Mufti Abdul Wahid Qureshi 

نام: مفتی عبد الواحد قریشی

For Copyright Issue Contact


Mufti Abdul Wahid Qureshi

اولیاء کا شہر ملتان
#muftiabdulwahidqureshi

3 days ago | [YT] | 712

Mufti Abdul Wahid Qureshi

مُبَسْمِلًا وَّ مُحَمْدِلًا وَّمُصَلِّیًاوَّمُسَلِّمًا،
أَمَّا بَعْدُ!کتاب "احتساب ناصبیت" سے ہمارا اختلاف کسی قسم کی ذاتی عناد یا نفسیاتی خصومت پر مبنی نہیں تھا، بلکہ اس کا بنیادی اور واحد سبب عظمتِ صحابہ کرام واہل بیت عظام رضوان اللہ علیہم اجمعین کی پاسداری تھا۔ مذکورہ کتاب میں ان مقدس ہستیوں کے حوالے سے اس مجموعہ میں چند ایسی ناگوار حد تک خطرناک اور نا مناسب تعبیرات قلمبند ہو گئی تھیں، جن سے جمہور اہل السنۃ والجماعۃ کے مسلّمہ و متفقہ عقائد اور مسلکِ اعتدال کے متاثر ہونے کا قوی خدشہ تھا۔
اس بارے میں ہم نے اپنا موقف اکابر کے سامنے رکھا اور ہمارے اکابر نے حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب کے موقف کو بھی تفصیل سے سنااور اس کے بعد یہ تاریخی فیصلہ صادر فرمایا۔
اب الحمد للہ! اس تناظر میں ہمارے اکابر و شیوخِ عظام کا جو متفقہ اور بصیرت سے لبریز فیصلہ سامنے آیا ہے، ہم اس کا تہہِ دل سے خیر مقدم کرتے ہیں اور اسے جان و دل سے تسلیم کرتے ہیں۔
نہ شور سے، نہ زور سے، دلیلوں کے کمال سےحق کی فتح رقم ہوئی علم و استدلال سےاکابر کا یہ تاریخی فیصلہ ناصبیت اور رافضیت دونوں قسم کے غلو اور گمراہیوں کے سامنے ایک ایسی آہنی دیوار اور مستحکم بند ثابت ہوگا، جو ان شاء اللہ العزیز آنے والی ہماری نسلوں کے صدیوں تک عقائدِ اہل السنۃ والجماعۃ کو ہر طرح کے فتنے اور برے اثرات سے محفوظ رکھے گا۔
ہم یہ بات بھی واضح کرنا چاہتے ہیں کہ حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب کی ذات سے بھی ہمارا کوئی ذاتی نزاع نہیں تھا۔ اکابرِ امت کے فیصلے کو جس شرحِ صدر اور مکمل انقیاد و تسلیم کے ساتھ مولانا موصوف نے "من وعن" قبول فرمایا ہے، ہم ان کے اس بابرکت اور باوقار اقدام کی بھرپور تحسین کرتے ہیں، اکابر کےمتفقہ عقیدے و فیصلے کے سامنے اس نوع کا مظاہرہ یقیناً قابلِ تقلید اور قابلِ صد افتخار ہے۔ ہم حضرت مولانا اللہ وسایا صاحب دامت برکاتہم کو اس جلیل القدر اقدام وانقیاد پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
ہمیں اس مجموعے کے مرتبین و معاونین سے قوی امید ہے کہ اہل السنۃ والجماعۃ کے اکابر و شیوخ حفظہم اللہ تعالیٰ کےحتمی مؤقف و عقیدہ سامنے آجانے کے بعد"احتسابِ ناصبیت"نامی اس مجموعے کو داخلِ دفتر (منسوخ) کر دیا جائے گا اور مستقبل میں اس کی اشاعت و ترویج سے مکمل اجتناب کیا جائے گا،جیسا کہ شیوخ حفظہم اللہ تعالیٰ نے واضح کر دیا ہے کہ اس"مجموعہ " کی چنداں ضرورت نہیں تھی۔
والسلام، دعا گو
الراجی الی رحمۃ رب الرحیم
بجاہ النبی الکریم علیہ التحیۃ والتسلیم
مفتی عبد الواحد قریشی ﷾ مدیر :ادارۃ النعمان ڈیرہ اسماعیل خان ،خیبر پختونخواہ پاکستان
11 اکتوبر 2026ء بمطابق 29 ربیع الثانی 1448ھ
#muftiabdulwahidqureshi

1 month ago | [YT] | 1,101

Mufti Abdul Wahid Qureshi

اسلام آباد:
انٹرنیشنل سیرۃ کانفرنس
بتاریخ:
13 اگست 2026 بروز جمعرات
بوقت:
بعد نماز مغرب تا رات گئے
بمقام:
اسلام آباد ان ہوٹل جی 6/1
نرد آبپارہ و میلوڈی

3 months ago | [YT] | 1,035

Mufti Abdul Wahid Qureshi

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم

مبارک باد و دعائیہ پیغام

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

امابعد!

محترم قارئینِ کرام!

صاحبزادۂ گرامی حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد صاحب دامت برکاتہم کی بحیثیت ناظمِ اعلیٰ عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت تقرری یقیناً ایک نہایت مبارک اور مسعود امر ہے۔ یہ تقرری عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت کے لیے ایک نئے، مؤثر اور بابرکت دور کا آغاز ثابت ہو، یہی ہماری دلی تمنا اور دعا ہے۔

حضرت مولانا خواجہ عزیز احمد صاحب دامت برکاتہم نے اپنے والدِ مکرم، شیخُ المشائخ حضرت مولانا خواجہ خان محمد صاحب رحمہ اللہ کی صحبت و تربیت میں نصف صدی سے زائد عرصہ گزارا ہے۔ یہ ایک عظیم سعادت ہے کہ انہیں اپنے والدِ محترم کی علمی، روحانی اور عملی تربیت کے ساتھ ساتھ عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ، دینی غیرت، اخلاص اور استقامت کا وہ سرمایہ بھی نصیب ہوا جو نسل در نسل منتقل ہونے والی ایک عظیم امانت ہے۔

بلاشبہ آج ان کی نصف صدی پر محیط تربیت کے ثمرات کے ظہور کا وقت ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہ اپنے عظیم والدِ گرامی رحمہ اللہ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت کے مشن کو مزید مضبوط و مستحکم کریں گے اور عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ و فروغ کے لیے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔

ہم بارگاہِ رب العزت میں دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مسند اور صاحبِ مسند دونوں کو ملک و ملت اور بالخصوص عقیدۂ ختمِ نبوت کے تحفظ کے لیے بابرکت فرمائے، حضرت مولانا دامت برکاتہم کی تمام مساعیِ جمیلہ کو شرفِ قبول عطا فرمائے، انہیں اخلاص، استقامت اور اپنی خصوصی نصرت و تائید سے نوازے، اور عالمی مجلس تحفظِ ختمِ نبوت کو ان کے ذریعے مزید قوت، وسعت اور کامیابیاں عطا فرمائے۔

آمین ثم آمین یا رب العالمین۔

دعاگو
مفتی عبدالواحد قریشی
04 اگست 2026 ، بروز منگل
حال: واردِ رحیم یار خان
#muftiabdulwahidqureshi

3 months ago | [YT] | 4,280

Mufti Abdul Wahid Qureshi

ڈیرہ اسماعیل خان

بتاریخ
16 جون 2026 ء
بروز منگل بعد نماز عشاء

95 سالانہ اجلاس
سیرت و کردار امیرالمؤمنین خلیفتہ المومنین حضرت سیدنا عمر فاروق رض

خصوصی خطاب:
مفتی عبدالواحد قریشی حفظہ اللہ
بمقام
جامع مسجد کلاں وڈی مسیت محلہ مولوی احمد صاحب رح

جلسہ میں شریک خواتین کے لیے الگ سے پردے کا اہتمام ہوگا

اور پروگرام کے آخر میں اکرام کا انتظام بھی ہوگا ان شاءاللہ
#muftiabdulwahidqureshi

5 months ago | [YT] | 1,369

Mufti Abdul Wahid Qureshi

حج مبروک
اللّٰہ پاک آپکی تمام تر عبادات اور دعاؤں کو قبول فرمائیں آمین ثم آمین

5 months ago | [YT] | 4,290

Mufti Abdul Wahid Qureshi

بکنگ کی آخری تاریخ 7 جون 2026ء
#muftiabdulwahidqureshi

5 months ago | [YT] | 963

Mufti Abdul Wahid Qureshi

اک دوست نے 7 لاکھ روپے کا آئی فون خریدا تو سب نے کہا "واؤ" یار پارٹی کب دوگے.؟

دوسرے دوست نے 80 لاکھ کی گاڑی خریدی، دوستوں نے خوب مبارک باد دی اور پارٹی کے لیے مجبور کرنے لگے۔۔.

ایک اور دوست نے 6 کروڑ میں ایک کنال کا گھر تعمیر کیا اور دوستوں کی دعوت کی خوب دوستوں نے انجوائے کیا اور اللہ تعالیٰ نصیب کرے کی دعائیں دی ۔۔۔

لیکن جب کسی دوست 80 ہزار روپے کا قربانی کا بکرا خریدا تو کئی چیخ اٹھے، تمہارے ہمسائے کے پاس پہننے کو کپڑے نہیں،
کھانے کو کھانا نہیں،
بچوں کے سکول کی فیس نہیں،
اور تم اپنے پیسے قربانی پر لگا رہے ہو،
تمہیں چاہیے کہ غرباء میں نقدی تقسیم کر دو۔۔۔

کوئی اس لبرل قوم سے پوچھے موبائل، گاڑی، کروڑوں روپے کے گھر کے وقت تمہاری خدمت خلق کہاں جاتی ہے؟؟؟

اور ان کو کون بتائے قربانی میں اللہ تعالیٰ کے حکم اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقے کے ساتھ ساتھ کتنے غرباء گوشت سے مستفیض بھی ہو جاتے ہیں، جن کو سال بھر گوشت میسر نہیں ہوتا.!!!
#muftiabdulwahidqureshi

5 months ago | [YT] | 1,870

Mufti Abdul Wahid Qureshi

0532520719
سعودیہ میں مفتی صاحب سے رابطہ کیلئے

#muftiabdulwahidqureshi

6 months ago | [YT] | 288

Mufti Abdul Wahid Qureshi

سرگودھا میں چک نمبر 85 ختم نبوت والہ میں استاذ العلماء نشانی اسلاف حضرت مولانا عبدالجبار چوکیروی دامت برکاتہم العالیہ کی خصوصی دعوت پر مفتی عبدالواحد قریشی حفظہ اللہ تعالیٰ کا برستی شدید بارش میں بیان
عنقریب ہمارے یوٹیوب چینل پہ اسکی مکمل ویڈیو اپلوڈ ہوگی

youtube.com/@muftiabdulwahidqureshi?si=segVyuQwH74…

youtube.com/@muftispeeches1?si=wl7OSkHcPSDJpHNL

6 months ago | [YT] | 2,917