S Merwa Mirza Novels

Welcome to S Merwa Mirza Novels Official Channel ❤
This Is Official YouTube Channel Of @smerwamirzanovels

Urdu Rumantic Novels , Enjoyable Reading Material available❤ Amazing & Satisfying Happy Ending Novels, Mature Writing,Slow Burn Romance & Feelings, Most loving Unique Stories Full of Suspense, All genres Available, Worthy Read..... Subscribe me and show love🌸

Urdu Rumantic, informative and worthy Novels.
Unique ideas & Engaging Stories.🩷

Continue Novels : Majnoon And Paras(Wildflower's Man)Season 2 (Youtube Channel:S Merwa Mirza Novels).


All Copyright @ Reserved
Please Don't Use Our Content On YouTube And Other Social Media Websites



S Merwa Mirza Novels

نکاح سپیشل قسط آ گئی آ جائیں🔥🥵

"مجھے بھوک لگ رہی ہے،تم اپنے مہمان کے ساتھ زیادتی نہیں کر رہی؟"

وہ ایک بار پھر اسے بے بس کر رہا تھا،جانتا جو تھا وہ دل کی کتنی نرم ہے،ناچاہتے ہوئے بھی اس نے سر ہلاتے اسے اجازت دی اور جا کر کاوچ پر بیٹھ کر ٹرے اپنے سامنے کھینچ کر اپنے اور حدید کے لیے پلیٹ رکھی پر وہ بہت دور رکھی پلیٹ اٹھا کر بلکل ینال کی پلیٹ سے جوڑتا اسکے ساتھ ڈبل والے کاوچ پر بیٹھا جس پر وہ کھانا ڈالنے کے بجائے گردن پھیر کر حدید کو پر تپش آنکھوں سے گھورنے لگی۔

"جب تمہاری پلیٹ وہاں سنگل کاوچ کے سامنے رکھی تھی تو وہیں بیٹھنا چاہیے تھا نا،کوئی اگر مروت میں اجازتیں دیتا جائے تو اسکا مطلب یہ ہے کہ اسکے سر پر ہی بیٹھ جایا جائے؟"

وہ اپنی پلیٹ دوبارہ اٹھا کر دور کرتا اٹھنے لگا جب ینال نے اسکی بازو پکڑی،وہ واپس بیٹھ کر ینال کو دیکھنے لگا،وہ فوری اپنا اسکی بازو کے گرد جما ہاتھ آزاد کرتی پیچھے کھینچ گئی۔

"اب بیٹھ گئے ہو تو مت اٹھو،آگے سے تمیز میں رہنا"

وہ نروٹھے پن سے بولی اور حدید کی پلیٹ میں بریانی ڈالی،دو چمچے ڈالنے پر وہ اسے روک گیا،اس نے رائتہ بھی دو چھوٹی سپون بھر کر ڈالا،پھر تھوڑا سا قیمہ ایک مٹن پیس کے ساتھ،وہ اپنی سجی پلیٹ دیکھتے مسکرا ہی رہا تھا جب ینال نے سیلڈ کی چھوٹی پلیٹ سے کچھ کھیرے،اور چقندر کے سلائس اٹھا کر حدید کی پلیٹ میں رکھے،دو ٹماٹر سلائس بھی رکھنے لگی پر وہ ہاتھ اٹھا کر روک گیا۔

"میں ٹماٹر نہیں کھاتا نہ ہی یہ بیٹ روٹ۔۔۔"

وہ سنجیدہ اور سپاٹ تھی۔

"اوکے"

ینال نے وہ سلائس اٹھا کر اپنی پلیٹ میں رکھے اور اسکی پلیٹ میں دو کھیرے کے سلائس مزید رکھے اور پانی کا ایک گلاس اٹھا کر حدید کے سامنے رکھا۔

"شروع کرو کھانا"

وہ اسے تاکید کیے اپنی پلیٹ میں تھوڑی قیمے کی گریوی ڈال کر چمچ واپس رکھے تھوڑی سی روٹی اپنے لیے نکالنے لگی جب حدید نے خود ہاتھ بڑھا کر اسے گرم روٹی کا آدھے سے تھوڑا کم ٹکرا توڑ کر دیا،ینال نے دانت پیسے اسکے ہاتھ سے روٹی لی۔

"بہت شکریہ اس خوبصورت پلیٹ کے لیے"

وہ کھانا کھلانے میں تو بہت زیادہ مہربان تھی۔

"اٹس اوکے،بھوکے کو کھانا کھلانا ثواب کا کام ہے"

اپنی ناراضگی وہ اس سخاوت کے باوجود بھی جتا گئی جس پر حدید نے ہونٹوں کو باہم میچ کر مسکراہٹ روکی۔

"کیا مجھے ایک بائیٹ مل سکتی ہے،تم جیسے نوالہ بنا رہی ہو وہ زیادہ مزے کا لگ رہا ہے"

وہ جو اپنے منہ کے پاس زبردستی ہی نوالہ لے کر جا رہی تھی،ہونٹوں کے پاس لائے وہ نوالہ روک کر اس نے بنا کوئی اعتراض کیے حدید کی پلیٹ میں رکھنا ہی چاہا جب وہ اسکا ہاتھ کلائی سے پکڑتا وہ نوالہ اسکے ہاتھ سے ہی اپنے منہ میں لیتا،اسکی انگلیوں کو بھی منہ میں لیتے گریوی کو چاٹ گیا،ینال کا چہرہ لمحے میں سرخ پڑا،اسے حدید سے اسکی تو مر کر بھی توقع نہ تھی۔

"ی۔یہ کیا ہے"

وہ اس کپکپاہٹ بخشتی کیفیت سے نکلے ہوش میں آتی جیسے اپنا ہاتھ کھینچ کر دبا سا صدماتی چینخی۔

(Dark Romantic & Mysterious & Slow Burn)
10 Episode Of #Akhgar_e_Junoon By S Merwa Mirza Novels ....... posted....🔥👇

https://youtu.be/KMAi5njVAr8

YouTube Channel: S Merwa Mirza Novels (search it)

2 hours ago | [YT] | 51

S Merwa Mirza Novels

کل دوسری ریل میں نہیں دے سکی تھی کیونکہ سو گئی تھی😁تھوڑی دیر تک دیتی ہوں۔ اور کیا نکاح سپیشل قسط کے لیے تیار ہیں؟🔥🥵

مروہ

8 hours ago | [YT] | 128

S Merwa Mirza Novels

بھاگ کر آ جائیں ایپی آ گئی۔سب تبصرہ ضرور کریں پڑھیں بھی🔥

"سمندر کے اندر انکو شارک نے آکسیجن سے بھری کِس نہیں کی ناں تبھی مر گئے،بندا پوچھے اتنی دیر پانی میں رہ کر کبھی کوئی بچا ہے۔پانی پھیپھڑوں میں بھر گیا ہے انکے"
ایک آدمی نے تپ کر جب جواب دیا تو ینال کی آنکھیں سی بھریں،وہ نفی میں سر ہلاتی حدید کا بے جان وجود دیکھنے لگی۔

"ت۔۔تو اسے کس نے کہا تھا ہیرو گیری کرے۔۔۔ا۔۔اب اسے کون بچائے گا۔پانی نکالو اسکے پھیپھڑوں سے۔۔پلیز بچا لو اسے،میں تم دونوں کی منت کرتی ہوں۔۔کچھ تو کرو اتنے ماہر ڈائیورز ہو"
وہ ہرٹ ہونے کو سائیڈ کرتی ان مشقت کرتے آدمیوں سے تاسف کے سنگ بولی تو دونوں نے ہی غصے سے ینال کو دیکھا۔

"دیکھیں ینال صاحبہ ہم کوشش کر رہے ہیں بچانے کی،انکے منہ کو کھولیں،ناک پکڑیں اور زور سے ہوا بھریں"
ینال نے سفید چہرے سے ان دونوں کو دیکھا،اسکا دماغ سن سا ہو گیا۔

"ی۔یہ کیا کہہ رہے ہو میں کیوں کروں،تم کرو ناں۔۔۔۔پر اسے بچا لو۔۔اسکی چھوٹی سی بھانجی ہے،بڑے سے نانا ہیں۔دیکھو میں تم دونوں کو منہ مانگے پیسے دوں گی اسے بچا لو"
وہ انکے سروں کا درد بڑھا رہی تھی،وہ بچارے حدید کا بند دل بحال کرنے کی کوشش میں ہلکان تھے۔

"عزرائیل کو بھی دے دیں پھر پیسے کہ جان بخش دے اسکی،ایسے کام کرنے سے پہلے سوچتے ہیں کہ کتنا بھیانک انجام ہے۔اب یہ مر گئے تو ہم بھی آپکے ساتھ جیل میں چکی پیسیں گے۔آپکی ضد میں یہ بنا کوئی مدد لیے کود گئے۔یا اللہ۔ان خاتون کو ہدایت دیں۔۔آپ انکے منہ میں ہوا بھریں مس ینال،مزاق لگ رہا ہے آپکو یہ؟"
ینال کے ہاتھ پیر کچھ سمندر کی وجہ سے اور اب کچھ اس بات پر جم رہے تھے پر جب ان ڈائیورز نے اسے اتنا ڈانٹا تو وہ رونے لگی،ایک ڈائیور نے اپنا ماتھا پیٹتے خود ہی حدید کے منہ میں ہوا بھرنے کو اسکا ناک پکڑا ہی جب وہ اسے پرے دھکیل گئی،ایک دم اس میں جن زادی کی قوت بھر گئی تھی۔

"ہٹو دور۔خبردار اسے چھوا۔۔۔۔"
ڈائیور نے اپنا سینہ پیٹ ڈالا۔

(Dark Romantic & Mysterious & Slow Burn)
9 Episode Of #Akhgar_e_Junoon By S Merwa Mirza Novels ....... posted....🔥👇

https://youtu.be/n9tGFm7VErA

YouTube Channel: S Merwa Mirza Novels (search it)

1 day ago | [YT] | 95

S Merwa Mirza Novels

7 epi parhy bina 8 epi parhny walon ko mera slam🫠 kon hain yeh 700 800 log??? Bus isi wajha say mera meter ghom jata😅phr kehty hain merwa epi hide karny ki dhamki dyti a.....

مروہ

1 day ago | [YT] | 70

S Merwa Mirza Novels

اخگر جنون کی ہیوی ٹو ہینڈل قسط کے لیے تیار ہیں۔اوف والی؟🔥❤️‍🔥🥵

مروہ

1 day ago | [YT] | 122

S Merwa Mirza Novels

واٹس ایپ چینل میں ہماری فیملی 1k ہونے والی ہے🤩 جلدی سے پورے ہو جاو۔۔۔۔۔ جس نے ابھی تک چینل فالو نہیں کیا کر لو جوائن کر لو۔کل ینال حدید کے نکاح کی خوشی میں ہی کر لو جوائن۔


Follow the S Merwa Mirza Novels channel on WhatsApp: whatsapp.com/channel/0029Vb6ayw84tRrxl6tNR43

مروہ

1 day ago | [YT] | 148

S Merwa Mirza Novels

بھاگ کر آ جائیں ایپی پڑھیں۔تبصرہ ضرور کیجئے گا🔥

"میں جیسے آیا ہوں ویسے ہی چلا بھی جاوں گا تم دونوں کی زندگی سے۔یقین کرو میرا۔چینخو مت،مجھے یہ بینڈیج نہیں لگانے دے رہی تو خود لگا لو۔۔۔دیکھو یہ مت کرو۔میں کہہ رہا ہوں ہر سزا کے لیے تیار ہوں"

وہ اسکی طرف بینڈیج کی ایک سائیڈ والی ٹیپ اتار کر ینال کی طرف بڑھاتے بولا تو ینال نے کربناک سی سانس بھرتے اسکے ہاتھ سے وہ بینڈیج لیا۔

"تمہارے ہاتھ سے کچھ نہیں چاہیے سنا تم نے"

وہ اسے نیچے پھینکتی سرخ انگارہ آنکھوں سے سر اٹھا کر حدید کو دیکھتی غرائی۔

"میں نہیں لگا رہا،صرف دے رہا ہوں"

حدید نے دوبارہ دوسرا بینڈوتج کھول کر ٹیپ آدھی ہٹا کر پھر سے ینال کی سمت بڑھایا تو اس بار ینال نے اسے لے کر پچھلی طرف پھینکا۔

"تم نکل کیوں نہیں رہے یہاں سے،کیا تمہیں میری بھی جان لینی ہے"

وہ حلق کے بل چینخی پر حدید نے تیسرا بینڈیج بھی ویسے ہی کھول کر اسکی طرف بڑھایا کہ شاید اس بار وہ حدید پر رحم کھا لے پر ینال نے اس بار اسے ڈسٹ بن میں پھینکا اور اپنے نیلز اپنے ہاتھ کی بیک پر ایسے رکھے جیسے اس جگہ کو ہی اکھاڑ کر بینڈیج کے لائق ہی نہ چھوڑے گی۔

"ینال نہیں،بس کرو"

وہ اس بار چوتھا بینڈیج ٹرے سے اٹھا کر ہاتھ میں دباتا اسکے ساتھ بیٹھے اسکے دونوں ہاتھ کلائیوں سے پکڑ کر اسکی اس ضد کی نفی کرتا تھوڑا سخت بول گیا تو ینال کی آنکھوں میں انگارے جل رہے تھے،وہ اتنے قریب تھے کہ ایک دوسرے کے دل کی آگ تپش سمیت دوسرے تک ارسال ہو رہی تھی جسکی سیاہ آنکھوں میں لمحہ لگاتے سرخائی اور نمی گھلی،وہ اپنی مزاحمت ترک کر کے کمزور پڑ گئی۔

(Dark Romantic & Mysterious & Slow Burn)
8 Episode Of #Akhgar_e_Junoon By S Merwa Mirza Novels ....... posted....🔥👇

https://youtu.be/BYyvj_4Mp2g

YouTube Channel: S Merwa Mirza Novels (search it)

2 days ago | [YT] | 92

S Merwa Mirza Novels

45 منٹ کی قسط آ رہی ہے۔یہ جو ناول ساتھ ساتھ نہیں پڑھ رہے انکو بتا دوں کے پچھلی اقساط جلد ہائیڈ ہونے والی ہیں اور اسکا پی ڈی ایف بھی نہیں آنا تو بار بار کہہ رہی ساتھ پڑھیں وقت نکال کر۔آپ سب سے سو گنا زیادہ مصروف انسان ہوں پھر بھی روز قسط دے رہی ہوں۔ساتھ ساتھ پڑھ کر اپنی موجودگی کا احساس دلائیں 💓مجھے خوشی ہوگی۔

مروہ

2 days ago | [YT] | 166

S Merwa Mirza Novels

لگتا ہے آج کسی کو قسط نہیں چاہیے🫠 کل کی قسط آدھے لوگوں نے نہیں پڑھی۔میں بھی دس منٹ کی قسط دوں گی آج۔۔۔۔۔😁 دو بجے تک پڑھ لیں تبصرہ کریں اگر اچھے والیوم والی قسط چاہیے تو۔۔۔۔۔۔ہنہ!

مروہ

2 days ago | [YT] | 155

S Merwa Mirza Novels

بھاگ کر آئیں چس والی قسط آئی ہے🔥❤️‍🔥🥵 تبصرہ سب کریں ورنہ دوبارہ لانگ ایپی نہیں آئے گی 😉اب تو آگے تباہیوں کا آغاز ہوگا۔

"وہ منال نہیں ہادیہ جتوئی تھی بیوقوف آدمی،دفنانے سے پہلے اسکا تھوبرا تو دیکھ لیتا۔یہ دیکھ وہ حسام کتا اپنی مری بہن کی لاش تیرے فارم ہاوس کے گیٹ پر ڈال رہا ہے۔وہ تجھے گلٹ میں ڈال کر مار دینا چاہتا تھا تاکہ اپنی بیٹی چھین سکے،اور تُو حدید۔۔۔مر بھی جاتا خوامخواہ۔دیکھ یہ لعنتی اپنی بہن کی موت بھی کیش کر گیا خبیث سالہ"

حدید نے اسکے آ کر موبائل کی سکرین پر وڈیو دیکھانے پر اسے غائب دماغی سے دیکھا پھر فون لیے وہ کرسی سے اٹھا،واقعی وہ ہادیہ جتوئی ہی تھی،حدید کو لگا اسکا سینہ دو ٹکروں میں بٹ گیا۔

"تبھی اسے دفناتے اتنی گھن آئی۔۔۔مطلب وہ گورکن بھی جھوٹا تھا،حسام سے ملا ہوا تھا۔۔۔مرتے مرتے بھی اپنے آپ کی دھجیاں اڑا گئی یہ بدبخت عورت۔۔۔پر میں نے تو ینال کو بتا دیا کہ میں نے اسکی بہن مار دی۔۔۔اگر یہ ہادیہ تھی تو منال کہاں گئی احرار۔۔۔۔؟"

احرار نے اپنا ماتھا زور سے ہاتھ مارتے پیٹ ڈالا۔

"تُو نے ینال کو یہ کہا کہ تو نے اسکی بہن مار دی۔اوہ میرے خدا حدید یہ کیا کر دیا تُو نے۔۔۔؟"

حدید نے بے جان نظروں سے احرار کو دیکھا۔

"تو بتاو پھر وہ کہاں گئی ہاں؟"

حدید کے جسم میں اس وقت درد کی شدت بھری تھی،احرار نے نظریں سی چرائیں۔

"میں تجھے سب تفصیل سے بتاتا ہوں پر وعدہ کر تُو مجھ سے ناراض نہیں ہوگا۔"

احرار کے تمہید باندھنے پر حدید کی آنکھوں میں ابھی سے طیش امڈ آیا۔

"کیا بکواس کر رہے ہو تم؟کیسا طیش۔۔۔کیا کر دیا تم نے احرار بتاو مجھے؟"

حدید کی آواز اس سے سوال کرتے لرز اٹھی تھی اور اب باری تھی اس تاریک رات کے مزید تاریک تر ہونے کی۔

(Dark Romantic & Mysterious & Slow Burn)
7 Episode Of #Akhgar_e_Junoon By S Merwa Mirza Novels ....... posted....🔥👇

https://youtu.be/41oleHByvXI

YouTube Channel: S Merwa Mirza Novels (search it)

3 days ago | [YT] | 115