Gondal Group of Marketing Islamabad 

Gondal Group of Marketing is your one-stop solution for real estate & property care, offering expert investment advice & construction of residential and commercial spaces. We proudly construct, own, & manage The Sultan Hotel Apartments in Mumtaz City, The Sultan Bahria Town Islamabad, The Sultan Galiyat, Executive Villas and ZN Tower Project.

Projects We are Deal in:
#parkviewcity #eighteen #DHA #bahriatown #capitalsmartcity #faisalhills #faisaltown #faisaltownphase2 #multigarden #topcity1 #mumtazcity #silvercity #universitytown #tajresidencia #thesultan #Thesultanmumtazcity #Zntower #CDAsectors #Margallaenclave #islamabad #rawalpindi


For any Query feel free to Contact us at:

+92 333 1113435 || +92 333 8888287 || +92 300 9102147 || 0333 1116696


Gondal Group of Marketing Islamabad

۔🏡 Islamabad CDA Sectors میں پلاٹس اور گھروں کی خرید و فروخت کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

۔📍 Available Areas:
۔✅ G-13
۔✅ G-14
۔✅ F-14
۔✅ F-15

ہم آپ کو بہترین لوکیشن، محفوظ سرمایہ کاری اور مناسب قیمت میں پراپرٹی ڈیلز فراہم کرتے ہیں۔

مزید انفارمیشن کے لئیے گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے نام سے فیس بک پیج ، یو ٹیوب چینل اور ویب سائٹ وزٹ کریں

📞 Contact: 03300001515

#islamabad #plotforsale #CDAsector #g13 #G14 #f14 #f15 #houseforsale #realestate

18 hours ago | [YT] | 8

Gondal Group of Marketing Islamabad

پراپرٹی خریدنا زندگی کا بڑا فیصلہ ہوتا ہے، لیکن زیادہ تر لوگ صرف باتوں پر یقین کر لیتے ہیں اور بعد میں قانونی مسائل کا سامنا کرتے ہیں۔

غیر منقولہ جائیداد خریدنے سے پہلے چند قانونی نکات کی جانچ ضرور کریں ۔۔۔۔

1.اصل مالک کی تصدیق کریں
2.تمام دستاویزات کی قانونی حیثیت چیک کریں
3.جائیداد پر کوئی قرض یا مقدمہ تو نہیں
4.رجسٹری اور انتقال (Mutation) مکمل ہیں یا نہیں
5.سرکاری ریکارڈ سے ویریفیکیشن ضرور کریں
بغیر تحریری معاہدے ادائیگی نہ کریں
6.خریداری سے پہلے قانونی مشورہ لینا بہتر ہوتا ہے
محتاط رہنا نقصان سے بہتر ہے۔
محتاط رہیں، محفوظ فیصلہ کریں۔

گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کی ٹیم پچھلے 23 سال سے راولپنڈی اسلام آباد کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنے معزز کلائنٹس کو ذمہ داری کیساتھ سروسز دے رہی ہے

مزید معلومات اور بکنگ کے لیے رابطہ کریں

#realestate #tips #information

3 days ago | [YT] | 17

Gondal Group of Marketing Islamabad

پاکستان میں پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو کیسے بڑھائیں؟
آسان گائیڈ برائے پراپرٹی مالکان و سرمایہ کار

ہر پراپرٹی مالک کے ذہن میں ایک سوال ضرور آتا ہے: پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو کیسے بڑھائی جائے؟
پاکستان میں یہ سوال کافی عام ہے۔ خریدار اور سرمایہ کار ہمیشہ اس بارے میں سوچتے ہیں۔ لیکن صرف سوچنے سے کچھ نہیں ہوتا۔ اس کے لیے ایک واضح حکمتِ عملی ضروری ہے۔ بغیر منصوبے کے پراپرٹی کی ویلیو کم رہتی ہے، اور درست اقدامات کے ساتھ وہی پراپرٹی سونے کے برابر ہو جاتی ہے۔ اس گائیڈ میں ہم آسان اور واضح نکات بتائیں گے جو آپ کی پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

1۔ لوکیشن سب سے اہم عنصر ہے

پراپرٹی کی ویلیو کا سب سے پہلا اور بڑا معیار لوکیشن ہے۔ جو پراپرٹی مین روڈ کے قریب ہو، اس کی قیمت زیادہ ہوتی ہے۔ اسکول، اسپتال اور مارکیٹ جیسی سہولیات قدر و قیمت میں مزید اضافہ کرتی ہیں۔ آسان رسائی ہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے۔ مثال کے طور پر اسلام آباد، لاہور اور کراچی جیسے بڑے شہروں میں لوکیشن سب کچھ طے کر دیتی ہے۔ کمرشل ہب کے قریب پراپرٹی تیزی سے ترقی کرتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے کے منصوبے زیادہ مہنگے ہیں۔ اچھی لوکیشن ہمیشہ زیادہ ڈیمانڈ اور زیادہ قیمت کا باعث بنتی ہے۔
2۔ ترقی یافتہ سوسائٹیز میں پراپرٹی کی ویلیو بڑھتی ہے

پراپرٹی کی قیمت بڑھنے میں دوسرا اہم نکتہ ہے ڈیولپمنٹ اسٹیٹس کا- ایسی سوسائٹیز جہاں سڑکیں، پانی، گیس اور بجلی دستیاب ہو، وہاں پراپرٹی کی ویلیو تیزی سے بڑھتی ہے۔سیکیورٹی اور جدید منصوبہ بندی بھی قیمت میں اضافہ کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر بحریہ ٹاؤن اور ڈی ایچ اے میں مکمل سہولیات دستیاب ہیں، اسی لیے یہ قریبی سوسائٹیز کے مقابلے میں زیادہ قیمتی ہیں۔ وہ سوسائٹیز جہاں سہولیات موجود نہ ہوں، ترقی نہیں کر سکتیں۔ خریدار تیار انفراسٹرکچر والی جگہ کو بھی اہمیت دیتے ہیں۔ اس کے علاوہ جن نئی سوسائیٹیز میں دن رات ڈیویلپمنٹ کا کام جاری و ساری ہے وہ بھی ایک بہترین انتخاب ثابت ہوتی ہیں- کیونکہ یہ پراجیکٹ مالک کی مخلصی کو ظاہر کرتا ہے-

3۔ قانونی حیثیت (NOC) سب کچھ بدل دیتی ہے

پراپرٹی کا لیگل اسٹیٹس اس کی ویلیو کا اہم پہلو ہے۔ بغیر این او سی والے منصوبے خطرناک ہوتے ہیں۔ اگر منصوبہ منظور شدہ نہ ہو سکے تو اس کی ویلیو گر جاتی ہے، بلکہ بعض اوقات انہدام تک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس کے برعکس، منظور شدہ منصوبے اعتماد حاصل کرتے ہیں۔ لوگ بلا خوف و خطر سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق منظور شدہ سوسائٹیز کی قیمت غیر منظور شدہ منصوبوں سے کئی گنا زیادہ ہوتی ہے۔ تاہم کبھی کبھار یہ بھی دیکھنا ضروری ہے کہ ڈویلپر کتنا معتبر ہے۔ اگر کسی معتبر ڈویلپر کا منصوبہ ہو جس کا این او سی ابھی جاری نہ ہوا ہو، تو وہاں بھی اچھی سرمایہ کاری ممکن ہے۔

ڈیمانڈ اور سپلائی کا اصول

پراپرٹی کی ویلیو ڈیمانڈ اور سپلائی پر بھی منحصر ہوتی ہے۔ جہاں ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہو، وہاں قیمتیں لازمی بڑھتی ہیں۔ پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ راولپنڈی اور اسلام آباد جیسے شہر مسلسل پھیل رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہاؤسنگ کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہو رہا ہے، اور محدود زمین کی وجہ سے قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔ اس لیے بہتر ہے کہ وہاں سرمایہ کاری کریں جہاں ڈیمانڈ زیادہ اور سپلائی کم ہو۔

پراپرٹی کی ویلیو بڑھانے کے عملی اقدامات

1۔ دستاویزات کو شفاف رکھیں

آپ کی پراپرٹی کی دستاویزات مکمل اور درست ہونی چاہئیں۔ کوئی تنازعہ یا کاغذات کی کمی خریدار کا اعتماد کم کرتی ہے۔ واضح اور درست کاغذات ویلیو بڑھاتے ہیں۔ ہمیشہ رجسٹری اور انتقال اپڈیٹ و محفوظ رکھیں۔

2۔ تزئین و آرائش اور دیکھ بھال

چھوٹے موٹے مرمتی کام بڑے منافع لا سکتے ہیں۔ نئی پینٹنگ، کچن اپ گریڈ یا سادہ فرش کی تبدیلی بھی ROI بڑھا دیتی ہے۔ صاف ستھرا اور جدید مکان اچھے خریداروں کو تیزی سے متوجہ کرتا ہے۔

3۔ لینڈ اسکیپنگ اور بیرونی ڈیزائن

پہلا تاثر سب کچھ بدل دیتا ہے۔ ایک خوبصورت لان اور اچھا پورچ پراپرٹی کی ویلیو میں نمایاں اضافہ کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق زمین کی تزئین و آرائش سے پراپرٹی کی ویلیو میں 10 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔

4۔ کرایہ کی صلاحیت
اگر آپ کی پراپرٹی اچھی کرایہ آمدنی دے سکتی ہے تو اس کی مارکیٹ ویلیو بھی بڑھتی ہے۔ مثال کے طور پر بحریہ ٹاؤن میں اپارٹمنٹس 0.4% سے 1% تک کرایہ ریٹرن دیتے ہیں، جو عام گھروں کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

طویل مدتی حکمت عملیاں
ہولڈ کرنا سب سے بہترین راستہ ہے-پراپرٹی کی ویلیو وقت کے ساتھ ہمیشہ بڑھتی ہے۔ اس لیے طویل مدتی "خریدو اور انتطار کرو" کی اسٹریٹیجی زیادہ منافع دیتی ہے۔
کمرشل کنورژن میں احتیاط کریں
کچھ لوگ رہائشی پلاٹ کو کمرشل میں تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن یہ خطرناک ہے۔ بہت سے شہروں میں اس پر سخت قوانین ہیں۔ حتیٰ کہ سپریم کورٹ نے کراچی میں اس پر پابندی بھی لگائی ہوئی ہے۔ اس لیے ایسا فیصلہ کرنے سے پہلے ہمیشہ سوچ سمجھ کر قدم اٹھائیں۔
نتیجہ

اب آپ جان چکے ہیں کہ پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو بڑھانے کے اصول کیا ہیں۔ راز بہت سادہ ہے:اچھی لوکیشن کا انتخاب کریں۔ ترقی یافتہ اور منظور شدہ منصوبے میں سرمایہ لگائیں۔ دستاویزات شفاف رکھیں اور گھر کو جدید بنائیں۔ طویل مدتی منصوبہ بندی اپنائیں۔ رئیل اسٹیٹ قسمت کا کھیل نہیں بلکہ مکمل منصوبہ بندی پر مبنی سرمایہ کاری ہے۔ اگر آپ پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو بڑھانا چاہتے ہیں تو آج ہی سمجھداری کے ساتھ قدم اٹھائیں۔
ماہرین کی رہنمائی کے لیے گوندل گروپ آف مارکیٹنگ سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کو محفوظ سرمایہ کاری اور تیز تر ترقی کے لیے بہترین مشورہ فراہم کرتے ہیں۔

مزید انفارمیشن کے لئیے گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے نام سے فیس بک پیج ، یو ٹیوب چینل اور ویب سائٹ وزٹ کریں

#realestate #realestateguide #NasirGondal #property #tips

5 days ago | [YT] | 15

Gondal Group of Marketing Islamabad

آپ کی پراپرٹی کتنے رینٹ پر لگی ہے ؟

راولپنڈی اسلام آباد میں زیادہ تر انویسٹرز رینٹل انکم کے لیے گھر شاپ یا اپارٹمنٹ خریدتے ہیں
کچھ لوکیشن پر پراپرٹی کا اچھا رینٹ ملتا ہے اور کچھ پراپرٹی پرافٹ کی بجائے نقصان کی طرف چلی جاتی ہیں

ہم ایک سروے کرنا چاہتے ہیں
کہ کس لوکیشن اور کس بلڈنگ میں رینٹ اچھا مل رھا ہے
پراپرٹی کی مالیت کتنی ہے اور اس کا رینٹ کتنا مل رھا ہے
کمنٹس میں اپنی رائے ضرور دیں

مزید انفارمیشن کے لئیے گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے نام سے فیس بک پیج ، یو ٹیوب چینل اور ویب سائٹ وزٹ کریں
For Details: 03331111539

#PropertyRent
#RentalIncome
#RealEstatePakistan
#IslamabadRealEstate
#RawalpindiRealEstate
#IslamabadProperty
#RawalpindiProperty
#PropertyInvestment
#RealEstateInvestment
#RentalProperty
#PropertyMarket
#realestatemarket

1 week ago | [YT] | 19

Gondal Group of Marketing Islamabad

رئیل اسٹیٹ کی بہترین انویسٹمنٹ

پاکستان میں باقی کاروبار کی نسبت زیادہ انویسٹمنٹ رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں ہوتی ہے
سال 2018 سے سال 2021 تک پاکستان رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں بہت عروج آیا
نئی بننے والی ھاوسنگ سوسائٹیز میں بہت انویسٹمنٹ ہوئی اور تقریبا 70 فیصد لوگوں کا نقصان ہوا
دو قسم کے لوگ نقصان سے بچ گئے

نمبر 1 : جن لوگوں نے موقع پر موجود پلاٹس میں انویسٹمنٹ کی
نمبر 2 : جن لوگوں نے زرعی زمین خریدی

پاکستان کی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے زرعی زمین کی قلت ہوتی رہی ہے
اور خوراک پوری کرنے کے لیے لوگ اب باقاعدہ ایگریکلچرل لینڈ کی طرف توجہ دے رہے ہیں
بہت زیادہ لوگ گنجان آباد شہری زندگی سے بیزار ہو کر اب شہر کے قریب زرعی زمین خرید رہے ہیں

غیر آباد زمین کو آباد کر کے اچھے ریٹ پر سیل کرنا بھی اب ایک بزنس کی شکل اختیار کر گیا
اس وقت آپ کے لیے بہترین انویسٹمنٹ یہ ہے کہ آپ بڑے شہروں کے قریب زرعی زمین خرید لیں

انٹرنیشنل لیول پر بہت سارے تجزیہ نگار لوگ اب باقاعدہ اس موضوع پر بات کر رہے ہیں
کہ اگلے کچھ سالوں میں خوراک کی بہت قلت بننے جا رہی ہے
ان کے مطابق وہ لوگ ہی فائدے میں رہیں گے جن کے پاس اپنی خوراک اگانے کے لیے زرعی زمین موجود ہو گی
اگر آپ بڑے انویسٹرز ہیں تو آپ کو لازمی زرعی زمین میں انویسٹمنٹ کرنی چاہیے ۔

از تحریر : ناصر گوندل

کمنٹس میں آپ بھی اپنی رائے دے سکتے ہیں
کہ ایسی انویسٹمنٹ کرنی چاہیے ؟
اگر آپ نے اس طرح کی انویسٹمنٹ کی ہے تو آپ کا تجربہ کیسا رھا ؟

گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کی ٹیم پچھلے 23 سال سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنے معزز کلائنٹس کو ذمہ داری کیساتھ سروسز دے رہی ہے

مزید معلومات اور بکنگ کے لیے رابطہ کریں

For Details: 03331113637

#NasirGondal #realestate #BestInvestment #agriculture #landscape #land

1 week ago | [YT] | 13

Gondal Group of Marketing Islamabad

اسلام آباد کی رینٹل مارکیٹ 2026: کرائے داروں کے اصل مسائل اور ان کا حل

اسلام آباد میں کرائے کے گھر میں رہنا صرف معاشی بوجھ نہیں بلکہ عزتِ نفس اور ذہنی سکون کا بھی مسئلہ بن چکا ہے۔ سوشل میڈیا پر کرائے داروں کے تجربات کا جائزہ لیں تو ایک ہی بات سامنے آتی ہے: "گھر چاہے چھوٹا ہو، اپنا ہونا چاہیے"، کیونکہ کرائے کی چھت کے نیچے انسان ہمیشہ خود کو غیر محفوظ محسوس کرتا ہے۔

۱۔ کرائے داروں کو درپیش 3 بڑے مسائل
• مالکانِ مکان کا سخت رویہ: بن بلائے معائنے کرنا، مہمانوں کی آمد پر اعتراضات، بچوں کے شور پر پابندیاں اور کرائے دار کو ایک مجبور فرد سمجھنا۔
• کرایوں کا بوجھ اور ایڈوانس: مانگ میں اضافے کی وجہ سے کرائے عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہیں۔ اس پر 6 ماہ سے 1 سال کا پیشگی کرایہ اور سیکیورٹی ڈیپازٹ مزید بوجھ ڈال دیتے ہیں۔
• دیکھ بھال سے انکار: مکان کی ٹوٹ پھوٹ یا مرمت کا خرچہ اٹھانے سے مالکان صاف انکار کر دیتے ہیں اور مطالبہ کرنے پر مکان خالی کرنے کی دھمکیاں دیتے ہیں۔

۲۔ رینٹل مارکیٹ کے حالات کیوں خراب ہیں؟
• دیگر اضلاع سے آمد: تعلیم، روزگار اور سیکیورٹی کی خاطر دیگر صوبوں سے لوگوں کی مسلسل آمد۔
• کچی آبادیوں کا خاتمہ: انتظامیہ کی طرف سے 5,000 سے زائد غیر قانونی گھر گرائے جانے کے بعد بے گھر خاندانوں کی یکدم رینٹل مارکیٹ میں آمد۔
• اوورسیز پاکستانی: بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی طرف سے پریمیم کرایوں پر گھر لینے کا رجحان۔
• تار گھروں کی کمی: آبادی کے تناسب سے نئے کرائے کے مکانات کی تعمیر میں تاخیر۔

۳۔ کرائے داروں کے ضروری قانونی حقوق
• پرسکون رہائش: بروقت کرایہ دینے والے کی پرائیویسی میں مالک مکان بلاوجہ مداخلت نہیں کر سکتا۔
• بغیر نوٹس معائنہ ممنوع: مالک مکان کو جب دل چاہے گھر کا معائنہ کرنے کا اختیار نہیں، اس کا وقت معاہدے میں طے ہونا چاہیے۔
• تحریری معاہدہ لازمی: پیشگی رقم دینے سے پہلے تحریری معاہدہ کریں جس میں کرایہ، نوٹس پیریڈ اور مرمت کی ذمہ داریاں واضح درج ہوں۔

سرمایہ کاروں کے لیے موقع
جہاں یہ صورتحال کرائے داروں کے لیے دشوار ہے، وہیں سرمایہ کاروں کے لیے بہترین موقع بھی ہے:
• بہترین رینٹل انکم: جو مالکان اپنی پراپرٹی کو پیشہ ورانہ انداز میں مینج کرتے ہیں اور کرائے داروں کو عزت دیتے ہیں، ان کی پراپرٹی کبھی خالی نہیں رہتی۔
• دی سلطان ہوٹل اپارٹمنٹس: ان سرمایہ کاروں کے لیے جو کرائے داروں کے جھنجھٹ سے بچنا چاہتے ہیں، "دی سلطان ہوٹل اپارٹمنٹ" ماڈل بہترین حل ہے۔ یہاں پیشہ ورانہ ٹیم تمام امور سنبھالتی ہے اور انویسٹر کو ماہانہ محفوظ آمدن ملتی ہے۔

اگر آپ کرائے کی پریشانیوں سے تنگ ہیں یا رینٹل مارکیٹ میں محفوظ سرمایہ کاری کے خواشمند ہیں، تو گوندل گروپ آف مارکیٹنگ سے رابطہ کریں۔ ہم آسان اقساط کے پلانز کے ساتھ آپ کے ذاتی گھر کا خواب پورا کرنے میں مدد کرتے ہیں۔

For Details: 03314007040

#islamabad #houserent #rentalproperties #survey #islamabadresidents

1 week ago | [YT] | 13

Gondal Group of Marketing Islamabad

پاکستان میں گھر بناتے وقت ایک بہت عام فراڈ یہ ہوتا ہے کہ ٹھیکیدار میٹریل کی کوالٹی بدل دیتا ہے یا مقدار کم لگا دیتا ہے — اور مالک کو فوری اندازہ نہیں ہوتا۔

مثال:

* آپ نے کہا 60 گریڈ سریا لگاؤ،
لیکن وہ 40 گریڈ یا کم وزن والا سریا لگا دیتا ہے۔

یا

* سیمنٹ کی مکسنگ میں 1:2:4 کی جگہ 1:3:6 کر دیتا ہے تاکہ سیمنٹ کم لگے اور اس کا خرچہ بچے۔

یا

* چھت میں جتنے سریے ڈرائنگ کے مطابق ہونے چاہئیں، اس سے کم لگا دیتا ہے، کیونکہ چھت بند ہونے کے بعد مالک دیکھ نہیں سکتا۔

یہ فراڈ خطرناک اس لیے ہوتا ہے کیونکہ:

* گھر شروع میں ٹھیک لگتا ہے،
* لیکن چند سال بعد دیواروں میں کریک،
* چھت کمزور،
* نمی،
* یا زلزلے میں زیادہ خطرہ پیدا ہو سکتا ہے۔

ایک اور بہت عام طریقہ:
ٹھیکیدار روزانہ تھوڑا تھوڑا میٹریل “سائیڈ” کرتا رہتا ہے۔
مثلاً:

* 2 بوریاں سیمنٹ،
* چند سریے،
* ریت یا بجری کی ٹرالیاں
دوسری سائٹ پر شفٹ کر دیتا ہے۔

اسی لیے تجربہ کار لوگ:

1. ہر میٹریل کی انٹری لکھواتے ہیں
2. روزانہ فوٹو/ویڈیو بنواتے ہیں
3. RCC، فاؤنڈیشن اور چھت کے وقت انجینئر ضرور کھڑا کرتے ہیں
4. “لیبر ریٹ” پر کام کرواتے ہیں، مکمل “ٹرن کی” ٹھیکے میں بہت احتیاط کرتے ہیں

ایک دلچسپ حقیقت یہ بھی ہے:
بہت سے مالکان لاکھوں روپے ٹائلز اور خوبصورتی پر خرچ کرتے ہیں،
لیکن جو چیز اصل میں گھر کو 50 سال کھڑا رکھتی ہے — یعنی اسٹیل، سیمنٹ اور فاؤنڈیشن — وہ چیک ہی نہیں کرتے

گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کی ٹیم پچھلے 23 سال سے رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنے معزز کلائنٹس کو ذمہ داری کیساتھ سروسز دے رہی ہے

مزید معلومات اور بکنگ کے لیے رابطہ کریں

#builder #contractor #thekedar #construccion #constructiontips #realestate #guide

1 week ago | [YT] | 10

Gondal Group of Marketing Islamabad

ڈیلرز بھائیو سے ایک سوال

پچھلے دو سال میں کس ھاوسنگ سوسائٹی کے ریٹ کم ہوئے ہیں ؟

سوسائٹی کا نام اور ریٹ کم ہونے کی وجہ ؟

#Dealers #PropertyDealers #RealEstateDealers #RealEstatePakistan #PropertyMarket #HousingSocieties

2 weeks ago | [YT] | 12

Gondal Group of Marketing Islamabad

ڈی ایچ اے اسلام آباد–راولپنڈی | محفوظ سرمایہ کاری، بہترین لوکیشن

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) اسلام آباد–راولپنڈی رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں ایک معتبر اور منظم نام ہے، جہاں رہائش اور سرمایہ کاری کے لیے مختلف بہترین آپشنز موجود ہیں۔

گوندل گروپ آف مارکیٹنگ گزشتہ 22 سال سے راولپنڈی اسلام آباد کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ میں اپنے معزز کلائنٹس کو پروفیشنل سروسز فراہم کر رہا ہے اور DHA اسلام آباد–راولپنڈی کا Authorized Sales Partner ہے۔

اگر آپ DHA میں اپنا پلاٹ، گھر یا کمرشل پراپرٹی فروخت کرنا چاہتے ہیں یا سرمایہ کاری اور ذاتی رہائش کے لیے پراپرٹی خریدنا چاہتے ہیں تو گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کی تجربہ کار ٹیم آپ کو مارکیٹ ریٹ، مناسب لوکیشن اور بہتر انویسٹمنٹ کے انتخاب میں مکمل رہنمائی فراہم کرے گی۔

DHA میں Buy، Sell یا Investment — اعتماد اور تجربے کے ساتھ گوندل گروپ آف مارکیٹنگ سے رابطہ کریں۔

مزید انفارمیشن کے لئیے گوندل گروپ آف مارکیٹنگ کے نام سے فیس بک پیج ، یو ٹیوب چینل اور ویب سائٹ وزٹ کریں
For Details: 03331111539

#DHAislamabad #DHArawalpindi #DHAproperty #Realestate #dhasalepurchase

2 weeks ago | [YT] | 8

Gondal Group of Marketing Islamabad

پراپرٹی خریدنے کے 5 اصول

ہر بندہ اپنی زندگی میں ایک بار ضرور پراپرٹی خریدتا ہے
چاہے امیر ہو غریب لیکن اپنے لیے یا اپنے بچوں کے وہ ایک پلاٹ یا ایک گھر ضرور پرچیز کرتا ہے
پاکستان جیسے معاشرے میں جہاں مذہب کو بھی استعمال کر کے ہر ممکن فراڈ کی کوشش کی جاتی ہے
لیکن اسی معاشرے میں بہت اچھے اور ایماندار لوگ بھی موجود ہیں

میں جب سے سوشل میڈیا پر آیا ہوں
میری پوری کوشش ہوتی ہے کہ میں پراپرٹی میں عام فراڈ کے بارے میں ضرور لکھوں یا ویڈیو بناؤں
میں اپنی ویڈیو میں لازمی بات کرتا ہوں کہ ضروری نہیں کہ آپ سب مجھ سے ہی پراپرٹی خریدیں
جو بھی آپ کا قابل اعتماد دوست یا عزیز پراپرٹی کا کام کرتا ہے آپ اس سے پراپرٹی خریدیں یا سیل کریں
لیکن میرے سوشل میڈیا پیجز کو فالو ضرور کر لیں

آپ کو یہاں سے بہت نالج ملے گا

اصل Topic پر بات کرتے ہیں
کہ اگر آپ کسی شہر میں کوئی پلاٹ یا گھر خرید رہے ہیں تو آپ نے 5 اصول یاد رکھنے ہیں
نمبر 1 - پراپرٹی ڈیلر کا انتخاب
بہت سارے پراپرٹی ڈیلرز کے آفس جائیں جو اس ھاوسنگ سوسائٹی کا کام کرتے ہوں اور ان کے پاس مکمل انفارمیشن ہو
ان سے مختلف قسم کے سوال کریں
پھر جو مناسب بندہ لگے اس کیساتھ اپنی مکمل بات کریں اور اس کو کلئیر کریں کہ ہم آپ کو کمیشن پوری دیں گے لہذا ہمیں مناسب قیمت اور اچھی لوکیشن کا پلاٹ لیں دیں اور ذمہ داری کیساتھ سروسز دیں
نمبر 2 - ھاوسنگ سوسائٹی کا لیگل حیثیت
اپنے ڈیلرز سے سوسائٹی کے بارے میں مکمل انفارمیشن لیں
کوشش کریں کہ کچھ اور لوگوں سے بھی یہ انفارمیشن لازمی لیں کہ پلاٹ خریدنے کے بعد جب آپ گھر بنائیں گے تو گھر کا نقشہ کس اتھارٹی سے پاس ہو گا
بجلی ، پانی ، گیس اور باقی سروسز کون دے گا
کیا اس سوسائٹی پاس اس بلاک کا NOC بھی موجود ہے جس میں آپ پلاٹ لے رہے ہیں
کیا اس سوسائٹی کا مالک یا مینجمنٹ اپنی سوسائٹی کا خیال رکھ رہی ہے یا نہیں
نمبر 3 - پلاٹ کے کاغذات کی تصدیق
جب آپ کسی پلاٹ کی ڈیل فائنل کرنے کے قریب ہوں تو الاٹمنٹ لیٹر کی کاپی لیں
اور اپنے ڈیلر کیساتھ خود متعلقہ سوسائٹی کے آفس جائیں اور انفارمیشن لیں کہ کیا اس پلاٹ کا کسی قسم کا کوئی مسئلہ تو نہیں
پلاٹ کے تمام قسم کے واجبات کلئیر ہیں یا نہیں
پلاٹ پر تمام قسم کی سروسز موجود ہیں یا نہیں
نمبر 4 - قیمت کا تعین
مثال کے طور پر آپ کو ایک پلاٹ پسند آ گیا
اور مالک اس کی ڈیمانڈ 50 لاکھ کر رہا ہے
تو فورا آفر دینے کی ضرورت نہیں آپ ایسا محسوس کروائیں کہ ہمیں اس پلاٹ میں اتنی زیادہ بھی دلچسپی نہیں
باقی ڈیلرز سے اس پلاٹ کے آس پاس والی گلیوں کے ریٹ بھی چیک کریں اور موازنہ کریں
پھر ایک مناسب سی آفر دے کر کچھ دن خاموشی کریں اپنے ڈیلر اور پلاٹ مالک کے رابطے کا انتظار کریں اگر وہ آپ کی آفر کے قریب آ رہے ہیں
تو اپنے ڈیلر کو پلاٹ مالک کیساتھ میٹنگ کرنے کا بولیں
اور آمنے سامنے بیٹھ کر پلاٹ کی قیمت فائنل کریں
ایک مناسب سا ٹوکن کر کے ایک تحریر لازمی لکھیں
نمبر 5 - پلاٹ ٹرانسفر پراسس
پلاٹ ٹرانسفر کے متعلق پوری معلومات لازمی لیں
ٹرانسفر فیس اور ٹیکس بذریعہ پے آرڈر کریں
اور اپنے بینک اکاؤنٹ سے ادائیگی کریں
ٹرانسفر کے تمام کاغذات اپنی موجودگی میں تیار کروائیں
اور ان کی ایک کاپی اپنے پاس لازمی رکھیں
ٹرانسفر فیس اور ٹیکس سلپ بھی اپنے پاس رکھیں
پلاٹ ٹرانسفر کے بعد مالک کو پیمنٹ بذریعہ پے آرڈر کریں اور اشٹام پیپر لازمی لکھیں
پلاٹ ٹرانسفر کے کچھ دن بعد سوسائٹی آفس سے اپنا الاٹمنٹ خود وصول کریں
اور آخر میں تمام پراسس مکمل ہونے کے بعد اپنے ڈیلر کو طے شدہ پورا کمیشن دیں اور اس شکریہ بھی ادا کریں
اور مجھے دعاؤں میں یاد رکھیں
شکریہ

آج ہی گوندل گروپ آف مارکیٹنگ سے رابطہ کریں یا مزید معلومات کے لیے gondalgroupofmarketing.com وزٹ کریں۔

#realestate #realestateguide #NasirGondal #property

2 weeks ago | [YT] | 22