Discover the heart of Karachi through its neighborhoods, people, and untold stories.
From streets and shops to memories and culture — every corner holds a piece of history.

Hamara Nazimabad is dedicated to preserving the heritage of Karachi, showcasing its societies, traditions, and the remarkable personalities who shaped this city. From community leaders and cultural icons to scholars, artists, and storytellers, we bring their legacies to life.

👉 Stay connected with us:
📌 Facebook: Hamara Nazimabad

📌 Instagram: @hamaranazimabad

📌 TikTok: @hamaranazimabad

📩 For collaborations and inquiries: hamaranazimabad@gmail.com


Hamara Nazimabad

ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی
انسانیت کی خدمت کا روشن نام
نارتھ ناظم آباد (علامہ اقبال ٹاؤن) سے وابستہ ایک عظیم شخصیت
کراچی کی سرزمین نے ایسے بے شمار لوگوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے اپنی زندگی انسانیت کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔ انہی عظیم شخصیات میں ایک نمایاں نام پروفیسر ڈاکٹر سید ادیب الحسن رضوی صاحب کا ہے، جن کی خدمات آج لاکھوں انسانوں کے لیے امید کی کرن ہیں۔
ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی صاحب 11 ستمبر 1938ء کو اتر پردیش، ہندوستان کے ضلع جونپور کے ایک گاؤں کلانپور میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج کراچی سے 1968ء میں طب کی تعلیم مکمل کی اور بعد ازاں برطانیہ سے اعلیٰ طبی تربیت حاصل کی۔
1971ء میں کراچی کے سول اسپتال میں محض 8 بستروں پر مشتمل یورولوجی وارڈ سے ایک ایسے عظیم مشن کا آغاز ہوا، جس نے آگے چل کر سندھ انسٹیٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (SIUT) کی شکل اختیار کی۔
ڈاکٹر صاحب کا بنیادی نظریہ یہ ہے کہ صحت کی سہولت ہر انسان کا بنیادی حق ہے، اور علاج کے لیے کسی مریض کی مالی حیثیت رکاوٹ نہیں بننی چاہیے۔
آج SIUT پاکستان کے بڑے اور معتبر مفت طبی اداروں میں شمار ہوتا ہے، جہاں گردوں کے امراض، ڈائیلاسز، اعضا کی پیوند کاری اور دیگر پیچیدہ طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی جاتی ہیں۔ لاکھوں مریض اس ادارے سے مستفید ہو چکے ہیں۔
ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی صاحب کو 1998ء میں رامون میگسیسے ایوارڈ اور 2018 میں حکومت پاکستان کی جانب سے نشان امتیاز سے بھی نوازا گیا، جو ان کی بے مثال انسانی خدمات کا عالمی اعتراف ہے۔
اور ہمارے لیے یہ بات مزید باعثِ فخر ہے کہ ڈاکٹر صاحب کراچی کے نارتھ ناظم آباد، بلاک W کے رہائشی ہیں، جسے علامہ اقبال ٹاؤن بھی کہا جاتا ہے۔
ایک ایسی شخصیت جو اپنے علم، کردار اور خدمتِ خلق کے جذبے سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں پہچانی جاتی ہے۔
سلام ہے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی صاحب کو، جنہوں نے ثابت کیا کہ اصل عظمت انسانیت کی خدمت میں ہے۔
اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی صاحب کو صحت و تندرستی، عمرِ دراز اور مزید ہمت و توانائی عطا فرمائے، اور ان کی انسانیت کے لیے بے مثال خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔
اشعر اشتیاق سبحانی
#HamaraNazimabad #DrAdeebulHasanRizvi #SIUT #NorthNazimabad

4 days ago | [YT] | 15

Hamara Nazimabad

Located in the streets of Nazimabad No. 5, this school is not just a building made of bricks and walls, but a beautiful chapter filled with thousands of memories, hopes, and dreams.

The name "Farhana Government Girls Secondary School" must bring back countless childhood memories for its former students — their school friends, morning assemblies, classroom mischief, teachers' advice, and the nervous excitement of examination days.

Arriving at school early in the morning, rushing to classrooms as soon as the bell rang, laughing with friends during recess, and feeling the joy of going home after school — these are the precious memories that remain in our hearts forever.

Today, as we passed by this school, a thought crossed our minds: For how many women does this place still hold some of the most beautiful memories of their childhood?

Time moved on, the little girls grew up, and life took them in different directions. Some became mothers, some teachers, some doctors, while others may now be caring for their homes and families.

Yet, somewhere deep in their hearts, the memories connected to this school must still be alive.

Were you also a student of Farhana Government Girls Secondary School?

Which years did you study here? Do you still remember your teachers and school friends?

Share your beautiful memories in the comments. Who knows? Your one comment might reach an old school friend, bringing back memories and friendships from years gone by.

Hamara Nazimabad

The streets of our city, the stories of our people, and the memories we all share.

2 weeks ago (edited) | [YT] | 6

Hamara Nazimabad

A Forgotten Educational Chapter of Nazimabad No. 4 — Marie Colaco School

There was a time when Marie Colaco School was an important part of Nazimabad No. 4 — an educational institution connected with the education, training, and memories of countless generations.

The journey of Marie Colaco School began from Saddar, Karachi, and later one of its campuses was established in Nazimabad No. 4.

With the passage of time, the city changed, and today the school no longer exists in Nazimabad No. 4. However, the memories attached to this institution and the achievements of its former students continue to keep its name alive.

Many well-known personalities were associated with this institution, including:

Waheed Murad, Zahid Hussain, Islahuddin Siddiqui, Hanif Mohammad, Mushtaq Mohammad, Sadiq Mohammad, and Tanveer Jamshed.

There was a time when this place was filled with children's voices, school bells, and the activities of learning.

Today, the building may no longer be there, but the memories of an institution do not disappear with the walls.

This is also a part of Nazimabad's history — places that may no longer exist physically, but still live in the hearts and memories of people.

If you studied at Marie Colaco School Nazimabad No. 4, or if your parents, siblings, or relatives had a connection with this school, share your memories with us in the comments.

Perhaps your one memory can help bring this forgotten chapter of Nazimabad back to life.

#HamaraNazimabad #KarachiHeritage #OldKarachi #KarachiMemories #MarieColaco

2 months ago | [YT] | 29

Hamara Nazimabad

🎬 Did You Know?

The father of renowned Bollywood actress Tabu, Jameel Hashmi (Jamal Hashmi), once lived in Nazimabad No. 1, Karachi.

A personality associated with the Pakistani film industry, Jameel Hashmi later moved to India, but an important chapter of his life remained connected with Karachi, especially Nazimabad.

Nazimabad was not just a residential area...
It was also home to many remarkable personalities who made their mark in film, literature, journalism, sports, and culture.

❤️ Were you aware of this interesting connection?

Share your thoughts and memories in the comments.

3 months ago (edited) | [YT] | 17

Hamara Nazimabad

“سعید منزل”
ناظم آباد نمبر 5 🖤
پتہ : 5 سی 6/13
یہ صرف ایک گھر نہیں، بلکہ اُس دور کی یادگار ہے جب ناظم آباد کی گلیوں میں اپنائیت بسی ہوتی تھی، دروازے کھلے رہتے تھے، اور محلے صرف رہائش نہیں بلکہ خاندان ہوا کرتے تھے۔
یہ پرانی تصویر ہمیں اُس کراچی میں لے جاتی ہے جہاں سادگی میں خوبصورتی تھی، اور اینٹوں سے زیادہ رشتے مضبوط ہوتے تھے۔
وقت بدل گیا، عمارتیں بدل گئیں، مگر ایسی تصویریں آج بھی ماضی کی خوشبو اپنے اندر سمیٹے ہوئے ہیں۔
ناظم آباد کی تاریخ صرف کتابوں میں نہیں، بلکہ ایسے گھروں کی دیواروں میں بھی محفوظ ہے۔ ❤️
اگر آپ کے پاس بھی ناظم آباد کی پرانی تصاویر یا یادیں موجود ہیں تو ضرور شیئر کریں۔


#HamaraNazimabad #Nazimabad #OldKarachi #KarachiMemories #VintageKarachi #NazimabadNo5 #KarachiHistory #OldNazimabad

5 months ago | [YT] | 21

Hamara Nazimabad

ناظم آباد کی پہچان - ایک نام، ایک اعتماد ❤️


ڈاکٹر اویسی، ہومیوپیتھک دنیا کا وہ معتبر نام، جو گزشتہ 50 برسوں سے مسلم لیگ کوارٹرز ناظم آباد نمبر 1 میں اپنے کلینک کے ذریعے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔
زمانے نے کئی رنگ بدلے، نسلیں بھی بدل گئیں، مگر ایک چیز آج بھی ویسی ہی قائم ہے، ڈاکٹر صاحب پر لوگوں کا اعتماد ۔
ناظم آباد کی گلیوں میں اگر آپ نکلیں تو شاید ہی کوئی ایسا گھر ملے جہاں ڈاکٹر اویسی کا نام نہ سنا گیا ہو۔ یہ صرف ایک ڈاکٹر نہیں، بلکہ اس علاقے کی ایک پہچان بن چکے ہیں، ایک ایسا نام جس سے ہر کسی کی کوئی نہ کوئی یاد جڑی ہوئی ہے۔
ان کا تعلق صرف ایک پیشے تک محدود نہیں، بلکہ ناظم آباد کے لوگوں کے ساتھ ایک رشتہ بن چکا ہے، اعتماد کا، اپنائیت کا، اور برسوں پر محیط تعلق کا۔
لوگ آج بھی کراچی کے دور دراز علاقوں سے یہاں آتے ہیں، کیونکہ بعض نام صرف ڈاکٹر نہیں ہوتے، وہ یقین بن جاتے ہیں۔
اللہ تعالیٰ ان کو صحت و سلامتی دے اور ان کی اس خدمت کو جاری رکھے۔ آمین 🤲
اشعر اشتیاق سبحانی

7 months ago | [YT] | 31

Hamara Nazimabad

90 کی دہائی کی وہ میٹھی یادیں
اسنوپی آئس کریم پارلر ۔ رضویہ سوسائٹی، ناظم آباد
‎
‎ناظم آباد، رضویہ سوسائٹی اور پورے کراچی کے لوگوں کے لیے ایک نام بہت خاص تھا، اسنوپی ائس کریم پارلر
‎Snoopy Ice Cream Parlor۔
‎
سر سید کالج کے بالکل سامنے واقع اپنے وقت کا ایک بڑا اور مشہور آئس کریم پارلر ، جہاں جانا صرف آئس کریم کھانا نہیں بلکہ ایک خوشگوار لمحہ جینا ہوتا تھا۔
وہ کون پر پڑے رنگ برنگے sprinkles اور اوپر سے چاکلیٹ کی تہہ، اور خاص طور پر اسنوپی کی vanilla ice cream, جسکا ذائقہ آج بھی دلوں میں زندہ ہے ۔
‎
یہ وہ دور تھا ، جب نہ بڑے بڑے brands کا راج تھا، نہ دکھاوا، بس سادہ سی خوشیاں، اپنے لوگ اور وہی خالص ذائقہ۔
وقت کیساتھ سب کچھ بدل گیا اور اسنوپی بھی ماضی کاحصہ بن گیا، مگر ناظم آباد کے لوگوں کیلئے یہ صرف آئسکریم پارلر نہیں، ایک خوبصورت یاد ہے۔
اگر اپ بھی اسنوپی آئس کریم کبھی گئے ہیں تو اپنی یادیں کمنٹ میں ضرور شیئر کریں ۔ 💬

7 months ago | [YT] | 10

Hamara Nazimabad

✨ عید مبارک ✨

ہمــارا ناظم آباد کی جانب سے آپ سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک 💫
اللہ تعالیٰ اس بابرکت دن کے صدقے آپ کی زندگیوں کو خوشیوں، محبتوں اور آسانیوں سے بھر دے۔ آپ کے گھروں میں ہمیشہ سکون، برکت اور خوشحالی قائم رہے، اور ہر آنے والا دن آپ کے لیے نئی امید اور کامیابی لے کر آئے۔
یا اللہ! اس عید کے موقع پر ہماری تمام دعاؤں کو قبول فرما، ہماری خطاؤں کو معاف فرما اور ہمیں ہمیشہ اپنی رحمت کے سائے میں رکھ۔ آمین 🤲
عید کی یہ خوشیاں آپ اور آپ کے پیاروں کے لیے ہمیشہ قائم رہیں 🌙✨
#EidMubarak #HamaraNazimabad #Nazimabad #EidVibes

8 months ago | [YT] | 7

Hamara Nazimabad

یہ ہیں اکرام بھائی ۔
مگر ناظم آباد والے انہیں “امیتابھ” کے نام سے جانتے ہیں ❤️

ناظم آباد کی گلیوں میں تقریباً 50 سالوں سے ایک قینچی اور کنگھی کی آواز مسلسل سنائی دیتی رہی ہے۔ یہ آواز ہے اکرام بھائی عرف امیتابھ کی، جنہوں نے اپنی زندگی کے پچاس سال اسی علاقے میں گزار دیے۔ انہوں نے اپنے کام کا آغاز برکاتی مارکیٹ، ناظم آباد نمبر 1 سے کیا… اور آج بھی اسی علاقے میں اپنی محنت کی خوشبو بکھیر رہے ہیں۔

انہیں “امیتابھ” کا لقب ان کی بالکل Amitabh Bachchan جیسی شباہت اور بالوں کے اسٹائل کی وجہ سے ملا۔ وقت بدلا، لوگ بدلے، بازار بدلے… مگر امیتابھ بھائی کی مسکراہٹ اور ان کی قینچی کی مہارت آج بھی ویسی ہی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ انہوں نے ناظم آباد کو اپنے عروج میں بھی دیکھا ہے اور آج کی حالت میں بھی، اور آج جب وہ اردگرد نظر دوڑاتے ہیں تو دل کچھ اداس سا ہو جاتا ہے۔
“ناظم آباد کیا تھا… اور کیا ہو گیا…"
یہ جملہ ان کی آنکھوں میں نمی لے آتا ہے۔
اب ان کا بیٹا ریحان ان کا دستِ بازو بن چکا ہے۔ باپ کی محنت، تجربہ اور ساکھ, اب بیٹے کے ہاتھوں میں منتقل ہو رہی ہے۔ یہ صرف ایک دکان نہیں، ایک نسل کی محنت اور یادوں کی وراثت ہے۔
میرے والد بھی اپنی ٹرمنگ ہمیشہ امیتابھ بھائی سے ہی کرواتے تھے۔ بچپن سے لے کر آج تک ان کی کرسی پر بیٹھنے والوں میں نہ جانے کتنی کہانیاں، کتنی نسلیں شامل ہیں۔
سلام ہے ایسے لوگوں کو جو محلے کی پہچان بن جاتے ہیں ۔
امیتابھ بھائی صرف ایک حجام نہیں، ناظم آباد کی تاریخ کا زندہ باب ہیں۔ ✂️💈
اشعر اشتیاق سبحانی
📢 درخواست:
اگر ناظم آباد کے دوسرے بلاکس میں بھی ایسی شخصیات موجود ہیں جنہوں نے برسوں تک ناظم آباد اور یہاں کے رہائشیوں کی خدمت کی ہے، تو ان کا ذکر بمعہ تصویر ہمیں ارسال کریں۔
ان شاء اللہ، اگلی کہانی ہم اُن ہی کی پوسٹ کریں گے ۔ کیونکہ “ہمارا ناظم آباد” صرف جگہوں کا نہیں، لوگوں کا نام ہے۔ ❤️
#hamranazimabad #zoyascents #nazimabad #karachi

8 months ago | [YT] | 8

Hamara Nazimabad

ناظم آباد نمبر 1، بس اسٹاپ نمبر 2
وہی پرانا اخبار اسٹال , اور وہی مسکراتا چہرہ
ساگر بھائی ❤️
یہ ہیں محمود صاحب، مگر پورا علاقہ انہیں “ساگر” کے نام سے جانتا ہے۔ پچھلے 45 سال سے اسی لکڑی کے اسٹال پر بیٹھے ہیں۔ میں نے انہیں بچپن سے دیکھا ہے ۔ جب وہ ہمارے گھر روزنامہ جنگ باقاعدگی سے پہنچایا کرتے تھے۔
ان کا اخبار پھینکنے کا انداز بھی کمال تھا!
اخبار کو رول کر کے اس پر ربڑ بینڈ چڑھاتے اور پھر پہلی منزل کیا، چوتھی منزل تک بآسانی پہنچا دیتے۔ ہم پہلی منزل پر رہتے تھے، مگر ان کا نشانہ کبھی خطا نہیں ہوا۔ 🎯
ساگر بھائی بتاتے ہیں کہ ان کے والد نے انہیں اس اسٹال پر اُس وقت بٹھایا تھا جب بھٹو صاحب کو پھانسی ہوئی تھی۔ وقت گزرتا گیا، ہم بڑے ہو گئے، مگر ساگر بھائی وہیں کے وہیں رہے۔
میرے ابو کا صبح دفتر جانے سے پہلے جنگ اخبار پڑھے بغیر دن شروع ہی نہیں ہوتا تھا۔ اگر کبھی ساگر بھائی لیٹ ہو جاتے تو انکی طبیعت میں عجیب سی بے چینی رہتی۔ اور اتوار کو تو خاص طور پر ڈان اخبار کا انتظار ہوتا تھا۔
آج ساگر بھائی کہتے ہیں:
“ناظم آباد بدل گیا ہے… اخبار پڑھنے کا رجحان ختم ہو گیا… ادب اور تہذیب کہیں دور چلے گئے ہیں…”
سچ پوچھیں تو صرف ساگر بھائی نہیں، پورا ایک زمانہ اس اسٹال پر بیٹھا ہے۔
کاغذ کی خوشبو، تازہ سیاہی، صبح کی چائے اور خبروں پر بحث، وہ سب یادیں اب ماضی بنتی جا رہی ہیں۔
اللہ تعالیٰ ساگر بھائی کو سلامت رکھے۔
یہ صرف اخبار فروش نہیں، ناظم آباد کی زندہ تاریخ ہیں۔ ❤️
اشعر اشتیاق سبحانی
#Nazimabad #HamraNazimabad #zoyascents #OldMemories #Newspaper #Karachi

8 months ago | [YT] | 14