Welcome To My YouTube Channel!!!!!
My Name Is Qadeer Shan. I am weather forecaster in this channel we discuss about weather condition in sindh. I upload daily weather forecast on this channel. my video uploading time is round about 5:30 to 6:30 pm, but when rainy system affect I upload to videos [1st video in morning 10:00am to 11:00 am].
My Main Weather Channel:-
Weather With Qadeer
Punjab Weather Channel Name:-
Punjab Weather With Qadeer
if you want to know weather condition in your area kindly subscribe my YouTube channel for daily weather report/ forecast.
JAZAKALLAH ❤️
God Bless You(Ameen)
ALLAH HAFIZ
Weather Forecast Punjab
السلام و علیکم!!!!!
طبیعت پچھلے دنوں کی نسبت الحمدللہ آج کچھ بہتر ہے تو کوشش کروں گا 3:00 بجے چینل پر ویڈیو بھی اپلوڈ کر سکوں ۔۔
آج بھی ملک کے زیادہ تر علاقوں میں کسی خاطرخواہ موسمی ہلچل کی توقع نہیں ، چند بلائی علاقوں میں ایکٹیوٹی سے بارش ممکن۔۔۔
06 - 11 اکتوبر کے دوران پختونخوا، گلگت بلتستان و کشمیر اور وسطی و شمالی پنجاب میں بارشیں متوقع انشاءاللہ ۔۔۔۔
1 month ago | [YT] | 7
View 0 replies
Weather Forecast Punjab
میرا آج صبح یونیورسٹی جاتے ہوئے راستے میں ایکسیڈنٹ ہوا ہے سب بھائی دعاؤں میں یاد رکھیں ، رگڑے وغیرہ لگی ہیں ✨🤲🏻😥
1 month ago | [YT] | 7
View 3 replies
Weather Forecast Punjab
🌩️🌧️ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! 🌧️🌩️
╔════════════════════════════╗
🌪️ مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ 🌪️
📅 27 ستمبر سے 30 ستمبر تک
╚════════════════════════════╝
⚠️ ملک میں موسم کی ایک اہم تبدیلی متوقع!
🌬️ 27 ستمبر سے مغربی ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ ملک کے مختلف علاقوں کو متاثر کرنے کے امکانات موجود ہیں۔
اس موسمی نظام کے زیرِ اثر مختلف علاقوں میں:
☁️ بادل بننے
⛈️ گرج چمک
💨 تیز ہوائیں
🌪️ آندھی
🌧️ بارش
🧊 بعض مقامات پر ژالہ باری
کا امکان موجود ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
➡️ Weather Forecast Punjab 🇵🇰
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
🟡 🌧️ پنجاب — اہم موسمی صورتحال
📅 27 ستمبر شام/رات ➜ 30 ستمبر
📍 اسلام آباد • مری • راولپنڈی • اٹک • جہلم • میانوالی • چکوال • تلہ گنگ • منڈی بہاؤالدین • خوشاب • چنیوٹ • سرگودھا • حافظ آباد • گجرات • گوجرانوالہ • وزیرآباد • سیالکوٹ • نارووال • لاہور • پتوکی • قصور • ننکانہ صاحب • شیخوپورہ • بھکر • فیصل آباد • جھنگ • اوکاڑہ • ساہیوال • پاکپتن • لیہ
🌩️ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
💨 تیز ہوائیں اور آندھی بھی چل سکتی ہے
🧊 بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان موجود ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
🔶 جنوبی پنجاب — 27 تا 29 ستمبر
📍 ملتان • مظفرگڑھ • خانیوال • بہاولنگر • تونسہ شریف • کوٹ ادو • ڈیرہ غازی خان
☁️ بادل بننے
🌧️ کہیں کہیں بارش
🧊 چند مقامات پر ژالہ باری
کا امکان موجود ہے۔
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
🟤
🚨 ⚠️ اہم حفاظتی ہدایات ⚠️
⛈️ شدید گرج چمک کے دوران فوری طور پر محفوظ جگہ پر منتقل ہوں۔
🧊 ژالہ باری کے دوران جانوروں کو کھلے آسمان کے نیچے نہ باندھیں۔
🌳⚡ درختوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔
🌪️ شدید آندھی کے دوران کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، اس لیے غیر ضروری سفر اور کھلے مقامات پر جانے سے احتیاط کریں۔
━━━━━━━━━━━━━━━━━━━━
📢 اہم نوٹ:
🌦️ یہ موسمی صورتحال موجودہ امکانات کی بنیاد پر ہے، جس میں وقت کے ساتھ تبدیلی ممکن ہے۔
🔔 تازہ ترین موسمی صورتحال اور نئی اپڈیٹس کے لیے باخبر رہیں۔
🌧️ موسم بدل رہا ہے — احتیاط آپ کی حفاظت ہے!
⛈️ محفوظ رہیں • باخبر رہیں • محتاط رہیں 🌩️
1 month ago | [YT] | 7
View 0 replies
Weather Forecast Punjab
میرے ماموں جان رضائے الٰہی سے وفات پا چکے ہیں 😭😭😭😭 انا للہ وانا الیہ راجعون
درجات کی بلندی کے لئے 01 بار سورۃ فاتحہ اور 3 بار سورۃ اخلاص پڑھ دیجیے گا
2 months ago | [YT] | 5
View 1 reply
Weather Forecast Punjab
میرے استاد محترم جناب جمشید بھٹہ صاحب کی طبیعت تھوڑی سی خراب ہے
آپ سب بھائیوں سے دعاؤں کی اپیل ، اللہ تعالی ان کو جلد صحت یابی عطا فرمائے ، حاسدین کے حسد سے اور منافقین کے شر سے ہمیشہ حفاظت فرمائے آمین ثم آمین انشاءاللہ 🤲🏻✨
3 months ago | [YT] | 12
View 6 replies
Weather Forecast Punjab
پاکستان بھر کے موسم کی اپڈیٹ
3 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Weather Forecast Punjab
یہ میرا نیا یوٹیوب چینل ہے تمام بھائی ضرور سبسکرائب کریں بہت بہت شکریہ
youtube.com/@qadeerweatherzone?si=mpzLVJ0R-RVL9eoK
3 months ago | [YT] | 5
View 1 reply
Weather Forecast Punjab
🌧️ محکمہ موسمیات پاکستان کی تازہ ترین اپڈیٹ 🇵🇰
📅 جاری کردہ تاریخ: 17 جولائی 2026
⚠️ اہم موسمی الرٹ
🌩️ آج سے چند روز کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی، شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ موجود ہے۔
📍 کشمیر 🗓️ 18 جولائی (شام) تا 25 جولائی ☔ مظفرآباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی، کوٹلی، بھمبر، میرپور اور گردونواح میں وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان۔
📍 گلگت بلتستان 🗓️ 19 جولائی (شام) تا 23 جولائی ⛈️ دیامر، استور، غذر، اسکردو، گانچھے، شگر، ہنزہ، نگر، گلگت اور دیگر بالائی علاقوں میں بارش اور چند مقامات پر شدید بارش متوقع۔
📍 پنجاب و اسلام آباد 🗓️ 19 جولائی (شام) تا 23 جولائی 🌧️ اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، لاہور، قصور ، پتوکی ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، شیخوپورہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، گجرات اور دیگر کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش۔ 🌊 20 تا 24 جولائی کے دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور اربن فلڈنگ کا خدشہ۔
📍 بلوچستان 🗓️ 18 جولائی (شام) تا 25 جولائی 🌦️ ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، کوہلو، شیرانی اور گردونواح میں بارش کا امکان۔
📍 خیبر پختونخوا 🗓️ 19 جولائی (شام) تا 23 جولائی 🌩️ پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، چارسدہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، سوات، دیر، کوہستان، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر علاقوں میں بارش متوقع۔
📍 سندھ 🗓️ 20 جولائی (شام) تا 24 جولائی 🌧️ سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، کشمور، گھوٹکی اور بالائی سندھ کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
⚠️ ممکنہ اثرات 🚨 شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ۔
🌊 برساتی ندی نالوں میں طغیانی آ سکتی ہے۔
⛰️ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا امکان۔
🌾 کھڑی فصلوں، کمزور تعمیرات اور بجلی کے نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
🚗 دورانِ سفر احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔
⚡ گرج چمک کے دوران کھلے میدانوں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔
🙏 تمام شہری محکمہ موسمیات اور ضلعی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں اور تازہ ترین موسمی اپڈیٹس سے باخبر رہیں۔ 🌦️🇵🇰
3 months ago | [YT] | 8
View 0 replies
Weather Forecast Punjab
السلام و علیکم
امید ہے آپ سب خیریت سے ہوں گے اللہ تعالی آپ سب کو اپنے حفظ و ایمان میں رکھے ۔۔۔۔
میرے یونیورسٹی میں امتحانات چل رہے ہیں فائنل کے جس وجہ سے ویڈیو اپلوڈ نہیں کر پا رہا امتحانات 15 جولائی تک جاری رہیں گے تو کل میں کوشش کروں گا کہ ایک ویڈیو صبح کے وقت اپلوڈ کر دوں ۔۔۔۔۔
مختصر یہ ہے کہ محدود مقامات پر ڈویلپمنٹ کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ ایک اور سلسلہ ان شاء اللہ 6 سے 9 جولائی کے دوران متاثر کرے گا جس سے وسطی اور شمالی پنجاب کے علاقوں میں بادل بننے اور بارش کے امکانات موجود ہوں گے بعض علاقوں میں بھاری سپیل ریکارڈ ہونے کی توقع کی جارہی ہے تفصیلات انشاءاللہ کل کی ویڈیو میں پیش کروں گا ۔۔۔۔
پاکی اگر اپ اپنے علاقے کا موسم جانا چاہتے ہیں تو نیچے نام کمینٹ کر سکتے ہیں اپنے شہر کا اپ کو تفصیلی موسمی اپڈیٹ بتا دی جائے گی ۔۔۔۔
شکریہ اللہ حافظ فی امان اللہ 🤍✨
4 months ago | [YT] | 7
View 4 replies
Weather Forecast Punjab
السلام و علیکم
آج کچھ مصروفیات کے سبب شام کی اپڈیٹ نہیں شیئر کی جائے گی ۔۔۔۔
مختصر صورتحال یہ ہے
16 - 19 جون کے دوران پنجاب کے اکثر وسطی جنوبی اور شمالی علاقوں میں بادلوں کی تشکیل ہوگی بعض علاقوں میں آندھی + گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی کہیں درمیانی اور کہیں تیز بارش ریکارڈ کی جائے گی ۔۔۔ اس دوران بعض علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر بادلوں کی تشکیل ہونے اور بارش کے امکانات موجود ہوں گے۔۔۔
مزید تفصیلات انشاء اللہ کل صبح کی اپڈیٹ میں شیئر کریں گے۔۔۔۔
4 months ago | [YT] | 12
View 4 replies
Load more