"Life Guidance & Counseling Service"
Dedicated to helping you navigate life’s challenges with care and insight. We provide support in:
✔ Family and household issues
✔ Parent-child relationships
✔ Marriage guidance
✔ Coping with stress and mental pressure
✔ Motivation and personal growth
✔ Ethical and spiritual guidance
For personalized advice, connect here:
[WhatsApp 03155814040]
Our service is experience-based, supportive, and every concern is heard with empathy and respect. Not a substitute for medical treatment. 🌸
Umme-Ahmad
Kia kisi ko meri videos ka intzaar hai?
3 days ago | [YT] | 0
View 0 replies
Umme-Ahmad
https://youtu.be/Q6TI_r3FP2k?si=QhbUQ...
3 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
Umme-Ahmad
https://youtu.be/D7Ez0lkvdvE?si=YYmb0...
1 month ago | [YT] | 0
View 0 replies
Umme-Ahmad
https://youtu.be/Q6TI_r3FP2k?si=K3eLK...
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Umme-Ahmad
youtube.com/shorts/H-2bATGieJ...
2 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Umme-Ahmad
*چار اذکار چار مصائب سے بچاتے ہیں !*
امام قرطبی رحمہ اللہ
اپنی تفسیر میں سورة الكهف کی آیات 39 سے 40 کی تفسیر میں ذکر کرتے ہیں کہ:
جس شخص نے بھی یہ چار اذکار کہے، وہ چار چیزوں سے محفوظ ہوگیا:
1 ۔۔۔۔ جس شخص نے
*" مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ* "
کہا، وہ نظرِ بد سے محفوظ ہوگیا.
2 ۔۔۔۔ جس شخص نے
*حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ کہا،*
وہ شیطان کے شر سے نجات پاگیا.
3 ۔۔۔۔ جس شخص نے
*وأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ کہا،*
وہ لوگوں کے فکر و فریب سے نجات پاگیا.
4 ۔۔۔۔ جس شخص نے
*لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ*
کہا، وہ غم و پریشانی سے نجات پاگیا.
چار اذکار چار مصائب سے بچاتے ہیں:
1....جس شخص نے
*"مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ"*
کہا، وہ نظرِ بد سے محفوظ ہوگیا؛
کیونکہ اس آیت کے بعد ہی اللہ رب العزت نے فرمایا:
*{فَعَسٰى رَبِّىۡۤ اَنۡ يُّؤۡتِيَنِ خَيۡرًا مِّنۡ جَنَّتِكَ}. (٢)*
"بہت ممکن ہے کہ میرا رب مجھے تیرے اس باغ سے بھی بہتر دے".
2.... جس شخص نے
*"حَسْبُنَا اللَّهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ" کہا،*
وہ شیطان کے شر سے نجات پاگیا؛ کیونکہ اللہ رب العزت نے اس کے بعد فرمایا:
*{فَانْقَلَبُوۡا بِنِعۡمَةٍ مِّنَ اللّٰهِ وَفَضۡلٍ لَّمۡ يَمۡسَسۡهُمۡ سُوۡٓءٌ}.*
(نتیجہ یہ ہوا) کہ اللہ کی نعمت اور فضل کے ساتھ یہ لوٹے، انہیں کوئی برائی نہیں پہنچی".
3... جس شخص نے
*"وأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ"، کہا،*
وہ لوگوں کے فکر و فریب سے نجات پاگیا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے بعد فرمایا:
*{فَوَقٰٮهُ اللّٰهُ سَيِّاٰتِ مَا مَكَرُوۡا}.*
:"پس اسے اللہ نے تمام بدیوں سے محفوظ رکھ لیا جو انہوں نے سوچ رکھی تھیں".
4.... جس شخص نے
*"لَا إِلَـٰهَ إِلَّا أَنْتَ سُبْحَانَكَ إِنِّي كُنْتُ مِنَ الظَّالِمِينَ" کہا،*
وہ غم و پریشانی سے نجات پاگیا، کیونکہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کے بعد فرمایا:
*{فَاسۡتَجَبۡنَا لَهٗۙ وَنَجَّيۡنٰهُ مِنَ الۡـغَمِّؕ}.*
" تو ہم نے اس کی پکار سن لی اور اسے غم سے نجات پایا۔
تفسیر قرطبي: ٨٤٥/٥`
الكهف: ٣٩-٤٠`
آل عمران: ١٧٣-١٧٤`
غافر: ٤٤-٤٥`
الأنبياء: ٨٧-٨٨`
*آگے لازمی شئیر کریں اور لائک بھی کریں *
🎀 *🅛𝐢𝐠𝐡𝐭 𝐎𝐟 🅖𝐮𝐢𝐝𝐚𝐧𝐜𝐞*🎀
💐💐💐💐💐💐💐💐
اگر آپ مستند اسلامی اور دنیاوی معلومات اور صحت سے متعلق مفید معلومات روزانہ حاصل کرنا چاہتی ہیں ۔اپنے آپ میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں تو ہمارا وٹس ایپ چینل فالو کریں جہاں روزانہ بہت سے موٹیویشنل اقوال شیئر کئے جاتے ہیں ایک مثبت تبدیلی کی طرف قدم بڑھائیں!"
چینل لنک 👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻👇🏻
whatsapp.com/channel/0029VamRV2AKQuJF3roZi11W
3 months ago | [YT] | 0
View 0 replies
Umme-Ahmad
آپ کی زندگی میں دو چیزیں آ جائیں تو آپ سب سے منفرد ہو جائیں گے۔ ایسے لوگ بہت کم ہیں۔ آپ اِن کم لوگوں میں سے بن جائیے۔
پہلی چیز استعانت ہے یعنی ایاك نستعین
ہر کام میں اللہ سے مدد مانگنے والے۔
یا اللہ! میں نمازوں میں سست ہوں، مدد فرما۔
قرآن کی تلاوت نہیں کر پاتا، مدد فرما۔
بد نظری بہت زیادہ ہو جاتی ہے، مدد فرما۔
زبان کنٹرول میں نہیں رہتی، مدد فرما۔
غصہ بہت جلد آ جاتا ہے، مدد فرما۔
مناسب رشتہ نہیں مل رہا ہے، مدد فرما۔
وسیع مکان چاہیے، مدد فرما۔
اولاد نیک نہیں بن رہی ، مدد فرما۔
بے یقینی کی کیفیت میں ہوں، مدد فرما۔
بغیر کسی وجہ کے اداس رہتا ہوں، مدد فرما۔
لوگ میرے دل کو زخمی کرتے ہیں لیکن میں کچھ نہیں کر پاتا، مدد فرما۔
شیطان اور نفس کے حملوں کا شکار ہو جاتا ہوں، مدد فرما۔
کبھی کبھی کسی انسان کے بارے میں حسد پیدا ہونے لگتا ہے، میں اس سے بچنا چاہتا ہوں، مدد فرما۔
دوسروں کے ساتھ اپنا موازنہ شروع کر دیتا ہوں، مدد فرما۔
دل میں کچھ ایسی باتیں ہیں جو کسی سے شیئر نہیں کر سکتا، مدد فرما۔
دین ہو یا دنیا ہر کام میں اللہ کی مدد مانگتے جائیں۔ مانگنے کےلیے ہاتھ اٹھانے کی بھی ضرورت نہیں، بس دل ہی دل میں مدد مانگیں۔
جس کی زندگی میں جتنی استعانت (یعنی اللہ سے مدد مانگنی) ہوتی ہے، اس کی زندگی میں اتنا ہی اللہ کا نور جھلکتا ہے۔ آپ نماز میں تو ایاك نستعین کہتے ہیں لیکن اب اسے اپنی زندگی کی صبح شام ، رات دن ، بہار خزاں ، گلستاں بیاباں اور جلوت و خلوت میں اتار لیجیے۔ پھر دیکھیے کہ زندگی کے رنگ ڈھنگ کیسے بدلتے ہیں اور آپ اپنے آپ کو اللہ کے کتنے قریب محسوس کرتے ہیں۔
دوسری چیز ہے استعاذہ یعنی شر سے پناہ
ہر شر سے پناہ مانگنے والے بن جائیں۔
شر سے پناہ مانگنا اس لیے ضروری ہے کہ جب آپ اللہ کے قریب ہو جائیں گے تو دو دشمن آپ پر حملہ کریں گے۔
ایک انسانوں کی شکل میں حسد کر کے اور دوسرا شیطان کی شکل میں دل میں وسوسے ڈال کر۔
اللہ کے قریب ہونا ایک نعمت ہے اور جتی بڑی نعمت ہو اتنے ہی زیادہ چور ڈاکو اسے لوٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ہر لمحہ شیطان کی کوشش ہوگی کہ آپ کو اللہ سے دور کرے۔
آپ نے کہنا ہے:
اے اللہ ! مجھے اپنے باطن کے شر سے ،
شیطان کے وسوسے سے،
حاسدین کے حسد سے ،
چھپ کر ڈنگ مارنے والوں کے شر سے،
گھر والوں، رشتہ داروں، دوستوں، اولاد ، کاروبار، ادارے، آفس، کمپنی، سکول ، ہوٹل، پارک کے شر سے بچا۔
جہاں جہاں شر ہے، چاہے میرے اندر ہے یا دوسروں کے اندر، اس سے مجھے اپنی حفاظت میں لے لے۔
میں آپ کی رحمت کے پروں میں چھپنا چاہتا ہوں جہاں دنیا کی کوئی مخلوق مجھے چھیڑ نہ سکے۔
میں ہر اُس حملے سے محفوظ رہنا چاہتا ہوں جو میرے جسم پر ہو یا ایمان پر، نفس پر ہو یا روح پر، میری دنیا پر ہو یا آخرت پر۔
یہ دو چیزیں یعنی استعانت اور استعاذہ آپ کی زندگی کو ایسا تبدیل کریں گی کہ آپ خود حیران رہ جائیں گی۔
در اصل یہی درس ہے قرآن کی سب سے پہلی سورت فاتحہ اور سب سے آخری دو سورتیں سورت فلق اور ناس کا۔
گویا قرآن کا اول و آخر استعانت و استعاذہ ہے۔
اللہ ہمیں سمجھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین🤲

3 months ago | [YT] | 1
View 0 replies
Umme-Ahmad
*🔸نہ دکھ سدا رہتا ہے اور نہ سکھ ...🔸*
*وقت کی ایک خوبصورتی ہے کہ یہ کبھی بھی ایک جیسا نہیں رہتا۔مشکل ہو تو آسانی بھی مل ہی جاتی ہے۔ حالات چاہے جتنے بھی کٹھن ہوں، مشکلات کے بادل جتنے بھی کالے کیوں نہ ہوں، آسانی کی صبح کا سورج ضرور طلوع ہوتا ہے۔نہ دکھ سدا رہتا ہے اور نہ سکھ۔ ایسے ہی ناکامی اور کامیابی بھی ہمیشہ کےلیے نہیں ہے۔ اس لیے سب سے اہم بات یہ کہ انسان کو کبھی بھی مایوس نہیں ہونا چاہئے۔* *بلکہ مشکلات کے آنے پر، مایوسی کے اندھیروں میں بھی امید اور یقین کا چراغ جلاتے رہنا چاہیے۔ کیونکہ اگر انسان مایوسی کے اندھیرے میں امید کا چراغ جلاتا ہے تو اس کی روشنی انسان کے وجود کو منور کردیتی ہے۔اس روشنی سے انسان باطنی اور ظاہری طریقے سے مزید مضبوط ہوجاتا ہے۔ وہ سمجھ جاتا ہے کہ یہ ناکامیاں اور مشکل وقت سب عارضی ہے۔ وہ اس حقیقت سے آشنا ہوجاتا ہے کہ یہ زوال، یہ مشکلات سب انسان کی ہمت کو جانچنے کےلیے قدرت نے پیمانے بناے ہوئے ہیں۔* *کیونکہ یہ بھی حقیقت ہے کہ انسان اپنی فتح اور کامیابی سے اتنا مضبوط نہیں ہوتا، جتنا وہ اپنے زوال اور ناکامی سے مضبوط ہوتا ہے*
4 months ago | [YT] | 5
View 1 reply
Umme-Ahmad
5 months ago | [YT] | 30
View 2 replies
Load more