District Police TMK
District Police TMK is the official YouTube channel of Tando Muhammad Khan Police, Sindh. This platform shares real updates about police activities, law enforcement operations, and public safety.
Here you will find:
• Crime awareness and prevention tips
• Police operations and achievements
• Public service messages
• Community policing activities
• Traffic rules and safety guidance
Our mission is to serve and protect the people with honesty, bravery, and dedication. Stay connected with District Police TMK to remain informed and safe.
**District Police TMK 🚔**
“Your Safety, Our Priority”
T.M.KhanPolice
*DISTRICT POLICE T.M.KHAN*
*PRESS - RELEASE*
*DATE: 27.09.2026*
*تھانہ ٹنڈو غلام حیدر پولیس اور CIA کی مشترکہ کارروائی — مین پوری چورا اور تیار شدہ مین پوریوں سے بھری ٹویوٹا ریوو گاڑی برآمد*
*تھانہ ٹنڈو غلام حیدر*
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر اور انچارج CIA نے خفیہ اطلاع پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک ٹویوٹا ریوو کو روکنے کی کوشش کی، تاہم گاڑی میں سوار ملزم پولیس کو دیکھتے ہی گاڑی چھوڑ کر فرار ہوگیا۔
پولیس نے گاڑی کی تلاشی کے دوران 20 بورے مین پوری چورا (خام مال) اور 2,000 عدد تیار شدہ مین پوریوں سمیت گاڑی کو قبضے میں لے لیا۔
برآمد شدہ مین پوری چورا کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ فرار ہونے والے ملزم عبدالرحیم، سکنہ جعفر آباد، بلوچستان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے تلاش اور مزید کارروائی جاری ہے۔
*ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس*
1 week ago | [YT] | 0
View 0 replies
T.M.KhanPolice
*DISTRICT POLICE T.M.KHAN*
*PRESS - RELEASE*
*DATE 17-09-2026*
*پولیس مقابلہ - تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان*
*تھانہ سٹی پولیس کا کرمنلز سے مقابلہ، ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار - اسلحہ پسٹل اور ایک ہنڈا CD-70 موٹر سائیکل برآمد۔ ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن*
ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان کا دیگر ماتحت پولیس اسٹاف کے ہمراہ اپنے تھانہ کی حدود نظرپور لنک روڈ پر کرمنلز سے سامنا۔
واردات کے ارادے سے کھڑے مسلحہ ملزمان نے گشت پر معمور پولیس پارٹی پر گرفتاری کے خوف سے جان لیوا فائرنگ کی.
پولیس کی بہتر حکمت عملی اور اپنے دفاع میں جوابی فائرنگ، دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کے 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔
زخمی ملزم کے پاس سے ایک ٹی ٹی پسٹل 30 بور اور ایک ہنڈا CD-70 موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کو طبی امداد اور ضروری کاروائی کیلئے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جبکہ فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن اور ناکہ بندی جاری ہے.
ہسپتال لائے گئے زخمی ملزم کی شناخت *غلام نبی عرف گلابی ولد دادو بڑدی* کے نام سے ہوئی ہے،
زخمی حالت میں گرفتار ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی متوقع ہے جو مختلف تھانوں اور دیگر اضلاع سے حاصل کیا جا رہا ہے۔
تاہم ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور مزید تفتیش جاری ہے.
گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان پہ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔
*ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس*
2 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
T.M.KhanPolice
*DISTRICT POLICE T.M.KHAN*
*PRESS - RELEASE*
*DATE 16/09/2026*
*تھانہ شیخ بھرکیو پولیس کی بڑی کارروائی، چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت مزید 02 موٹر سائیکلیں برآمد*
ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت اہم کارروائی کرتے ہوئے 3 عدد موٹر سائیکل برآمد کرلی۔
برآمد شدہ موٹر سائیکل کا ریکارڈ چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ موٹر سائیکل ایکسپریس کمپنی، رنگ کالا، انجن نمبر HME124933 اور چیسز نمبر HMC123151 ہے، جو چھینی ہوئی ثابت ہوئی۔ مذکورہ موٹر سائیکل مورخہ 19/08/2026 کو تھانہ شیخ بھرکیو کی حدود میں محمد خان شاخ کے قریب ملزمان نے چھینی تھی، جس کا مقدمہ کرائم نمبر 72/2026، زیرِ دفعہ 392، 34 تعزیراتِ پاکستان تھانہ شیخ بھرکیو میں درج ہے۔
پولیس نے مزید 2 عدد موٹر سائیکلیں CD-70، رنگ کالا اور 1 عدد جنان موٹر سائیکل، رنگ کالا بھی برآمد کر لی ہے۔
ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے ناکابندی اور سرچ آپریشن جاری ہے۔
*ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس*
2 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
T.M.KhanPolice
*DISTRICT POLICE T.M.KHAN*
*PRESS - RELEASE*
*DATE 11/09/2026*
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں، مین پوڑی سپلائرز اور روپوش و اشتہاری ملزمان کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن اور کارروائیاں جاری۔*
*◼️ایک روپوش ملزم سمیت 16 ملزمان گرفتار*
*◼️شراب وہسکی 25 عدد بوتلیں برآمد*
*◼️1100 گرام چرس برآمد*
*◼️1550 گرام بھنگ برآمد*
*◼️150 لیٹرز کچی شراب برآمد*
*◼️4600 عدد مین پوڑیاں برآمد*
*◼️ایک موٹرسائیکل پولیس تحویل میں*
*تھانہ بلڑی شاہ کریم*
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ منشیات اور غیر قانونی شراب کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزم *اشفاق ولد محمد صالح ذاذو* کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 18 عدد ويسڪي شراب کی بوتلیں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا جبکہ شراب وہسکی سپلائی میں زیر استعمال ایک عدد مشکوک موٹرسائیکل برآمد کرکہ مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔
*تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان*
ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران دوران گشت منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چرس سپلائر ملزم *محمد عثمان بردی* کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 1100 گرام چرس اور 1000 روپے نقد رقم برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ بی سیکشن کی کارروائی نمبر-2*
ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ منشیات اور غیر قانونی شراب کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ملزم *عظيم پٽ جمن ملاح* کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 07 عدد ويسڪي شراب کی بوتلیں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ ٹنڈو غلام حیدر*
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کچی شراب ٹھرو سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن - شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے ملزم *ہیرو والد نیئو کوہلی* کو گرفتار کرلیا شراب کی بٹھی مسمار کرکے وہاں سے 20 لیٹر تیار شدہ اور 100 لیٹر کچا آمیزہ (مجموعی طور پر 120 لیٹر) کچی شراب ٹھرو پلاسٹک گیلن کے ساتھ برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ ٹنڈو غلام حیدر کی کارروائی نمبر-2*
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے مطلوب و سرگرم ملزم *احمد خان چانڈیو* کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 1550 گرام بھنگ برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ بلڑی شاہ کریم کی کارروائی نمبر-2*
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم *سفاکت ولد بہادر رند* کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضہ سے 30 لیٹرز دیسی شراب ٹھرو پلاسٹک گیلن کے ساتھ برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ آبادگار*
ایس ایچ او تھانہ آبادگار نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی ایک ملزم *شہزاد والد الهورايو سٺيو* کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضہ سے 800 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ آبادگار کی کارروائی نمبر-2*
ایس ایچ او تھانہ آبادگار نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ ایک اور کارروائی ایک ملزم *عباس ولد غلام محمد لنڈ* کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضہ سے 600 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ ملاکاتیار*
ایس ایچ او تھانہ ملاکاتیار نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم *الهبخش ولد محمد سلیمان ڈال* کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضہ سے 600 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ شیخ بھرکیو*
ایس ایچ او تھانہ شیخ بھرکیو نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم *گل بیگ ولد پیار علی ڏيٿو* کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 200 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان*
ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم *عبدالمجید ولد طیب ڪڇي منڌرو* کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضہ سے 600 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ سٹی کی کارروائی نمبر-2*
ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم *محمد بچل ڳاهو* کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضہ سے 500 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ سٹی کی کارروائی نمبر-3*
ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم *زاہر حسین ولد عالم خان پٹھان* کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 700 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ سٹی کی کارروائی نمبر-4*
ایس ایچ او تھانہ سٹی نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کارروائی کرتے ہوئے ملزم *حسنین ولد ارشد احمد بھٹّی* کو گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے 400 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان*
ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم *سجاد علی زونر* کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضہ سے 200 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ تعلقہ کی کارروائی نمبر-2*
ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 77/2026 میں مطلوب روپوش ملزم *رابڈینو ولد فوٹو سٺيو* کو گرفتار کرلیا۔
*ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس*
2 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
T.M.KhanPolice
*DISTRICT POLICE T.M.KHAN*
*DATE: 15.09.2026*
*PRESS - RELEASE*
*سٹی ٹنڈو محمد خان میں تاجر کی دکان پر ڈکیتی کی کوشش، مزاحمت کے دوران 2 افراد زخمی — ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان کا سخت نوٹس*
ٹنڈو محمد خان: ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے سٹی ٹنڈو محمد خان میں تاجر حسنین ملک کی دکان پر ڈکیتی کی کوشش کے دوران مزاحمت پر دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انچارج سی آئی اے، ایس ایچ او تھانہ سٹی ٹنڈو محمد خان اور دیگر پولیس افسران کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے سخت احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم مسلح ملزمان نے آج مورخہ 15.09.2026 کو سٹی ٹنڈو محمد خان میں تاجر حسنین ملک کی دکان پر ڈکیتی کی کوشش کی۔ اس دوران مزاحمت پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں دکان پر کام کرنے والے دو افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں محمد حنیف گھرانا، عمر 22 سال، جبکہ دوسرے زخمی سکندر علی چوہان، عمر 14 سال شامل ہیں، جو مذکورہ دکان پر کام کرتے ہیں۔ دونوں زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال ٹنڈو محمد خان منتقل کیا گیا، جہاں انہیں ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے فوری طور پر جائے وقوعہ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی، انچارج سی آئی اے، انچارج 15 مددگار اور دیگر پولیس افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان نے جائے وقوعہ کا معائنہ کرتے ہوئے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام دستیاب وسائل اور جدید تفتیشی ذرائع بروئے کار لائے جائیں اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے واضح کیا کہ شہریوں، تاجران کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور کسی بھی شخص کو شہریوں کے امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
*ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس*
2 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
T.M.KhanPolice
*DISTRICT POLICE T.M.KHAN*
*PRESS - RELEASE*
*DATE 09/09/2026*
*خون عطیہ کرنا بہترین نیکی اور صدقہ جاریہ ہے*
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج جناب طارق رزاق دھاریجو صاحب کے احکامات پر فاطمید فاٸونڈیشن حیدرآباد کے زیر اہتمام ٹنڈو محمد خان پولیس کے تعاون سے SSP آفیس میں تھیلسیمیا اور ہیموفیلیا کے مرض میں مبتلا بچوں کے لیے بلڈ ڈونیشن کیمپ انعقاد کیا گیا.*
تفصیلات کے مطابق مورخہ 09.09.2026 بروز بدھ فاطمید فاٸونڈیشن حیدرآباد کی جانب سے ضلع پولیس ٹنڈو محمد خان کے تعاون سے ایس ایس پی آفیس میں بلڈ ڈونیشن تھیلسیمیا کے حوالے سے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر کے افسران و جوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اپنے خون کا رضاکارانہ طور پر عطیہ دیا.
اس موقع پر ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن نے اپنے پیغام میں کہا کہ قیمتی جانوں کو بچانے کے لیے خون کے عطیات انتہائی اہم اور ضروری ہیں۔
ضلع پولیس کے افسران و جوانو ن نے تھیلیسیمیا ، ہیمو فیلیا اور دیگر امرض خون میں مبتلا بچوں کیلئے خون کے عطیات دے کر معصوم بچوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کیا جو قابل تحسین ہے۔
کسی بھی ضرورت مند مریض کو خون عطیہ کرنا صدقہ جاریہ میں شمار ہوتا ہے۔ قرآن پاک میں ہے کہ ایک انسان کی جان بچانا گویا پوری انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے۔
*ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس*
3 weeks ago | [YT] | 0
View 0 replies
T.M.KhanPolice
*DISTRICT POLICE T.M.KHAN*
*PRESS - RELEASE*
*DATE 29/08/2026*
*ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی ٹنڈو محمد خان حسیب جاوید سومار میمن کے احکامات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن جاری۔*
◼️*08 ملزمان گرفتار*
◼️*130 لیٹر کچی شراب برآمد*
*◼️1100 عدد مین پوڑیاں برآمد*
*◼️100 عدد سفینہ انڈین گٹکا برآمد*
*◼️1600 گرام بھنگ برآمد*
*تھانہ بلڑی شاہ کریم*
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ کچی شراب ٹھرو سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن - شراب کی بٹھی پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان *شرافت علی رند اور علی شیر رند* کو گرفتار کرلیا شراب کی بٹھی مسمار کرکے وہاں سے مجموعی طور پر 120 لیٹر کچی شراب ٹھرو پلاسٹک گیلن کے ساتھ برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ بلڑی شاہ کریم کی کارروائی نمبر-2*
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات مین پوڑی فروش ملزم *محمد پریل خاصخیلی* کو گرفتار کرلیا جس سے 300 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ بلڑی شاہ کریم کی کارروائی نمبر-3*
ایس ایچ او تھانہ بلڑی شاہ کریم نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے منشیات مین پوڑی فروش ملزم *شہباز علی سولنگی* کو گرفتار کرلیا جس سے 200 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان*
ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کارروائی - ایک ملزم *ایاز کُبھار* کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضہ سے 10 لیٹرز کچی شراب ٹھرو پلاسٹک گیلن کے ساتھ برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ بی سیکشن کی کارروائی نمبر-2*
ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران پیٹرولنگ کارروائی - ایک ملزم *اشفاق بھٹی* کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے 600 عدد مین پوڑیاں برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ تعلقہ ٹنڈو محمد خان*
ایس ایچ او تھانہ تعلقہ نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم *محمد رحیم براہمانی* کو گرفتار کرلیا جس سے 100 عدد سفینہ انڈین گٹکا برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*تھانہ ٹنڈو غلام حیدر*
ایس ایچ او تھانہ ٹنڈو غلام حیدر نے اپنے دیگر پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم *ساجن ٹھاکُر* کو گرفتار کرلیا جس سے 1600 گرام بھنگ برآمد کرکہ مقدمہ درج کر لیا۔
*ترجمان ٹنڈو محمد خان پولیس*
1 month ago | [YT] | 0
View 0 replies