This is Official Channel of Molana Muhammad Tahir.In This Channel you will get Islamic videos.such IS.Islami Bayan،Taqareer،Islamic Lectures،Islamic stores and many more About Islam.So subscribe this Channel_Thanks






www.facebook.com/profile.php?id=100052501277270



youtu.be/zmQB4zhn2jQ


ISLAMIC TECH313

الحمد للہ! فیس بک نے پاکستانی صارفین کے لیے کمائی کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ اب دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی نسبت فیس بک پر مونیٹائزیشن حاصل کرنا نسبتاً آسان ہو گیا ہے، لیکن کامیابی کے لیے چند بنیادی اصولوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

✅ بحیثیت مسلمان ہمارا شیئر کیا جانے والا مواد شرعی حدود کے مطابق اور جائز ہو۔

✅ مواد اپنا اور اصل (Original) ہو، کاپی شدہ یا چوری شدہ نہ ہو۔

✅ فیس بک پر Professional Mode فعال ہو۔

✅ فیس بک کی تمام پالیسیوں اور گائیڈ لائنز کی پابندی کی جائے۔

✅ گزشتہ 28 دنوں میں ویڈیوز، تصاویر اور تحریروں پر مجموعی طور پر 3 لاکھ ویوز حاصل ہوں۔

یاد رکھیں! یہ ہدف یوٹیوب، ٹک ٹاک اور بعض دیگر پلیٹ فارمز کے مقابلے میں کافی آسان ہے۔ ضرورت صرف مستقل مزاجی، محنت، معیاری مواد اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہے۔

آئیے منفی اور بے مقصد مواد کے بجائے مثبت، تعمیری، تعلیمی اور دینی مواد کو فروغ دیں، خود بھی فائدہ اٹھائیں اور دوسروں کے لیے بھی خیر کا ذریعہ بنیں۔

آج ہی آغاز کریں، سیکھیں، محنت کریں اور اپنی صلاحیتوں کو آمدنی کے ایک جائز ذریعہ میں تبدیل کریں۔ کامیابی انہی کا مقدر بنتی ہے جو مواقع کو پہچان کر عملی قدم اٹھاتے ہیں۔

4 months ago | [YT] | 0

ISLAMIC TECH313

دل♥️کا سکون صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم #islamicpost

1 year ago | [YT] | 7

ISLAMIC TECH313

اللّٰہ کا خوب صورت گھر👍#islamictech313 #islamicpost

1 year ago | [YT] | 3

ISLAMIC TECH313

ڈکی کی بیوی اروب نےڈکی سے شادی کی اور پھر جیسے سبسکرائبر کی بارش ہوگئی۔۔۔ جب تک ڈکی اکیلا تھا تو وہ روسٹنگ ویڈیو بناتا تھا لیکن اسے وہ مشہوری اور پرموشن نہیں مل رہی تھی۔۔۔ پھر اس نے اپنی بیوی دکھانی شروع کی تو سبسکرائبر ز ہی سبسکرائبر ہوگئے۔۔۔۔ اب وہ بیوی کی ہر ادا سبسکرائبر کو دکھائے تو زیادہ ویوز ملتے ہیں ورنہ کچھ خاص نہیں۔۔۔

بیوی سو رہی ہے تو ویڈیو، بیوی کھا رہی ہے تو ویڈیو، بیوی گھوم پھر رہی ہے تو ویڈیو، بیوی بیمار ہے تو ویڈیو، بیوی کو آؤٹنگ پر لے کر جا رہے ہیں تو ویڈیو۔۔۔ بیڈ روم تک کی پرائیوسی بھی ان ظالموں نے نہیں بخشی۔۔۔ بیڈ روم وہ جگہ ہے جہاں لڑکی یا لڑکے کا سگا بھائی بھی جانے میں شرم محسوس کرتا ہے لیکن یہاں پوری دنیا ان کی بے غیرتی دیکھ رہی ہے۔۔۔

اسی طرح سسٹرالوجی کی کہانی دیکھ لیں کہ ۔۔۔اس جیسے چینلز پاکستان کی دیگر خواتین کو کیا سبق دیا جا رہا ہے کیا دکھا کیا رہے ہیں ۔۔۔اپنی چیزوں کی نمائش گاڑیوں اور کھانوں کی ویڈیوز دکھا کر گھریلو بچیوں کو نفسیاتی بنا رہے ہیں۔۔۔ اور ایک گھر داماد بھی رکھ لیا جو بیوی کی چیزوں پر بیوی کی مشہوری کو اپنی کامیابی سمجھ رہا ہے ۔۔۔اور یہ سب بہنیں سمیت اس کی بیوی اپنی نمائش کے علاوہ اور کیا دکھا رہے ہیں ۔۔۔

ایک گاؤں کی عورت اپنے گاؤں کا ماحول دکھانے کی ویلاگنگ کرتی رہی لیکن خواطر خواہ کامیابی نہیں مل رہی تھی۔۔۔ پھر اس کے سگے بھائی نے بہن کی ویڈیوز بنانی شروع کی اپنی بہن کی اداؤں کو کیمرے میں فوکس کیا۔۔۔ جب دیکھا کہ ہاں جی اب ویوز آنے شروع ہوگئے تو بہن بھائی نے مل کر مزید ایک قدم اٹھایا۔۔۔ اب بھائی بہن کے ہر ہر ادا پر کیمرا فوکس کرتا، خدوخال کو واضح فوکس کر کے دکھایا جاتا۔۔۔ جب دیکھا کہ عوام دیکھنا ہی یہی چاہتی ہے تو پھر اسی کام پر فوکس کر لیا جسے عوام دیکھنا چاہتی ہے۔۔۔ پھر اس سے شادی بھی اسی قبیل کے ایک مرد نے کر لی کہ چلو اب مزید کام آسان ہوگیا۔۔۔ اب وہ شوہر بھی خوش کہ بیوی بھی وہ ملی جس نے اپنا آپ نمایاں کر کے پیسے کمائے گھر بنایا کامیابی سمیٹی۔۔۔

جو یوٹیوبر مرد و خواتین ولگر کنٹینٹ بناتے ہیں، فحش اور بکواسات پر مبنی پر ویڈیو ریلیز کرتے ہیں۔۔۔ ان کے ہم مزاج خواتین یا مرد پھر ان جیسوں سے شادی کرنا بھی اپنی سعادت سمجھتے ہیں کہ چلو ہمیں بھی مشہوری مل جائے گی ۔۔۔یہ بھی ایک ٹرینڈ بن چکا ہے جو خود مشہور ہوگیا اس سے شادی کر کے اپنے آپ کو پیش کر لو اور بے غیرت ہوجاؤ۔۔۔

یہ تو ایک دو چینل کی بات ہے ورنہ ہمارے پاکستانی مرد و خواتین کے یوٹیوب کے ایسے سینکڑوں چینلز ہیں جو دن رات ایسا کنٹینٹ ڈال رہے ہیں کہ اللہ کی پناہ ہے۔۔۔ کیا شہر کیا گاؤں کیا پہاڑ اور کیا صحرا بس ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی دوڑ لگ گئی ہے۔۔۔ ایسے ایسے مضحکہ اور عجیب و غریب چینلز ہیں اور ان کی ویڈیوز ان کا کنٹینٹ دیکھ کر ہی گھن آجائے۔۔۔ لیکن بس ڈالر کمانے ہیں تو یہ سب گندگی دکھانی پڑے گی۔۔۔

پیسے کمانے کا اورمشہور ہونے کا یہی ایک طریقہ رہ گیا ہے کہ اپنے گھر کو سب کے سامنے لے آؤ۔۔۔ اپنی بیوی، اپنی بہن، اپنی بھابھی، اپنی ماں اور دیگر رشتوں کے سر سے چادر اتار کر انہیں کیمرے کے سامنے لے آؤ۔۔۔ اپنی بیوی کی نمائش کراؤ اپنی بیوی کی ہر ادا ہر بات کو کیمرے میں دکھاؤ تو ڈالر ملیں گے۔۔۔ جتنی زیادہ چادر، چار دیواری کی کھل کر نمائش کرو گے اتنے زیادہ ڈالر ملیں گے۔۔۔ سوچنے کی بات یہ کہ ان سب یوٹیوبر کے پاس سوائے گھر کی عورتیں دکھانے کے اور کیا ہنر ہے کون سا ایسا کام ہے جس سے وہ کچھ کما سکیں۔۔۔

آپ پاکستان کے مشہور یوٹیوبر کی ہسٹری دیکھیں ان کی تحقیق کریں تو ان کے پاس کوئی ہنر، کوئی سکل، حلال کی کر کے کھانے کی کوئی کوالٹی نظر نہیں آئے گی ۔۔۔ کوئی ایک یوٹیوبر بھی ایسا نہیں ہے جس کے پاس کوئی قابل تعریف ہنر یا سکل ہو یا کوئی قابل فخر ڈگری ہے۔۔۔ ہے تو بس بے غیرتی کی ڈگری اور بے شرمی کی کوالٹی۔۔۔۔ ایک عزت دار انسان کبھی ایسی حرکتیں نہیں کر سکتا جس طرح یہ سب کرتے ہیں۔۔۔

سب سے زیادہ تشویش اور فکر کی بات یہ ہے کہ ہماری بچیاں مائیں بہنیں اس گند کا شکار ہورہی ہیں۔۔۔ آہستہ آہستہ سب اس کی لپیٹ میں آرہے ہیں۔۔۔ عام گھروں کی بچیاں، بہنیں، مائیں ان کی ظاہری نمود ونمائش سے احساس کمتری کا شکار ہورہی ہیں۔۔۔ کسی چینل پر ایک لڑکی اپنے جوتوں کی نمائش کر رہی کہ یہ دیکھو میرے پاس کتنے جوتے ہیں اور سب برینڈیڈ ہیں ۔۔۔اسی طرح ایک لڑکی کو اس کایوٹیوبر شوہر مہنگی گاڑی گفٹ کر رہا ہے۔۔۔ کسی لڑکی نے اپنی یوٹیوب انکم سے مکان بنا لیا وغیرہ وغیرہ۔۔۔

کیا پیسے کمانے کا بس یہی راستہ رہ گیا ہے۔۔۔؟ کیا یہی وہ واحد راستہ ہے کہ اسے اختیار کئے بنا خواہشات کی تکمیل نہیں ہوسکتی۔۔۔؟ کیا ہمارا معیار یہی سب کچھ رہ گیا ہے۔۔۔؟ کیا ہماری زندگی کا مقصد بس یہی رہ گیا ہے کہ اس طرح بیہودگی سے ڈالرز کمانے ہیں۔۔۔؟ کیا بس یہی راستہ باقی ہے کہ اس پر چل کر ہی کامیابی ملے گی۔۔۔؟ کیا اپنی بیوی، بہن، ماں کو دکھائے بغیر پیسے نہیں کمائے جاسکتے۔۔۔؟ بطور معاشرہ کیا ہم یہ قبول کر رہے ہیں اور ہمیں اس میں برائی نہیں نظر آتی۔۔۔؟ کیا ہم یہ بھی قبول کر چکے ہیں کہ ہمارے گھر کو بھی اس طرح خدانخواستہ آگ لگ جائے تو کیا ہم خاموش رہیں گے۔۔۔؟

یہ بہت فکر والی بات ہے۔۔۔ کوئی اگر کہتا ہے کہ جی جینے دو اور انجوائے کرنے دو وہ بھی اس گند میں برابر کے شریک ہیں۔۔۔ ایسے دیوسوں سے بندہ یہی کہے کہ اگر سب نارمل ہے تو آپ بھی یہ سب دیکھا دیکھی شروع کر دو ان کے نقش قدم پر چل پڑو۔۔۔ بہت سے لوگ ایسے ہیں کہ ایسے معاملات پر جب بات کی جائے یا کچھ کہا جائے تو آگے سے باقاعدہ بحث کرتےہیں دفاع کرتے ہیں۔۔۔ دراصل یہی وہ ان کے سبسکرائبر اور ان کے ویورز ہوتے ہیں جو ان جیسی ہی ذہنیت رکھتے ہیں۔۔۔ اور وہ یوٹیوبر ان جیسے دیوسوں کی وجہ سے ہی ملینر بنے ہوتے ہیں۔۔۔

اللہ رب العزت سب کی عزتوں کی حفاظت فرمائے۔۔۔ اللہ عزوجل سب کے لئے آسانیوں والا معاملہ فرمائے۔۔۔ اللہ رب العزت سب کو حق حلال رزق کمانے اور کھانے کی توفیق دے۔۔۔ اللہ عزوجل سب کی مشکلات دور فرما کر آسانی و خوشحالی والا معاملہ فرما دے۔۔۔ اللہ رب العزت سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور خیر و عافیت والا معاملہ فرما دے آمین۔۔۔
حامد حسن
Hamid Hassan

2 years ago | [YT] | 3

ISLAMIC TECH313

یوٹیوب پر بامقصد اور اسلامی مواد کا وائرل ہونا K2 پر چڑھنے کے مترادف ہے 😭😭😭

2 years ago | [YT] | 12

ISLAMIC TECH313

آ گیا، جس کا نہیں ہے کوئی ثانی، وہ رسولؐ​
روحِ فطرت پر ہے جس کی حکمرانی وہ رسولؐ​
جس کا ہر تیور ہے حکمِ آسمانی، وہ رسول​ؐ
موت کو جس نے بنایا زندگانی وہ رسول​ؐ
محفلِ سفاکی و وحشت کو برہم کر دیا​
جس نے خون آشام تلواروں کو مرہم کر دیا​
​فقر کو جس کے تھی حاصل کج کلاہی، وہ رسولؐ​
گلہ بانوں کو عطا کی جس نے شاہی، وہ رسول​ؐ
زندگی بھر جو رہا بن کر سپاہی، وہ رسول​ؐ
جس کی ہر اک سانس قانونِ الٰہی، وہ رسولؐ​
جس نے قلبِ تیرگی سے نور پیدا کر دیا​
جس کی جاں بخشی نے مردوں کو مسیحا کر دیا

2 years ago | [YT] | 6