Under the esteemed umbrella of Jamia Rahmani Khanqah, Munger, our channel is dedicated to producing high-quality, thoughtful videos that address sensitive issues with clarity and compassion. Our foremost mission is to educate and enlighten our Muslim brothers and sisters, while also sharing with the world the true essence of Islam — a faith rooted in peace, justice, and mercy.

Through every piece of content, we strive to uphold the timeless values of Islamic teachings, presenting them in a manner that resonates with the contemporary world. Alongside our commitment to religious integrity, we also remain deeply attentive to the democratic and constitutional dimensions of the issues we explore.

In all our efforts, our aim is to inspire understanding, foster harmony, and encourage meaningful dialogue in society.

+919162365566


Fikr o Nazar TV

مساجد کے ائمہ کرام نے مدارس اسلامیہ کنونشن کو کامیاب بنانے کیلئے حوصلہ مندانہ عزم کا اظہار کیا
امارتِ شرعیہ میں منعقدہ خصوصی نشست میں ضلع پٹنہ کے ائمۂ کرام کے تاثرات

(پریس ریلیز : پھلواری شریف) ملک اور قوم کی تعمیر و ترقی میں دینی مدارس کا کردار نہایت اہم رہا ہے، وطنِ عزیز کو برطانوی تسلط سے آزاد کرانے میں یہاں کے تربیت یافتہ، دردمند علما اور مشائخ کی قربانیوں کی ایک روشن تاریخ رہی ہے، مگر افسوس کہ اس وقت ملک کی بعض فسطائی طاقتیں مدارس کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈے میں مصروف ہیں، اگر ہم سب نے بروقت اس کا تدارک نہیں کیا تو مستقبل میں مدارس کا وجود خطرے میں پڑ سکتا ہے، اسی مقصد کے تحت امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب مدظلہ کی قیادت میں 11 /نومبر 2026ء کو پٹنہ کے باپو سبھا گار آڈیٹوریم، نزد گاندھی میدان میں ’’مدارس اسلامیہ کنونشن‘‘ کے عنوان سے ایک عظیم الشان اجلاس منعقد ہونے جا رہا ہے، جس میں بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ اور مغربی بنگال کےجملہ مدارس کے ذمہ داران، متعدد اربابِ فضل و کمال، علما، دانشوران اور ماہرینِ تعلیم شرکت فرمائیں گے، ان شاء اللہ آپ حضرات میزبان کی حیثیت سے آنے والے مہمانوں کا پُرتپاک استقبال فرمائیں گے،ان خیالات کا اظہار امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال کے قائم مقام ناظم مولانا مفتی محمد سہراب ندوی صاحب نے 20/ اکتوبر کو امارتِ شرعیہ کے میٹنگ ہال میں ضلع پٹنہ کے ائمۂ مساجد کی ایک خصوصی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس نشست میں شہر پٹنہ واطراف کےائمہ کرام نے بڑی تعداد میں شرکت فرمائی ، مولانا مفتی محمد سہراب ندوی صاحب نے کہا کہ اس اجلاس کے تعلق سے حضرت امیر شریعت مدظلہ العالی اور ناظم امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال مولانا مفتی محمد سعیدالرحمن قاسمی صاحب برابر فکر مند ہیں اور اسے کامیاب و مؤثر بنانے کے لیے مستقل لائحۂ عمل مرتب کر رہے ہیں۔،انہوں نے مزید کہا کہ ائمۂ کرام مسجد کے منبر و محراب سے جو پیغام دیتے ہیں، اس میں قوت تاثیر ہوتی ہے، اس لیے آپ حضرات مدارس و مساجد کی عظمت و اہمیت سے عوام کو روشناس کرائیں، ان کے خلاف چلائی جانے والی تحریکات سے واقف کرائیں اور اللہ تعالیٰ سے مدارس، مکاتب، مساجد اور خانقاہوں کے تحفظ و بقا کی دعا بھی کرتے رہیں۔
دارالقضا امارتِ شرعیہ کے صدر قاضیِ شریعت مولانا مفتی محمد انظارعالم قاسمی صاحب نے کہا کہ مدارس و مساجد شعائر اسلام ہیں، ان پر حملہ کرنا گویا دین و شریعت پر حملہ کرنا ہے، اس لیے ہمیں ملی وحدت کے ساتھ اپنے شعائر کی حفاظت کرنی ہے اور مدارس اسلامیہ کنونشن کو ہر اعتبار سے کامیاب بنانا ہے، جو ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ،نائب ناظم امارتِ شرعیہ مولانا مفتی محمد ثناء الہدیٰ قاسمی صاحب نے کہا کہ حکومت کی طرف سے جاری ہونے والے سرکولراور نوٹس کے مشمولات سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مسئلہ صرف مدارس کی چہار دیواری تک محدود نہیں، بلکہ مساجد کے منبر و محراب بھی اس کی زد میں آ سکتے ہیں، اس لیے ہم سب کو مل جل کر منعقد ہونے والے اس کنونشن کو کامیاب بنانا ہے۔مولانا مفتی احتکام الحق قاسمی صاحب نے کہا کہ برسراقتدار جماعت اس ملک میں مدارس کے وجود کو ختم کرنے کی نہایت ہی خطرنا ک راہ اختیار کرنے پر تلی ہوئی ہے ، جس سے ہم سب کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔نائب قاضیِ شریعت مولانا مفتی وصی احمد قاسمی صاحب نے کہا کہ مدارس و مساجد کی حفاظت کرنا ہمارا ملی فریضہ ہے، اس لیے 11 /نومبر کے کنونشن کو کامیاب بنانا بھی ضروری ہے۔معاون ناظم مولانا رضوان احمد ندوی صاحب نے کہا کہ جس طرح انسانی جسم میں دل مرکز کی حیثیت رکھتا ہے،اسی طرح ائمۂ کرام مسلم معاشرے کے لیے روح کی مانند ہیں، اللہ تعالیٰ نے آپ حضرات کو جس عظیم منصب سے سرفراز فرمایا ہے، اس کا تقاضا ہے کہ آپ اس کنونشن کی کامیابی کے لیے جدوجہد کریں، آپ کی کوششوں سے ان شاء اللہ 11 نومبر کا یہ اجلاس کامیاب ہوگا،مولانا عظیم الدین رحمانی، امام و خطیب کولڈ اسٹور مسجد، خواجہ پورہ نے کہا کہ اکابرِ امارتِ شرعیہ کی طرف سے جو ہدایات ملیں گی، ہم شانہ بشانہ ان پر عمل کریں گے اور پروگرام کو کامیاب بنائیں گے، مولانا گوہر امام قاسمی، امام و خطیب شاہ جنگی مسجد، پھلواری شریف نے کہا کہ ہماری طرف سے جو بھی تعاون ممکن ہوگا، ان شاء اللہ بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا، مولانا عبد القدوس قاسمی،،امام و خطیب ہارون نگر، پھلواری شریف نے کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں مسلمانوں کے اندر سے ایمان اور علمِ دین کے رشتے کو ختم کرنا چاہتی ہیں، ہم ان سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ان شاء اللہ11 نومبر کے کنونشن کو کامیاب بنائیں گے۔مولانا مفتی اسعد قاسمی، امام و خطیب جامع مسجد، پٹنہ جنکشن نے کہا کہ وہ پٹنہ جنکشن پر آنے والے مہمانوں اور مندوبین کے قیام و ضیافت کا انتظام کریں گے اور اس کنونشن کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے، امارتِ شرعیہ کی دعوت پر تشریف لانے والے ائمۂ کرام نے اجتماعی طور پر اس کنونشن کو مؤثر، بامقصد اور کامیاب بنانے کا عہد و پیمان کیا،اس خصوصی نشست میں مولانا مبشر قاسمی جامع مسجد باڑھ؛ مولانا مفتی شکیل احمد قاسمی آر کے نگر مسجد پھلواری شریف؛ مولانا شاہد ندوی فریزر روڈ جامع مسجد؛ مولانا ساجد رحمانی مسجد فیڈرل کالونی؛ مولانا دلشادمسجد گردنی باغ؛ مولانا امام الدین جامع مسجد ملی مسجد؛ مولانا سلیم الدین قاسمی ہارون نگر؛ مولانا محمد مفتی مفیدعالم قاسمی داؤدنگرمسجد؛ مولانا کلیم اللہ، جامع مسجد بہٹا؛ مولانا عظیم الدین جامع مسجد نہسہ، مولانا جابر حسین، الامین مسجد؛ مولانا معاذ صاحب؛ مولانا شمیم صاحب، جامع مسجد نیورا؛ مولانا ساجد امان اللہ، جامع مسجد عیسیٰ پور؛ مولانا تبریز قربان مسجد عیسیٰ پور؛ مولانا مصباح الرب، جامع مسجد کھگول؛ مولانا شاہد قاسمی، مریم مسجد، نیا ٹولہ، مولانا صابر رشید، جامع مسجد کربلا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیااور مفید مشورے دیے نیز کنونشن کے تعلق سے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی، معاون ناظم امارتِ شرعیہ بہار، جھارکھنڈ مولانا احمد حسین قاسمی صاحب نے ائمۂ مساجد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ حضرات کا تعاون ہمیشہ حاصل رہا ہے، ان شاء اللہ یہ کنونشن بھی آپ کے تعاون سے کامیاب ہوگا،واضح رہے کہ مدارس اسلامیہ کنونش کو تاریخی انداز میں کامیاب بنانے کیلئے مختلف جہتوں سے پرزور تیاریاں جاری ہیں ،اور ارباب مدارس کے لئے رہنمائے خطوط تیار کئے جارہے ہیں جو ہرطرح سے مفید ثابت ہوں گے ،ائمۂ کرام کی اس خصوصی نشست میں امارتِ شرعیہ بہار، اڈیشہ و جھارکھنڈ کے قدیم رفیقِ کار اور آسنسول اسکول کے سابق صدر مدرس قاری محمد داؤد عرفانی صاحب کی اہلیہ اور مولانا صبغت اللہ صاحب، قاضیِ شریعت کٹک کی والدہ کے سانحۂ ارتحال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا،قائم مقام ناظم مولانا مفتی محمد سہراب ندوی صاحب نے بتایا کہ مرحومہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کے لیے امارتِ شرعیہ کا ایک وفد، مولانا سہیل اختر قاسمی، نائب قاضیِ شریعت امارتِ شرعیہ اور قمر انیس قاسمی صاحب معاون ناظم امارتِ شرعیہ پر مشتمل آسنسول گیا ہے، جہاں یہ حضرات نمازِ جنازہ میں شرکت کے ساتھ اہلِخانہ سے اظہارِ تعزیت بھی کریں گے،ناظم صاحب نے مرحومہ کے لیے ایصالِ ثواب اور دعائے مغفرت کی مخلصانہ درخواست کی، چنانچہ مجلس میں مرحومہ کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔ مجلس کا آغاز مولانا مبشر قاسمی امام خطیب جامع مسجد باڑھ کی تلاوت کلام پاک سے ہوا اور مولانا عظیم الدین رحمانی کی دعاء پر مجلس اختتام پزیر ہوئی ۔

2 hours ago | [YT] | 33

Fikr o Nazar TV

نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف مبینہ فرضی خبر نشر کرنا ABP نیوز کو پڑا مہنگا، تین ملازمین کی برطرفی کا دعویٰ

لوک گلوکارہ نیہا سنگھ راٹھور کے خلاف مبینہ طور پر فرضی خبر اور گمراہ کن ویڈیو نشر کرنے کے معاملے میں ABP نیوز کے تین ڈیجیٹل ملازمین کو ملازمت سے برطرف کیے جانے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ میڈیا پورٹل ’بھڑاس 4 میڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق، تنازع بڑھنے کے بعد چینل انتظامیہ نے اندرونی جانچ کی اور مبینہ طور پر قصوروار پائے جانے پر تینوں ملازمین کے خلاف کارروائی کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والوں میں ABP نیوز ویڈیوز کے ڈیجیٹل ہیڈ، ڈیجیٹل ویڈیوز کے شفٹ انچارج اور یوٹیوب شارٹس کی شفٹ انچارج شامل ہیں، جو ایک خاتون صحافی ہیں۔

وائرل ویڈیو کی تصدیق کیے بغیر نشر کرنے کا الزام

’بھڑاس 4 میڈیا‘ کے مطابق، مبینہ فرضی خبر کا آغاز یوٹیوب شارٹس کی شفٹ انچارج سے ہوا۔ الزام ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو کو حقائق کی جانچ کیے بغیر درست مان کر آگے بڑھا دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق، متعلقہ سینئر شفٹ انچارج اور ڈیجیٹل ہیڈ نے بھی ویڈیو کی تصدیق کیے بغیر اسے شائع کرنے کی منظوری دے دی۔

ملازمین کے نام ظاہر نہیں کیے گئے

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ’بھڑاس 4 میڈیا‘ کو تینوں ملازمین کے نام معلوم ہیں، تاہم ان کے پیشہ ورانہ مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے فی الحال انہیں عام نہیں کیا گیا۔

اس معاملے نے خبر کی اشاعت سے قبل حقائق کی تصدیق اور میڈیا اداروں کی ادارتی ذمہ داری پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ تاہم ملازمین کی برطرفی اور واقعے سے متعلق تفصیلات فی الحال مذکورہ میڈیا پورٹل کی رپورٹ پر مبنی ہیں؛ ان دعوؤں کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

۸/ جمادی الاولیٰ ١٤٤۸ھ
بروز منگل

10 hours ago | [YT] | 84

Fikr o Nazar TV

بہار کے ضلع موتیہاری کے مدھوبن میں درگا پوجا میلے سے گھر واپس لوٹنے والے میاں بیوی کو آٹھ افراد نے راستے میں روک کر رقم کا مطالبہ کیا۔ شوہر کے پاس نقد رقم نہ ہونے پر ملزمان نے اس کا موبائل چھین لیا اور آن لائن تین ہزار روپے اپنے اکاؤنٹ میں منتقل کرا لیے۔ شوہر کی مزاحمت پر اس کی پٹائی کی گئی، جبکہ خاتون کو آم کے باغ میں لے جا کر اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی گئی۔ واقعے کی ویڈیو بنائے جانے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تمام آٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار افراد کی شناخت امبیکیش تیواری، رِکی کمار، انکش کمار، راہل کمار، کنچن کمار، منّنا کمار، رندھیر کمار اور امت کمار کے طور پر ہوئی ہے۔

۸/ جمادی الاولیٰ ١٤٤۸ھ
بروز منگل

13 hours ago | [YT] | 38

Fikr o Nazar TV

جے ڈی یو کے ایم ایل سی امیدوار نیرج کمار کی طبیعت بگڑ گئی، پٹنہ گریجویٹ حلقے سے لڑ رہے ہیں انتخاب، کل شام پٹنہ کے میدانتہ اسپتال میں کرائے گئے داخل۔

۸/ جمادی الاولیٰ ١٤٤۸ھ
بروز منگل

13 hours ago | [YT] | 22

Fikr o Nazar TV

یمن کے جنوبی صوبے شبوہ میں حوثی باغیوں کے بیلسٹک میزائل حملے میں کم از کم 53 سرکاری فوجی ہلاک اور 200 زخمی ہو گئے۔ حملے میں تربیت حاصل کرنے والے نئے فوجی اہلکاروں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس خونریز واقعے کے بعد سعودی عرب نے آئندہ ہفتے ریاض میں منعقد ہونے والی عالمی سرمایہ کاری کانفرنس منسوخ کر دی اور دارالحکومت و گردونواح کے اسکولوں میں آن لائن تعلیم کے انتظامات میں توسیع کر دی۔
یمن میں حوثیوں اور سعودی حمایت یافتہ سرکاری افواج کے درمیان لڑائی میں حالیہ ہفتوں کے دوران شدت آئی ہے۔ حوثیوں نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات، ہوائی اڈوں اور فوجی مقامات کو نشانہ بنانے کے دعوے بھی کیے ہیں، تاہم ان حملوں سے ہونے والے نقصانات کی فوری طور پر تصدیق نہیں ہو سکی۔ دوسری جانب یمن کی حکومتی قیادت نے حملے کا سخت جواب دینے کا عزم ظاہر کیا ہے، جبکہ خطے میں بڑھتی کشیدگی نے جنگ کے مزید پھیلاؤ کے خدشات کو تقویت دی ہے۔

۸/ جمادی الاولیٰ ١٤٤۸ھ
بروز منگل

15 hours ago | [YT] | 20

Fikr o Nazar TV

پیرس: فرانس میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور اسکولوں کی خستہ حالی کے خلاف ملک گیر احتجاج کے دوران کئی شہروں میں تشدد، آتش زنی، توڑ پھوڑ اور لوٹ مار کے واقعات پیش آئے ہیں۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے ان واقعات پر ناراضگی اور شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے جمہوری نظام کو نقصان پہنچانے والوں کے احتساب کا انتباہ دیا ہے۔
حکام کے مطابق، مظاہروں کے دوران کم از کم 2,400 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ صدر میکرون نے تشدد کا ذمہ دار انتہائی بائیں بازو کے کارکنوں کو ٹھہرایا، جبکہ نقاب پوش گروہوں نے مختلف شہروں میں پولیس، سرکاری عمارتوں اور کاروباری مراکز کو نشانہ بنایا۔ وسطی فرانس کے شہر لیموژ میں ایک تاریخی سٹی ہال آتش زدگی کے باعث تقریباً مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔
حکام کے مطابق، ہفتے کے مظاہروں میں تقریباً 5 لاکھ 50 ہزار افراد شریک ہوئے، جبکہ منتظمین نے شرکا کی تعداد 8 لاکھ بتائی۔ مظاہرین میں مزدور یونینوں، طلبہ تنظیموں اور مختلف کارکنوں کے افراد شامل تھے، جو 2018 کی ’یلو ویسٹ‘ تحریک کو دوبارہ زندہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ادھر سیاسی رہنماؤں نے تشدد کے اسباب پر ایک دوسرے کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدامنی کو امیگریشن سے جوڑا، تاہم فرانسیسی حکام اور پولیس نے ان واقعات کا تعلق تارکینِ وطن سے نہیں جوڑا ہے۔
خلاصۂ خلاصہ: فرانس میں مہنگائی اور تعلیمی مسائل کے خلاف مظاہرے پُرتشدد ہوگئے؛ متعدد گرفتاریاں، سرکاری و تجارتی عمارتوں کو نقصان اور صدر میکرون کی جانب سے سخت کارروائی کا انتباہ۔

۷/ جمادی الاولیٰ ١٤٤۸ھ
بروز پیر

1 day ago | [YT] | 43

Fikr o Nazar TV

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے انٹرنیٹ تک رسائی کو بچوں سمیت تمام شہریوں کا بنیادی حق قرار دیتے ہوئے اس پر مکمل پابندی کو بے معنی قرار دیا ہے۔
عدالت نے مرکزی حکومت کو بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق آن لائن مواد (CSEAM) کی روک تھام کے لیے قومی ڈیٹا بیس (نیشنل ڈیٹابیس) تیار کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔ ساتھ ہی سوشل میڈیا کمپنیوں کے لیے لازم قرار دیا گیا ہے کہ وہ ایسا مواد ہٹانے کے دو گھنٹے کے اندر پولیس یا سائبر کرائم پورٹل کو اس کی اطلاع دیں۔

۷/ جمادی الاولیٰ ١٤٤۸ھ
بروز پیر

1 day ago | [YT] | 37

Fikr o Nazar TV

نئی دہلی، 18 اکتوبر 2026: سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس سدھانشو دھولیا نے کہا ہے کہ عمر خالد اور شرجیل امام کو بہت پہلے ضمانت دے دی جانی چاہیے تھی۔ انہوں نے یہ رائے علی گڑھ میں منعقدہ تیسرے سر سید لیکچر کے دوران آئین میں انصاف کے تصور پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پیش کی۔
لائیو لا کی رپورٹ کے مطابق، عدلیہ کی آزادی اور دونوں ملزمان کی طویل حراست سے متعلق سوال پر جسٹس دھولیا نے واضح کیا کہ یہ ان کی ذاتی رائے ہے کہ انہیں بہت پہلے ضمانت مل جانی چاہیے تھی۔
چھ سال سے زائد عرصے سے حراست میں
عمر خالد اور شرجیل امام فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں ہونے والے فسادات سے متعلق مبینہ بڑی سازش کے مقدمے میں ملزم ہیں۔ ان کے خلاف غیر قانونی سرگرمیاں روک تھام ایکٹ (UAPA) سمیت دیگر قوانین کے تحت کارروائی جاری ہے۔
5 جنوری 2026 کو سپریم کورٹ نے دونوں کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں، جبکہ اسی مقدمے کے پانچ دیگر ملزمان کو ضمانت دے دی گئی تھی۔ عدالت نے فیصلے میں ملزمان کے مبینہ کردار اور مقدمے سے متعلق شواہد کا الگ الگ جائزہ لینے کی بات کہی تھی۔
بعد ازاں، 30 ستمبر 2026 کو دہلی ہائی کورٹ نے بھی عمر خالد اور شرجیل امام کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں۔

۶/ جمادی الاولیٰ ١٤٤۸ھ
بروز اتوار

2 days ago | [YT] | 166

Fikr o Nazar TV

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے شمالی حصے میں واقع چورباگان سرووجنین درگا پوجا پنڈال میں ہفتے کی شام بھگدڑ مچنے سے کم از کم 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کولکاتا میڈیکل کالج و اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اسپتال پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی اور متاثرہ خاندانوں کے لیے 25 لاکھ روپے معاوضے اور ایک سرکاری ملازمت کا اعلان کیا۔ پولیس نے واقعے کے سلسلے میں پنڈال کے منتظمین، نجی سکیورٹی گارڈز اور ڈیوٹی پر مامور عملے سمیت 12 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، تیز بارش، شدید بھیڑ اور پنڈال کے داخلی و خارجی راستوں پر بدنظمی کے باعث بھگدڑ کی صورتِ حال پیدا ہوئی، تاہم حادثے کی اصل وجہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مہلوکین کے اہلِ خانہ اور زخمیوں کے لیے مالی امداد کا اعلان کیا۔

۶/ جمادی الاولیٰ ١٤٤۸ھ
بروز اتوار

2 days ago | [YT] | 44

Fikr o Nazar TV

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے شمالی علاقے میں چورباگان سروجنین درگا پوجا پنڈال کے باہر ہفتے کی شام اچانک بھیڑ بڑھنے اور بارش کے باعث بھگدڑ جیسی صورتِ حال پیدا ہوگئی، جس میں کم از کم 10 افراد کی موت کا خدشہ ظاہر کیا گیا، جبکہ 25 افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو تشویش ناک حالت میں کولکاتا میڈیکل کالج و اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس، فائر سروس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی ٹیموں نے راحت و بچاؤ کارروائیاں شروع کردیں، جبکہ پنڈال میں داخلہ بند کردیا گیا۔ مغربی بنگال کے وزیرِ صحت اور اعلیٰ حکام اسپتال پہنچے۔ سابق وزیرِ اعلیٰ ممتا بنرجی نے واقعے پر گہرے صدمے کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ہمت و حوصلے کی دعا کی۔

۶/ جمادی الاولیٰ ١٤٤۸ھ
بروز اتوار

2 days ago | [YT] | 21