض کی انتہا یہ ہوئی کہ سلطان التارکین، قطبِ مدینہ حضور سرکار مخدوم اشرف جہانگیر سمنانی (علیہ الرحمہ) کے پاکیزہ شجرہ و نسب تک پر سوال اٹھانے کی ناکام و ناپاک جسارتیں کی گئیں۔ لیکن جب حضرت کی شاہکار اور دندان شکن تصنیف "آدابِ جہانگیری" جلوہ گر ہوئی، تو حسد و فریب کے تمام خود ساختہ تانے بانے خاک میں مل گئے اور باطل کے ایوان لرز اٹھے۔
آج وقت نے ایسا کھلا فیصلہ صادر کیا ہے کہ وہی معترضین اپنے ماضی کے فتوے اور ہنگامے فراموش کر کے، اسی تحقیقی فتوے کی روح کو عملاً اپنائے ہوئے ہیں۔ آج ان کا ہر اجلاس، ہر جلسہ، ہر خطاب، اینڈرائیڈ موبائل، یوٹیوب چینلز، فیس بک اسٹوڈیوز اور انسٹاگرام ریلز کے ذریعے براہِ راست نشر ہو رہا ہے۔ حیرت ہے کہ نہ تو ان کے حواریوں کو اس کھلے تضاد پر کوئی ندامت ہے اور نہ ہی ان کی خانقاہوں کو اپنے ماضی کے فکری افلاس پر کوئی شرمندگی! جس کام کو کل تک حرام اور فسق کہہ کر امت پر تھوپا گیا تھا، آج وہی ان کی ذاتی تشہیر، مسلکی تسلط اور مالیات کا سب سے بڑا ذریعہ بنا ہوا ہے۔
ہم رئیس المحققین، سلالۂ سادات حضرت شیخ الاسلام والمسلمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں جن کی بصیرت اور تحقیقی فتاویٰ نے امت کو بند گلی سے نکال کر حق کی واضح شاہراہ دکھائی، اور ان شدت پسند منافقوں کے چہروں سے تقدس کا جھوٹا نقاب نوچ کر انہیں دورِ حاضر کا سب سے بڑا آئینہ دکھا دیا۔
قلم کار: واصلی امیٹھوی بھارتی
1 month ago | [YT] | 979
View 13 replies
Siraji Channel
https://youtu.be/STNyG8iWIxA?si=Lz7p1...
Ek Pyara sa Comment Zaroor kare
1 month ago | [YT] | 1,086
View 20 replies
Siraji Channel
*تجلیات حضور شیخ الاسلام*
(بموقع یکم رجب ١٤٤٣ھ٣فروری)
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اسلام کی مذہبی، علمی، ادبی، دینی، تاریخی، تہذیبی اور معاشیاتی تاریخ میں
مجددِ دوراں، غوثِ زماں، حضور شیخ الاسلام والمسلمین رئیس المحققین سیدالمفسرین امام المتکلمین مظہر غزالی، یادگار رازی، مفتی سواد اعظم، تاجدار اہلسنت، شاعر فطرت
سیدنا و سندناحضرت علامہ ومولانا
مفتی ابوالحمزہ سید محمد
مدنی میاں اشرفی جیلانی اطال اللہ عمرہ بصحۃ وعافیۃ کا نام بھی آتاہے۔ ویسے بہت سارے عالِم مفکر اور شاعر گزرے ہیں جن کے افکاروخیاالت نے عالَم اسلام کے ایک بہت بڑے حصے کو متاثر کیا ہے اور آج بھی ان کی خدمات وہ چاہے دینی ہویا مذہبی، علمی ہویا ادبی قدر دارنوں کی تعداد ہندو پاک کے علاوہ دیگر اسلامی ممالک میں کثرت سے پائے گئے ہیں۔ آپ کی شخصی خصوصیات کے متعلق "خطبات برطانیہ میں،، شیخ طریقت حضرت علامہ سید محمد جیلانی میاں اشرفی جیلانی فرماتے ہیں کہ:
" ہر دور میں ایسی شخصیتیں پروردگار عالم پیدا فرمارہے جوملت قوم کی آبرو بن جایا کرتی ہیں۔
آسمان رشدوہدایت کے آفتاب کی طرح چمکتی ہیں۔ سیادت، شرافت ودیانت، حق گوئی وبےباکی، بالغ نظری وفکری اصابت، درویشانہ ادا فقیرانہ شان، محققانہ صلاحیتیں، الغرض حق پرستی، حق آگاہی، اور حق نوازی جیسی تمام خصوصیات ایک ہی شخصیت میں سمو دیتا ہے۔ حضور شیخ الاسلام والمسلمين حضرت علامہ سید محمد مدنی اشرفی جیلانی کچھوچھوی کی ذات والا صفات میں ان تمام خوبیوں کو تلاش کیا جاسکتا ہے۔،،
وہ شیخ الاسلام جنہیں رب قدیر نے بیک وقت کئی خوبیوں سے نوازکر
مثالی بنایا ہے. آپ جہاں کلام الہی کےرمزآشنامفسرہیں، وہیں ذخیرہ احادیث کے فہیم بھی، علم فقہ پر دسترس رکھنے والے فقیہ ہیں تووہیں ایک نکتہ رس معقولی بھی. علم کلام کے اگر ماہر ہیں توبحرتحقیق وتدقیق کے شناور بھی. شائستہ وپاکیزہ شاعری کا اگر ذوق رکھتے ہیں تو وہیں ایک سلامت رو، ادیب بھی، فصاحت وبلاغت سے مزین اگر تاجدار خطابت ہیں تو تصوف حقیقی سے آراستہ ایک خانقاہی فقیر بھی. ان فضائل وکمالات کو دیکھ کر بس یہی کہا جاسکتا ہے جسے صدیوں پہلے حضرت سعدی نے کہا تھا، پھر آج تک کہا جارہا ہے اور شاید قیامت تک کہا جاتا رہے کہ،
ایں سعادت بزوربازونیست
تانہ بخشد خدائے بخشندہ
حضور شیخ الاسلام ایک دو نہیں بلکہ انیک خصوصیات و امتیازات کے حامل ومالک ہیں اور وہ ایک عظیم وقدیم خانوادہ کے قابل فخر فرزند اور چشم وچراغ ہیں۔ آپ ایک ایسےنامی گرامی والدماجد کے ولدِعزیز ہیں جن پر بجا طور پر"الولدُسرلابیہ"کاعربی محاورہ صد فیصد صادق آتا ہے یعنی علم وادب،تصوف سے سلوک اور مذہب و سیاست کے شہریار وشہسوارمخدوم ابن مخدوم، مخدوم ملت حضور محدث اعظم ہند علیہ الرحمہ ہیں۔ اس نسبی تعلق کے علاوہ بذات خود ان کی ذات والا صفات عبقری شان ہے۔
کئی درجن علمی و تحقیقی و تنقیدی مقالات کے مصنف اور محقق ہیں۔ لاکھوں ارادتمندوں کے مربی گرامی ومرشد ہیں۔ امت اسلامیہ اورملت مرحومہ کے قائد وپیشواہیں۔ عوام وخواص اور علماء ومشائخ میں محترم ومسلم ہیں۔
جس طرح علم اللہ تعالی کی عظیم نعمت ہے اسی طرح قلم بھی اللہ کریم کا ایک بڑا انعام ہے اس لئے کہ ہر عالِم و فاضل قوتِ قلم کی قدرت اپنے آپ میں نہیں پاتا۔
شوکتِ الفاظ کےہنرکو برتنے کا ملکہ نہیں رکھتا۔ کوئی کوئی قلم کار ضرور، ہوتا ہے مگرعلوم وفنون کی وہ گہرائی اور گیرائی سے آشنا نہیں ہوتا، جو اورعلماء کوحاصل ہوتی ہے۔ یہ رب اکبر کاکیسابےپایاں احسان ہے کہ حضور شیخ الاسلام والمسلمین جہاں تمام علوم و ادبیات اور اصناف و اسالیب پر عبور تام رکھتے ہیں، وہیں تحریروقلم کی تمام تر توانائیوں سے آراستہ و پیراستہ ہیں۔
جبھی تو ڈاکٹر اقبال نےکہاہے،
کافر کی یہ پہچان کہ آفاق میں گم ہے
مومن کی یہ پہچان کہ گم اس میں ہے آفاق
کوئی اندازہ کرسکتا ہے اس کے زور بازو کا
نگاہِ مرد مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں
یہ اس فردِفریدکاذکر جمیل ہے، جس کاتعلق خانوادہ شاہ سمنان کچھوچھہ مقدسہ سے ہے، جو اپنے علمی وروحانی بلندوبالاقدروقامت کے اعتبار سے سارے عالم اسلام میں بحیثیت ِ"شیخ الاسلام "اور" رئیس المحققین "سے متعارف ہیں۔ اب نہ وہ کسی تعارف کے منت کشِ احسان ہیں، نہ کسی تعریف کے محتاج۔ کیونکہ ان کی عِلمیت وعبقریت اور شہرت ومقبولیت کی خوشبو دوشِ ہواپرپھیل کر بَحروبَرکی وُسعتوں میں پہنچ چکی ہے۔ بس یہ مٹھی بھر حروف اس لئے پیش ہیں کہ خریدارانِ حضور شیخ الاسلام میں کم از کم نام ہی درج ہوجائے۔
چوں کہ عالم یہ ہے۔ ع:
اٹھ گئیں سب کی نگاہیں جب وہ آئے بزم میں
حضور شیخ الاسلام کی ولادت باسعادت ١٩٣٨ءمیں ہوئی۔ آج ٢٠٢٢ءکادوسرامہینہ ہے، تو حاصل یہ ہواکہ حضور شیخ الاسلام اب اپنی عُمر عزیز کی تقریباً ٨٤/ویں بَہار میں داخل ہو چکے ہیں۔ خدائے کریم بطفیل رؤف رحیم ﷺ حضور شیخ الاسلام والمسلمین سے ہم تمام کوسچی محبت عطا فرمائے
اوربارگاہ رب العزت میں دعاہےکہ رب کریم حضور شیخ الاسلام والمسلمین کو صحت وعافیت کےساتھ عمرمیں بےپناہ برکتیں عطافرمائے اورآپ کا فیضان اہلسنت پرعام فرمائے۔
*کلام حضور شیخ الاسلام*
*حمد باری تعالیٰ*
ذرےذرےسےنمایاں ہے مگر پنہاں ہے
میرےمعبودتیری پردہ نشینی ہے
عجیب
دُور اتناکہ تَخیُّل کی رسائی ہے محال
اور قُربت کایہ عالم کہ رگِ جاں سے قریب
*نعت شریف*
خدائے برتر و بالا ہمیں پتہ کیا ہے تیرے حبیب مکرم کا مرتبہ کیا ہے
جبین حضرت جبریل پر کفِ پاہے
ہے ابتداکایہ عالم تو انتہا کیا ہے
بشر کے بھیس میں لاکَالَبَشر کی شان رہی
یہ معجزہ جو نہیں ہے تو معجزہ کیا ہے
کرم کرم کہ کریمی ہی شان ہے تیری تیرے کرم کے مقابل میری خطا کیاہے
فقط تمہاری شفاعت کا آسرا ہے حضور
ہمارے پاس گناہوں کے ماسوا کیا ہے
بخاری پڑھ کےبھی شانِ محمدِ عربی
سمجھ نہ پائے اگر تم تو پھر پڑھا کیا ہے
وہ دیکھو گنبد خضرا ہے روبرو تیرے
نثار کردے دل وجان دیکھتا کیا ہے
کھڑا ہے اختر عاصی درمقدس پر حضور آپ کی رحمت کا فیصلہ کیا ہے
*کلام تاج العلماءسید نورانی میاں درشان حضور شیخ الاسلام سید مدنی میاں*
میرا دل اور میری جان ہیں شیخ الاسلام
چوم لو بولتے قرآن ہیں شیخ الاسلام
حامی سنت وایمان ہیں شیخ الاسلام
قاطع بدعت وکفران ہیں شیخ الاسلام
جن سے مل جاتی ہے دارین کی نعمت سب کو
میرے اشرف کاوہی دان ہیں شیخ الاسلام
جن کے فتؤوں میں صداقت کے سوا کچھ بھی نہیں
دین احمد کی وہی شان ہیں شیخ الاسلام
پرخطر دور میں تنہا نہ سمجیں خود کو
ہم سبھی آپ پر قربان ہیں شیخ الاسلام
غم کے ماروں کو عجب دولت خوشحالی ملی
اس قدر آپ مہربان ہیں شیخ الاسلام
نعت سرکار میں دیکھا ہے عجب طرزِ سخن
گویااس دور کےحسان ہیں شیخ الاسلام
ہاشمی گھر کی مہک بول اٹھی سن لے نُور
تو توایک پھول ہےگلدان ہیں شیخ الاسلام
از :خلیفہ حضورشیخ الاسلام
ابوضیا غلام رسول سعدی اشرفی، رضوی آسوی کٹیہاری
خطیب وامام فیضان مدینہ، بلگام کرناٹک انڈیا
مقام بوہر، تیلتا، کٹیہار بہار
مبائل نمبر8618303831
مورخہ3,فروری 2022ء
1 month ago | [YT] | 1,215
View 1 reply
Siraji Channel
Ya Rasoolullah ﷺ
Teri Nasle Paak me hai Bachcha Bachha NOOR ka
1 month ago | [YT] | 567
View 13 replies
Siraji Channel
https://youtu.be/rJ_ZBTi7V94?si=x3yHr...
Haqeeqat......
1 month ago | [YT] | 82
View 0 replies
Siraji Channel
https://youtu.be/uL9mNQZZfqs
Rasool e Paak ﷺ ka 39wa Shahzada
1 month ago | [YT] | 708
View 12 replies
Siraji Channel
Wali Ibne Wali ....Bataiye Koun hai?
1 month ago | [YT] | 410
View 12 replies
Load more