Muttahida Qaumi Movement (Pakistan)

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان)
Dr Farooq Sattar Official | Farooq Sattar | DFSMQM |

MQM Pakistan the 4th largest political party of Pakistan.
Election symbol Kite
Political Activity of Pakistan ..

MNA Doctor Muhammad Farooq Sattar
Thanks For Watching
I m Senior Deputy Convener Dr Farooq Sattar
Political Worker Karachi Sindh ..

Ex: Convener MQM (Pakistan)
Ex: Parliamentary Leader
Ex: Provincial Minster Of Sindh Government
Ex: Federal Minister For Overseas Pakistanis
Ex : Young Mayor of Karachi
Ex : Senior Leader MQM & Head Of ORC

My Social Media Accounts :
Twitter , Instagram , Facebook , YouTube : DFSMQM


Political : Muttahida Qaumi Movement (Pakistan)
Student : All Pakistan Muttahidda Students Organization ( APMSO )
Charity : Khidmat-e-Khalq Foundation ( KKF )
Office : MQM Head Office, Karachi 184/Z-A Bahadurabad

#Karachi #DFSMQM #DrFarooqSattar #FarooqSattar #MQMPakistan


Dr Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادر آباد میں اظہار تشکر جوش و خروش سے منایا گیا،
اس موقع پر سینئر مرکزی رہنماء فاروق ستار، سینئر مرکزی رہنماء انیس احمد قائمخانی، فرقان اطیب، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت ذمہ داران و کارکنان کی بڑی تعداد موجود!!!

#FarooqSattar #AnisKaimkhani #Karachi #MQMPakistan #IzhareTashakkur

2 hours ago | [YT] | 20

Dr Farooq Sattar

عوامی رابطہ مہم برائے انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام

گلستانِ جوہر ٹاؤن یوسی ایف کریسنٹ کمپلکس میں نئے صوبوں/انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی نے خصوصی شرکت کی اور عوام الناس سے نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے گفتگو کی۔۔۔!!!

اس موقع پر انکے ہمراہ رکن سی او سی سی کامران فاروق بھائی، اراکین سندھ اسمبلی معید انور بھائی،جمال احمد بھائی، ڈسٹرکٹ ایسٹ انچارج فیاض احمد بھائی اراکینِ سی او سی ظفر کیفی بھائی، اعجاز بھائی، کاشف بھائی، ٹاؤن انچارج زیشان اسماعیل بھائی و اراکینِ ٹاؤن کمیٹی اور مختلف یوسیز کے ذمہ داران اور کارکنان بھی موجود۔۔۔!!!

#MQMPakistan #Karachi #Pakistan #FarooqSattar #DrFarooqSattar #NewProvinces #AdministrativeUnits
#Pakistan #FarooqSattar #MQMPakistan

22 hours ago | [YT] | 52

Dr Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان سے ملاقات کی۔۔۔!!!

ڈاکٹر فاروق ستار کے ہمراہ رکن سی او سی سی کامران فاروق بھائی، رکن صوبائی اسمبلی جمال احمد بھائی، اراکینِ متحدہ بزنس فورم سید عاصم اعزاز بھائی، یاسر علی بھائی، اویس فاروقی بھائی اور فیصل شفیق بھائی موجود تھے۔۔۔!!!

ڈاکٹر فاروق ستار نے رضوان عرفان اور دیگر سے بشمول سندھ ملک بھر میں نئے صوبوں/ انتظامی یونٹس کے قیام کے حوالے سے گفتگو کی۔۔۔!!!

#MQMPakistan #Karachi #Market

1 day ago | [YT] | 19

Dr Farooq Sattar

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی نے سید قطب عالم شاہ بخاری بابا کے سالانہ عرس مبارک میں شرکت کی۔ اس موقع پر اراکین سی او سی عمر فاروق بھائی، سمیع بھائی اور رنچھوڑ لائن ٹاؤن جوائنٹ آرگنائزر علی سومی بھائی و اراکینِ ٹاؤن کمیٹی اور دیگر ذمہ داران و کارکنان بھی موجود تھے۔

#MQMPakistan #DrFarooqSattar #Karachi #Pakistan

1 day ago | [YT] | 9

Dr Farooq Sattar

Farooq Sattar alleges bias in MDCAT 2026, calls for inquiry into "179 Out of 180" score

#MDCAT #Karachi #Pakistan

6 days ago | [YT] | 23

Dr Farooq Sattar

لائنز ایریا ٹاؤن کے زیرِ اہتمام واٹر گراؤنڈ میں نئے صوبوں، انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی نے خصوصی شرکت کی اور عوام الناس سے نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے گفتگو کی۔۔۔!!!

اس موقع پر انکے ہمراہ ڈسٹرکٹ ایسٹ انچارج فیاض احمد بھائی، رکن سی او سی ظفر کیفی بھائی، رکن صوبائی اسمبلی فیصل رفیق بھائی، ٹاؤن انچارج مرسلین بھائی و دیگر ذمہ داران اور حق پرست عوام بڑی تعداد میں موجود تھے۔۔۔!!!

#NewProvinces #AdministrativeUnits #Sindh #FarooqSattar #Karachi

1 week ago | [YT] | 24

Dr Farooq Sattar

صومالی قزاقوں کی قید میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کے جسد خاکی کراچی پہنچ گئے، سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی وسیم اختر بھائی اور اراکینِ اسمبلی نے شہدا کے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی ائیرپورٹ پر جسد خاکی وصول کئے اور اہل خانہ سے دلی افسوس و اظہارِ تعزیت کیا۔۔۔!!!

#MQMPakistan #DrFarooqSattar #Karachi #WaseemAkther

1 week ago | [YT] | 13

Dr Farooq Sattar

اسکیم 33 یوسی 2 فہد کمپلیکس میں نئے صوبوں، انتظامی یونٹس اور بااختیار بلدیاتی نظام کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار بھائی نے خصوصی شرکت کی اور عوام الناس سے نئے انتظامی یونٹس کے حوالے سے گفتگو کی۔۔۔!!!

اس موقع پر انکے ہمراہ رکن سی او سی سی کامران فاروق بھائی، ڈسٹرکٹ ایسٹ انچارج فیاض احمد بھائی رکن سی او سی ظفر کیفی بھائی و دیگر ذمہ داران موجود تھے۔۔۔!!!
#NewProvinces #AdministrativeUnits
#MQMPakistan #FarooqSattar #Karachi

1 week ago | [YT] | 28

Dr Farooq Sattar

سندھ میں وڈیرانہ تسلط کے خلاف بغاوت کا وقت آ گیا ہے، 6 انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے، سینئر رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار

ریڈ لائن پروجیکٹ میں زیرِ تعمیر برج کا گرنا صوبائی حکومت کی کرپشن و اہلی کا ثبوت ہے، ڈاکٹر فاروق ستار

جامعہ کراچی میں مستقل وائس چانسلر کی فوری تعیناتی اور نااہل ڈین کی برطرفی کا مطالبہ کرتے ہیں، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی کا اگلا میئر اور ڈپٹی میئر شہر کے باصلاحیت فریش گریجویٹ نوجوان ہوں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

اے پی ایم ایس او کے زیرِ اہتمام مشاعرے میں ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، سابق میئر کراچی وسیم اختر نامور شعراء کرام کی شرکت

کراچی.......01 اکتوبر 2026ء

آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (اے پی ایم ایس او) کے زیرِ اہتمام جامعہ کراچی کے ہاکی گراؤنڈ میں 3 روزہ ’ہفتہ طُلباء ویک میں جشنِ اردو‘ کے تیسرے روز پروقار مشاعرے اور آخر میں میڈیا ٹاک کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار، سید امین الحق، سابق میئر کراچی وسیم اختر، سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر افتخار عالم، اراکینِ اسمبلی صبحین غوری،عادل عسکری، ڈاکٹر عبد الباسط، مسرت جبیں، قرۃ العین اور دیگر مرکزی رہنماؤں محمد ابو بکر، شبیر قائم خانی، سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوارڈینیشن کمیٹی (سی او سی سی) کے اراکین شکیل احمد، ارشاد ظفیر، ارشد حسن، شریف خان، اے پی ایم ایس او کے سینئر جوائنٹ انچارج ریحان شاہ، جوائنٹ انچارج کاظم حسین، شرجیل بیگ اور مرکزی کابینہ سمیت جامعہ کراچی سیکٹر کے انچارج افراز انصاری و اراکین سیکٹر، شعبہ طالبات کی ذمہ داران و کارکنان کے ہمراہ شرکت کی۔ تقریب سے خطاب اور میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ سخت موسم اور دوپہر کی شدید گرمی کے باوجود اتنے عظیم الشان مشاعرے کا انعقاد وہی کر سکتے ہیں جو اعلیٰ تہذیب و ثقافت سے آراستہ ہوں، جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات نے اہل زبان اور صاحبِ تہذیب ہونے کا بھرپور ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم گزشتہ 18 سالوں سے عوام پر مسلط فرسودہ جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام سے مکمل بغاوت کا اعلان کرتے ہیں اور ملک و صوبے کے روشن مستقبل کے لیے انتظامی اصلاحات کو ناگزیر سمجھتے ہیں۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے واضح کیا کہ سندھ میں کسی جغرافیائی تقسیم کئے بغیر 6 انتظامی یونٹس کا قیام عمل میں لایا جائے گا تاکہ کراچی، حیدرآباد، نوابشاہ، لاڑکانہ، سکھر اور میرپورخاص کی عوام کو ان کے حقوق اور وسائل ان کی دہلیز پر مل سکیں اور جعلی ڈومیسائل کا سلسلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہو سکے۔ انہوں نے گلشنِ اقبال میں ریڈ لائن بی آر ٹی کے زیرِ تعمیر پل کا اسٹرکچر گرنے سے سیکیورٹی گارڈ کے جاں بحق ہونے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اسے سندھ حکومت کی بدترین نااہلی، کرپشن اور ناقص میٹیریل کا نتیجہ قرار دیا اور مطالبہ کیا کہ نیب اس منصوبے کی فائلوں کو کھول کر اعلیٰ سطحی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کے خلاف مجرمانہ مقدمات درج کیے جائیں۔ جامعہ کراچی کے مسائل کا ذکر کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ گزشتہ 5 ماہ سے جامعہ کراچی میں کوئی مستقل وائس چانسلر نہیں ہے اور سمری وزیراعلیٰ سندھ کی ٹیبل پر پڑی ہوئی ہے جسے فوری منظور کیا جائے، نیز ایک ایسی فیکلٹی کے ڈین کو جن کے پاس ماسٹرز کی ڈگری بھی نہیں ہے فی الفور عہدے سے ہٹایا جائے کیونکہ یہ میرٹ کا کھلم کھلا قتل ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ جامعہ کراچی کے تمام تعلیمی شعبہ جات میں پہلا حق کراچی کے طلبہ و طالبات کا ہے، اور اعلان کیا کہ کراچی کا اگلا میئر اور ڈپٹی میئر اسی شہر کے پاس آؤٹ فریش گریجویٹ نوجوان بیٹے اور بیٹیاں ہوں گے تاکہ قیادت واقعی عوام کی حقیقی نمائندہ بن کر شہر کی تقدیر بدل سکے۔

#MQMPakistan #APMSO #JashnEUrdu #UniversityOfKarachi #Urdu

1 week ago | [YT] | 4

Dr Farooq Sattar

کراچی اور پاکستان کی حقیقی بقاء اور ترقی نئے انتظامی یونٹس کے قیام میں مضمر ہے۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم نے جن خدشات کا اظہار ماضی میں کیا تھا آج وہی باتیں دیگر جماعتوں کے بینرز کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ چیئرمین ایم کیو ایم

شہری علاقوں کے حقوق اور محرومیوں کے خاتمے کے لیے محلہ ریزیڈنسی کمیٹیوں کا آگے آنا ایک جرات مندانہ اور تحسین کے قابل قدم ہے۔ ڈاکٹر فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں چیئرمین ایم کیو ایم و وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی صدارت میں ریزیڈنسی کمیٹیوں کے وفد کی اہم نشست، سابق میئر وسیم اختر، بزنس فورم کے جنرل سیکرٹری مجاہد رسول سمیت اراکینِ اسمبلی کی شرکت

کراچی۔۔۔۔۔۔27 ستمبر 2026ء

ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں ایک اہم نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان و وفاقی وزیر برائے تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کی، جبکہ ان کے ہمراہ سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار، سابق میئر کراچی وسیم اختر، متحدہ بزنس فورم کے سیکرٹری مجاہد رسول، ایم این اے ارشد وہرہ، صبحین غوری، فرحان چشتی، ایم پی اے فیصل رفیق، معید انور ،رانا شوکت اور جمال احمد موجود تھے۔ اس نشست میں شہر کے مختلف علاقوں جن میں فیڈرل بی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس اور گلشن اقبال, ناظم آباد، نارتھ کراچی و دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والے معززین شامل ہیں، نشست کے آغاز میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے وفد کو خوش آمدید کہا اور کراچی کی موجودہ سیاسی و انتظامی صورتحال پر روشنی ڈالی، جس کے بعد شرکاء اور وفد کے اراکین نے شہر کے بنیادی مسائل اور نئے انتظامی یونٹس کے قیام و ضرورت کے حوالے سے سوالات کیے۔ اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روایتی سیاست اور پارٹی وابستگی سے بالاتر ہو کر اپنے علاقوں کے حقوق کے لیے شہریوں کا یوں منظم ہونا اور ریزیڈنسی کمیٹیوں کی شکل میں آگے آنا ایک انتہائی جرات مندانہ اور خوش آئند قدم ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ جو خدشات اور خطرات ایم کیو ایم نے دہائیوں پہلے شہر کراچی اور اس کے مظلوم عوام کے لیے ظاہر کیے تھے، آج وہی باتیں جماعت اسلامی اور دیگر سیاسی فریقین کے بینرز کا حصہ بنی ہوئی ہیں، جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ماضی میں ایم کیو ایم کی جانب سے کیے جانے والے مطالبات اور اٹھائی جانے والی آواز محض ایک جماعت کا منشور نہیں بلکہ کراچی اور پورے پاکستان کی اشد ضرورت تھی۔ نشست کے دوران وفد میں موجود اراکین نے انتظامی یونٹس، بلدیاتی اختیارات اور عوامی مسائل پر کھل کر گفتگو کی اور مختلف سوالات پوچھے، جبکہ بزرگ اور سینئر شہریوں نے اپنے طویل تجربات کی روشنی میں ایم کیو ایم کے وژن، موقف اور تحریکی مقاصد کی بھرپور تائید و حمایت کا اعادہ کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ شہر اور آئندہ نسلوں کے روشن مستقبل کی خاطر اس جدوجہد میں اپنا شانہ بشانہ کردار ادا کرتے رہیں گے۔

#MQMPakistan #Karachi #Pakistan #FarooqSattar

2 weeks ago | [YT] | 0