🎓 Welcome to Free Education – Powered by Muhammad Hilal
Are you a student who can't afford tuition or expensive academies? You're in the right place! My name is Muhammad Hilal – an LLB and MA English graduate with 5 years of teaching experience – and I created this channel to support students like you.
🌟 Our Mission
Free Education is more than a name – it’s a mission. I believe that education is a right, not a privilege, and I'm committed to helping underprivileged students across the country by providing quality, free online education.
📚 What You’ll Find Here

Lectures on Mathematics, Biology , Physics , Chemistry, English
Study tips, exam preparation guidance, and more

Future plans to offer scholarships for poor students

💖 Support the Cause
If you believe in free education for all, help us grow by:
👉 Subscribing to the channel
👍 Liking, commenting, and sharing the videos
Together, we can make quality education accessible for every student, no matter their background.




FREE EDUCATION

بلوچستان بورڈ کا اہم اعلان، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2027 کے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

کوئٹہ: بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ نے انٹرمیڈیٹ (HSSC) سالانہ امتحانات 2027 کے داخلہ فارم اور فیس سنگل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔

بورڈ کی جانب سے 13 نومبر 2026 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق طلبہ کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے داخلہ فارم اور سنگل فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 20 نومبر 2026 (بروز جمعہ) مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق داخلہ شیڈول کی دیگر تمام تاریخیں، فیسوں، ہدایات اور شرائط و ضوابط میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور وہ پہلے کی طرح برقرار رہیں گے۔

1 day ago | [YT] | 5

FREE EDUCATION

بلوچستان کے طلباء و طالبات کے لیے 460 اسکالرشپس کا اعلان!

وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی خصوصی دلچسپی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے تعلیمی وژن کے تحت PEEF اور BEEF کے اشتراک سے تعلیمی سال 27-2026 کے لیے بلوچستان کے ذہین اور مستحق طلباء و طالبات کے لیے 460 اسکالرشپس کا اعلان۔

تعلیم کے فروغ اور روشن مستقبل کی جانب ایک اہم قدم!

2 days ago | [YT] | 13

FREE EDUCATION

10th Class Math . IMPORTANT Chapter must Check

3 days ago | [YT] | 23

FREE EDUCATION

**پاکستان میں نویں اور دسویں جماعت کے بچوں کے لیے امریکہ جانے کا موقع! 🇺🇸✈️**

ذرا تصور کریں، آپ کا بچہ ابھی پاکستان میں نویں یا دسویں جماعت میں پڑھ رہا ہے اور اسے امریکہ جا کر ایک سال وہاں کے اسکول میں پڑھنے، ایک امریکی فیملی کے ساتھ رہنے اور ایک بالکل مختلف تعلیمی نظام کو قریب سے دیکھنے کا موقع مل جائے۔

اور اس کے لیے آپ کو لاکھوں روپے کی فیس بھی ادا نہ کرنی پڑے!

یہ موقع **FLEX (Future Leaders Exchange) پروگرام** کے ذریعے مل سکتا ہے۔

یہ امریکہ کا ایک معروف، میرٹ بیسڈ اسٹوڈنٹ ایکسچینج پروگرام ہے، جس میں منتخب پاکستانی اسکول اسٹوڈنٹس کو امریکہ میں ایک تعلیمی سال گزارنے کا موقع دیا جاتا ہے۔

**سب سے اچھی بات یہ ہے کہ اس پروگرام میں اپلائی کرنے کی کوئی فیس نہیں!**

اب سوال یہ ہے کہ کون سے پاکستانی بچے اس پروگرام کے لیے اہل ہیں؟

اگر آپ کے گھر میں کوئی بچہ نویں یا دسویں جماعت میں پڑھ رہا ہے، تو یہ معلومات ضرور پڑھیں۔

**عمر کی شرط کیا ہے؟**

بچے کی تاریخ پیدائش **15 اگست 2010 سے 15 اگست 2012** کے درمیان ہونی چاہیے۔

**کون سی کلاس کے بچے اپلائی کر سکتے ہیں؟**

پاکستان میں نویں یا دسویں جماعت کے طالب علم، یا او لیولز کے ایئر 9 یا 10 میں پڑھنے والے بچے درخواست دے سکتے ہیں۔

**کتنے نمبرز ضروری ہیں؟**

2024-25 اور 2025-26 کے تعلیمی سالوں میں مجموعی طور پر کم از کم **60 فیصد نمبرز** ہونے چاہییں۔

اس کے علاوہ انگلش، میتھمیٹکس اور سائنس میں بھی کم از کم 60 فیصد نمبرز ضروری ہیں۔

ان دونوں تعلیمی سالوں میں کسی مضمون میں فیل نہیں ہونا چاہیے۔

**کیا انگلش آنا ضروری ہے؟**

جی ہاں، بچے نے پہلے انگلش پڑھی ہو اور درخواست کے وقت اپنی انگلش کی صلاحیت ظاہر کر سکے۔

اس کے علاوہ بچے کا پاکستانی شہری ہونا، پاسپورٹ حاصل کرنے کے قابل ہونا اور امریکی ویزا کی اہلیت پوری کرنا بھی ضروری ہے۔

**اپلائی کب کرنا ہے؟**

📌 درخواستیں شروع: **1 نومبر 2026**

📌 آخری تاریخ: **10 نومبر 2026**

یعنی درخواست دینے کے لیے صرف دس دن کا مختصر وقت ہے۔

**آفیشل ویب سائٹ:**

www.flexglobalpakistan.org/

ایک بات خاص طور پر یاد رکھیں کہ یہ پروگرام یونیورسٹی کی بیچلرز ڈگری یا مستقل امریکہ منتقل ہونے کا راستہ نہیں، بلکہ اسکول کے طالب علموں کے لیے ایک تعلیمی ایکسچینج پروگرام ہے۔

اس پروگرام کا اصل فائدہ صرف امریکہ جانا نہیں بلکہ نئی زبان، نئی ثقافت، خوداعتمادی، لیڈرشپ اور بین الاقوامی تجربہ حاصل کرنا بھی ہے۔

پاکستان میں بہت سے والدین بچوں کی تعلیم کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کو تیار ہوتے ہیں، لیکن بعض اوقات ایسے مواقع کی معلومات ہی ان تک نہیں پہنچ پاتیں۔

**اگر آپ کے گھر، خاندان یا جاننے والوں میں کوئی بچہ نویں یا دسویں جماعت میں پڑھ رہا ہے تو یہ پوسٹ اس کے والدین تک ضرور پہنچائیں۔**

ہو سکتا ہے آپ کی ایک شیئر کی ہوئی پوسٹ کسی بچے کے لیے زندگی کا ایک یادگار تعلیمی موقع بن جائے۔

1 week ago | [YT] | 18

FREE EDUCATION

#میٹرک کے سٹوڈنٹس کے پریکٹیکل کے نمبر اپلوڈ کئیے جائے، بلوچستان بورڈ کا نوٹیفکیشن۔
کلاس 9 کے پروجیکٹ بیسڈ اسسمنٹ کے 7 نمبر
کلاس 10 کے پریکٹیکل نمبر 14۔

پریکٹیکل کے نمبر (جماعت نہم اور دہم)

تمام سرکاری و نجی ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ جماعت نہم اور دہم کے طلبہ کے پریکٹیکل کے مشترکہ نمبر 14 ہوں گے، جن کی تقسیم درج ذیل ہے۔

کس حوالے سے کتنے نمبر ہیں
| حاضری کے 2 نمبر
| لیبارٹری میں قابلیت کے 4 نمبر
| نوٹ بک کے 4 نمبر
| لیبارٹری میں کارکردگی کے 4 نمبر
#کل نمبر: 14

اس کے مطابق اسکولوں کو طلبہ کے پریکٹیکل کے نمبر مقررہ فارم کے تحت بورڈ کو جمع کروانے ہوں گے۔

پروجیکٹ بیسڈ اسسمنٹ (صرف جماعت نہم کے لئیے)

* جماعت نہم کے طلبہ کے لیے اضافی 7 نمبر پروجیکٹ بیسڈ اسسمنٹ کے مختص کیے گئے ہیں۔

* یہ نمبر متعلقہ اسکول خود طلبہ کو دے گا۔

آخری تاریخ: 30 نومبر 2026

اس نوٹیفکیشن کے مطابق جماعت نہم کے طلبہ کے لیے پریکٹیکل کے 14 نمبروں کے علاوہ 7 نمبر پروجیکٹ بیسڈ اسسمنٹ کے بھی ہوں گے، یعنی دونوں ملا کر 21 نمبر بنتے ہیں۔

جبکہ جماعت دہم کے لیے اس نوٹیفکیشن میں صرف 14 پریکٹیکل نمبروں کا ذکر ہے، اضافی 7 پروجیکٹ نمبروں کا نہیں ہے۔

2 weeks ago | [YT] | 25

FREE EDUCATION

2 weeks ago | [YT] | 6

FREE EDUCATION

Fsc , Model paper of English , 1st year

3 weeks ago | [YT] | 19

FREE EDUCATION

Fsc , 1st Year Computer Science Model paper

3 weeks ago | [YT] | 13

FREE EDUCATION

Fsc , 1st Year Physics Model paper

3 weeks ago | [YT] | 16

FREE EDUCATION

Balochistan Board Matric Date sheet , starting from 1st december 2026

4 weeks ago | [YT] | 37