We connect modern science with timeless revelation of Quran. Exploring how every discovery whispers: “This is the truth from your Lord.” Raaz-e-Noor — awakening hearts with the light of faith, knowledge and science.
“کہہ دیجیے: جو وحی میری طرف کی گئی ہے اس میں میں کسی کھانے والے کے لیے کوئی حرام چیز نہیں پاتا، سوائے… خنزیر کے گوشت کے، کیونکہ وہ رِجْس ہے۔”
سورۃ الانعام: 145
رِجْس!
یعنی ایسی چیز جس سے شریعت نے پاکیزگی کے معاملے میں دور رہنے کا حکم دیا۔
یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ الله پاک نے ہمیں اس جانور سے دور رہنے کو کہا ہے تو پھر اسے پیدا ہی کیوں کیا ہے؟
اس سوال جواب خنزیر کی فطرت ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ خنزیر گندگی میں رہنا پسند کرتا ای اور ہر طرح کا گند جہاں تک کہ اپنا فضلہ بھی کھا جاتا ہے۔ اسے پسینہ بھی نہیں آتا اور اس کی خوراک سے فاضل مادے بھی خارج نہیں ہوتے۔
یہ دنیا کا واحد جانور ہے جس کا گوشت مہلک جراثیم اور کیڑوں کا پورٹل ہے اور جب انسان اس کو کھاتا ہے تو وہ فوڈ پوائزننگ، یرقان، کینسر اور دماغ کی مہلک بیماریوں کا شکار بن جاتا ہے۔ یعنی خنزیر کے گوشت سے بچنا صرف ایمان ہی نہیں، عقل کی بھی علامت ہے۔ الله پاک کے حکم میں موجود اس وارننگ کو سب تک پہنچائیں!
پیارے آقا ﷺ نے اِس ہرے پتوں والی سبزی کو "سونے کے برابر قیمت" پر بھی خریدنے کا کیوں فرمایا؟ نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر میری اُمَّت اِس سبزی کے فائدے جان لے تو سونے کے ہم وَزْن خریدنے میں بھی تامُّل نہ کرے۔ چھوٹے چھوٹے ہَرے پَتّوں والی اِس سبزی پر جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ نہ صرف اس کے پَتّے بلکہ اس کے دانے بھی صحت کا خزانہ ہیں، لیکن یہ چار بڑی بِیمارِیوں کے خلاف قُدرتی ڈھال ہیں۔
🔹 پہلا فائدہ: یہ ہمارے خُون میں شُوگر کو قُدرتی طور پر کنٹرول کرتی ہے۔
🔹 دُوسرا فائدہ: اِس میں موجود قُدرتی فائِبَر نہ صرف معدے کو صاف کرتا ہے، بلکہ قبض، تیزابیت اور آنتوں کی کَمزوری کو دُور کرتا ہے۔
🔹 تِیسرا فائدہ: یہ کولیسْٹِرول کم کر کے دِل کی بِیمارِیوں کے خطرے کو کم کرتی ہے اور خُون کی نالیوں کو مضبوط بناتی ہے۔
🔹 چوتھا فائدہ: اِس سبزی کے دانے جوڑوں کے درد، اور جِسمانی سُوزِش میں حیرت انگیز فائدہ دیتے ہیں، اِسی لیے پُرانے حکیم اِسے "قُدرتی دَوا" کہتے تھے۔
قصور شہر میں یہ اپنی خُوشبُو اور لاجَواب ذائِقے کی وجہ سے پُورے پاکستان میں مشہور ہے۔ کیا آپ اِس قیمتی سبزی کا نام بتا سکتے ہیں؟
سجدے کی حالت میں انسانی دماغ کا جائزہ لینے والے سائنسدان بھی سجدہ کو فائدے بتانے لگے!
یہ تو ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ سجدے کی حالت میں انسان اپنے رب کے سب سے قریب ہوتا ہے۔ لیکن الله پاک نے سجدہ کرنے کے صرف روحانی فائدے ہی نہیں، بلکہ جسمانی فائدے بھی رکھے ہیں۔
جب ہم سجدہ کرتے ہیں تو ہمارا سر زمین کو چھو رہا ہوتا ہے جبکہ نچلا دھڑ ذرا اونچا ہوتا ہے۔ اس حالت میں ہمارا دماغ کچھ حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق کے مطابق کشش ثقل کی وجہ سے دماغ اور سر کی طرف خون کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے۔ جس سے دماغ کے سامنے والے حصے کو تازہ آکسیجن سے بھرپور خون پہنچتا ہے۔ یہی وہ حصہ ہے جو انسان کی نہ صرف شخصیت بناتا ہے بلکہ اسے فیصلہ کرنے میں مدد دیتا ہے ساتھ ہی ساتھ دباؤ اور تناؤ بھی کم کرتا ہے۔
یہی جب ہم کھڑے ہوں تو دل کو دماغ کی طرف خون پہنچانے کےلئے اضافی زور لگانا پڑتا ہے۔ یوں نماز میں الله پاک کے سامنے اپنا سر جھکانے سے جہاں روحانی تسکین ملتی ہے، وہیں ہمارا اعصابی نظام ری فریش ہو جاتا ہے اور دماغ پہلے سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔
دنیا کے امیر ترین افراد اور سائنسدانوں نے "تہجُد" کا راز جان لیا؟
آج کل دنیا میں امیر ترین افراد، سیلیبریٹیز اور زہین ترین سائنسدانوں کی بات ہو رہی ہے جو صبح تین بجے یا 4 بجے اٹھ کر اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں۔
آخر یہ رات تین یا چار بجے اٹھنے میں ایسا کیا ہے جو اب ساری دنیا اس کے پیچھے پاگل ہو رہی ہے۔ جدید میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ رات کے آخری پہر میں ہمارے دماغ کے مرکز میں موجود گلینڈ فعال ہوجاتا ہے۔ ہمارا دماغ اس وقت ایلفا اور تھیٹا لہریں پیدا کرتا ہے۔ انسان کا لاشعور اس حالت میں اپنے زیادہ تر دروازے کھول دیتا ہے۔ آپ جو کچھ اس پہر میں پڑھتے ہیں، جس چیز کے بارے میں غور کرتے ہیں وہ آپ کے دماغ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ذخیرہ ہوجاتا ہے۔ انسان پوری طرح فوکس ہوتا ہے۔ غرض انسانی دماغ اس وقت کائنات کی سب سے بڑی انرجی کے ساتھ منسلک ہوسکتا ہے۔
سائنس نے تو اس طاقت کو انرجی کا نام دیا، لیکن اہلِ ایمان جانتے ہیں کہ وہ طاقت کونسی ذات ہے۔ رسول کریمؐ کا فرمان موجود ہے کہ رات کے آخری حصے میں رب کائنات آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے۔ اللہ پاک رات کے اس پہر پکارتا ہے کہ ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا اور میں اسے عطا کروں۔
سائنس یہ کہتی ہے کہ رات تین یا چار بجے کے قریب جاگنے سے انسانی دماغ بلند ترین دانش کی استعداد پر ہوتا ہے۔ جبکہ اسلام ہمیں بتاتا ہے کہ جب انسان اس وقت جاگ کر وضو کرکے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے تو خالق اور مخلوق کے درمیان کوئی پردہ حائل نہیں رہتا۔ دنیا اب آکر رات کے آخری پہر کے عجائبات پر غور کررہی ہے اور ہم جنہیں یہ وراثت میں ملا ہے وہ غفلت کی نیند میں سوئے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں تہجُد اور فجر کی برکات سمیٹنے کی توفیق دے۔ آمین!
ایسے کیلے کو پھینکے سے پہلے ذرا ایک بار بڑھ لیں! یہ الله پاک کا بہترین تحفہ ہے۔
کیلا جیسے ہی نرم پڑتا ہے یا گہرے بھورے یا سیاہ دھبوں والا ہو جاتا ہے تو ہم عموماً اسے یہ سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں کہ یہ خراب ہو چکا ہے۔ لیکن سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ زیادہ پکا ہوا کیلا دراصل صحت کے لیے ایک خزانے سے کم نہیں۔
جب کیلا مکمل طور پر پک جاتا ہے اور اس پر گہرے بھورے یا سیاہ دھبے نمایاں ہو جاتے ہیں تو اس وقت اس میں ایک خاص مرکب "ٹی این ایف" کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ مرکب ہمارے جسم میں ٹیومر کے خلیات کے خلاف کام کرتا ہے، مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، اور سفید خون کے خلیات کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ تمام فائدے بغیر کسی کیمیائی دوا کے حاصل ہوتے ہیں اور ہمارے جسم کے صحت مند خلیات محفوظ رہتے ہیں۔
ہمیں الله پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ایک سادہ سے پھل میں ایسی صلاحیتیں رکھ دی ہیں جو جدید سائنس اب جا کر سمجھ پا رہی ہے۔ انسان لمبی اور صحت مند زندگی کے لئے لیبارٹریوں میں مہنگی دوائیں تیار کر رہا ہے، جبکہ قدرت نے ایک عام سے کیلے میں دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی پہلے ہی اس میں بہترین خصوصیات رکھ دی ہیں۔
ہم اپنی کم علمی کی وجہ سے ایسی غذاؤں کو ضائع کر دیتے ہیں جو ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔ اگلی بار جب آپ کو زیادہ پکا ہوا، بھورے یا سیاہ دھبوں والا کیلا نظر آئے تو اسے کوڑے دان میں پھینکنے کے بجائے اس کو کھا کر الله پاک کا شکر ادا کریں۔
بادلوں کے بارے وہ خوفناک سائنسی راز جسے قرآن نے 14 صدیاں پہلے بیان کیا!
جن سفید بادلوں کو ہم بچپن سے نرم روئی کا گالا سمجھتے آئے ہیں ہیں، وہ دراصل موت کا پہاڑ ہے! کیونکہ جدید سائنس نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے انسانوں کی عقلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے!
جس بادل کے ٹکڑے کو ہم معمولی بے وزن سمجھتے ہیں، وہ 100 ہاتھیوں کے وزن کے برابر ہو سکتا ہے! تحقیق کے مطابق اس کا وزن 5 لاکھ کلوگرام (500 ٹن) ہوتا ہے! جی ہاں، آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا۔ سو بڑے ہاتھیوں یا ایک ہوائی جہاز جتنا وزنی پانی کا پہاڑ آپ کے سروں پر معلق ہے۔ اگر یہ چند لمحوں کے لیے بھی زمین پر گر جائے، تو نیچے بستیوں کی بستیاں ملیا میٹ ہو جائیں۔ لیکن یہ الله پاک کا ایسا نظام ہے جو سینکڑوں ٹن وزن کو ہوا میں بنا کسی ستون کے روکے ہوئے ہے۔
آج کا انسان تو اب جا کر جدید سیٹلائٹس اور کمپیوٹرز کے ذریعے بادلوں کا وزن تول سکا ہے۔ لیکن چودہ صدیاں پہلے، عرب کے تپتے ہوئے صحرا میں، جہاں سائنس کا نام و نشان نہیں تھا، وہاں ایک ایسی ہستی ﷺ تشریف لائی جنہوں نے دنیا کو جھنجھوڑا اور کلامِ الٰہی کی یہ آیت سنائی:"هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ: وہی ہے جو تمہیں ڈرانے اور امید دلانے کے لیے بجلی دکھاتا ہے اور بھاری بادلوں کو پیدا کرتا ہے۔" (سورہ الرعد، آیت: 12) الله اکبر!
"السَّحَابَ الثِّقَالَ" یعنی "بھاری بادل"! ماضی کے انسان کے لئے بادل صرف بارش برسانے والی چیز تھے، لیکن قرآن نے چودہ سو سال پہلے ہی بتا دیا کہ یہ بے وزن نہیں بلکہ انتہائی بھاری ہیں! وہ کون تھا جو چودہ صدیاں پہلے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کو بادلوں کے بارے یہ سائنسی راز بتا رہا تھا؟ وہی الله جو بادلوں کو بناتا ہے اور انہیں جگہ جگہ برسنے کا حکم دیتا ہے۔ یہ قرآن کا وہ زندہ معجزہ ہے جسے دیکھ کر آج سائنسدانوں کے سر بھی جھک جاتے ہیں۔
یا الله تو ان بادلوں کو ہمیشہ ہمارے لئے رحمت بنا کر بھیج۔ آمین
الله پاک نے ادرک کو اہلِ جنّت کے لئے سوغات کیوں بنایا؟
قدیم عرب معاشرے میں ادرک خوش ذائقہ اور خوشبودار مشروبات میں استعمال کیا جاتا تھا اور عرب تاجروں نے اسے تجارت کے ذریعے پوری دنیا تک پھیلا دیا۔ اس میں چھپی طاقت کا اندزہ اس سے لگا لیں کہ قرآن مجید میں الله پاک فرماتا ہے: وَيُسْقَوْنَ فِيْـهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيْلًا: اور انہیں وہاں (جَنَّت میں) ایسی شراب کا پیالہ پلایا جائے گا جس میں سونٹھ (ادرک) کی آمیزش ہوگی۔ [سورۃ الانسان، آیت 17]
ہمارے باورچی خانے میں موجود اس چھوٹی سی جڑ میں آخر ایسی کیا خصوصیات ہیں کہ اس کا ذکر قرآن و احادیث میں ملتا ہے؟ جب ماہرین نے اس پر تحقیق کی تو معلوم پڑا کہ اس میں Dopamine نامی ایک ایسا کیمکل پایا جاتا ہے جو خوشی کا احساس اور ذہنی سکون پیدا کرتا ہے۔ یادداشت بڑھاتا ہے، اور سیکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ادرک میں موجود وٹامز قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں، جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خلیوں کے خلاف ڈھال کا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بدہضمی کو دور کرتا ہے اور متلی و قے سے نجات بھی دیتا ہے۔ ادرک کا قہوہ پینے سے نزلہ، زکام اور سوجن سے آرام ملتا ہے۔ غرض اس جڑ کو 100 گن والی سوغات کہا جاتا ہے، جس کا استعمال زمانہ قدیم سے کیا جا رہا ہے۔ یہ چھوٹی سی جڑ صحت اور خوشی دونوں کا خزانہ ہے، اور اسی لیے الله نے اسے جنتی مشروب بنا دیا ہے، کیونکہ جنّت میں صرف خوشی اور صحت ہوں گے۔ آپ ادرک کو کیسے استعمال کرنا پسند کرتے ہیں؟ قہوہ یا پھر ادرک والی چائے؟
پیارے آقا ﷺ کی وہ دعا جس سے مدینہ کو وبائیں سے ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی!
عالمی ادارہ صحت نے ایک کڑی جانچ پڑتال کے بعد مدینہ شہر کی آب و ہوا، پینے کے صاف پانی، صفائی کے بہترین انتظامات اور جدید شفاء خانوں کی بنیاد پر مدینہ شہر کو دنیا کے صحت مند ترین شہر ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ لیکن کیا یہ اعزاز محض دنیاوی جدید سائنس کے بدولت ہے یا اس ایک ایسا پہلو ہے جس نے اس شہر کو ایسا بنایا؟
اس کے جواب کے لئے ہمیں ساڑھے چودہ سو سال پیچھے جا کر پیارے آقا ﷺ کی اس دعا کے بارے میں جاننا ہوگا جس نے مدینہ کو اکیسویں صدی کا سحت مند ترین شہر کا اعزاز دلایا۔
جب سرکارِ دو عالم ﷺ مکہ سے مدینہ ہجرت کر کے تشریف لائے، تو اس وقت مدینہ کی آب و ہوا صحابہ کرامؓ کے مزاج کے موافق نہ تھی۔ یہاں پہنچتے ہی سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور حضرت بلال حبشیؓ سمیت کئی جلیل القدر صحابہ کرامؓ شدید بخار اور بیماری شدت سے نڈھال ہو گئے۔
اس تکلیف دہ منظر کو دیکھ کر سرکارِ دو عالم ﷺ کا قلب مبارک تڑپ اٹھا۔ آپ ﷺ نے اپنے رب کے حضور ہاتھ اٹھائے اور ایک ایسی جامع اور پُرعزم دعا فرمائی جس نے مدینہ کی تاریخ ہمیشہ کے لیے بدل ڈالی!
آپ ﷺ نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کیا:
"اے اللہ! مدینہ کو ہمارے لیے اتنا ہی محبوب بنا دے جتنا مکہ محبوب ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔ اے اللہ! ہمارے صاع اور مد (پیمانوں) میں برکت عطا فرما، مدینہ کی آب و ہوا کو ہمارے لیے صحت بخش بنا دے، اور یہاں کی وبا کو 'الجحفة' کی طرف منتقل فرما دے!" (صحیح بخاری)
پیارے آقا ﷺ کی یہ دعا اتنی بارگاہِ الٰہی میں ایسی مقبول ہوئی کہ: ✨ مدینہ کی آب و ہوا صحابہ کرامؓ کے لیے سراپا صحت بن گئی۔ ✨ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک شہرِ کو طاعون سمیت تمام وباؤں سے ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا۔ ✨ احادیثِ مبارکہ کی رو سے، مدینہ کی حفاظت پر خود فرشتے پہرہ دیتے ہیں اور یہاں تک فرمایا گیا کہ دجال اور طاعون (وبا) مدینہ کی حدود میں داخل نہیں ہو سکتے!
یہی وجہ ہے کہ مدینہ صرف ایک شہر نہیں، بلکہ روحانیت، شفا، سکون اور سلامتی کا دوسرا نام ہے۔ عاشق رسول تو یہ تک کہتے ہیں کہ یہاں کی تو دھول و مٹی میں بھی شفا ہے۔
درود و سلام ہو مدینے کے تاجدار ﷺ پر، جن کی ایک دعا نے اس شہر کو تاقیامت امن کا گہوارہ بنا دیا۔ ❤️
مصر کے ڈاکٹر کا آبِ زم زم کے خلاف پھیلایا گیا جھوٹ اور شاہ فیصل کا بہترین فیصلہ!
کہا جاتا ہے کہ قلم سے کیا جانے والا حملہ تلوار سے کیے گئے حملے سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔کچھ سازشیں بارود سے نہیں بلکہ قلم کے ذریعے جنم لیتی ہیں۔ اور جب نشانہ اسلام کی سب سے مقدس نشانی ہو تو اس کی گونج پوری امت کے دلوں کو بے چین کر دیتی ہے۔
کچھ ایسی ہی سازش 1971 میں کی گئی اور استعمال ہونے والا ایک مصری ڈاکٹر تھا۔ سعودی عرب میں شاہ فیصل کی حکمرانی تھی اور دنیا بھر سے مسلمان بڑی آسانی سے حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرتے، آبِ زم زم پیتے، روضہ رسول صلی الله علیہ وسلم کی زیارت کرتے اور الله پاک کی برکتیں و رحمتیں سمیٹ کر اپنے اپنے وطن لوٹ جاتے۔ لیکن پھر یورپ کے اخبارات میں مصری ڈاکٹر کا ایک خط شائع ہوا۔
خط میں مصری ڈاکٹر نے دعویٰ کیا کہ آبِ زم زم کا پانی پینے کا قابل نہیں ہے کیونکہ مکہ سطح سمندر سے نیچے ہے، اس لئے شہر کا گندہ پانی زیر زمین راستوں سے زم زم کے کنوئیں میں چلا جاتا ہے۔ یہ صرف ایک اعتراض نہیں تھا بلکہ کروڑوں مسلمانوں کے عقیدے پر ایک بہت کی مہلک وار تھا، جس کا جواب فہم و فراست سے ہی دیا جا سکتا تھا۔
مصری ڈاکٹر کا یہ دعویٰ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا اور ہر صرف صرف ایک ہی سوال کیا جا رہا تھا ۔۔۔ کیا واقعی ہی زم زم کا پانی آلودہ ہے؟ سعودی فرمانروا شاہ فیصل نے خاموش رہنے کے بجائے ایسا فیصلہ کیا جو آج بھی ان کی فہم فراست کی بہترین مثال سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے مصری ڈاکٹر کے الزام کا جواب جذبات سے نہیں، سائنس سے دینے کا فیصلہ کیا۔ فوری حکم جاری کیا گیا کہ آبِ زم زم کی مکمل سائنسی جانچ پڑتال کی جائے اور اس کے نمونے یورپ کی غیر جانبدار لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں تاکہ حقیقت آشکار ہو جائے۔
یہ اہم ذمہ داری واٹر اینڈ ڈیسالینیشن منصوبے کے انجینئر موئن الدین احمد کو سونپی گئی، جو سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے کے ماہر تھے۔ موئن الدین احمد مکہ روانہ ہوئے تو انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ آبِ زم زم کا کنواں کیسا دکھائی دیتا ہے۔ وہ مسجد الحرام پہنچے اور کنویں کا معائنہ کرنے لگے۔ وہ حیران رہ گئے کہ جس معجزاتی چشمے سے صدیوں سے لاکھوں حاجیوں کی پیاس بجھ رہی تھی، وہ دکھنے میں اتنا بڑا نہیں تھا جتنا لوگوں کے ذہنوں میں تصور تھا۔
انجینئر موئن الدین احمد کا اصل امتحان اب شروع ہوا۔ ان کا ایک معاون کنویں کے اندر مختلف سمتوں میں چلتا رہا، اس امید کے ساتھ کہ شاید کوئی نالی یا پانی آنے کا واضح راستہ نظر آ جائے۔ لیکن ہر کوشش بے سود ثابت ہوئی۔ تب انجینئر موئن الدین احمد نے ایک نئی تدبیر سوچی۔
انہوں نے کنویں پر نصب پمپ چلوا دیا تاکہ پانی تیزی سے باہر نکالا جائے، اور اگر کوئی مخصوص نالی یا راستہ ہو تو وہ نمایاں ہو جائے۔ پہلی بار ایسا کرنے پر کچھ بھی نظر نہ آیا۔ دوسری بار بھی بظاہر سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ لیکن پھر اچانک کنویں میں موجود شخص خوشی سے چیخ اٹھا: "الحمدللہ! راز مل گیا!"
اس نے بتایا کہ اس کے قدموں کے نیچے ریت مسلسل حرکت کر رہی ہے، جیسے زمین خود سانس لے رہی ہو۔ زم زم کا پانی کسی ایک سوراخ یا نالی سے نہیں بلکہ زمین کی تہوں سے ہر طرف سے یکساں مقدار میں ابل رہا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ زم زم کا پانی مسلسل نکلنے کے باوجود اس کی سطح تقریباً ایک جیسی رہتی تھی۔
تحقیق مکمل ہوئی۔ پانی کے نمونے یورپ کی لیبارٹریوں میں بھیج دیے گئے۔ کچھ دنوں بعد وہ لمحہ بھی آ پہنچا جس کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا۔ رپورٹ نے سارا سچ بتا دیا۔
رپورٹ کے مطابق آبِ زم زم نہ صرف پینے کے لیے محفوظ تھا بلکہ اس میں میگنیشیم اور کیلشیم جیسی اہم معدنیات عام پانی کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں موجود تھیں۔ پانی میں موجود فلورائیڈ اسے جراثیم کے خلاف مؤثر خصوصیات بھی عطا کرتی تھی۔
یوں مصری ڈاکٹر کا وہ دعویٰ، جس نے دنیا بھر میں شکوک و شبہات پیدا کیے تھے، سائنسی تحقیق کے سامنے خود ہی دم توڑ گیا۔ سعودی حکمران شاہ فیصل نے ان نتائج کو عالمی میڈیا تک پہنچایا تاکہ دنیا جان لے کہ جھوٹ کا نہ سر ہوتا ہے اور نہ ہی پاؤں۔
لیکن یہاں ایک بات سمجھنا بھی ضروری ہے۔ اس واقعے کی بنیادی کہانی مختلف تحریروں اور کتابوں میں ضرور ملتی ہے، تاہم اس کے کئی مکالمے، اور بعض واقعات کی آزاد تاریخی تصدیق دستیاب نہیں۔ البتہ جدید سائنسی تجزیے اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ آبِ زم زم معدنیات سے بھرپور اور بالکل محفوظ پانی ہے۔ اس کے خلاف کیا جانے والا ہر پروپیگنڈا دم طور جائے گا۔ ان شاء الله
Raaz-e-Noor
جب خنزیر حرام ہے تو اللہ پاک نے اسے پیدا ہی کیوں کیا؟
اللہ پاک نے اس دنیا میں جو چیز پیدا کی ہے، ضروری نہیں کہ وہ انسان کے کھانے کے لیے بھی ہو!
زہر بھی اللہ پاک کی بنائی ہوئی چیز ہے، لیکن ہم اسے پیتے نہیں ہیں۔
سمندر میں ایسی مخلوقات ہیں جنہیں ہم کبھی خوراک نہیں بناتے۔
اور خنزیر کے بارے میں قرآن صرف یہ نہیں کہتا کہ اسے مت کھاؤ…
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
قُلْ لَا أَجِدُ فِي مَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا... أَوْ لَحْمَ خِنزِيرٍ فَإِنَّهُ رِجْسٌ
“کہہ دیجیے: جو وحی میری طرف کی گئی ہے اس میں میں کسی کھانے والے کے لیے کوئی حرام چیز نہیں پاتا، سوائے… خنزیر کے گوشت کے، کیونکہ وہ رِجْس ہے۔”
سورۃ الانعام: 145
رِجْس!
یعنی ایسی چیز جس سے شریعت نے پاکیزگی کے معاملے میں دور رہنے کا حکم دیا۔
یہاں سوال پیدا ہوتا ہے کہ الله پاک نے ہمیں اس جانور سے دور رہنے کو کہا ہے تو پھر اسے پیدا ہی کیوں کیا ہے؟
اس سوال جواب خنزیر کی فطرت ہے۔
تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ خنزیر گندگی میں رہنا پسند کرتا ای اور ہر طرح کا گند جہاں تک کہ اپنا فضلہ بھی کھا جاتا ہے۔ اسے پسینہ بھی نہیں آتا اور اس کی خوراک سے فاضل مادے بھی خارج نہیں ہوتے۔
یہ دنیا کا واحد جانور ہے جس کا گوشت مہلک جراثیم اور کیڑوں کا پورٹل ہے اور جب انسان اس کو کھاتا ہے تو وہ فوڈ پوائزننگ، یرقان، کینسر اور دماغ کی مہلک بیماریوں کا شکار بن جاتا ہے۔ یعنی خنزیر کے گوشت سے بچنا صرف ایمان ہی نہیں، عقل کی بھی علامت ہے۔ الله پاک کے حکم میں موجود اس وارننگ کو سب تک پہنچائیں!
#Khanzeer #PigMeat #Parasites #QuranandScience #IslamandScience #Urdu #Hindi
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Raaz-e-Noor
پیارے آقا ﷺ نے اِس ہرے پتوں والی سبزی کو "سونے کے برابر قیمت" پر بھی خریدنے کا کیوں فرمایا؟ نبی کریم ﷺ کی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ اگر میری اُمَّت اِس سبزی کے فائدے جان لے تو سونے کے ہم وَزْن خریدنے میں بھی تامُّل نہ کرے۔ چھوٹے چھوٹے ہَرے پَتّوں والی اِس سبزی پر جب تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ نہ صرف اس کے پَتّے بلکہ اس کے دانے بھی صحت کا خزانہ ہیں، لیکن یہ چار بڑی بِیمارِیوں کے خلاف قُدرتی ڈھال ہیں۔
🔹 پہلا فائدہ:
یہ ہمارے خُون میں شُوگر کو قُدرتی طور پر کنٹرول کرتی ہے۔
🔹 دُوسرا فائدہ:
اِس میں موجود قُدرتی فائِبَر نہ صرف معدے کو صاف کرتا ہے، بلکہ قبض، تیزابیت اور آنتوں کی کَمزوری کو دُور کرتا ہے۔
🔹 تِیسرا فائدہ:
یہ کولیسْٹِرول کم کر کے دِل کی بِیمارِیوں کے خطرے کو کم کرتی ہے اور خُون کی نالیوں کو مضبوط بناتی ہے۔
🔹 چوتھا فائدہ:
اِس سبزی کے دانے جوڑوں کے درد، اور جِسمانی سُوزِش میں حیرت انگیز فائدہ دیتے ہیں، اِسی لیے پُرانے حکیم اِسے "قُدرتی دَوا" کہتے تھے۔
قصور شہر میں یہ اپنی خُوشبُو اور لاجَواب ذائِقے کی وجہ سے پُورے پاکستان میں مشہور ہے۔ کیا آپ اِس قیمتی سبزی کا نام بتا سکتے ہیں؟
#Methi #MethiDana #FenugreekSeeds #MethiBenefits #Hadith #Urdu #Hindi
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Raaz-e-Noor
#Raazenoor
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Raaz-e-Noor
سجدے کی حالت میں انسانی دماغ کا جائزہ لینے والے سائنسدان بھی سجدہ کو فائدے بتانے لگے!
یہ تو ہمارے ایمان کا حصہ ہے کہ سجدے کی حالت میں انسان اپنے رب کے سب سے قریب ہوتا ہے۔ لیکن الله پاک نے سجدہ کرنے کے صرف روحانی فائدے ہی نہیں، بلکہ جسمانی فائدے بھی رکھے ہیں۔
جب ہم سجدہ کرتے ہیں تو ہمارا سر زمین کو چھو رہا ہوتا ہے جبکہ نچلا دھڑ ذرا اونچا ہوتا ہے۔ اس حالت میں ہمارا دماغ کچھ حیرت انگیز کام کرتا ہے۔ جدید سائنسی تحقیق کے مطابق کشش ثقل کی وجہ سے دماغ اور سر کی طرف خون کا بہاؤ بڑھ جاتا ہے۔ جس سے دماغ کے سامنے والے حصے کو تازہ آکسیجن سے بھرپور خون پہنچتا ہے۔ یہی وہ حصہ ہے جو انسان کی نہ صرف شخصیت بناتا ہے بلکہ اسے فیصلہ کرنے میں مدد دیتا ہے ساتھ ہی ساتھ دباؤ اور تناؤ بھی کم کرتا ہے۔
یہی جب ہم کھڑے ہوں تو دل کو دماغ کی طرف خون پہنچانے کےلئے اضافی زور لگانا پڑتا ہے۔ یوں نماز میں الله پاک کے سامنے اپنا سر جھکانے سے جہاں روحانی تسکین ملتی ہے، وہیں ہمارا اعصابی نظام ری فریش ہو جاتا ہے اور دماغ پہلے سے زیادہ بہتر کام کرتا ہے۔
یاالله ہمیں اپنے آگے جھکنے کی توفیق دے۔ آمین
#Prayer #Sajdah #Science #Islam #LifeStyle #Urdu #Hindi
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Raaz-e-Noor
دنیا کے امیر ترین افراد اور سائنسدانوں نے "تہجُد" کا راز جان لیا؟
آج کل دنیا میں امیر ترین افراد، سیلیبریٹیز اور زہین ترین سائنسدانوں کی بات ہو رہی ہے جو صبح تین بجے یا 4 بجے اٹھ کر اپنے دن کا آغاز کرتے ہیں۔
آخر یہ رات تین یا چار بجے اٹھنے میں ایسا کیا ہے جو اب ساری دنیا اس کے پیچھے پاگل ہو رہی ہے۔ جدید میڈیکل سائنس کہتی ہے کہ رات کے آخری پہر میں ہمارے دماغ کے مرکز میں موجود گلینڈ فعال ہوجاتا ہے۔ ہمارا دماغ اس وقت ایلفا اور تھیٹا لہریں پیدا کرتا ہے۔ انسان کا لاشعور اس حالت میں اپنے زیادہ تر دروازے کھول دیتا ہے۔ آپ جو کچھ اس پہر میں پڑھتے ہیں، جس چیز کے بارے میں غور کرتے ہیں وہ آپ کے دماغ میں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ذخیرہ ہوجاتا ہے۔ انسان پوری طرح فوکس ہوتا ہے۔ غرض انسانی دماغ اس وقت کائنات کی سب سے بڑی انرجی کے ساتھ منسلک ہوسکتا ہے۔
سائنس نے تو اس طاقت کو انرجی کا نام دیا، لیکن اہلِ ایمان جانتے ہیں کہ وہ طاقت کونسی ذات ہے۔ رسول کریمؐ کا فرمان موجود ہے کہ رات کے آخری حصے میں رب کائنات آسمانِ دنیا پر نزول فرماتا ہے۔ اللہ پاک رات کے اس پہر پکارتا ہے کہ ہے کوئی مجھ سے مانگنے والا اور میں اسے عطا کروں۔
سائنس یہ کہتی ہے کہ رات تین یا چار بجے کے قریب جاگنے سے انسانی دماغ بلند ترین دانش کی استعداد پر ہوتا ہے۔ جبکہ اسلام ہمیں بتاتا ہے کہ جب انسان اس وقت جاگ کر وضو کرکے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے تو خالق اور مخلوق کے درمیان کوئی پردہ حائل نہیں رہتا۔ دنیا اب آکر رات کے آخری پہر کے عجائبات پر غور کررہی ہے اور ہم جنہیں یہ وراثت میں ملا ہے وہ غفلت کی نیند میں سوئے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں تہجُد اور فجر کی برکات سمیٹنے کی توفیق دے۔ آمین!
#Morning #Fajr #IslamicStories #Tahajjud #FajrTime #Urdu #Hindi
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Raaz-e-Noor
ایسے کیلے کو پھینکے سے پہلے ذرا ایک بار بڑھ لیں! یہ الله پاک کا بہترین تحفہ ہے۔
کیلا جیسے ہی نرم پڑتا ہے یا گہرے بھورے یا سیاہ دھبوں والا ہو جاتا ہے تو ہم عموماً اسے یہ سمجھ کر ضائع کر دیتے ہیں کہ یہ خراب ہو چکا ہے۔ لیکن سائنسی تحقیق نے یہ ثابت کیا ہے کہ یہ زیادہ پکا ہوا کیلا دراصل صحت کے لیے ایک خزانے سے کم نہیں۔
جب کیلا مکمل طور پر پک جاتا ہے اور اس پر گہرے بھورے یا سیاہ دھبے نمایاں ہو جاتے ہیں تو اس وقت اس میں ایک خاص مرکب "ٹی این ایف" کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ یہ مرکب ہمارے جسم میں ٹیومر کے خلیات کے خلاف کام کرتا ہے، مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے، اور سفید خون کے خلیات کی تعداد میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ تمام فائدے بغیر کسی کیمیائی دوا کے حاصل ہوتے ہیں اور ہمارے جسم کے صحت مند خلیات محفوظ رہتے ہیں۔
ہمیں الله پاک کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ اس نے ایک سادہ سے پھل میں ایسی صلاحیتیں رکھ دی ہیں جو جدید سائنس اب جا کر سمجھ پا رہی ہے۔ انسان لمبی اور صحت مند زندگی کے لئے لیبارٹریوں میں مہنگی دوائیں تیار کر رہا ہے، جبکہ قدرت نے ایک عام سے کیلے میں دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کی پہلے ہی اس میں بہترین خصوصیات رکھ دی ہیں۔
ہم اپنی کم علمی کی وجہ سے ایسی غذاؤں کو ضائع کر دیتے ہیں جو ہمارے جسم کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔ اگلی بار جب آپ کو زیادہ پکا ہوا، بھورے یا سیاہ دھبوں والا کیلا نظر آئے تو اسے کوڑے دان میں پھینکنے کے بجائے اس کو کھا کر الله پاک کا شکر ادا کریں۔
#Banana #RipeBananas #Overripe #Fruits #OldBananas #Urdu #Hindi
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Raaz-e-Noor
بادلوں کے بارے وہ خوفناک سائنسی راز جسے قرآن نے 14 صدیاں پہلے بیان کیا!
جن سفید بادلوں کو ہم بچپن سے نرم روئی کا گالا سمجھتے آئے ہیں ہیں، وہ دراصل موت کا پہاڑ ہے!
کیونکہ جدید سائنس نے ایک ایسا انکشاف کیا ہے جس نے انسانوں کی عقلوں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے!
جس بادل کے ٹکڑے کو ہم معمولی بے وزن سمجھتے ہیں، وہ 100 ہاتھیوں کے وزن کے برابر ہو سکتا ہے!
تحقیق کے مطابق اس کا وزن 5 لاکھ کلوگرام (500 ٹن) ہوتا ہے! جی ہاں، آپ نے بالکل ٹھیک پڑھا۔ سو بڑے ہاتھیوں یا ایک ہوائی جہاز جتنا وزنی پانی کا پہاڑ آپ کے سروں پر معلق ہے۔ اگر یہ چند لمحوں کے لیے بھی زمین پر گر جائے، تو نیچے بستیوں کی بستیاں ملیا میٹ ہو جائیں۔ لیکن یہ الله پاک کا ایسا نظام ہے جو سینکڑوں ٹن وزن کو ہوا میں بنا کسی ستون کے روکے ہوئے ہے۔
آج کا انسان تو اب جا کر جدید سیٹلائٹس اور کمپیوٹرز کے ذریعے بادلوں کا وزن تول سکا ہے۔ لیکن چودہ صدیاں پہلے، عرب کے تپتے ہوئے صحرا میں، جہاں سائنس کا نام و نشان نہیں تھا، وہاں ایک ایسی ہستی ﷺ تشریف لائی جنہوں نے دنیا کو جھنجھوڑا اور کلامِ الٰہی کی یہ آیت سنائی:"هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ: وہی ہے جو تمہیں ڈرانے اور امید دلانے کے لیے بجلی دکھاتا ہے اور بھاری بادلوں کو پیدا کرتا ہے۔" (سورہ الرعد، آیت: 12)
الله اکبر!
"السَّحَابَ الثِّقَالَ" یعنی "بھاری بادل"! ماضی کے انسان کے لئے بادل صرف بارش برسانے والی چیز تھے، لیکن قرآن نے چودہ سو سال پہلے ہی بتا دیا کہ یہ بے وزن نہیں بلکہ انتہائی بھاری ہیں! وہ کون تھا جو چودہ صدیاں پہلے پیارے آقا حضرت محمد ﷺ کو بادلوں کے بارے یہ سائنسی راز بتا رہا تھا؟
وہی الله جو بادلوں کو بناتا ہے اور انہیں جگہ جگہ برسنے کا حکم دیتا ہے۔ یہ قرآن کا وہ زندہ معجزہ ہے جسے دیکھ کر آج سائنسدانوں کے سر بھی جھک جاتے ہیں۔
یا الله تو ان بادلوں کو ہمیشہ ہمارے لئے رحمت بنا کر بھیج۔ آمین
#Clouds #Weight #Science #IslamicStories #Quran #Urdu #Hindi
1 month ago | [YT] | 0
View 0 replies
Raaz-e-Noor
الله پاک نے ادرک کو اہلِ جنّت کے لئے سوغات کیوں بنایا؟
قدیم عرب معاشرے میں ادرک خوش ذائقہ اور خوشبودار مشروبات میں استعمال کیا جاتا تھا اور عرب تاجروں نے اسے تجارت کے ذریعے پوری دنیا تک پھیلا دیا۔ اس میں چھپی طاقت کا اندزہ اس سے لگا لیں کہ قرآن مجید میں الله پاک فرماتا ہے: وَيُسْقَوْنَ فِيْـهَا كَاْسًا كَانَ مِزَاجُهَا زَنْجَبِيْلًا: اور انہیں وہاں (جَنَّت میں) ایسی شراب کا پیالہ پلایا جائے گا جس میں سونٹھ (ادرک) کی آمیزش ہوگی۔ [سورۃ الانسان، آیت 17]
ہمارے باورچی خانے میں موجود اس چھوٹی سی جڑ میں آخر ایسی کیا خصوصیات ہیں کہ اس کا ذکر قرآن و احادیث میں ملتا ہے؟ جب ماہرین نے اس پر تحقیق کی تو معلوم پڑا کہ اس میں
Dopamine
نامی ایک ایسا کیمکل پایا جاتا ہے جو خوشی کا احساس اور ذہنی سکون پیدا کرتا ہے۔ یادداشت بڑھاتا ہے، اور سیکھنے میں مدد دیتا ہے۔ ادرک میں موجود وٹامز قوت مدافعت میں اضافہ کرتے ہیں، جبکہ اینٹی آکسیڈنٹس کینسر کے خلیوں کے خلاف ڈھال کا کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ بدہضمی کو دور کرتا ہے اور متلی و قے سے نجات بھی دیتا ہے۔ ادرک کا قہوہ پینے سے نزلہ، زکام اور سوجن سے آرام ملتا ہے۔ غرض اس جڑ کو 100 گن والی سوغات کہا جاتا ہے، جس کا استعمال زمانہ قدیم سے کیا جا رہا ہے۔ یہ چھوٹی سی جڑ صحت اور خوشی دونوں کا خزانہ ہے، اور اسی لیے الله نے اسے جنتی مشروب بنا دیا ہے، کیونکہ جنّت میں صرف خوشی اور صحت ہوں گے۔ آپ ادرک کو کیسے استعمال کرنا پسند کرتے ہیں؟ قہوہ یا پھر ادرک والی چائے؟
#Ginger #GingerTea #GingerBenefits #Jannat #IslamicStories #Urdu #Hindi
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Raaz-e-Noor
پیارے آقا ﷺ کی وہ دعا جس سے مدینہ کو وبائیں سے ہمیشہ کیلئے نجات مل گئی!
عالمی ادارہ صحت نے ایک کڑی جانچ پڑتال کے بعد مدینہ شہر کی آب و ہوا، پینے کے صاف پانی، صفائی کے بہترین انتظامات اور جدید شفاء خانوں کی بنیاد پر مدینہ شہر کو دنیا کے صحت مند ترین شہر ہونے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے۔ لیکن کیا یہ اعزاز محض دنیاوی جدید سائنس کے بدولت ہے یا اس ایک ایسا پہلو ہے جس نے اس شہر کو ایسا بنایا؟
اس کے جواب کے لئے ہمیں ساڑھے چودہ سو سال پیچھے جا کر پیارے آقا ﷺ کی اس دعا کے بارے میں جاننا ہوگا جس نے مدینہ کو اکیسویں صدی کا سحت مند ترین شہر کا اعزاز دلایا۔
جب سرکارِ دو عالم ﷺ مکہ سے مدینہ ہجرت کر کے تشریف لائے، تو اس وقت مدینہ کی آب و ہوا صحابہ کرامؓ کے مزاج کے موافق نہ تھی۔ یہاں پہنچتے ہی سیدنا حضرت ابوبکر صدیق ؓ اور حضرت بلال حبشیؓ سمیت کئی جلیل القدر صحابہ کرامؓ شدید بخار اور بیماری شدت سے نڈھال ہو گئے۔
اس تکلیف دہ منظر کو دیکھ کر سرکارِ دو عالم ﷺ کا قلب مبارک تڑپ اٹھا۔ آپ ﷺ نے اپنے رب کے حضور ہاتھ اٹھائے اور ایک ایسی جامع اور پُرعزم دعا فرمائی جس نے مدینہ کی تاریخ ہمیشہ کے لیے بدل ڈالی!
آپ ﷺ نے بارگاہِ الٰہی میں عرض کیا:
"اے اللہ! مدینہ کو ہمارے لیے اتنا ہی محبوب بنا دے جتنا مکہ محبوب ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر۔ اے اللہ! ہمارے صاع اور مد (پیمانوں) میں برکت عطا فرما، مدینہ کی آب و ہوا کو ہمارے لیے صحت بخش بنا دے، اور یہاں کی وبا کو 'الجحفة' کی طرف منتقل فرما دے!" (صحیح بخاری)
پیارے آقا ﷺ کی یہ دعا اتنی بارگاہِ الٰہی میں ایسی مقبول ہوئی کہ:
✨ مدینہ کی آب و ہوا صحابہ کرامؓ کے لیے سراپا صحت بن گئی۔
✨ اللہ تعالیٰ نے اس مبارک شہرِ کو طاعون سمیت تمام وباؤں سے ہمیشہ کیلئے محفوظ کر دیا۔
✨ احادیثِ مبارکہ کی رو سے، مدینہ کی حفاظت پر خود فرشتے پہرہ دیتے ہیں اور یہاں تک فرمایا گیا کہ دجال اور طاعون (وبا) مدینہ کی حدود میں داخل نہیں ہو سکتے!
یہی وجہ ہے کہ مدینہ صرف ایک شہر نہیں، بلکہ روحانیت، شفا، سکون اور سلامتی کا دوسرا نام ہے۔ عاشق رسول تو یہ تک کہتے ہیں کہ یہاں کی تو دھول و مٹی میں بھی شفا ہے۔
درود و سلام ہو مدینے کے تاجدار ﷺ پر، جن کی ایک دعا نے اس شہر کو تاقیامت امن کا گہوارہ بنا دیا۔ ❤️
#Madinah #Mecca #SaudiArabia #WHO #IslamicStories #Urdu #Hindi
1 month ago | [YT] | 1
View 0 replies
Raaz-e-Noor
مصر کے ڈاکٹر کا آبِ زم زم کے خلاف پھیلایا گیا جھوٹ اور شاہ فیصل کا بہترین فیصلہ!
کہا جاتا ہے کہ قلم سے کیا جانے والا حملہ تلوار سے کیے گئے حملے سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے۔کچھ سازشیں بارود سے نہیں بلکہ قلم کے ذریعے جنم لیتی ہیں۔ اور جب نشانہ اسلام کی سب سے مقدس نشانی ہو تو اس کی گونج پوری امت کے دلوں کو بے چین کر دیتی ہے۔
کچھ ایسی ہی سازش 1971 میں کی گئی اور استعمال ہونے والا ایک مصری ڈاکٹر تھا۔ سعودی عرب میں شاہ فیصل کی حکمرانی تھی اور دنیا بھر سے مسلمان بڑی آسانی سے حج و عمرہ کی سعادت حاصل کرتے، آبِ زم زم پیتے، روضہ رسول صلی الله علیہ وسلم کی زیارت کرتے اور الله پاک کی برکتیں و رحمتیں سمیٹ کر اپنے اپنے وطن لوٹ جاتے۔ لیکن پھر یورپ کے اخبارات میں مصری ڈاکٹر کا ایک خط شائع ہوا۔
خط میں مصری ڈاکٹر نے دعویٰ کیا کہ آبِ زم زم کا پانی پینے کا قابل نہیں ہے کیونکہ مکہ سطح سمندر سے نیچے ہے، اس لئے شہر کا گندہ پانی زیر زمین راستوں سے زم زم کے کنوئیں میں چلا جاتا ہے۔ یہ صرف ایک اعتراض نہیں تھا بلکہ کروڑوں مسلمانوں کے عقیدے پر ایک بہت کی مہلک وار تھا، جس کا جواب فہم و فراست سے ہی دیا جا سکتا تھا۔
مصری ڈاکٹر کا یہ دعویٰ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گیا اور ہر صرف صرف ایک ہی سوال کیا جا رہا تھا ۔۔۔ کیا واقعی ہی زم زم کا پانی آلودہ ہے؟ سعودی فرمانروا شاہ فیصل نے خاموش رہنے کے بجائے ایسا فیصلہ کیا جو آج بھی ان کی فہم فراست کی بہترین مثال سمجھا جاتا ہے۔ انہوں نے مصری ڈاکٹر کے الزام کا جواب جذبات سے نہیں، سائنس سے دینے کا فیصلہ کیا۔ فوری حکم جاری کیا گیا کہ آبِ زم زم کی مکمل سائنسی جانچ پڑتال کی جائے اور اس کے نمونے یورپ کی غیر جانبدار لیبارٹریوں میں بھیجے جائیں تاکہ حقیقت آشکار ہو جائے۔
یہ اہم ذمہ داری واٹر اینڈ ڈیسالینیشن منصوبے کے انجینئر موئن الدین احمد کو سونپی گئی، جو سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے کے ماہر تھے۔ موئن الدین احمد مکہ روانہ ہوئے تو انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ آبِ زم زم کا کنواں کیسا دکھائی دیتا ہے۔
وہ مسجد الحرام پہنچے اور کنویں کا معائنہ کرنے لگے۔ وہ حیران رہ گئے کہ جس معجزاتی چشمے سے صدیوں سے لاکھوں حاجیوں کی پیاس بجھ رہی تھی، وہ دکھنے میں اتنا بڑا نہیں تھا جتنا لوگوں کے ذہنوں میں تصور تھا۔
انجینئر موئن الدین احمد کا اصل امتحان اب شروع ہوا۔ ان کا ایک معاون کنویں کے اندر مختلف سمتوں میں چلتا رہا، اس امید کے ساتھ کہ شاید کوئی نالی یا پانی آنے کا واضح راستہ نظر آ جائے۔ لیکن ہر کوشش بے سود ثابت ہوئی۔ تب انجینئر موئن الدین احمد نے ایک نئی تدبیر سوچی۔
انہوں نے کنویں پر نصب پمپ چلوا دیا تاکہ پانی تیزی سے باہر نکالا جائے، اور اگر کوئی مخصوص نالی یا راستہ ہو تو وہ نمایاں ہو جائے۔ پہلی بار ایسا کرنے پر کچھ بھی نظر نہ آیا۔ دوسری بار بھی بظاہر سب کچھ معمول کے مطابق تھا۔ لیکن پھر اچانک
کنویں میں موجود شخص خوشی سے چیخ اٹھا: "الحمدللہ! راز مل گیا!"
اس نے بتایا کہ اس کے قدموں کے نیچے ریت مسلسل حرکت کر رہی ہے، جیسے زمین خود سانس لے رہی ہو۔ زم زم کا پانی کسی ایک سوراخ یا نالی سے نہیں بلکہ زمین کی تہوں سے ہر طرف سے یکساں مقدار میں ابل رہا تھا۔ یہی وجہ تھی کہ زم زم کا پانی مسلسل نکلنے کے باوجود اس کی سطح تقریباً ایک جیسی رہتی تھی۔
تحقیق مکمل ہوئی۔ پانی کے نمونے یورپ کی لیبارٹریوں میں بھیج دیے گئے۔ کچھ دنوں بعد وہ لمحہ بھی آ پہنچا جس کا سب کو بے چینی سے انتظار تھا۔ رپورٹ نے سارا سچ بتا دیا۔
رپورٹ کے مطابق آبِ زم زم نہ صرف پینے کے لیے محفوظ تھا بلکہ اس میں میگنیشیم اور کیلشیم جیسی اہم معدنیات عام پانی کے مقابلے میں زیادہ مقدار میں موجود تھیں۔ پانی میں موجود فلورائیڈ اسے جراثیم کے خلاف مؤثر خصوصیات بھی عطا کرتی تھی۔
یوں مصری ڈاکٹر کا وہ دعویٰ، جس نے دنیا بھر میں شکوک و شبہات پیدا کیے تھے، سائنسی تحقیق کے سامنے خود ہی دم توڑ گیا۔ سعودی حکمران شاہ فیصل نے ان نتائج کو عالمی میڈیا تک پہنچایا تاکہ دنیا جان لے کہ جھوٹ کا نہ سر ہوتا ہے اور نہ ہی پاؤں۔
لیکن یہاں ایک بات سمجھنا بھی ضروری ہے۔ اس واقعے کی بنیادی کہانی مختلف تحریروں اور کتابوں میں ضرور ملتی ہے، تاہم اس کے کئی مکالمے، اور بعض واقعات کی آزاد تاریخی تصدیق دستیاب نہیں۔ البتہ جدید سائنسی تجزیے اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں کہ آبِ زم زم معدنیات سے بھرپور اور بالکل محفوظ پانی ہے۔ اس کے خلاف کیا جانے والا ہر پروپیگنڈا دم طور جائے گا۔ ان شاء الله
#Zamzam #Mecca #IslamicStories #EgyptianDoctor #Viral #Urdu #Hindi
1 month ago | [YT] | 1
View 1 reply
Load more