Azme Karachi is here for creating awareness of our beloved city "Karachi" and an aim to educate people how to protect themselves by creating videos content such as cctv camera videos of Karachi.

عزمِ کراچی ہمیشہ سے کراچی کے لوگوں اور ہمارے اس شہر کی بہتری کے لیے کام کرتا ہے اور یہاں موجود نہ انصافیوں کے خلاف آواز اٹھاتا ہے ۔ کراچی میں ہونے والے کرائم سے آپکو با خبر کرتا ہیں اور یہاں ہونے والے ظلم کے خلاف آواز اٹھاتا ہے ۔

Azme Karachi is a plateform which is working for the betterment of Karachi and our beloved country "Pakistan"

Azme Karachi provide you news regarding street crime , mobile snatching , robbery and make voice against criminal activities in Karachi. We also shows political activities and news regarding current affairs and Pakistan.

You can find CCTV footage of street crime , mobile snatching and robbery news here in azme Karachi about karachi, Pakistan.

#azmekarachi #karachi #karachinews #cctv #viralvideo

Email us: azmekarachi@gmail.com



Azme Karachi

شہر قائد میں ایک اور بند فلیٹ سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد کی لاشیں برآمد ہونے کے افسوسناک واقعے نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کردیا جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی، ان کی دو کم سن بچیاں اور ایک خاتون شامل ہیں۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاشیں گلشن فلک ناز، بلاک جے، پلاٹ نمبر ایس تھری کی گراؤنڈ فلور پر واقع ایک کمرے کے بند اپارٹمنٹ سے ملیں۔

گھر اندر سے بند تھا اور دروازے کے ہینڈل میں ورزش کے لیے استعمال ہونے والی ڈمبل راڈ پھنسا کر دروازہ بند کیا گیا تھا۔

پولیس کو فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق جاں بحق افراد میں 30 سے 32 سالہ شہزیب ولد نوازش علی، ان کی 28 سے 30 سالہ اہلیہ صبا، شہزیب کی 20 سے 22 سالہ بہن شمائلہ اور ان کی دو کم سن بیٹیاں شامل ہیں۔ بچیوں کی عمریں تقریباً 4 سے 5 سال اور 3 سے 4 سال بتائی گئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق شہزیب اور صبا کی لاشیں صوفے پر بیٹھی ہوئی حالت میں ملیں دونوں کے سروں پر گولی لگنے کے نشانات تھے جبکہ صبا کی گود سے ایک پستول بھی برآمد ہوا۔

شہزیب کی بہن شمائلہ اور دونوں بچیوں کی لاشیں بستر پر پڑی تھیں جنہیں چادروں سے ڈھانپا گیا تھا۔

ابتدائی مشاہدے کی بنیاد پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے کہ بچیوں کو فائرنگ کے واقعے سے قبل زہر دیا گیا ہو تاہم اس کی حتمی تصدیق پوسٹ مارٹم اور دیگر تحقیقات کے بعد ہی ہوسکے گی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر متعلقہ حکام نے جائے وقوعہ پر کرائم سین یونٹ طلب کرلیا ہے تاکہ شواہد جمع کیے جاسکیں اور واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پانچوں اموات کن حالات میں ہوئیں اور واقعے کے پیچھے اصل محرکات کیا تھے۔

بن قاسم میں گھر سے پانچ افراد کی لاشیں ملنے کے واقعے کا آئی جی سندھ جاوید عالم اوڈھو نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی سندھ نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں اور ہلاکتوں کی اصل وجوہات کا تعین کیا جائے۔

انہوں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے، فرانزک تحقیقات اور تمام قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ واقعے میں کسی ممکنہ مجرمانہ پہلو یا ملوث عناصر کو سامنے لایا جائے۔

جاوید عالم اوڈھو نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تحقیقات میں ہونے والی پیش رفت سے انہیں مسلسل آگاہ رکھا جائے اور تمام حقائق کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جائے۔

#karachi

1 month ago | [YT] | 22

Azme Karachi

کراچی کے علاقے احسن آباد میں ڈاکٹر عمر، ان کی اہلیہ مہوش اور تین کمسن بیٹیاں گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ واقعے کے بعد سامنے آنے والی معلومات نے کئی اہم سوالات کو جنم دے دیا

پولیس افسر کے دائیں جانب موجود کالے لباس اور ماسک والے شخص کو ابو بکر بتایا جا رہا ہے، جو ڈاکٹر عمر کے بڑے بھائی ہیں، جبکہ دوسری جانب موجود شخص مہوش کے والد ہیں۔ دونوں کے مطابق خاندانی اختلافات کے باعث 2016 سے ڈاکٹر عمر سے ان کا کوئی رابطہ نہیں تھا اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ڈاکٹر عمر کراچی میں کہاں رہائش پذیر ہیں

ڈاکٹر عمر کا تعلق بہاولنگر، ہارون آباد سے جبکہ ان کی اہلیہ مہوش کا تعلق لاہور سے بتایا جاتا ہے۔ دونوں خاندانوں کے درمیان رشتہ داری بھی موجود تھی

سب سے بڑا سوال یہ ہے کہ آخر وہ کون سے خاندانی حالات اور اختلافات تھے جنہوں نے ڈاکٹر عمر کو تقریباً ایک دہائی تک اپنے قریبی رشتہ داروں سے دور رکھا؟

مبینہ طور پر ڈاکٹر عمر کو جگر کے کینسر کی تشخیص بھی ہوئی تھی۔ ایسے حالات میں وہ کس ذہنی کیفیت سے گزر رہے تھے، اس بارے میں حتمی طور پر کچھ کہنا قبل از وقت ہے اور اصل حقیقت تحقیقات کے بعد ہی سامنے آسکتی ہے

افسوسناک طور پر ڈاکٹر عمر کے ساتھ ان کی اہلیہ اور تین بیٹیوں کی بھی جان چلی گئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ خاندان کی تدفین کے انتظامات سندھ پولیس کی جانب سے کیے گئے۔

یہ واقعہ صرف ایک خاندان کی موت نہیں بلکہ ہمارے معاشرے کے لیے ایک تلخ سوال بھی چھوڑ گیا ہے: کیا خاندانی اختلافات اس حد تک فاصلے پیدا کر سکتے ہیں کہ انسان اپنے ہی پیاروں سے برسوں تک بے خبر ہو جائے؟

#karachi

2 months ago | [YT] | 22

Azme Karachi

یہ سندھ پولیس کا وہ بہادر جوان ہے جو اِس واقعہ میں زخمی ہوا ۔ سلام ہے اِس جوان کو

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں ماں اور تین بچوں کے قتل کیس میں اہم پیش رفت یہ ہوئی کے واقعے میں ملوث ملزم ہمایوں ولد حسن پولیس مقابلے میں ہلاک

ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق پولیس ملزم کو آلۂ قتل کی نشاندہی اور برآمدگی کے لیے جائے وقوعہ پر لے گئی تھی ۔ پولیس افسران اور اہلکار آلۂ قتل کی تلاش میں مصروف تھے کہ ملزم نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک پولیس اہلکار کا پستول نکال لیا اور فرار ہونے کی کوشش کے دوران اندھا دھند فائرنگ کردی

پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر زخمی ہوا، جبکہ جوابی فائرنگ میں ملزم ہمایوں خان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا


#surjanitown #karachi

2 months ago | [YT] | 25

Azme Karachi

ایک خاموش دوپہر، ہنستے بستے گھر میں قیامت برپا ہوگئی

کراچی: سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور 3 بچوں کے قتل کا معمہ حل، شوہر کا بہنوئی گرفتار

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور اس کے تین بچوں کے اندوہناک قتل کا معمہ پولیس نے حل کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقتولہ کے شوہر دانش کے بہنوئی ہمایوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ملزم کی نشاندہی پر مبینہ آلۂ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی اور ایس پی انویسٹی گیشن ویسٹ مسرور کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ زیرِ حراست ہمایوں کو باضابطہ طور پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش چاروں افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔

پولیس کے مطابق ہمایوں تقریباً ڈیڑھ سال قبل دانش کا کرایہ دار تھا اور اسی مکان کی بالائی منزل پر رہائش پذیر تھا، تاہم بعد میں دانش نے اسے گھر سے نکال دیا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق واقعے کے روز ہمایوں اس وقت دانش کے گھر پہنچا جب اسے معلوم تھا کہ دانش گھر پر موجود نہیں۔ ملزم پیر کو تقریباً دوپہر 2 بجے اپنے سالے کے گھر پہنچا، جہاں اس نے چائے بھی پی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اسی دوران مقتولہ مہوش نے ہمایوں سے بازار سے کپڑوں کی سلائی کے لیے بکرم اور بیل لانے کو کہا۔ ملزم بازار سے سامان لے کر واپس آیا تو اس وقت تک دونوں بچے مدرسے جاچکے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے خاتون کو شیرخوار بچی کے ہمراہ گھر میں اکیلا دیکھ کر مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش کی۔ خاتون کی مزاحمت پر ملزم نے مبینہ طور پر آہنی راڈ سے اس کے سر پر وار کیے، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئی۔

تفتیش کے مطابق ماں کو زخمی حالت میں دیکھ کر شیرخوار بچی رونے لگی، جس پر ملزم نے مبینہ طور پر بچی کا سر دیوار سے دے مارا، جس سے وہ بھی جاں بحق ہوگئی۔

پولیس کے مطابق ملزم گھر کے واش روم میں ہاتھ دھو کر باہر نکل رہا تھا کہ اسی دوران مدرسے سے دونوں بچے واپس گھر پہنچ گئے۔ ملزم نے گھر میں داخل ہونے والے دونوں بچوں کو بھی مبینہ طور پر آہنی راڈ کے وار کرکے قتل کردیا۔

واردات کے بعد ملزم گھر سے باہر نکلا تو ایک پڑوسی نے اسے دیکھا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پڑوسی کو سلام بھی کیا اور وہاں سے روانہ ہوگیا۔

ڈی آئی جی ویسٹ کے مطابق ملزم مبینہ طور پر آلۂ قتل اپنے ساتھ لے گیا اور راستے میں ایک نالے میں پھینک دیا، جسے بعد ازاں ملزم کی نشاندہی پر برآمد کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اپنی موٹر سائیکل گھر پر چھوڑ کر اور موبائل فون بند کرکے دانش کے گھر پہنچا تھا۔ مقتولہ کا موبائل فون ملزم نے نہیں اٹھایا، تاہم پولیس کو شبہ ہے کہ ہجوم میں موجود کسی شخص نے موبائل فون اٹھایا، جس کے حوالے سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق چاروں قتل مبینہ طور پر منصوبہ بندی کے تحت کیے گئے، جبکہ ابتدائی طور پر جائے وقوعہ سے کوئی واضح شواہد نہیں ملے تھے۔

ڈی آئی جی ویسٹ نے کہا کہ واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیلا، جس کے پیش نظر مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ بھی شامل کی جائے گی۔

جسے اپنوں میں شمار کیا، وہی مبینہ قاتل نکلا۔

سرجانی ٹاؤن کا یہ افسوسناک واقعہ ایک خاندان کے لیے ناقابلِ تلافی سانحہ بن گیا، جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کے تمام پہلوؤں کی مزید تفتیش جاری ہے

#SurjaniTown #karachi

2 months ago | [YT] | 20

Azme Karachi

جس طرح آج سے 10 دن پہلے حافظ روشم خان شہید کو اُن کے اپنے گھر میں، اُن کی والدہ کے سامنے، مبینہ طور پر پولیس کی وردی میں ملبوس افراد نے فائرنگ کرکے شہید کر دیا، اسی طرح 11 جولائی کی رات تقریباً 3 بجے کچھ مسلح افراد ہمارے گھر میں بھی داخل ہوئے

تقریباً 12 افراد ہمارے گھر آئے تھے، جن کے بارے میں معلومات حاصل کرنے پر معلوم ہوا کہ اُن کے ساتھ پولیس کی ایک گاڑی بھی موجود تھی۔ جو سڑک پر پارک کی گئی تھی ، اس واقعے کے بارے میں تمام متعلقہ حکام اور اعلیٰ افسران کو آگاہ کیا جا چُکا ہے

ہم نے اس واقعے میں بعض افراد کو نامزد بھی کیا ہے اور میرے پاس شواہد بھی موجود ہیں جن کی بنیاد پر معلوم کیا جا سکتا ہے کہ ہمارے گھر آنے والے افراد کون تھے

اگر ان افراد کو قانون کے مطابق گرفتار کرکے تفتیش کی جائے تو ممکن ہے کہ حافظ روشم خان شہید کے قتل کے حوالے سے بھی اہم معلومات سامنے آئیں اور اصل قاتلوں تک پہنچنے میں مدد مل سکے

متعلقہ اداروں سے اپیل ہے کہ دونوں واقعات کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور جو بھی ذمہ دار ہو، اسے قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے

2 months ago | [YT] | 51

Azme Karachi

کراچی بار ایسوسی ایشن نے شکیل بلند ایڈووکیٹ کے قتل کے افسوسناک واقعے پر شدید مذمت کا اظہار کیا ہے

بار ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ قانون کی حکمرانی اور نظامِ انصاف پر حملہ ہے ۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے مطابق کارروائی کریں

وکلاء کے جان و مال کا تحفظ ریاست کی ذمہ داری ہے، اس معاملے میں کسی بھی قسم کی غفلت ناقابلِ قبول ہے


#karachi

3 months ago | [YT] | 6

Azme Karachi

Azaad kon hai ?

3 months ago | [YT] | 5

Azme Karachi

یا اللہ ہمارے اس مُلک اور شہر کراچی کی ہمیشہ حفاظت فرما ۔ آمین

3 months ago | [YT] | 9

Azme Karachi

کراچی: بہادر آباد سے لاپتہ ہونے والے 25 سالہ میر رضا علی کی لاش بعد ازاں گلستانِ جوہر میں ایک شادی ہال کے قریب جھاڑیوں سے ملی

اہلِ خانہ کے مطابق میر رضا آئی بی اے کے طالب علم، گھر کے اکلوتے بیٹے اور گزشتہ پانچ برس سے اپنا کاروبار چلا رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ فیروزآباد تھانے میں درج ہے، جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے

والد نے واقعے میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے

3 months ago | [YT] | 12

Azme Karachi

Please note this

4 months ago | [YT] | 14