Punjab Civil Defence Resilience Corps empowers youth through training in emergency response and disaster management.


PCDRC OFFICIAL

27 اکتوبر — یومِ سیاہ کشمیر

پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور (PCDRC) کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان کے حقِ خودارادیت، امن و انصاف کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

**کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی — ہمارا عزم، ہماری آواز!**

#KashmirBlackDay #27October #SolidarityWithKashmir #PCDRC #CivilDefencePunjab #SafePunjab

3 weeks ago | [YT] | 2

PCDRC OFFICIAL

روسی اعلیٰ سطحی وفد کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فائر ٹیکنالوجی (NIFTECH)، اسلام آباد کا دورہ

22 اکتوبر 2026 کو روسی فیڈریشن کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کے ادارے **EMERCOM of Russia** کے اعلیٰ سطحی وفد نے NIFTECH کا دورہ کیا۔

🛡️ اس موقع پر پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور نے اپنی جدید پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا عملی مظاہرہ پیش کیا، جس میں شامل تھے:

▪️ جدید بم ڈسپوزل اور EOD آلات
▪️ اینٹی ڈرون سسٹمز اور جدید ڈرون ٹیکنالوجی
▪️ فائر فائٹنگ روبوٹ اور ہنگامی ردِعمل کے آلات
▪️ جدید حفاظتی ٹیکنالوجی اور عملی تیاریوں کا مظاہرہ

وفد نے پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کی پیشہ ورانہ مہارت، جدید آلات اور ہنگامی حالات سے مؤثر انداز میں نمٹنے کی صلاحیتوں کو سراہا۔

یہ دورہ پاکستان اور روس کے درمیان شہری دفاع، ہنگامی ردِعمل اور پیشہ ورانہ تجربات کے تبادلے میں تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

**پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور — تیاری، تحفظ، قومی استقامت!** 🇵🇰

#CivilDefencePunjab #PakistanRussia #NIFTECH #EMERCOM #EmergencyResponse #BombDisposal #EOD #AntiDroneTechnology #FireSafety #NationalResilience #PublicSafety

4 weeks ago | [YT] | 3

PCDRC OFFICIAL

محفوظ پنجاب: غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائیاں جاری! حکومتِ پنجاب کے وژن "محفوظ پنجاب" کے تحت سول ڈیفنس اور PCDRC رضاکار پنجاب بھر میں غیر قانونی منی پٹرول پمپس کے خلاف متحرک ہیں۔

4 months ago | [YT] | 5

PCDRC OFFICIAL

سول ڈیفنس پنجاب کی تربیت یافتہ ٹیمیں "Safe Punjab" ویژن کے تحت اہم تنصیبات، حساس مقامات اور عوامی مقامات پر جدید تکنیکی سویپنگ اور سرچ آپریشنز انجام دے رہی ہیں تاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

4 months ago | [YT] | 1

PCDRC OFFICIAL

"محفوظ پنجاب" ویژن کے تحت سول ڈیفنس پنجاب کی جانب سے غیر قانونی ایل پی جی ڈیکینٹنگ اور فروخت کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

4 months ago | [YT] | 4

PCDRC OFFICIAL

📍 سیالکوٹ | 26 جون 2026
سول ڈیفنس بم ڈسپوزل اسکواڈ، سیالکوٹ نے اسپیشل برانچ کے ہمراہ امام بارگاہ کینٹ میں جدید تکنیکی آلات کے ذریعے ٹیکنیکل سرچنگ اور سویپنگ کے فرائض انجام دیے تاکہ مجالس کے انعقاد کے لیے مقام کو محفوظ بنایا جا سکے۔

4 months ago | [YT] | 2

PCDRC OFFICIAL

📍 شیخوپورہ | 26 جون 2026
پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور رضاکار، اسپیشل برانچ کے ہمراہ مرکزی (A کیٹیگری) جلوسِ عزا کے روٹ پر ٹیکنیکل سرچنگ، سویپنگ، اسکیننگ اور سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے انتظامات محفوظ اور پُرامن رہیں۔

4 months ago | [YT] | 1

PCDRC OFFICIAL

📍 پیر محل، ٹوبہ ٹیک سنگھ
سول ڈیفنس رضاکار محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے داخلی و خارجی راستوں پر باڈی سرچنگ اور چیکنگ کے فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ شرکائے عزاداری کی حفاظت اور امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

4 months ago | [YT] | 4

PCDRC OFFICIAL

📍 گجرات
وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے پُرامن محرم الحرام کے وژن کے تحت مقامِ گجرات میں مجلس کے مقام اور جلوس کے روٹ کو بم ڈسپوزل اسکواڈ گجرات کی جانب سے مکمل تکنیکی تلاشی اور اسکیننگ کے بعد کلئیر قرار دیا گیا۔ ٹیمیں فیلڈ میں بھرپور طور پر متحرک تاکہ سیکیورٹی کے تمام انتظامات مؤثر اور مربوط انداز میں یقینی بنائے جا سکیں۔
محفوظ محرم، پُرامن پنجاب

4 months ago | [YT] | 3

PCDRC OFFICIAL

بم ڈسپوزل اسکواڈ بہاولپور نے مجلس کے مقام اور جلوس کے روٹ کی مکمل تکنیکی تلاشی و اسکیننگ کے بعد انہیں کلئیر قرار دے دیا۔ ٹیمیں سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کے لیے فیلڈ میں متحرک ہیں۔

4 months ago | [YT] | 3