Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit

ABOUT MADRASAH SAYIDINA ZAYD BIN SABIT (RA)

Pore Aalam Mein 24 Ghante Jari Ilm Ka Madrasa, In Sha Allah-ul-Azeez
Alhamdulillah, Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit (RA) ek mustanad Online Islamic Educational Institute hai jo Mustanad Ulama-e-Kiram aur Deeni Uloom ke Mahireen ki nigrani mein taleemi aur islahi khidmaat anjaam de raha hai.

Hamara maqsad duniya bhar ke Musalmanon tak authentic Islamic education aur mustanad Deeni ilm pohanchana hai.

Is channel par aap ko Dars-e-Quran, Quran Education, Quran Tafseer, Hadith, Islamic Studies, Deeni Taleem, Islamic Courses aur mukhtalif Deeni aur Islami topics par educational content milega.

Hamara vision hai ke duniya ke kisi bhi kone mein rehne wala Musalman kisi bhi waqt Quran, Sunnah aur authentic Islamic knowledge tak aasani se rasai hasil kar sake.

🔔 Subscribe karein aur Quran o Sunnah ki roshni mein Deeni ilm ke is safar ka hissa banein.
Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit (RA)
24/7 Ilm Ka Safar — Quran o Sunnah Ki Roshni Mein



Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit

🌿 *ہفتہ وار درسِ سیرت النبیﷺ*

ہم اپنی زندگی کے فیصلے، معاملات اور اخلاق بہتر کرنا چاہتے ہیں؛ اس کے لیے رسول اللہ ﷺ کی مبارک زندگی ہمارے سامنے سب سے روشن عملی نمونہ ہے۔
آئیے! سیرتِ نبوی ﷺ کو صرف واقعات کے طور پر نہیں، بلکہ اپنی زندگی سنوارنے کے لیے سیکھیں۔
🗓️ ہر اتوار | شام 4:20 بجے
🌐 بذریعہ (WhatsApp) و (Zoom)
نئے شرکاء رجسٹریشن کے لیے:
forms.gle/JoEg8riD9sLQe3XA8

📲 +923067276706

*(آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ*

8 hours ago | [YT] | 8

Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit

🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹
🌹 جَزَى اللّٰهُ عَنَّا سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا ﷺ مَا هُوَ أَهْلُهُ 🌹
🌹 جَزَى اللّٰهُ عَنَّا سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا ﷺ مَا هُوَ أَهْلُهُ 🌹
🌹 جَزَى اللّٰهُ عَنَّا سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا ﷺ مَا هُوَ أَهْلُهُ 🌹
🌹 جَزَى اللّٰهُ عَنَّا سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا ﷺ مَا هُوَ أَهْلُهُ 🌹
🌹 جَزَى اللّٰهُ عَنَّا سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا ﷺ مَا هُوَ أَهْلُهُ 🌹
🌹 جَزَى اللّٰهُ عَنَّا سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا ﷺ مَا هُوَ أَهْلُهُ 🌹
🌹 جَزَى اللّٰهُ عَنَّا سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا ﷺ مَا هُوَ أَهْلُهُ 🌹
🌹 جَزَى اللّٰهُ عَنَّا سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا ﷺ مَا هُوَ أَهْلُهُ 🌹
🌹 جَزَى اللّٰهُ عَنَّا سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا ﷺ مَا هُوَ أَهْلُهُ 🌹
🌹 جَزَى اللّٰهُ عَنَّا سَيِّدَنَا مُحَمَّدًا ﷺ مَا هُوَ أَهْلُهُ 🌹
🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹🌹

1 day ago | [YT] | 20

Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit

⚔️ *سلسلہ غزوات و سرایا — قدم بہ قدم*
`کورس نمبر#5`
سیرتِ طیبہ ﷺ کا وہ باب، جس میں ایمان بھی ہے، حکمت بھی؛ قیادت بھی ہے، تربیت بھی؛ صبر بھی ہے اور قربانی بھی۔
*غزوات و سرایا* کو جاننا محض یہ جان لینا نہیں کہ کون سا معرکہ کب پیش آیا، کتنے افراد شریک ہوئے اور نتیجہ کیا نکلا۔
یہ دراصل رسول اللہ ﷺ کی مبارک زندگی کے ایک ایسے وسیع باب کا مطالعہ ہے جس میں دعوتِ دین کی جدوجہد، صحابۂ کرام رضی اللہ عنہم کی تربیت، مشکل حالات میں قیادتِ نبوی، مشاورت، نظم و ضبط، عہد و پیمان کی پاسداری، صبر و توکل، ایثار و قربانی اور فتح و شکست دونوں حالات میں بندگی کے بے شمار سبق پوشیدہ ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ ہمارے اسلاف نے مغازی و سیر کی تعلیم کو غیر معمولی اہمیت دی۔ حضرت زین العابدین رحمۃ اللّٰه علیہ سے منقول ہے:
«كُنَّا نُعَلَّمُ مَغَازِيَ رَسُولِ اللَّهِ ﷺ كَمَا نُعَلَّمُ السُّورَةَ مِنَ الْقُرْآنِ»
یعنی: ہمیں رسول اللہ ﷺ کے غزوات اسی اہتمام سے سکھائے جاتے تھے جیسے قرآن کی سورت سکھائی جاتی تھی۔
تو آئیے! *غزوات و سرایا* کو صرف *”جنگوں کی تاریخ“* سمجھ کر نہ گزریں، بلکہ انہیں سیرتِ رسولﷺ، تربیتِ نبوی اور عملی زندگی کے اسباق کے طور پر پڑھیں۔
الحمدللہ! *”غزوات و سرایا — قدم بہ قدم“* کا علمی سفر اپنے پانچویں کورس میں داخل ہورہا ہے۔
اگر آپ پچھلے کورسز میں شریک نہیں ہوسکے، تب بھی اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دیں۔
کیا آپ بھی اس مرتبہ ہمارے ساتھ اس مبارک سفر کا حصہ بنیں گے؟

🌐 بذریعہ زوم ایپ، نقشوں وموجود تصاویر کے ساتھ

داخلہ کے لیے میسج کریں:
03067276706
*(آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ*

2 days ago | [YT] | 15

Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit

بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
📢 *توجہ فرمائیں(بالخصوص شرکاء سیرت انعامی کوئز)*

*اہم ہدایات برائے جائزہ*
1. ان شاء اللّٰه العزیز کل *بروز جمعرات دوپہر 2 بجے* سیرت انعامی سلسلہ نمبر 26 کا جائزہ گروپ میں بھیج دیا جائے گا اس کو حل کرنے کے لیے آپ کو چار گھنٹے دیئے جائیں گے لہٰذا پہلے سے تیار بیٹھیں اور جائزہ آنے پر فوراً حل کر کے اپنے نام اور علاقے کے ساتھ مدرسے کے نمبر پر بھیج دیں۔
(03067276706)

2. جائزہ سلسلہ نمبر 26 کے بھیجے گئے گزشتہ 10 سوالات میں سے بنایا جائے گا لہٰذا ان کی تیاری اچھے سے کر لی جائے اور جائزہ بغیر کتاب کھولے ایمانداری کے ساتھ حل کیا جائے۔
3. جائزے میں موجود کسی بھی سوال کا حوالہ دینے کی ضرورت نہیں فقط جتنے سوال کا جواب مطلوب ہو وہ لکھیں۔
4. تمام شرکاء اپنے جوابات خود حل کریں، اگر کسی بھی دو شرکاء نے ایک ہی گھر سے ہونے کی بنا پر ایک جواب لکھ کر نیچے فقط نام تبدیل کر کے بھیج دیا تو جواب قبول نہیں کیا جائے گا اور اِن شرکاء کا نام لسٹ سے خارج کر دیا جائے گا۔

*اللّٰه پاک ہم سب کو دنیا و آخرت کے امتحانات میں کامیاب فرمائیں*

*جزاکم اللّٰہ خیراً کثیرا*
الداعی الی الخیر: (آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ

2 days ago | [YT] | 7

Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit

_امام ابن القیم الجوزیہ رحمۃ اللّٰه علیہ فرماتے ہیں کہ:_
*"غم دل کو کمزور کر دیتا ہے، ہمتوں کو پست کر دیتا ہے، ارادوں کو نقصان پہنچاتا ہے اور شیطان کے نزدیک سب سے زیادہ محبوب چیز مومن کا غمگین ہونا‌ ہے"*
📚 طریق الہجرتین:(2/607)

پریشانی اور غم آئے تو اسے دل پر سوار نہ کریں بلکہ پڑھیں:
*”لا حول ولا قوۃ الا باللّٰه“*

5 days ago | [YT] | 12

Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit

جبل الرماۃ
مسجد سید الشہداء
جبل احد
جہاں کائنات کا سب سے مبارک و معطر خون بہا، راہِ وفا میں محبوب چچا کے ٹکڑے پیش کیے گئے، پیارے مصعب بن عمیر رض کو اذخر کے پتوں میں کفن دیا گیا

1 week ago | [YT] | 23

Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit

*سیدنا اُبی بن کعب رضی اللّٰه عنہ کا عمل*
حضرت اُبیؓ بن کعب نے عرض کیا کہ میں اپنی دعا کا کتنا حصہ آپﷺ پر درود کے لیے رکھوں؟ آخر میں کہا:
*«أَجْعَلُ لَكَ صَلَاتِي كُلَّهَا»* (میں اپنی ساری دعا آپ پر درود کے لیے رکھوں گا)۔
آپ ﷺ نے فرمایا:
*«إِذًا تُكْفَى هَمَّكَ، وَيُغْفَرُ لَكَ ذَنْبُكَ»* (تب تمہارے غم کی کفایت کی جائے گی اور تمہارے گناہ معاف کیے جائیں گے)۔

📚 جامع ترمذی (۲۴۵۷)

1 week ago | [YT] | 17

Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit

*عدمِ استقلال کا علاج*

ایک طالب نے حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللّٰه علیہ سے عدمِ استقلال کا علاج پوچھا۔ حضرت رحمہ اللّٰه علیہ نے اس کا جواب تحریر فرمایا کہ العلاج بالضد اور اس ضد میں اوّل تکلف ہوتا ہے، پھر اعتیاد(عادت)، پھر رسوخ۔ بس نفس تکلف سے گھبراتا ہے، یہی راز ہے عدمِ استقلال کا۔ ورنہ نفس اگر تکلف کی کلفت برداشت کرلے تو عدمِ استقلال کی کوئی وجہ نہیں اور یہی علاج ہے۔

(مآثر حکیم الامت، صفحہ ۲۴۵)

1 week ago | [YT] | 8

Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit

بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
۲ ربیع الثانی ۱۴۴۸ ھ یوم الثلثاء/ بمطابق 15 ستمبر 2026ع، بروز منگل
*اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰهِ وَبَرَکَاتُہٗ*

*(انعامی کوئز سلسلہ نمبر: 26 ، سوال نمبر: 4)*
متعین کردہ کتاب (حیاۃ الصحابہ مصنف مولانا محمد یوسف کاندھلوی رح) سے باحوالہ اپنے نام اور علاقے کے ساتھ جواب دیا کریں۔

سوال:
الف۔ نبی کریم ﷺ صحابہ کرام کو نماز کی ترغیب کس طرح دیا کرتے تھے کوئی ایک واقعہ تحریر کریں۔
ب۔ کیا آپ بھی آج سے اپنے گھر والوں کو اسی طرح یہ واقعات و فضائل سنا کر نماز کی ترغیب دینے کا وعدہ کرتے/ کرتی ہیں؟


`مکمل حوالہ لکھنا ضروری ہے، حوالے سے مراد حیاۃ الصحابہ رضوان اللّٰه علیھم اجمعین کی جلد نمبر، صفحہ نمبر، اور مکتبہ ہے، جیسا کہ ادارہ کی طرف سے جوابات میں دیا جاتا ہے`


نوٹ:
کل دوپہر دو بجے سے قبل اپنا جواب بھیجیں۔
جوابی میسج مدرسہ کے اسی نمبر (03067276706) پر بھیجا کریں، دوسرے نمبر پر آنے والے جوابات کالعدم شمار ہوں گے.

کتاب پی ڈی ایف میں درکار ہو تو پرسنل میں میسج کر دیں۔

جزاکم اللہ خیراً
الداعی الی الخیر: (آن لائن) مدرسہ سیدنا زید بن ثابت رضی اللّٰه عنہ

1 week ago | [YT] | 8

Madrasah Sayidina Zayd Bin Sabit

بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
(سلسلہ نمبر "26" کے سوال نمبر "2" کا درست جواب
*جواب*
حضرت ابو عقیل رضی اللّٰه عنہ فرماتے ہیں وہ ساری رات دو صاع کھجوروں کے عوض اپنی کمر پر رسی باندھ کر کنویں سے پانی نکالتے رہے پھر ایک صاع کھجور لا کر اپنے گھر والوں کو دی تاکہ وہ اسے اپنے کام میں لائیں اور دوسرا صاع قربِ خداوندی حاصل کرنے کے لیے حضور ﷺ کی خدمت میں پیش کیا اور حضور ﷺ کو بتایا کہ یہ سب محنت کر کے حاصل کیا حضور ﷺ نے فرمایا اسے صدقے کے مال میں رکھ دو چونکہ یہ خود غریب و محتاج تھے اور اس ایک صاع کھجور کی خود ان کو ضرورت تھی اس وجہ سے منافقین نے ان کا مذاق اڑاتے ہوئے ان کے بارے میں کہا اللّٰهﷻ کو اس کے صاع کی کیا ضرورت تھی؟ یہ تو خود اس صاع کا محتاج ہے۔۔۔ اس پر اللّٰهﷻ نے یہ آیت نازل فرمائی جس کا ترجمہ یہ ہے کہ: «یہ (منافقین) وہ ہیں جو ان مومنوں پر عیب لگاتے ہیں جو دل کھول کر (نفلی) صدقات دیتے ہیں اور ان لوگوں کا مذاق اڑاتے ہیں جن کے پاس اپنی محنت و مشقت کے سوا (دینے کے لیے) کچھ نہیں ہے۔ اللّٰه نے ان (منافقوں) کا مذاق اڑایا (یعنی ان کے مذاق کا بدلہ دیا) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے»۔

(حیاۃ الصحابہ ، صفحہ: 215-216 ، جلد: 2 ، مکتبہ: شمع بک ڈپو )

(درست جواب دینے والے احباب کے نام 👇🏽)

1. عبد الوہاب ۔۔ جلال پور
2. اخت طلحہ شہید ۔۔ بہاولپور
3. اخت نذیر شہید ۔۔ ہری پور
4. بنت محمد آصف ۔۔ منڈی بہاؤ الدین
5. بنت زبید اللّٰه ۔۔ سیالکوٹ
6. محمد عامر ۔۔ طاہر والی
7. بنت محمد اشفاق ۔۔ ہری پور
8. زروہ منظور ۔۔ بہاولپور
9. بنت زبیر احمد ۔۔ صادق آباد
10. بنت طارق محمود ۔۔ اسلام آباد
11. عامر حسین بن محمد حسین ۔۔ رحیم یار خان
12. بنت دلبر محمود۔۔ رحیم یار خان
13. عروش فاطمہ ۔۔ ہری پور
14. بنت رضا اللّٰه ۔۔ سکھر
15. زوجہ فرحان احمد ۔۔ کراچی
16. بنت عاشق ۔۔ بہاولپور
17. سدرہ ارم ۔۔ لودھراں
18. بنت امداد اللّٰه ۔۔ بہاولپور
19. اقصی مبین ۔۔ چکوال ( مکمل حوالہ نہیں)
20. اخت معاویہ ۔۔ پنو عاقل
21. محمد عرفان ادریس ۔۔ کراچی
22. ام ابراہیم ۔۔ فیصل آباد
23. بنت محمد اسماعیل ۔۔ ملتان
24. حافظ عبد الرحمن ۔۔ رحیم یار خان
25. فاطمہ وقار ۔۔ ہری پور
26. بنت عرفان ۔۔ کراچی
27. بنت بشیر احمد ۔۔ بہاولپور
28. زوجہ عمیر خالد ۔۔ کراچی
29. بنت اصغر علی ۔۔ کراچی
30. زوجہ عرفان ۔۔۔ کراچی
31. بنت ساجد رشید ۔۔ گجرانوالہ (مکمل حوالہ نہیں)
32. بنت محمد علی ۔۔ راولپنڈی
33. بنت تصدق حسین ۔۔ سیالکوٹ (مکمل حوالہ نہیں)
34. نصیر احمد ۔۔ مانسہرہ
35. ابو ملاحم ۔۔ پنو عاقل
36. اخت عمر ۔۔ سرگودھا
37. بنت عرفان ۔۔ گلشن اقبال کراچی
38. بنت حضور ۔۔ بہاولپور
39. بنت زین العابدین ۔۔ کراچی
40. بنت عبداللّٰه ۔۔ واں بچھراں (مکمل حوالہ نہیں)
41. سمیہ ابرار۔۔ راولپنڈی
42. افشاں بنت عبد القیوم ۔۔ راولپنڈی
43. اخت عتیق الرحمن ۔۔ لاہور
44. ام عمار۔۔ راولپنڈی
45. بنت مصطفی۔۔ کراچی
46. ام حسان۔۔ کراچی
47. بنت عطاء المحسن۔۔ پنو عاقل
48. زوجہ مصور احمد۔۔ کراچی
49. بنت محمد۔۔ کراچی (مکمل حوالہ نہیں)
50. مریم زاہد۔۔ بنوں
51. بنت جمیل احمد۔۔ کراچی
52. مسفرہ عارف۔۔ اٹک
53. محمد مستنصر۔۔ گجرانوالہ
54. اخت عتیق الرحمن۔۔ لاہور

کل کے جواب میں رہ جانے والے نام 👇🏽
1. بنت حضور ۔۔ بہاولپور
2. افشاں بنت عبد القیوم ۔۔ راولپنڈی

*جن احباب کے نام جوابات بھیجنے کے باوجود لسٹ میں شامل نہیں ہوئے وہ مدرسے کے نمبر پر نام اور جواب نمبر کے ساتھ میسج کر کے اطلاع کر دیں تاکہ آپ کا نام لسٹ میں شامل کیا جا سکے ۔۔۔۔ شکریہ*
(03067276706)
*تقبلھم اللہ تعالیٰ*

1 week ago | [YT] | 8