اگر تو آپ چند ہزار کا جتھا تھے۔ اور ملک میں انتشار چاہتے تھے تو آپ ناکام ہو چکے ہیں۔
موجود ریاستی بندوبست نے آپکو شکست دیدی ہے۔
لیکن اگر آپ دو تہائی اکثریت ہیں، جو اپنا مستقبل خود چننے کا حق رکھتے ہیں۔ تو آپ اب بھی موجود ہیں۔
آپ سولہ کروڑ پاکستانی ہیں۔
آپ چار کروڑ ووٹرز ہیں۔
آپ تیس لاکھ اوورسیز پاکستانی ہیں۔
آپ کئی لاکھ بہترین پروفیشنلز ہیں۔
آپ کئی ہزار ملٹی۔نیشنلز کے مالک ہیں۔
آپ سالانہ کھربوں کے مارکیٹ ہیں۔
آپ ماہانہ اربوں کی ریمیٹنس ہیں۔
اپنی طاقت کو پہچانیں۔
آپ چاہیں تو کوئی چینل وائرل ہو سکے۔
آپ چاہین تو کوئی شعبہ کراوڈ فنڈنگ سے اٹھا دیا جائے۔
آپ چاہیں تو سینکڑوں لابیز بن جائیں۔
دنیا کی کوئی طاقت آپ سب کو اکٹھا ختم نہیں کر سکتی۔
آپ تب ہی ختم اور ناکام ہو سکتے ہیں، اگر آپ چند ہزار کے الگ الگ جتھے بن جائیں۔۔
اپنی طاقتوں کو مجتمع کریں۔ (یہ سب سے اوکھا مرحلہ ہے۔ اس میں سیاسی و شخصی تعصبات سے باہر نکلنا ہوتا ہے۔ عام طور پر لوگ غیر سیاسی ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ حالانکہ غیر سیاسی کا مطلب بے حسی اور مرگ مفاجات ہے۔ تعصبات سے نکل کر محض پاکستان اور اسکے عوام کے لیے میں اسٹریم سے مل جائیں)
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی اور عمران خان کی ملاقات کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں اور منسوب بیانات پراہل خانہ کا بیان۔
۲۷ ستمبر ۲۰۲۶
- نورین نیازی اور ان کی عمران خان سے ملاقات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ * اس ملاقات سے منسوب بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ گردش کرنے والی تمام باتیں من گھڑت ہیں۔
- نورین نیازی نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق آخری بار ۲۵ اگست ۲۰۲۶ کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے اس ملاقات کی کوئی تفصیلا ت کبھی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔
- یہ بات بھی انتہائی تشویشناک ہے کہ اس طرح کی من گھڑت کہانی ایک ایسے وقت میں پھیلائی جا رہی ہے جب وہ خود غیر قانونی طور پر حراست میں ہیں اور ان کے پاس ان دعوؤں کا جواب دینے یا وضاحت کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔
عمران خان کی بھانجی کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد پولیس اہلکاروں نے لاہور میں ان کی بہنوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور ایک بیڈروم کا دروازہ توڑ دیا، جبکہ ان کی بہن ڈاکٹر عظمٰی خان اس وقت بستر پر موجود تھیں۔ چھاپے کے دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا، تاہم بعد میں رہا کر دیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر عظمٰی کو مناسب طور پر خود کو ڈھانپنے کا بھی موقع نہیں دیا، اور یہ بھی سنا گیا کہ کارروائی کی نگرانی کرنے والے افسران اپنے اہلکاروں کو انہیں پکڑنے اور گاڑی میں ڈالنے کے احکامات دے رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں گھروں میں موجود ملازمین کو بھی ان کے رہائشی کمروں سے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا۔ علیمہ خان کے گھریلو ملازمین کو پولیس وینز میں ڈال دیا گیا، جبکہ پولیس نے ایک ملازم کی بہو اور ایک سالہ پوتی کو گرفتار کرنے کی دھمکی بھی دی۔ نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمٰی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) آرڈیننس کے تحت 30 دن کے لیے حراست میں لیا گیا اور کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے انہیں عوامی امن کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا، حالانکہ دونوں بہنوں کا کسی سیاسی جماعت یا سیاسی عہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ یہ تمام کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ میں چند ہی دن باقی ہیں، جبکہ حکومت نے اس مارچ کو روکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور اس مقصد کے لیے دسیوں ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جانے کی بات کی ہے۔
عمران نے کرکٹ کو رونق بخشی اور اب کرکٹ عمران خان کو منظر نامے سے غائب نہیں ہونے دے رہی برطانوی نشریاتی ادارے Daily Mail کا عمران خان کے متعلق زبردست آرٹیکل (اُردو ترجمہ)
لارڈز کے لانگ روم کی پچھلی دیوار پر ایک تصویر ہے، جو اس ہفتے میں نمائش کے لیے رکھی گئی، جیمی اینڈرسن اور اسٹیوارٹ براڈ کی نئی تصویر سے چند فریم دور ہے، یہ عمران خان کی واٹر کلر تصویر ہے، ان کا سر جھکا ہوا ہے، ان کا چہرہ سنجیدہ اور توجہ میں ڈوبا ہوا ہے، اور ان کے ہاتھ میں ایک قلم ہے، یہ ایک خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی پینٹنگ ہے
پاکستان کے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دو دنوں میں سے ہر دن عمران کی اس تصویر کے پاس سے گزرے، جب وہ پویلین کی پہلی منزل پر واقع اپنے ڈریسنگ روم سے نیچے اترے اور اپنے ملک کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑی کی اس تصویر کے پاس سے گزرے، تاہم یہ کھلاڑی عمران خان کے بارے میں بات نہیں کر سکتے
عمران کی تصویر ایک ایسے کمرے میں نمایاں ہو سکتی ہے جو انـگریز اشرافیہ کا گڑھ ہے، لیکن پاکستان میں وہاں کا اقتدارِ اعلیٰ (اسٹیبلشمنٹ) انہیں ایک 'گمنام شخص' بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، پاکستان میں ٹیلی ویژن چینل تعزیرات اور انتقامی کارروائی کے خوف سے ان کا نام لینے کی جرات نہیں کرتے
پچھلے تین سالوں سے جب سے عمران کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا، 14 اور 17 سال کی متواتر سزائیں سنائی گئیں اور راولپنڈی کی بدنام زمانہ اڈیالہ جیل لے جایا گیا، وہ 6x8 فٹ کے ایک 'ڈیتـھ سیل' میں قید ہیں اور باہر کی دنیا سے رابطہ منقطع ہے
ان کی تنہائی اس حد تک پہنچ گئی کہ یہ افواہیں پھیل گئیں کہ 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان اور 2018 سے 2022 کے درمیان اپنے ملک کے وزیراعظم رہنے والے شخص کی مـوت ہو چکی ہے
ای ایس پی این کرک انفو کے سینئر ایڈیٹر اور پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ پر مبنی کتاب The Unquiet Ones کے مصنف، نامور پاکستانی صحافی عثمان سمیع الدین نے گزشتہ سال ایک مضمون میں لکھا تھا کہ ریاست نہیں چاہتی کہ انہیں دیکھا یا سنا جائے۔ل، انہوں نے ٹی وی چینلز کو ان کا نام لینے سے روک دیا ہے اور اخبارات کو ان کی تصویر شائع کرنے سے منع کر دیا ہے، یہاں تک کہ انہوں نے ان کی سب سے بڑی کھیل کی فتح 1992 ورلڈ کپ کی فوٹیج سے بھی مٹا دیا ہے
انہیں اب ملک میں بہت سے لوگ ان کے قیدی نمبر 804 سے جانتے ہیں، اس نمبر کا ذکر کرنا ان کی حمایت کا ایک خفیہ طریقہ بن چکا ہے، یہ گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبر پلیٹوں پر ظاہر ہوا اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کے بڑے میچوں کے دوران اس کے نعرے لگائے گئے تیرا یار، میرا یار، قیدی نمبر 804
پشاور کے ایک چپل بنانے والے نے اپنے ایک ڈیزائن پر یہ نمبر لگایا اور وہ اس کا سب سے زیادہ بکنے والا سامان بن گیا لیسٹر اور جدہ میں آپ 804 نامی ریستورانوں میں کھانا کھا سکتے تھے، برمنگھم کے ایک ٹیک اوے پر آپ اسپیشل 804 بریانی کا آرڈر دے سکتے ہیں، ان کی قید کی نشانی ہی ان کی اپنی نوعیت کی آزادی بن گئی
لیکن اگر پاکستانی ریاست اپنے سب سے مشہور شہری کو غائب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تو پھر بھی لارڈز کے اس ٹیسٹ میچ پر عمران کا سایہ گہرا رہا ہے، جو ان کی قید کی تیسری برسی کے ساتھ ہم آہنگ ہے، ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بے چینی بڑھ رہی ہے اور جس کھیل کو انہوں نے اتنے عرصے تک رونق بخشی، وہ انہیں اوجھل ہونے سے انکار کر رہا ہے
گزشتہ ہفتے، 21 سابق کرکٹ کپتانوں کے ایک گروپ نے جن میں سنیل گواسکر، سر الیسٹیر کک، اسٹیو وا اور مائیکل ایتھرٹن شامل ہیں، پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ 73 سالہ عمران کو حراست کے دوران مناسب دیکھ بھال فراہم کی جائے
پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے ایک خط میں، انہوں نے درخواست کی کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کردہ ایک میڈیکل بورڈ کے ذریعے ان کا معائنہ کیا جائے اور ان کے اہل خانہ کی ہفتہ وار ملاقاتیں بحال کی جائیں
جمعرات کے روز، ایتھرٹن نے ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے عمران کے بچوں، قاسم اور سلیمان کے ساتھ ایک انٹرویو کیا جو لارڈز میں لنچ کے تاخیر شدہ وقفے کے دوران اسکائی اسپورٹس پر نشر ہوا
ایتھرٹن نے اس بات پر زور دیا کہ خان کیلئے آواز اٹھانا انسانی بنیادوں پر تھا، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے دھمکی دی کہ اگر اسکائی اسپورٹس نے یہ انٹرویو نشر کیا تو ان کی ٹیم لنچ کے بعد میدان میں واپس نہیں آئے گی، ان کی تعریف کرنی چاہیے کہ اسکائی اسپورٹس نے بہرحال انٹرویو نشر کیا
قاسم نے اپنے والد کے قید کرنے والوں کے بارے میں ایتھرٹن کو بتایا کہ عمران خان کو کھلم کھلا وہاں مـارنے کی کوشش کی جارہی ہے
عمران خان کے بچوں نے بتایا کہ آخری بار جب وہ ہماری پھوپھیوں سے ملاقات کے دوران بات کررہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ حالات شدید خراب ہو چکے ہیں، وہ اس کا موازنہ دیگر سیاسی قیدیوں سے کر رہے ہیں جنہیں جیل میں قتـل کر دیا گیا یا جو مـر گئے، اس وقت حالات پہلے سے کہیں زیادہ خراب ہیں، انہیں دن میں 23 گھنٹے سے زیادہ تنہا رکھا جا رہا ہے
کچھ لوگوں کو امید ہے کہ عمران اور ریاست کے درمیان کوئی ڈیل ہو سکتی ہے، صحافی سمیع الدین نے کل کہا کہ یہ اٹکل حقیقت ہے کہ فوج عمران کو آزاد کرنے کے خیال کو سویلین حکومت کو قابو میں رکھنے کے لیے ایک دھمکی کے طور پر استعمال کر سکتی ہے، ہمیشہ اس بات کا چرچا رہتا ہے کہ عمران اور فوج کے درمیان کوئی ڈیل ہو سکتی ہے اور وہ برطانیہ میں رہنے آ سکتے ہیں، لیکن ان کے ڈیل قبول کرنے کے خیال کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ بے نظیر بھٹو اور دیگر سیاست دانوں کا مذاق اڑاتے تھے جو حکومت کے مخالف تھے اور جلاوطنی میں اپنی اپوزیشن چلاتے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایسا کبھی نہیں کریں گے، اگر وہ اپنا موقف بدلتے ہیں تو یہ ان کے خلاف استعمال ہوگا
اور یوں عمران اپنے ڈیتـھ سیل میں بیٹھے ہیں، ایک جیتے جی جـہنم میں ایک بااصول شخص، اور لارڈز میں کرکٹ کا کھیل جاری ہے، اور پاکستانی کرکٹرز لانگ روم میں ان کی تصویر کے پاس سے گزرتے ہیں لیکن اُن سے اپنی نظریں چرا لیتے ہیں Read original article here
Channel 6
Write up by @MehmoodFiaz
اگر تو آپ چند ہزار کا جتھا تھے۔ اور ملک میں انتشار چاہتے تھے تو آپ ناکام ہو چکے ہیں۔
موجود ریاستی بندوبست نے آپکو شکست دیدی ہے۔
لیکن اگر آپ دو تہائی اکثریت ہیں، جو اپنا مستقبل خود چننے کا حق رکھتے ہیں۔ تو آپ اب بھی موجود ہیں۔
آپ سولہ کروڑ پاکستانی ہیں۔
آپ چار کروڑ ووٹرز ہیں۔
آپ تیس لاکھ اوورسیز پاکستانی ہیں۔
آپ کئی لاکھ بہترین پروفیشنلز ہیں۔
آپ کئی ہزار ملٹی۔نیشنلز کے مالک ہیں۔
آپ سالانہ کھربوں کے مارکیٹ ہیں۔
آپ ماہانہ اربوں کی ریمیٹنس ہیں۔
اپنی طاقت کو پہچانیں۔
آپ چاہیں تو کوئی چینل وائرل ہو سکے۔
آپ چاہین تو کوئی شعبہ کراوڈ فنڈنگ سے اٹھا دیا جائے۔
آپ چاہیں تو سینکڑوں لابیز بن جائیں۔
دنیا کی کوئی طاقت آپ سب کو اکٹھا ختم نہیں کر سکتی۔
آپ تب ہی ختم اور ناکام ہو سکتے ہیں، اگر آپ چند ہزار کے الگ الگ جتھے بن جائیں۔۔
اپنی طاقتوں کو مجتمع کریں۔
(یہ سب سے اوکھا مرحلہ ہے۔ اس میں سیاسی و شخصی تعصبات سے باہر نکلنا ہوتا ہے۔ عام طور پر لوگ غیر سیاسی ہونے کو ترجیح دیتے ہیں۔ حالانکہ غیر سیاسی کا مطلب بے حسی اور مرگ مفاجات ہے۔ تعصبات سے نکل کر محض پاکستان اور اسکے عوام کے لیے میں اسٹریم سے مل جائیں)
اور تاریخ کا رخ موڑ دیں۔
عوام زندہ باد
پاکستان پائندہ باد
2 weeks ago | [YT] | 6
View 0 replies
Channel 6
*ہم پرامن لوگ ہیں!*
#عوامی_مزاحمت_کی_للکار
1 month ago | [YT] | 560
View 15 replies
Channel 6
1 month ago | [YT] | 235
View 7 replies
Channel 6
عمران خان کے اہل خانہ کا اہم تردیدی بیان!
سابق وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی اور عمران خان کی ملاقات کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں اور منسوب بیانات پراہل خانہ کا بیان۔
۲۷ ستمبر ۲۰۲۶
- نورین نیازی اور ان کی عمران خان سے ملاقات سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
* اس ملاقات سے منسوب بیان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ گردش کرنے والی تمام باتیں من گھڑت ہیں۔
- نورین نیازی نے سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق آخری بار ۲۵ اگست ۲۰۲۶ کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی تھی۔ انہوں نے اس ملاقات کی کوئی تفصیلا ت کبھی کسی کے ساتھ شیئر نہیں کیں۔
- یہ بات بھی انتہائی تشویشناک ہے کہ اس طرح کی من گھڑت کہانی ایک ایسے وقت میں پھیلائی جا رہی ہے جب وہ خود غیر قانونی طور پر حراست میں ہیں اور ان کے پاس ان دعوؤں کا جواب دینے یا وضاحت کرنے کا کوئی موقع نہیں ہے۔
ہم ان جھوٹی خبروں کی سخت تر دید کرتے ہیں!
منجانب
عمران خان صاحب کے اہل خانہ۔
شیر شاہ خان
1 month ago | [YT] | 11
View 0 replies
Channel 6
ورچول جلسہ آج رات 8بجے
1 month ago | [YT] | 88
View 1 reply
Channel 6
26 نومبر 2024 کو کئے جانے والے ڈی چوک آسلام آباد قتل و غارتگری کا اقرار جرم
1 month ago | [YT] | 3
View 0 replies
Channel 6
عمران خان کی بھانجی کا کہنا ہے کہ 200 سے زائد پولیس اہلکاروں نے لاہور میں ان کی بہنوں کے گھروں پر چھاپہ مارا اور ایک بیڈروم کا دروازہ توڑ دیا، جبکہ ان کی بہن ڈاکٹر عظمٰی خان اس وقت بستر پر موجود تھیں۔
چھاپے کے دوران انہیں گرفتار کر لیا گیا، تاہم بعد میں رہا کر دیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے ڈاکٹر عظمٰی کو مناسب طور پر خود کو ڈھانپنے کا بھی موقع نہیں دیا، اور یہ بھی سنا گیا کہ کارروائی کی نگرانی کرنے والے افسران اپنے اہلکاروں کو انہیں پکڑنے اور گاڑی میں ڈالنے کے احکامات دے رہے تھے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں گھروں میں موجود ملازمین کو بھی ان کے رہائشی کمروں سے گھسیٹ کر باہر نکالا گیا۔ علیمہ خان کے گھریلو ملازمین کو پولیس وینز میں ڈال دیا گیا، جبکہ پولیس نے ایک ملازم کی بہو اور ایک سالہ پوتی کو گرفتار کرنے کی دھمکی بھی دی۔
نورین نیازی اور ڈاکٹر عظمٰی کو مینٹیننس آف پبلک آرڈر (MPO) آرڈیننس کے تحت 30 دن کے لیے حراست میں لیا گیا اور کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا۔ حکام نے انہیں عوامی امن کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا، حالانکہ دونوں بہنوں کا کسی سیاسی جماعت یا سیاسی عہدے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
یہ تمام کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے 27 ستمبر کے مارچ میں چند ہی دن باقی ہیں، جبکہ حکومت نے اس مارچ کو روکنے کے عزم کا اظہار کیا ہے اور اس مقصد کے لیے دسیوں ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جانے کی بات کی ہے۔
1 month ago | [YT] | 75
View 0 replies
Channel 6
PTI Donations methods for Pakistan and Overseas!
1 month ago | [YT] | 140
View 5 replies
Channel 6
https://youtu.be/Vg5eIUOL9yU?si=vyTaF...
2 months ago | [YT] | 4
View 0 replies
Channel 6
عمران نے کرکٹ کو رونق بخشی اور اب کرکٹ عمران خان کو منظر نامے سے غائب نہیں ہونے دے رہی
برطانوی نشریاتی ادارے Daily Mail کا عمران خان کے متعلق زبردست آرٹیکل (اُردو ترجمہ)
لارڈز کے لانگ روم کی پچھلی دیوار پر ایک تصویر ہے، جو اس ہفتے میں نمائش کے لیے رکھی گئی، جیمی اینڈرسن اور اسٹیوارٹ براڈ کی نئی تصویر سے چند فریم دور ہے، یہ عمران خان کی واٹر کلر تصویر ہے، ان کا سر جھکا ہوا ہے، ان کا چہرہ سنجیدہ اور توجہ میں ڈوبا ہوا ہے، اور ان کے ہاتھ میں ایک قلم ہے، یہ ایک خوبصورت اور دل کو چھو لینے والی پینٹنگ ہے
پاکستان کے کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے پہلے دو دنوں میں سے ہر دن عمران کی اس تصویر کے پاس سے گزرے، جب وہ پویلین کی پہلی منزل پر واقع اپنے ڈریسنگ روم سے نیچے اترے اور اپنے ملک کی تاریخ کے سب سے عظیم کھلاڑی کی اس تصویر کے پاس سے گزرے،
تاہم یہ کھلاڑی عمران خان کے بارے میں بات نہیں کر سکتے
عمران کی تصویر ایک ایسے کمرے میں نمایاں ہو سکتی ہے جو انـگریز اشرافیہ کا گڑھ ہے، لیکن پاکستان میں وہاں کا اقتدارِ اعلیٰ (اسٹیبلشمنٹ) انہیں ایک 'گمنام شخص' بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہا ہے، پاکستان میں ٹیلی ویژن چینل تعزیرات اور انتقامی کارروائی کے خوف سے ان کا نام لینے کی جرات نہیں کرتے
پچھلے تین سالوں سے جب سے عمران کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا، 14 اور 17 سال کی متواتر سزائیں سنائی گئیں اور راولپنڈی کی بدنام زمانہ اڈیالہ جیل لے جایا گیا، وہ 6x8 فٹ کے ایک 'ڈیتـھ سیل' میں قید ہیں اور باہر کی دنیا سے رابطہ منقطع ہے
ان کی تنہائی اس حد تک پہنچ گئی کہ یہ افواہیں پھیل گئیں کہ 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے کپتان اور 2018 سے 2022 کے درمیان اپنے ملک کے وزیراعظم رہنے والے شخص کی مـوت ہو چکی ہے
ای ایس پی این کرک انفو کے سینئر ایڈیٹر اور پاکستان میں کرکٹ کی تاریخ پر مبنی کتاب The Unquiet Ones کے مصنف، نامور پاکستانی صحافی عثمان سمیع الدین نے گزشتہ سال ایک مضمون میں لکھا تھا کہ ریاست نہیں چاہتی کہ انہیں دیکھا یا سنا جائے۔ل، انہوں نے ٹی وی چینلز کو ان کا نام لینے سے روک دیا ہے اور اخبارات کو ان کی تصویر شائع کرنے سے منع کر دیا ہے، یہاں تک کہ انہوں نے ان کی سب سے بڑی کھیل کی فتح 1992 ورلڈ کپ کی فوٹیج سے بھی مٹا دیا ہے
انہیں اب ملک میں بہت سے لوگ ان کے قیدی نمبر 804 سے جانتے ہیں، اس نمبر کا ذکر کرنا ان کی حمایت کا ایک خفیہ طریقہ بن چکا ہے، یہ گاڑیوں کی رجسٹریشن نمبر پلیٹوں پر ظاہر ہوا اور لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کرکٹ کے بڑے میچوں کے دوران اس کے نعرے لگائے گئے تیرا یار، میرا یار، قیدی نمبر 804
پشاور کے ایک چپل بنانے والے نے اپنے ایک ڈیزائن پر یہ نمبر لگایا اور وہ اس کا سب سے زیادہ بکنے والا سامان بن گیا لیسٹر اور جدہ میں آپ 804 نامی ریستورانوں میں کھانا کھا سکتے تھے، برمنگھم کے ایک ٹیک اوے پر آپ اسپیشل 804 بریانی کا آرڈر دے سکتے ہیں، ان کی قید کی نشانی ہی ان کی اپنی نوعیت کی آزادی بن گئی
لیکن اگر پاکستانی ریاست اپنے سب سے مشہور شہری کو غائب کرنے کی کوشش کر رہی ہے، تو پھر بھی لارڈز کے اس ٹیسٹ میچ پر عمران کا سایہ گہرا رہا ہے، جو ان کی قید کی تیسری برسی کے ساتھ ہم آہنگ ہے، ان کے ساتھ روا رکھے جانے والے سلوک پر بے چینی بڑھ رہی ہے اور جس کھیل کو انہوں نے اتنے عرصے تک رونق بخشی، وہ انہیں اوجھل ہونے سے انکار کر رہا ہے
گزشتہ ہفتے، 21 سابق کرکٹ کپتانوں کے ایک گروپ نے جن میں سنیل گواسکر، سر الیسٹیر کک، اسٹیو وا اور مائیکل ایتھرٹن شامل ہیں، پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کہ 73 سالہ عمران کو حراست کے دوران مناسب دیکھ بھال فراہم کی جائے
پاکستان کے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو لکھے گئے ایک خط میں، انہوں نے درخواست کی کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کی ہدایت پر قائم کردہ ایک میڈیکل بورڈ کے ذریعے ان کا معائنہ کیا جائے اور ان کے اہل خانہ کی ہفتہ وار ملاقاتیں بحال کی جائیں
جمعرات کے روز، ایتھرٹن نے ایک اور قدم آگے بڑھاتے ہوئے عمران کے بچوں، قاسم اور سلیمان کے ساتھ ایک انٹرویو کیا جو لارڈز میں لنچ کے تاخیر شدہ وقفے کے دوران اسکائی اسپورٹس پر نشر ہوا
ایتھرٹن نے اس بات پر زور دیا کہ خان کیلئے آواز اٹھانا انسانی بنیادوں پر تھا، لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے دھمکی دی کہ اگر اسکائی اسپورٹس نے یہ انٹرویو نشر کیا تو ان کی ٹیم لنچ کے بعد میدان میں واپس نہیں آئے گی، ان کی تعریف کرنی چاہیے کہ اسکائی اسپورٹس نے بہرحال انٹرویو نشر کیا
قاسم نے اپنے والد کے قید کرنے والوں کے بارے میں ایتھرٹن کو بتایا کہ عمران خان کو کھلم کھلا وہاں مـارنے کی کوشش کی جارہی ہے
عمران خان کے بچوں نے بتایا کہ آخری بار جب وہ ہماری پھوپھیوں سے ملاقات کے دوران بات کررہے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ حالات شدید خراب ہو چکے ہیں، وہ اس کا موازنہ دیگر سیاسی قیدیوں سے کر رہے ہیں جنہیں جیل میں قتـل کر دیا گیا یا جو مـر گئے، اس وقت حالات پہلے سے کہیں زیادہ خراب ہیں، انہیں دن میں 23 گھنٹے سے زیادہ تنہا رکھا جا رہا ہے
کچھ لوگوں کو امید ہے کہ عمران اور ریاست کے درمیان کوئی ڈیل ہو سکتی ہے، صحافی سمیع الدین نے کل کہا کہ یہ اٹکل حقیقت ہے کہ فوج عمران کو آزاد کرنے کے خیال کو سویلین حکومت کو قابو میں رکھنے کے لیے ایک دھمکی کے طور پر استعمال کر سکتی ہے، ہمیشہ اس بات کا چرچا رہتا ہے کہ عمران اور فوج کے درمیان کوئی ڈیل ہو سکتی ہے اور وہ برطانیہ میں رہنے آ سکتے ہیں، لیکن ان کے ڈیل قبول کرنے کے خیال کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ ہمیشہ بے نظیر بھٹو اور دیگر سیاست دانوں کا مذاق اڑاتے تھے جو حکومت کے مخالف تھے اور جلاوطنی میں اپنی اپوزیشن چلاتے تھے، انہوں نے کہا تھا کہ وہ ایسا کبھی نہیں کریں گے، اگر وہ اپنا موقف بدلتے ہیں تو یہ ان کے خلاف استعمال ہوگا
اور یوں عمران اپنے ڈیتـھ سیل میں بیٹھے ہیں، ایک جیتے جی جـہنم میں ایک بااصول شخص، اور لارڈز میں کرکٹ کا کھیل جاری ہے، اور پاکستانی کرکٹرز لانگ روم میں ان کی تصویر کے پاس سے گزرتے ہیں لیکن اُن سے اپنی نظریں چرا لیتے ہیں
Read original article here
www.pressreader.com/uk/daily-mail/20260829/2825530…
2 months ago | [YT] | 97
View 1 reply
Load more