Welcome to the official YouTube channel of Ammar Khan Yasir & Focus Media!
Is channel par aapko milenge:
• Podcasts & In-depth Discussions
• Current Affairs & Analysis
• Social & Islamic Awareness
• Truthful Insights & Public Discourse
Hamara maqsad hamesha ki tarah haq, insaf aur sahi maloomat aap tak pahunchana hai. Agar aap bhi informative podcasts aur latest current affairs ki videos dekhna chahte hain, toh channel ko zaroor Subscribe karein aur hamare safar ka hissa banein.
📩 For Business Queries & Contact:
WhatsApp: +92 323 0123777
Email: ammarkhanyasirofficial@gmail.com
JazakAllahu Kharia
Ammar Khan Yasir
مولانا کے آشیانے پہ
1 week ago | [YT] | 2,386
View 69 replies
Ammar Khan Yasir
لازمی دیکھیں
4 weeks ago | [YT] | 23
View 0 replies
Ammar Khan Yasir
کل مفتی طارق مسعود صاحب اور علامہ صدیق رضا صاحب کا چار گھنٹے کا مناظرہ دیکھا۔ ایک بات اچھی لگی، سوچا اس پر بات کرنی چاہیے۔
بھائی سب سے پہلے تو یہ کلیئر کر دوں کہ اس تحریر کا مقصد قطعی طور پر یہ فیصلہ کرنا نہیں ہے کہ کس کے دلائل وزنی تھے، کون جیتا اور کون ہارا۔ دلائل کا تجزیہ اور فقہی فیصلے اہل علم اور سمجھنے والے عوام کی بصیرت پر چھوڑتے ہیں۔ میرا اصل مدعا اور خوشی اس مباحثے کے اسلوب، رویے اور تہذیب سے جڑی ہے، جس کی ہمارے معاشرے کو شدید ضرورت تھی۔
ہم نے اپنے ہاں مناظروں کا ایک دور دیکھا ہے۔ چند سال پہلے تک کیا ماحول ہوتا تھا، آپ کو یاد ہوگا۔ ایک طرف سے نعرے لگ رہے ہیں، دوسری طرف سے شور ہو رہا ہے، کوئی کسی کو بولنے نہیں دے رہا۔ کئی جگہ بات لڑائی جھگڑے تک پہنچ جاتی تھی۔ بعض اوقات تو اصل بات سننا ہی مشکل ہو جاتا تھا کہ آخر مناظر کیا کہہ رہے ہیں۔ “اب میں کلا ٹھوکوں گا” جیسے بازاری جملے سننے کو ملتے تھے۔
لیکن اس بار ایک مختلف چیز دیکھنے کو ملی۔
مفتی طارق مسعود صاحب اور علامہ صدیق رضا صاحب نے پہلے ہی اپنی ویڈیوز کے ذریعے ایک دوسرے کا موقف اور مناظرے کی شرائط وغیرہ واضح کر دیں۔ پھر باقاعدہ وقت مقرر ہوا، باری باری دونوں نے بات کی۔ بیل بجتی تھی تو وقت ختم ہونے کا اشارہ ملتا تھا، آخری بیل بجتی تو بات روک دی جاتی تھی۔ چاہے جملہ ابھی پورا بھی نہ ہوا ہو۔
چار گھنٹے کے دوران متعدد راؤنڈز کی گفتگو میں یہ نظم و ضبط برقرار رہنا، میرے خیال میں قابلِ توجہ بات ہے۔
اور پھر پہلے سیشن کے اختتام پر جو منظر دیکھنے کو ملا، وہ بھی اچھا تھا۔ علامہ صدیق رضا صاحب اپنی جگہ سے اٹھ کر مفتی طارق مسعود صاحب کے پاس آئے، انہیں گلے لگایا اور بوسہ دیا۔ مفتی صاحب نے بھی جواب میں محبت کا اظہار کیا۔ مجھے یہ منظر اچھا لگا،
دیکھیں بھائی! اختلاف تو ہوتا ہے، ہونا بھی چاہیے۔ آدمی کو اپنی بات کرنی چاہیے، دلیل دینی چاہیے، دوسرے کی بات کا جواب دینا چاہیے۔ لیکن اس کا یہ مطلب تو نہیں کہ آپ کسی کو بولنے ہی نہ دیں، اس کے خلاف نعرے لگائیں یا بات کو لڑائی تک لے جائیں۔
پچھلے سال مفتی شمائل ندوی صاحب اور جاوید اختر کے درمیان ہونے والی گفتگو کے بعد بھی اس طرح کے علمی مکالموں پر بات ہوئی تھی۔ اب اس مناظرے میں بھی یہ بات سامنے آئی کہ اگر دونوں طرف کے لوگ طے کر لیں تو اختلاف کے باوجود ایک دوسرے کو سننا کوئی مشکل کام نہیں۔
ہماری نئی نسل کو یہ چیز سیکھنی چاہیے۔ ضروری نہیں کہ آپ دوسرے کی ہر بات سے اتفاق کریں۔ آپ اس کے موقف کو غلط بھی سمجھ سکتے ہیں، اس پر تنقید بھی کر سکتے ہیں، لیکن جب گفتگو کیلیے بیٹھیں تو اپنی اپنی باری پہ اپنی بات کر کے خاموش ہو جائیں ۔
باقی کون جیتا، کون ہارا، اس پر لوگ اپنی اپنی رائے دیں گے۔ مجھے اس بحث میں نہیں پڑنا۔
مجھے تو بس یہ اچھا لگا کہ چار گھنٹے کا مناظرہ ہوا، دونوں نے اپنی بات کی، وقت کی پابندی کی اور آخر میں ایک دوسرے سے گلے بھی ملے۔
کاش ہمارے ہاں اختلاف کا یہی انداز عام ہو جائے۔ بات دلیل سے ہو، شور سے نہیں۔ اور مناظرہ ختم ہونے کے بعد بھی ایک دوسرے کے لیے دل میں گنجائش باقی رہے۔
عمار خان یاسر
1 month ago | [YT] | 1,147
View 88 replies
Ammar Khan Yasir
سیرہ سیریز نویں قسط ❤️
1 month ago | [YT] | 13
View 1 reply
Ammar Khan Yasir
مولانا اللہ وسایا صاحب کے مرتب کر دہ مجموعے “احتساب ناصبیت “ پہ غور و خوض کے بعد علماء کمیٹی نے صحابہ کرام اور اہل بیت رضی اللہ عنھم کے بارے میں اہلسنت والجماعت کا موقف پیش کیا ۔ اعلامیہ جاری
جس پر شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب، مولانا فضل الرحمٰن صاحب، پیر ناصر الدین خاکوانی صاحب، مولانا محمد حنیف جالندھری صاحب، صاحبزادہ خواجہ عزیز احمد صاحب، مولانا عبدالغفور حیدری صاحب، خواجہ خلیل احمد صاحب اور مولانا صلاح الدین صاحب کے دستخط موجود ہیں۔
1 month ago | [YT] | 844
View 53 replies
Ammar Khan Yasir
مولانا اللہ وسایا صاحب کے جمع کر دہ مجموعہ “احتسابِ ناصبیت” کا قضیہ، مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر طویل مشاورتی نشست اور امیرِ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا وضاحتی اعلامیہ ۔ از عمار خان یاسر
گزشتہ روز اسلام آباد میں جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر ملک بھر کے جید علماء کرام کی ایک اہم اور طویل نشست منعقد ہوئی، جس کا بنیادی مقصد کتاب ”احتسابِ ناصبیت“ کے حوالے سے پیدا ہونے والے تنازع کا پرامن اور اصولی حل تلاش کرنا تھا۔
یہ نشست مغرب کے بعد شروع ہوئی اور رات گئے تقریباً تین بجے تک جاری رہی۔ مجلس میں مفتی عبدالواحد قریشی صاحب اور مولانا اللہ وسایا صاحب دونوں نے اپنا اپنا موقف پیش کیا۔ اس اہم مشاورتی نشست میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے امیر حافظ محمد ناصر الدین خاکوانی، خواجہ خلیل احمد، خواجہ عزیز احمد، مولانا فضل الرحمن درخواستی، پروفیسر علی معاویہ شاہ، قاری محمد حنیف جالندھری اور دیگر اکابر علماء شریک تھے۔ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب نے بھی ایک مکتوب کے ذریعے اپنی تجاویز و سفارشات پیش کر کے اس مشاورتی عمل میں بھرپور نمائندگی فرمائی۔
نشست کے دوران امیرِ مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حافظ محمد ناصر الدین خاکوانی صاحب کی جانب سے ایک تفصیلی تحریری اعلامیہ پیش کیا گیا، جو کہ درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
”احتسابِ ناصبیت“ کتاب کے زیرِ بحث قضیہ پر وضاحتی و اصلاحی اظہارِ رائے
از طرف: حافظ محمد ناصر الدین خاکوانی (امیر مرکزیہ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت)
(۱) کتب و رسائل کی تدوین کا سائنسی و ذمہ دارانہ منہج:
قدیم کتب و رسائل کی تدوین و ترتیب ایک نہایت دقیق اور ذمہ دارانہ علمی عمل ہے۔ ماضی میں ایسے موضوعات پر کام کرتے ہوئے اہل علم نہ صرف کتاب کے مکمل سیاق و سباق، تاریخی پس منظر اور مصنف کے علمی منہج کو پیش نظر رکھتے تھے، بلکہ مشکل اور حساس عبارات کی توضیح کے لیے حواشی، تعلیقات اور تقاریظ بھی تحریر کی جاتی تھیں، تاکہ قاری کسی عبارت کو اس کے اصل پس منظر سے کاٹ کر نہ سمجھے اور مصنف کی حقیقی مراد تک پہنچ سکے۔
(۲) سطحی مطالعے اور یک طرفہ آراء سے گریز:
بدقسمتی سے موجودہ عصرِ جدید میں مطالعے کا رجحان تیزی سے مختصر اور سطحی ہوتا جا رہا ہے۔ بعض لوگ پوری کتاب یا بحث کا مطالعہ کیے بغیر محض ایک عبارت یا چند الفاظ کو بنیاد بنا کر کسی شخصیت کے بارے میں حتمی رائے قائم کر لیتے ہیں؛ مثلاً کسی جگہ ”ظالم“، ”باغی“ یا کسی اور تاریخی وصف کا ذکر دیکھ کر اسے مصنف کا قطعی اور عمومی موقف سمجھ لیا جاتا ہے، حالانکہ علمی تحقیق میں کسی عبارت کو اس کے سیاق، سباق، تاریخی پس منظر اور مصنف کے مجموعی منہج سے الگ کر کے فیصلہ کرنا درست نہیں۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ ہماری تحریر سے وہ الفاظ نکلنے چاہئیں جس سے صحابہ کرام اور اہل بیت اطہار رضی اللہ عنہم کی محبت لوگوں کے دلوں میں بڑھ جائے۔
(۳) صحابہ کرامؓ و اہل بیت اطہارؓ کا ادب اور احتیاط کا دامن:
بالخصوص صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں انتہائی احتیاط، ادب اور تقویٰ کا دامن تھامنا ضروری ہے۔ اگر کسی شخص کا طرزِ فکر اسے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر تنقید یا تنقیص تک لے جائے تو اسے اپنے ایمان اور اپنے طرزِ عمل کے بارے میں سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے۔ قرآن کریم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں اللہ تعالیٰ کی رضا اور ان کی فضیلت کا ذکر فرمایا ہے؛ لہٰذا اہل ایمان کے لیے لازم ہے کہ قرآن و سنت کی ان نصوص کے سامنے کامل ادب و تسلیم اختیار کریں اور اہل بیت اطہار و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں زبان و قلم کو ہر ایسے کلمے سے محفوظ رکھیں جو بے ادبی، تنقیص یا دل آزاری کا باعث بنے۔
(۴) ذخیرہ الفاظ کے انتخاب میں مکتبہ اور جامع کی ذمہ داری:
مکتبہ سراجیہ اور جامع کتاب احتساب ناصبیت اس امر کی ذمہ داری قبول کرے کہ اس موضوع سے متعلق ذخیرہ الفاظ کے انتخاب اور بعض حساس عبارات کی توضیح کے لیے مزید وسیع مشاورت اور علمی احتیاط کی ضرورت تھی۔
(۵) اکابر کے نام پر نامناسب کلمات کی روک تھام:
ہماری پوری کوشش ہونی چاہیے کہ اکابر امت کی علمی کاوشیں ایسی عبارات کے ساتھ عوام کے سامنے نہ آئیں جنہیں معاندین صحابہ رضی اللہ عنہم اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کر سکیں، اور نہ ہی کسی مسلمان کے لیے ایسا موقع پیدا ہو کہ وہ تحقیق کے نام پر اہل بیت اطہار یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے بارے میں نامناسب کلمات کہنے یا سوچنے کی جسارت کرے۔
(۶) قرونِ اولیٰ کے مقدس نفوس کی تعظیم و تکریم:
ہماری ترجیح یہ ہے کہ قرونِ اولیٰ کے مقدس و محترم نفوس کی تعظیم و تکریم کو ان کے مقام و مرتبے کے مطابق ملحوظ رکھا جائے، اور اہل بیت و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا تذکرہ محبت، ادب، مدح اور حسنِ ظن کے ساتھ کیا جائے۔
(۷) متنازع عبارات و رسائل سے براءت اور کتب کی واپسی:
عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی طرف سے جو کتب مثلاً جار اللہ زمخشری کے رسالے (خلفاء راشدین اور اہل بیت کرام کے باہمی تعلقات) کا ترجمہ، رفیق دلاوری صاحب کی (سیدہ فاطمۃ الزہرا) والی سیرت اور احتساب ناصبیت کتاب میں شامل متنازع عبارات سے برات کا اعلان ہونا چاہیے، اس بارے میں جامع کتاب احتساب ناصبیت کو چاہیے کہ وہ فرما دیں کہ اکابر کے تحفظات پر میں ان جملہ کتب کو واپس لے رہا ہوں، اسمیں انکی عزت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ اہل سنت والجماعت کا عقیدہ بھی اعتراضات سے محفوظ رہے گا۔
(۸) شورائی جائزہ، علمی اصلاح اور نظرِ ثانی شدہ اشاعت:
اس سلسلے میں شوریٰ کا یہ فیصلہ ہونا چاہیے کہ مذکورہ کتاب کا ازسرنو علمی و تحقیقی جائزہ لیا جائے، جہاں کسی عبارت میں کمی، زیادتی، ابہام یا ایسی تعبیر موجود ہو جو غلط فہمی کا موجب بن سکتی ہو، اسے مناسب علمی وضاحت یا اصلاح کے ذریعے دور کیا جائے، اور نظر ثانی کے بعد کتاب کی دوبارہ اشاعت عمل میں لائی جائے، تاکہ ممکنہ لغزشوں کا ازالہ اور علمی امانت کا تقاضا پورا ہو سکے۔
(۹) علمی و دعوتی سرگرمیوں میں معتدل اکابر کی نمائندگی:
آئندہ کے لائحہ عمل میں اس امر کو بھی پیش نظر رکھا جائے گا کہ تدریس، تصنیف، علمی تحقیق، عوامی اجتماعات اور دیگر دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں میں مختلف دینی و علمی حلقوں کے معتدل مستند اہل علم اور نمائندہ شخصیات سے موثر مشاورت اور ان کی مناسب نمائندگی کو یقینی بنایا جائے، جن میں وفاق المدارس، جمعیت علماء اسلام، اہل سنت والجماعت، مجلس احرار اسلام اور دیگر جید علماء واہل علم شامل ہوں۔
(۱۰) ناموسِ رسالتؐ، محبتِ اہل بیتؓ اور تعظیمِ صحابہؓ کا فروغ:
اس باہمی مشاورت کا مقصد کسی فرد یا جماعت کو کم تر یا برتر قرار دینا نہیں، بلکہ تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم، محبت و ادب اہل بیت اطہار اور تعظیم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے عظیم مقصد کو زیادہ علمی، موثر، متوازن اور ذمہ دارانہ انداز میں آگے بڑھانا ہے، تاکہ پارلیمان سے لے کر عوام کے دل و دماغ تک ان مقدس شعائر کے احترام و تحفظ کا پیغام مزید قوت، حکمت اور بصیرت کے ساتھ پہنچایا جا سکے۔
(۱۱) تحفظِ ختم نبوت کے پلیٹ فارم کو تنازعات سے بچانا:
چونکہ ختم نبوت امت مسلمہ کا پرامن سب سے بڑا متفقہ پلیٹ فارم ہے لہٰذا اس پلیٹ فارم کو قولا فمعلا تحریرا ہر اعتبار سے متنازع بنانے سے بچایا جائے۔
اللہ تعالیٰ اس کارِ خیر کو شرفِ قبول عطا فرمائے، تمام اہلِ اسلام کو رشد و ہدایت، علم و فہم، اخلاص و تقویٰ اور حسنِ عمل سے نوازے، اور ہمیں اہلِ بیت اطہار و صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی محبت، ادب اور تعظیم اور اتباع پر ثابت قدم رکھے۔ آمین
مجلس کا حتمی فیصلہ اور آئندہ کا لائحہ عمل
طویل غور و خوض کے بعد مولانا فضل الرحمن صاحب نے دونوں فریقین (مفتی عبدالواحد قریشی اور مولانا اللہ وسایا صاحب) سے اس قضیے پر عوامی سطح پر بحث و مباحثے کے تمام اختیارات لے کر باضابطہ طور پر جید علماء کی ایک غیر جانبدار کمیٹی کے سپرد کر دیے۔
دونوں حضرات سے باقاعدہ عہد لیا گیا کہ:
اب اس موضوع پر سوشل میڈیا، جلسوں یا کسی بھی پبلک فورم پر کوئی بحث، مناظرہ بازی یا بیان بازی نہیں کی جائے گی۔
کمیٹی کتب و عبارات کی علمی و شرعی جانچ پڑتال کے بعد جو بھی فیصلہ صادر کرے گی، دونوں فریقین اس فیصلے کے پابند ہوں گے۔
1 month ago | [YT] | 586
View 62 replies

1 month ago | [YT] | 392
View 20 replies
Ammar Khan Yasir
سرگودھا : علامہ عطاء اللہ بندیالوی صاحب کے ہاں۔
1 month ago | [YT] | 818
View 64 replies
Ammar Khan Yasir
مولانا اعظم طارق رحمہ اللہ کی شہادت 💔
1 month ago | [YT] | 31
View 2 replies
Ammar Khan Yasir
الحمدللہ! سیرت ٹائم لائن کی ساتویں قسط اب یوٹیوب پر پبلش ہو چکی ہے۔
اس قسط میں ہم نے یتیمِ مکہ ﷺ کی چچا ابو طالب کی کفالت میں پرورش کا تذکرہ کیا ہے۔
اسی سفر میں ملکِ شام کے سفر اور بحیرا راہب کے مشہور واقعے کو تفصیل سے بیان کیا گیا ہے۔
کتبِ سابقہ میں نبی کریم ﷺ کی آمد سے متعلق پیش گوئیوں اور نشانیوں کا بھی جائزہ لیا گیا ہے۔
یہ قسط ہمیں بتاتی ہے کہ نبوت سے پہلے بھی اللہ تعالیٰ اپنے محبوب ﷺ کی حفاظت اور عظمت کی نشانیاں کیسے ظاہر فرما رہے تھے۔
ساتھ ہی اگلی قسط کے لیے حربِ فجار کے اہم اور دلچسپ واقعے کی جھلک بھی پیش کی گئی ہے۔
آئیے سیرتِ طیبہ کے اس خوبصورت سفر کو جاری رکھتے ہیں۔ ❤️ ﷺ
قسط نمبر 7 دیکھیں:
1 month ago | [YT] | 25
View 1 reply
Load more