SULAIMAN SHAH OFFICIAL

آپ اس چینل میں بی ایس اردو کے متعلق تمام معلومات اور نوٹس ملیں گے اور شاعری کی ویڈیو بھی ملے گی


SULAIMAN SHAH OFFICIAL

نئی نسل کے محبوب شاعر علی زریون جون ایلیا کی حمایت میں سامنے آ گئے💥
جون ایلیا مر کر بھی زندہ ہے، نقاد اور نقال کہیں نہیں! علی زریون💥
احسان فراموشی کی کلاسیک مثال جون کے پرستار جون کی مخالف بنے💥
جون کا شعر تفاخر نہیں، خود پر کرب اور بے زاری کی دلیل ہے💥
فاقہ مست شاعر آج بھی موجود ہے، تم لوگ کہیں بھی نہیں! علی زریون💥
جون ایلیا کو ہرانے کی کوشش کرو، وہ تم پر نافذ ہے!علی زریون💥
فیس بک پوسٹ وائرل💥
علی زریون نے اپنی پوسٹ میں لکھا
وہ اب اس دنیا میں نہیں، لیکن تم بوزنوں سے ، نقالوں سے ، کہیں زیادہ موجود ہے ! اور تم لوگ جو دنیا میں محض کمیت ہو کر موجود ہو تم لوگ کہیں بھی نہیں ہو ! احسان فراموشی اور نمک حرامی کی کلاسیک مثال اگر سامنے دیکھنی ہو تو یہ اولین دو لوگ اس کی مثال ہیں !
آپ لوگوں کی اوقات کیا اور نقادی کیا ! ایک عالم اُس عالمِ بے پناہ ، شاعرِ باطن و ظاہر کا پرستار ہے جس نے ان جیسے تمامی خواصوں کو جوتے کی نوک پر نہ رکھا ! اُس کا قصور یہی رہا کہ وہ والہانہ محبت کرتا رہا ! وہ انہیں سکھاتا رہا وہ اپنے حال میں برباد ہوتا رہا اور مست رہا !
جون کے جس شعر پر یہ حالیہ بزرگ اپنے کانوں پر ہاتھ رکھ کر قہقہہ زن نا معقول اینکر کو دکھا رہا ہے یہ شعر جون کی تعلی نہیں! جون کا کوئی تفخر نہیں بل کہ یہ شعر ان کی اپنے حال پر کرب کی دلیل ہے ! خود سے بے زاری کی مثال ہے ، اپنے آپ پر افسوس کی نہایت شاعرانہ طرز ہے ، مجھے تابش صاحب کا ایک پرانا انٹرویو بھی یاد آتا ہے جس میں انہوں نے بھی جون کے اسی شعر پر ایسی ہی بات کہی تھی ، لیکن بعد میں شاید جون کی کتابوں سے یہ شعر حذف ہو گیا ہو گا ورنہ بھلا وہ جشن جون کیوں منعقد کرواتے ؟ ہے نا مزے کی بات !
بات یہی ہے کہ وہ فاقہ مست اپنی زندگی میں جیسا بھی رہا ہو ، آج اس دنیا میں نہیں ! لیکن پھر بھی وہ تم سے زیادہ یہاں موجود ہے ! خدا جانے وہ کب تک رہے ! اور تم لوگ جو اگر آج اپنی آنکھیں بند کر لو تو دس دن بعد تمہیں رونے والا تو شاید کوئی ہو لیکن پچاس دن بعد کسی کو یاد بھی نہیں ہو گا کہ تمھارے نام الف سے شروع ہوتے تھے یا ف سے !
زور لگاؤ ! کوشش کرو کہ تم لوگ کسی طرح اُس کو آج ہی ہرا پاؤ ! وہ جو تم پر شکستہ ہو کر بھی نافذ ہے ! یاد رکھنا اُسی کا نام جون ایلیا ہے !

1 week ago | [YT] | 0

SULAIMAN SHAH OFFICIAL

خط کے چھوٹے سے تراشے میں نہیں آئیں گے
غم زیادہ ہیں لفافے میں نہیں آئیں گے

ہم نہ مجنوں ہیں، نہ فرہاد کے کچھ لگتے ہیں
ہم کسی دشت تماشے میں نہیں آئیں گے

مختصر وقت میں یہ بات نہیں ہو سکتی
درد اتنے ہیں خلاصے میں نہیں آئیں گے

اُس کی کچھ خیر خبر ہو تو بتاوْ یارو
ہم کسی اور دلاسے میں نہیں آئیں گے

جس طرح آپ نے بیمار سے رخصت لی ہے
صاف لگتا ہے جنازے میں نہیں آئیں گے

(خالد ندیم شانی)

6 months ago | [YT] | 0

SULAIMAN SHAH OFFICIAL

ظلم سہنا بھی تو ظالم کی حمایت ٹھہرا
خاموشی بھی تو ہوئی پشت پناہی کی طرح

پروین شاکر

دنیا میں قتیل، اس سا منافق نہیں کوئی
جو ظلم تو سہتا ہے ، بغاوت نہیں کرتا

قتیل شفائی

6 months ago | [YT] | 1

SULAIMAN SHAH OFFICIAL

آج مجید امجد کا یوم وفات ہے
تم پھر نہ آ سکو گے بتانا تو تھا مجھے۔
تم دور جا کر بس گئے میں ڈھونڈتا پھرا۔

6 months ago | [YT] | 2

SULAIMAN SHAH OFFICIAL

#ایک_شعر_سرگرمی

اس کی یاد آئی ہے سانسو ذرا آہستہ چلو
دھڑکنوں سے بھی عبادت میں خلل پڑتا ہے

راحت اندوری

🪔 #بزمِ_چراغِ_درد 🪔
#ٹیم_شمعِ_ادب| #کپتان_محمود_عالیان
#ونگ_چراغِ_زیست| #کمانڈر_پاکیزہ_پری
#_02_مئی_2026_بروز_ہفتہ

6 months ago | [YT] | 0

SULAIMAN SHAH OFFICIAL

آج کا سوال ⁉️
📖 قافلہ،اسم کی کون سی قسم ہے؟
✍️ جواب:اسم جمع

9 months ago | [YT] | 1

SULAIMAN SHAH OFFICIAL

یہ نہ تھی ہماری قسمت کہ وصال یار ہوتا
اگر اور جیتے رہتے یہی انتظار ہوتا

ترے وعدے پر جیے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

تری نازکی سے جانا کہ بندھا تھا عہد بودا
کبھی تو نہ توڑ سکتا اگر استوار ہوتا

کوئی میرے دل سے پوچھے ترے تیر نیم کش کو
یہ خلش کہاں سے ہوتی جو جگر کے پار ہوتا

یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصح
کوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا

رگ سنگ سے ٹپکتا وہ لہو کہ پھر نہ تھمتا
جسے غم سمجھ رہے ہو یہ اگر شرار ہوتا

غم اگرچہ جاں گسل ہے پہ کہاں بچیں کہ دل ہے
غم عشق گر نہ ہوتا غم روزگار ہوتا

کہوں کس سے میں کہ کیا ہے شب غم بری بلا ہے
مجھے کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا

ہوئے مر کے ہم جو رسوا ہوئے کیوں نہ غرق دریا
نہ کبھی جنازہ اٹھتا نہ کہیں مزار ہوتا

اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتا
جو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دو چار ہوتا

یہ مسائل تصوف یہ ترا بیان غالبؔ
تجھے ہم ولی سمجھتے جو نہ بادہ خوار ہوتا
اسد اللہ خاں غالب

9 months ago | [YT] | 1

SULAIMAN SHAH OFFICIAL

پلٹ کے دیکھ رہا ہے جو آنکھ بھر کے مجھے
غمِ جدائی صلہ دے گیا گزر کے مجھے

میں خواب ڈھونڈنے نکلی تھی گرد لے آئی
سراب دیکھنے آئے ہیں عمر بھر کے مجھے

میں سن رہی ہوں صدائیں اداس رستوں میں
پکارتی ہیں خزائیں بکھر بکھر کے مجھے

مرے وجود کے پاتال میں گزیدہ ہیں
جو خواب بیچ رہے ہو ادھر ا'دھر کے مجھے

نہ جانے کون سے وقتوں میں کھو گئیں ہم سے
بلا رہیں ہیں بہاریں جو بن سنور کے مجھے

شائستہ مفتی
#shaistamufti. #urdupoetrylines. #urduforum. #goodvibesonly. #urdushairi. #loveyouzindagi. #urdupoetry. @highlight

11 months ago | [YT] | 0

SULAIMAN SHAH OFFICIAL

وہ تَہی دَست بھی کیا خوب کہانی گَر تھا
باتوں باتوں میں مجھے چاند بھی لا دیتا تھا

ہنساتا تھا مجھ کو تو پھر وہ رُلا بھی دیتا تھا
کر کے وہ مجھ سے اکثر وعدے بُھلا بھی دیتا تھا

بے وفا تھا بہت مگر دل کو اچھا لگتا تھا
کبھی کبھار باتیں محبت کی سُنا بھی دیتا تھا

کبھی بے وقت چلا آتا تھا ملنے کو
کبھی قیمتی وقت محبت کے گنوا بھی دیتا تھا

تھام لیتا تھا میرا ہاتھ کبھی یوں ہی خود
کبھی ہاتھ اپنا میرے ہاتھ سے چھڑا بھی لیتا تھا

عجیب دھوپ چھاؤں سا مزاج تھا اُس کا
معتبر بھی رکھتا تھا نظروں سے گرا بھی دیتا تھا...!

پروین شاکر

11 months ago | [YT] | 0