Welcome to Babur Salem Official YouTube Channel.
This is your own channel where you get information based on special investigations on various social issues and important issues.
From here you can get info's on current affairs, international relations, geopolitics, history and all that u you need to know..!!
Let's get connected..
Thank you for your visit.
Regards and prayers..
Babur Saleem.
Babur Saleem Official
The judicial commission recognised it..
یہ محض میرے اللہ کا۔کرم ہے کہ وہ لوگوں کے دلوں میں ہمیں لائق بنا دیتے ہیں۔۔
ورنہ تو یہ میں جانتا ہوں کہ کیسا نالائق ہوں۔۔
بے شک تعریف کے لائق تو ایک اللہ ہے۔
1 week ago (edited) | [YT] | 612
View 138 replies
Babur Saleem Official
بھئی بہت عجیب اور قابل مزمت طریقے سے میر رضا کے معاملے کو مخصوص رخ دینے کی کوشش نظر آرہی ہے۔۔
کل اللہ نے چاہا تو کسی وقت میں ملاقات ہوگی ۔۔
بہت ساری باتیں جمع ہو گئی ہیں جو آپ احباب سے کرنا ضروری ہے۔
دعا کا طالب
احقر بابر سلیم۔
1 week ago | [YT] | 626
View 125 replies
Babur Saleem Official
گزشتہ کچھ دن سے طبعیت بہت ناساز ہے۔۔
لیکن ۔۔
کوشش ہے کہ ہمت جمع کر کے کل آپ سے ملاقات کر لی جائے۔۔ضروری ہو گیا ہے۔۔
دعاوں کی درخواست ہے۔
1 week ago | [YT] | 575
View 153 replies
Babur Saleem Official
میررضا کیس ۔۔ کمیشن کی آج کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری
کمیشن نے ڈاکٹر سمعیہ کی شکایات وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرداخلہ تک پہنچانے کی ہدایت کردی
ڈاکٹرسمعیہ نے ڈی آئی جی عامر فاروقی نےقبرکشائی کے بعد دوسری میڈیکل رپورٹ پر اثر انداز ہونے کا الزام لگایا تھا
آئی جی سندھ ڈاکٹر سمیعہ کی حفاظت یقینی بنائے،تحریری حکم
آج کے تحریری ارڈر کی کاپی ڈی آئی جی عامر فاروقی کو ارسال کی جائے،حکم نامہ
عامر فاروقی کو صورتحال پر بات کرنے کا موقع دیا جائے جب وہ کمیشن میں پیش ہونگے،
این سی سی آئی اے ڈاکٹر سمیعہ کی شکایت ہپر تیز کارروائی کرے،حکم نامہ
احمد بھاردے کے وکیل نےکمیشن اور اسکی کارروائی کو اپنے انٹرویوز میں اسکینڈلائزڈ کرنے کی کوشش کی
ضروری ہے احمد بھاردے بتائے انکے وکیل نے بیانات زاتی حیثت میں دیئے یا ان کے کہنے پر بات کی،
احمد بھاردے کو 17ستمبرکو طلب کرلیاگیا
کمیشن نے سی آئی اے کے انسپکٹرمحمد علی کو منگل کو طلب کرلیا
عثمان بوزائی سرکاری ادارے کا ملازم ہے۔25سمتبر تک گوجرانوالہ میں ہے،
رجسٹرار عثمان بوزائی کوواپسی پرکیمشن کے سامنے پیش ہونے کا نوٹس جاری کرے،،
2 weeks ago | [YT] | 280
View 43 replies
Babur Saleem Official
بریکنگ
سٹی کورٹ/ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت
نوجوان تاجر میر رضا کیس
پولیس تاحال مقدمہ کی تفتیش مکمل کرنے میں ناکام
پولیس نے ملزم کے پتہ لگانے میں ناکامی کا بھی اعتراف کرلیا
پولیس نے مقدمہ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کروادیا
چالان میں کسی بھی فرد کو ملزم نامزد نہیں کیا گیا
چالان میں میر رضا کے اہلخانہ، دوستوں، بزنس پارٹنرز سمیت مجموعی پر 53 گواہان کو شامل کیا گیا
مقدمہ میں اغ*وا، ق*تل اور شواہد مٹانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں، چالان
پولیس کے عبوری چالان میں متعدد شواہد اور الیکٹرانک مواد کا ذکر کیا گیا ہے
تفتیش کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ڈیجیٹل شواہد کا جائزہ لیا گیا، چالان
مقدمے کی تفتیش میں یو ایس بی اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی شامل کیے گئے، چالان
مختلف افراد کے بیانات اور موبائل فون ریکارڈ بھی تفتیش کا حصہ بنایا ہے، چالان
تفتیش کے دوران مختلف گواہوں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے، چالان
مختلف موبائل نمبرز کی کالز اور باہنی رابطوں کی تفصیلات بھی حاصل کی گئیں، چالان
شواہد کی فرانزک کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کیا گیا ہے، چالان
مقدمہ میں دستیاب شواہد کی روشنی میں تفتیش کو آگے بڑھایا جارہا ہے، چالان
مختلف زاویوں سے تفتیش عمل میں لائی جارہی ہے، چالان
اس کے باوجود کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوسکی ہے، چالان میں اعتراف
متوفی کے موبائل فون، ایپل واچ، سم کارڈ ڈیٹا، بائنانس اکاؤنٹ کی تفصیلات، شراکت داروں کے موبائل فونز کی فارنزک رپورٹس کا انتظار ہے، چالان
ایک یو ایس بی جس میں سی سی ٹی وی فوٹیج موجود ہیں اس کی فارنزک رپورٹ بھی زیر التوا ہے، چالان
3 weeks ago | [YT] | 197
View 30 replies
Babur Saleem Official
اسلام و علیکم۔۔
چلیں جی اتنا تو ہو گیا کہ آج پولیس نے میر رضا کے معاملے کو ق-ت-ل تسلیم کر لیا ہے۔۔
جے آئی ٹی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔۔
اور ہم اب وہ سب کچھ آپ کے سامنے پیش کرنے کی تیاری کر رہے ہیں جو اب تک سامنے نہیں آ سکا تھا۔۔
دعا کریں اس معاملے میں ملوث لوگ کیفر کردار تک پہنچ سکیں۔
1 month ago | [YT] | 898
View 220 replies
Babur Saleem Official
میر رضا کے معاملے میں کراچی کی شاراع فیصل پر احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔۔
مقدمے میں 18 افراد نامز ہیں اور 80 نا معلوم مظاہرین۔
دوسری جانب صبح میر رضا کیس کے عدالتی کمیشن نے بھی کاروائی کا با قاعدہ آغاز کرنا ہے۔
1 month ago | [YT] | 294
View 78 replies
Babur Saleem Official
Assalam o alaikum..
Mir Raza K Mamlay may investigation team k aik member nay aaj hum say rabta kr k kuch tafseelat maangi hein..mein heraan hun k kaisay ab tk wo sab jo hum samnay laye wo in ko nazar nahi aya.. Kher..
bohot kaam ab bhi baqi hay.. Aap logun ki duaun ki bohot zarorat hay..
1 month ago | [YT] | 661
View 126 replies
Babur Saleem Official
عدالت نے معاونت طلب کر لی ۔۔!!
سندھ ہائیکورٹ/آئینی بینچ
عدالت نے میر رضا خان کے معاملے کی تفتیش کیلیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے متعلق درخواست کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا
درخواست گزار میر رضا علی خان کے والدین اور بہن ہیں،
میر رضا کے حوالے سے تھانہ فیروز آباد میں ایف آئی آر نمبر 795/2026 درج ہے۔
جائے وقوعہ کو فوری طور پر محفوظ نا کرنے سے تفتیش شدید متاثر ہوئی ہے، درخواست گزار
گواہوں کے بیانات بروقت قلمبند نہیں کیے گئے، الیکٹرانک ڈیوائسز کی صحیح سےجانچ اور معائنہ نہیں ہوا، درخواست گزار
مبینہ طور پر وقت سے پہلے خو*کشی کا بیانیہ اپنایا اور پھیلایا گیا،درخواست گزار
میڈیکو لیگل ریکارڈ میں نمایاں تبدیلی آئی ہے اور پولیس سرجن نے ابتدائی نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے قبر کشائی کی سفارش کی تھی، درخواست
ایک اسپیشل بورڈ نے قبر* کشائی کے بعد لا ،ش کا معائنہ کیا اور ایسے نتائج مرتب کیے جو پہلے والے بیانیے کے منافی تھے، وکیل
بعد میں ہونے والے معائنے اور حتمی رپورٹ نے خو*کشی کے امکان کو واضح طور پر مسترد کر دیا ہے
سابقہ تفتیشی ٹیم کے ارکان کے طرزِ عمل کے بارے میں سنگین الزامات سامنے آئے ہیں، درخواست
الزامات میں ثبوتوں کی غلط دیکھ بھال یا ضائع ہونا شامل ہے،
درخواست گزاروں کے بیانات بھی کافی بعد میں قلمبند کیے گئے، جبران ناصر ایڈووکیٹ
موجودہ تفتیشی ٹیم ابھی تک کسی ملزم کی نشاندہی نہیں کر سکی ہے اور 24اگست کو چالان جمع کرانے کے لیے مزیدوقت مانگا گیا ہے
ان حالات میں، اس معاملے کی جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کے ذریعے آزادانہ اور جامع تفتیش کی ضرورت ہے، درخواست
جے آئی ٹی میں ایسے افسران شامل ہوں جن کا اس کیس میں پہلے سے کوئی تعلق نہ ہو
موثر اور درست فیصلہ سازی کے لیے ان سوالات کا جواب ضروری ہے، عدالت
کیا جے آئی ٹی تشکیل دینے کیلئے یہ عدالت براہ راست ہدایت جاری کرسکتی ہے
کیا یہ عدالت تفتیش اور رپورٹ جمع کرانے کے عمل کو تبدیل، اس کی نگرانی یا اس پر اثر انداز ہو سکتی ہے؟
کیا سندھ ٹریبیونلز آف انکوائری آرڈیننس 1969ء کے تحت کسی گزٹ نوٹیفکیشن کی عدم موجودگی میں مداخلت کا کیس بنتا ہے؟
مندرجہ بالا سوالات کی قانونی حیثیت کو سمجھنے کے لیے ایڈووکیٹ جنرل سندھ، پراسیکیوٹر جنرل سندھ اور ڈی اے جی کو 31 اگست کیلیے نوٹس جاری کیے جاتے ہیں،عدالت
1 month ago | [YT] | 193
View 30 replies
Babur Saleem Official
Assalam o alaikum..
Ab say kuch der baad him mir raza say mutaaliq ehem cctv upload kar deingay InshaAllah.
Juray rahye.
1 month ago | [YT] | 390
View 73 replies
Load more