Janam Fida-e-Labbaik

Janam Fida e Labbaik is a naat channel and along with it you will also get new TLP tarana. To get and listen Naat Rasool and TLP tarana, please subscribe to this channel. Thank you.

جانم فداۓ لبیک ایک نعت کا چینل ہے اور اس کے ساتھ آپ کو ٹی ایل پی کے نٸے ترانے بھی ملے گے
نعت رسولﷺ اور ٹی ایل پی ترانوں کو حاصل کرنے اور سننے کے لیے اس چینل کو لازمی سبسراٸب کردیں شکریہ

عزت اُسی کی ہوگی جو حضورﷺ و صحابہؓ واہلبیتؓ کی عزّت کی بات کرے گا_
💞 ‏ لَبَّیڪ لَبَّیڪ لَبَّیڪ یَارسُول اللّٰهﷺ 💞
🌹تاجدارِ ختمِ نبوت ﷺ زندہ باد🌹
⚔️ _مَن٘ سَبَّ نَبِیًّا فَاق٘تُلُو٘ہُ_ ⚔️
رضوی مشن جاری رہے گا اِنّ شَاءاَللّٰه‎ﷻ

★ہم جن مالکوں کا کام کرتے ہیں وہ ہمیں بے آسرا نہیں چھوڑتے★
❖◉➻═════════ ••✦TLP✦•• ═══════➻◉❖
🗳️Only vote for crane


Janam Fida-e-Labbaik

*✍🏼نماز بڑی قیمتی چیز ہے بڑی پیاری چیز ہے اللہ کے قرب کا اللہ کی محبت پانے کا سب سے بڑا ذریعہ ہے اگر آپ یہ چاہتے ہو کہ اللہ اپ سے محبت کرے تو اپنی نماز بہترین کرے اگر اپ یہ چاہتے ہیں کہ اپ ڈپریشن سے بچ جاٸیں تو نمازوں کی پابندی شروع کر دیں۔۔۔۔۔۔!*
★یاد رکھئیے!

تِین لوگ! جَب آپ کے سامنے بات کر رہے ہَوں تَو اُنہیں مَت رَوکیں، والدَین بَچَّہ غَم زَدَہ اِنسان کیونکہ! اُن کا دِل بَول رہا ہوتا ہے★


::::::دلچسپ معلومات اور کہانیاں::::::

‏
*چند قیمتی باتیں* ✍🏼


1️⃣ بزرگان دین کا قول ہے کہ نیک صالح دیندار دوست جیسا کون ہو سکتا ہے؟
تمھاری وفات کے بعد تمھارے اہل و عیال تو وراثت کی تقسیم میں لگ جاتے ہیں.
اور جب تم زمین کی گہرائیوں میں دفن ہوتے ہو تو تمہارا وہی دیندار دوست تنہا تمہارے غم میں گھلتا رہتا ہے اور ساری زندگی تمہارے لیے دعا کرتا رہتا ہے.
(📚 مجموع رسائل ابن رجب)


2️⃣ امام ابن عقيل رحمه اللہ فرماتے ہیں :
میں نے لوگوں کے احوال کا جائزہ لیا تو بڑا ہی عجیب معاملہ پایا.
وہ گھروں کے اجڑنے پر روتے ہیں، پیاروں کی موت پر آہیں بھرتے ہیں، معاشی تنگ دستی پر حسرتیں کرتے ہیں اور زمانے کو برا بھلا کہتے ہیں!
حالانکہ وہ دیکھتے ہیں کہ اسلام کی عمارت گر رہی ہے، دین فرقوں میں بٹ چکا ہے، سنتیں مٹ رہی ہیں اور بدعات کا غلبہ ہے، گناہوں کی کثرت ہے!
لیکن ان میں سے اپنے دین کیلیے رونے والا کوئی نہیں ہے، گناہ کرتے کرتے اپنی عمر برباد کرنے پر کسی کو افسوس نہیں ہے، اپنے وقت کو ضائع کرنے پر کوئی غم نہیں ہے.
اور میں اس سب کا ایک ہی سبب دیکھتا ہوں کہ دینداری اور دین ان کی نظروں میں ہلکا ہو گیا ہے اور دنیا ان کی فکروں کا محور بن چکی ہے.
(یعنی دینا کی انتہائی شدید محبت کیوجہ سے لوگ ایسا کر رہیں ہیں کہ کسی کو بھی اپنی آخرت کی فکر نہیں بس دنیا ہی کی فکر کو سب کچھ سمجھ رکھا ہے)
[ 📚 الآداب الشرعية لابن مفلح]


3️⃣ امام ابن القيم رحمه اللہ فرماتے ہیں کہ ہر وقت اپنی نفس کی شرارتوں پر نظر رکھو اور نفس کی اصلاح کی فکر کیا کرو.
کیونکہ تمہارا نفس تمہارے دشمن کی طرح ہے؛ جب تم توبہ کرتے ہو اور وہ تمہیں سنجیدہ پاتا ہے، تو تمہاری اطاعت کرتا ہے، اور جب تم میں سستی غفلت اور کمزوری پاتا ہے، تو تمہیں اپنا قیدی بنا لیتا ہے.
(📚 بدائع الفوائد)


4️⃣ چغل خور انسان کی باتوں میں آ کر اپنے قیمتی مخلص ہمدرد دوست سے دوستی ختم نہ کرنا.
امام سفیان ثوری رحمہ اللّٰہ فرماتے تھے:
مجھے اس شخص پہ بڑا تعجب ہوتا ہے جو(مثلاً) پچاس برس سے اپنے ساتھی کو جانتا ہے؛ اس کے اخلاص اور خیر خواہی سے واقف ہے اور اس سے ہمیشہ بھلائی ہی دیکھی ہے؛ پھر ایک دن کوئی انسان آتا ہے جسے یہ جانتا تک نہیں، وہ اس دوست کے حوالے سے کوئی بری بات بتلاتا ہے؛ اور یہ اس کی بات مان کر پچاس برس کے تعلق کو فنا کے گھاٹ اتار دیتا ہے.
(📚 انساب الاشراف)


5️⃣ امام ابنِ القيم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اے مسلمان اپنے ربّ سے غافل نہ ہو، اپنی اصلاح کی فکر ہر وقت کرتے رہا کرو.

جب آپ دیکھیں! کہ آپکے دل سے اللہ کی محبت رخصت ہو چکی ہے اور آپ اُس سے ملاقات کی تیاری چھوڑ چکے ہیں،اور لوگوں کی محبت دل میں رَچ بس گئی ہے،اور دنیا کی زندگی پر آپکا دل مطمئن اور راضی ہو چکا ہے؛تو سمجھ لیجئے! کہ آپکے دل پر گمراہی کا گرہن لگ چکا ہے.
(📚 بدائع الفوائد)
✍🏼کسی ایک غم کو خود پر اتنا سوار مت کرو کـــــــــہ وہ تمہیں ہزار نعمتیں بھلا دے۔۔۔۔۔۔۔!
*میرے خیال💫*
🥀
*🍁ہر انسان کے لیے اُس کا اپنا غم بڑا اور اُس کی اپنی آزمائش کٹھن ہوتی ہے۔۔۔ پھر بھی کبھی نظر دوڑائیں تو،،، دل اس احساس سے بچ نہیں سکتا کہ،،، دنیا میں کیسی کیسی مصیبتیں ہیں جو دوسروں نے سہی ہیں۔۔۔ اور کیسے کیسے غم ہیں جو دوسرے بڑی ہمت سے سنبھالے پھرتے ہیں۔۔۔ احساسِ ندامت اور شکر ہی رہ جاتا ہے لہٰذا اللّٰہ کا شکر کرتے ہوئے زندگی گزارئیے۔۔۔🌸♥️*

🥀
*✍🏻فیملی میگزین📒*

3 years ago | [YT] | 3

Janam Fida-e-Labbaik

*چند جواہرات سے بھی قیمتی باتیں* ✍🏼



◆ پھول بادل کے گرجنے سے نہیں بادل کے برسنے سے اُگتے ہیں لہذا اپنی آواز کی بجائے اپنے دلائل کو ہمیشہ بلند کیجئے

◆ صرف خدا ہی تمھارے دل کا بوجھ ہلکا کر سکتا ہے اس لئے خاموش رہو خاموشی میں تمھاری بھلائی ہے

◆ جو عشق رنگ و روپ کو دیکھ کر کیا جائے ، اُسے عشق نہیں بلکہ فسق کہتے ہے ـ

◆ درویشوں کے علاوہ دنیا کے باقی لوگ بچوں کی مانند ہیں جو دنیا کے کھیل میں مگن ہیں

◆ یاد رکھیں مقدس اور پاک مقام میں داخل ہونے کا راستہ آپ کے اندر ہے

◆ دانائی کا تعلق بالوں کی سفیدی سے نہیں، عقل اور تجربے سے ہے دل سیاہ ہو تو داڑھی کے سفید بالوں کی کیا وقعت

◆ اگر میرا علم مجھے انسان سے محبت کرنا نہیں سکھاتا تو ایک جاہل مجھ سے ہزار درجہ بہتر ہے

◆ خدا تک پہنچنے کے بہت سے راستے ہیں لیکن میں نے خدا کا پسندیدہ ترین راستہ مخلوق سے محبت کو چُنا

◆ بیدار کردینے والا غم غافل کردینے والی خوشی سے بہتر ہے

◆ کسی نے مولانا جلال الدین رومی سے پوچھا کہ دنیا کیا ہے؟
.فرمایا: ہر وہ چیز دنیا ہے جو تمھیں اللّہ سے دور کر دے

◆ اگر تم عظمت کی بلندیوں کو چُھونا چاہتے ہو تو اپنے دل میں انسانیت کے لئے محبت آباد کرو

◆ جب انسان کی آنکھوں سے آنسو بہتے ہیں تو اس پر رب کی رحمت برستی ہے

◆ خاموشی سمندر ہے اور گفتگو نہر کی طرح ہے. تجھے سمندر تلاش کر رہا ہے تو نہر کی تلاش نہ کر

◆ تمھاری روح کے لئے اس سے بڑھ کر کوئی مرض نہیں کہ تم خود کو کامل سمجھنے لگو

◆ غم سے خالی ہو جاؤ اُس کے بارے میں سوچو جس نے خیال کی تخلیق کیا ہے

◆ انسان تب ہی اللّہ کی طرف رجوع کرتا ہے جب وہ دنیا میں اپنا ہر ہنر آزما چکا ہوتا ہے

◆ غمگین نہ ہو جو بھی انسان کھو دیتا ہے اسے کسی نہ کسی اور نعمت کی صورت واپس پالیتا ہے

◆ دوستی کی کشتی میں پہلا سوراخ شک کا ہوتا ہے

◆ صرف مال و دولت ہی نہیں عقل ، ادب ، چہرہ ، اولاد اور علم بھی رزق ہے.

3 years ago | [YT] | 3

Janam Fida-e-Labbaik

*🌹کلام اعلی حضرت تحریری گروپ🌹*

مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام
صاحب تاجِ عزت پہ لاکھوں سلام
واقفِ راز فطرت پہ لاکھوں سلام
قاسمِ کنزِ نعمت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

جس کو بے چین رکھتا تھا اُمت کا غم
نیک و بد پر رہا جس کا یکساں کرم
وہ حبیبِ خُدا ، وہ شفیعِ اُمم
شہریارِارم ، تاجدارِ حرم
نو بہارِ شفاعت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

سرورِ دوجہاں،شاہِ جن و بشر
جس کی چوکھٹ پہ جھُکتے ہیں شاہوں کے سَر
عبدِ خالق مگر خلق کا تاجور
صاحبِ رَجعت وشمس شق القمر
نائبِ دستِ قدرت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

وہ خُداوندِ اقلیمِ جُود وسخا
ہادیِ انس و جاں صاحبِ ہر دوسرا
سربر و آوردہ حلقہِ انبیاء
جس کے زیرِ لوا آدم و من سوا
اُس سزائے سیادت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

عہدِ طفلی میں وہ دلبرانہ چلن
دلستاں خامشی ، معجزانہ سُخن
حُسن میں دلکشی ، چال میں بانکپن
اللہ اللہ وہ بچپنے کی پھبن
اُس خُدا بھاتی صورت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

سُرمگیں آنکھ مازاغ کی رازداں
حلقہِ زُلف امت کا دارالاماں
ہاتھ فیاض ، عقدہ کشا انگلیاں
پتلی پتلی گُلِ قدس کی پتیاں
اُن لبوں کی نزاکت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

نور افشاں ہوا جب وہ بطحا کا چاند
دیکھنے آئے سب ، روئے زیبا کا چاند
آسماں پر پڑا ماند دُنیا کا چاند
جس سُہانی گھڑی چمکا طیبہ کا چاند
اس دل افروز ساعت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

جس گھڑی یاد بابِ حرم آ گیا
سوزِ فرقت سے آنکھوں میں نم آ گیا
موج میں جب وہ عیسٰی حشم آ گیا
جس طرف اُٹھ گئی دم میں دم آ گیا
اُس نگاہِ عنایت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

رنجِ تنہائی تنہا سے پوچھے کوئی
دردِ شبیر، زہرا سے پوچھے کوئی
تہہ میں کیا ہے یہ دریا سے پوچھے کوئی
کس کو دیکھا یہ موسٰی سے پوچھے کوئی
آنکھ والوں کی ہمت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

جس کی تقدیس کا رنگ گہرا رہا
جس کے در پر فرشتوں کا پہرا رہا
مغفرت کی سند ، جس کا چہرا رہا
جس کے ماتھے شفاعت کا سہرا رہا
اس جبینِ سعادت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

بندگی جس کے صدقے ٹھکانے لگے
جس کے دیکھے خُدا یاد آنے لگے
جس سے روتے ہوئے مسکرانے لگے
جس سے تاریک دل جگمگانے لگے
اُس چمک والی رنگت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

روئے روشن پہ پڑتی نظر کی قسم
آمنہ کے چمکتے قمر کی قسم
مجھ کو سرکار کے سنگِ در کی قسم
کھائی قرآن نے خاکِ گزر کی قسم
اُس کفِ پا کی حُرمت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

جس کا حامی خداوندِ عالم رہا
فتح کا جس کے ہاتھوں میں پرچم رہا
جس کا رتبہ جہاں میں مسلم رہا
جس کے آگے سرِ سروراں خَم رہا
اُس سرِ تاجِ رفعت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

جس کے آگے سلاطینِ عالم جُھکے
جس کے اک بول پر اہلِ دل مَر مٹیں
جس کی تعمیلِ ارشاد قدسی کریں
وہ زباں جس کو سب کُن کی کنجی کہیں
اُس کی نافذ حکومت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

وقتِ دیدار، چشمِ تماشا جھُکی
دیکھ کر جلوہ گر،موجِ دریا جھُکی
جس کی آمد پہ دیوارِ کِسریٰ جھُکی
جس کے سجدے کو محرابِ کعبہ جھُکی
اُن بھوؤں کی لطافت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

خیرِ دُنیا نہیں ، خیرِعُقبٰی نہیں
اُس کے دستِ تصرف میں کیا کیا نہیں
جس کی طاقت کا کوئی ٹھکانہ نہیں
جس کو بارِ دو عالم کی پرواہ نہیں
ایسے بازو کی قوت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

کون ہے وہ ، کرم جس پہ ان کا نہیں
سب کے ہیں،صرف میرے ہی آقا نہیں
ایک میں ہی غلام ان کا تنہا نہیں
ایک میرا ہی رحمت کا دعویٰ نہیں
شاہ کی ساری امت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام

خواجہ تاشِ نصیر ثنا خواں ، رضا
وہ بریلی کے احمد رضا خاں رضا
لا کے صف میں مجھے انکے درباں ، رضا
مجھ سے خدمت کے قدسی کہیں ہاں رضا
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
مصطفٰی جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام
شمعِ بزمِ ہدایت پہ لاکھوں سلام
صلی اللہ علیہ والہ وسلم
تضمین بر کلامِ امام احمد رضا خان بریلوی رحمتہ اللہ علیہ
از
پیر سید غلام نصیر الدین نصیر گیلانی رحمتہ اللہ علیہ​
زبردست
1

3 years ago | [YT] | 2

Janam Fida-e-Labbaik

اے میرے مولا مجھے حج پر بلا
https://youtu.be/uQ6Z-n3WVEo

3 years ago | [YT] | 2

Janam Fida-e-Labbaik

اے میرے مولا مجھے حج پر بلا
https://youtu.be/uQ6Z-n3WVEo

3 years ago | [YT] | 0

Janam Fida-e-Labbaik

🌹☆••┈┈❍➻﷽➻❍┈┈•☆🌹 🌹
◈◆◈◆◈◆◈◆◈◆◈◆◈◆◈
✍️آج کا پیغام!
🌹فرمانِ مصطفیٰ ﷺ 🌹
 ’’ جس کو رَمضان کے  وَقت موت آئی وہ جنت میں  داخل ہوگا اور جس کی موت  یوم عرفہ (یعنی9ذُوالحِجّۃِ الْحرام ) کے  وَقت آئی وہ بھی جنت میں  داخِل ہوگااور جس کی موت صدقہ دینے کی حالت میں  آئی وہ بھی داخل جنت ہوگا۔ ‘‘
( بحوالہ 📚: حِلْیۃُ ا لْاولیَاء ج۵ص۲۶حدیث۶۱۸۷)
┊ ┊ ┊ ┊ ┊ ┊ ✾
┊ ┊ ┊ ┊ ┊ ✾
┊ ┊ ┊ ┊ ✾
┊ ┊ ┊ ✾
┊ ┊ ✾
┊ ✾
✾
: غرور کس بات کا جناب••• ﮐﯿﺎ آپ ﻧﮯﺳﻨﺎ ﻧﮩﯿﮟ؟؟؟
.ﻛُﻞُّ ﻧَﻔْﺲٍ ﺫَﺁﺋِﻘَﺔُ ﺍﻟْﻤَﻮْﺕِ.

3 years ago | [YT] | 3

Janam Fida-e-Labbaik

Vote Nabiﷺ De Ashiqa No Pawa Ge
ووٹ نبیﷺ دے عاشقان نوں پاواں گے یارسول اللہﷺ دے نعرے لانواں گے

3 years ago | [YT] | 4

Janam Fida-e-Labbaik

سیفیوں کی کیا بات ہے

3 years ago | [YT] | 4