Karachi Digital Network KDN

The One And Only NEWS CHANNEL Where You Can Get Latest Updates And News Of KARACHI & Globally Also.

#KarachiDigitalNewsHD #PodcastJunction #AajKiHaqeeqat #5Kaaf #ExploreKarachi #KarachiDigitalNetwork #KarachiDigitalSports #KarachiDigitalIslamic #KarachiDigitalDigitoon #KarachiDigital #KarachiDigitalEntertainment


Karachi Digital Network KDN

کراچی : ایم کیو ایم رہنما ارشد وہرہ کا موبائل چوری ہوگیا ، جس کے بعد انھوں نے فون واپس لانے والے کے لیے انعام کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اور سابق ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ کا موبائل فون عائشہ منزل سے نکالی جانے والی ریلی کے دوران پراسرار طور پر غائب ہو گیا، جس پر انہوں نے فون واپس کرنے والے کو بھاری انعام دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

سابق ڈپٹی میئر نے اپنے موبائل فون کی چوری کے بعد اپیل کرتے ہوئے کہا "میرا فون غائب ہو گیا ہے، جس کے پاس بھی ہے وہ مجھے لا کر دے دے، فون لانے والے کو مارکیٹ میں اس کی فروخت کی قیمت سے زیادہ پیسے اور اچھا انعام دوں گا۔”

ارشد وہرہ نے واضح کیا ہے کہ موبائل فون ان کے لیے اس لیے انتہائی اہم ہے کیونکہ اس میں ان کے کاروباری معاملات اور دیگر ضروری دستاویزات کا اہم ڈیٹا موجود ہے۔

انہوں نے شہریوں اور ریلی میں موجود افراد سے درخواست کی ہے کہ اگر کسی کو ان کا فون ملے تو وہ فوری طور پر رابطہ کر کے فون واپس لوٹا دے۔

1 day ago | [YT] | 0

Karachi Digital Network KDN

گارڈن ویسٹ کے نجی ہسپتال میں ایک سالہ بچے کا انتقال، ڈاکٹر کی مبینہ غفلت کا الزام

3 days ago | [YT] | 1

Karachi Digital Network KDN

اسٹیٹ بینک نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز متعارف کرانے کی تجویز پیش کی ہے، جو اس وقت وفاقی کابینہ میں زیرِ غور ہے۔ اس معاملے پر ابھی غور کیا جا رہا ہے اور کسی بھی مالیت کے کرنسی نوٹ کو تبدیل کرنے یا بند کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے اگر کوئی حتمی فیصلہ کیا جاتا ہے تو عوام کو اس سے متعلق آفیشل ذرائع سے باضابطہ طور پر آگاہ کیا جائے گا اور اگر کسی بینک نوٹ کو بند کیا جاتا ہے تو اسے تبدیل کرانے کے لیے مناسب وقت بھی دیا جائے گا۔ عوام الناس کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اس حوالے سے صرف اور صرف اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ آفیشل اطلاعات پر ہی اعتماد کریں۔

4 days ago | [YT] | 1

Karachi Digital Network KDN

گلگت بلتستان میں استور مارخور کے شکار کا ایک پرمٹ تقریباً 10 کروڑ روپے میں نیلام ہوگیا، جو خطے میں پائی جانے والی نایاب جنگلی حیات کی قدر و قیمت کو ظاہر کرتا ہے۔

2026-27 کے ٹرافی ہنٹنگ آکشن کے دوران گلگت بلتستان محکمہ جنگلی حیات و پارکس کی جانب سے استور مارخور کے تین شکار کے پرمٹس نیلام کیے گئے۔ ان میں سے ایک پرمٹ تقریباً 9 کروڑ 95 لاکھ روپے میں فروخت ہوا، جبکہ دیگر دو پرمٹس بھی قابلِ ذکر قیمتوں میں نیلام ہوئے۔

محکمے کی جانب سے بلیو شیپ اور ہمالیائی آئی بیکس کے شکار کے پرمٹس بھی نیلام کیے گئے۔ حکام کے مطابق رواں سیزن کے دوران ٹرافی ہنٹنگ پروگرام سے تقریباً 65 کروڑ روپے آمدنی متوقع ہے۔ شکار کا سیزن 15 اکتوبر 2026 سے 10 اپریل 2027 تک جاری رہے گا۔

1 week ago | [YT] | 0

Karachi Digital Network KDN

پاکستان کسٹمز کی لیاری ایکسپریس وے پر کارروائی، کار سے 212 کلو چرس برآمد۔

پاکستان کسٹمز نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت لیاری ایکسپریس وے پر کارروائی کرتے ہوئے مشتبہ کار سے 212 کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان کلکٹر کسٹمز انفورسمنٹ کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی چرس کی مالیت 40 کروڑ روپے سے زائد کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکام کو اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ سے آنے والی ایک کار کے ذریعے چرس کراچی منتقل کی جارہی ہے، جو کراچی سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں سپلائی کی جانی تھی، جس پر خفیہ اطلاع کے بعد لیاری ایکسپریس وے پر نگرانی سخت کردی گئی۔


#PakistanCustoms #Karachi #LyariExpressway #DrugSmuggling #Hashish #AntiSmuggling #CustomsAction #KarachiNews #CrimeNews #BreakingNews #PakistanNews #KarachiDigitalNews

1 week ago | [YT] | 1

Karachi Digital Network KDN

جامع مال اور اطراف میں غیر قانونی تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔
اسسٹنٹ کمشنر حازم بنگوار کی نگرانی میں تجاوزات کے خلاف کارروائی کی گئی۔
آپریشن کے دوران سڑکوں اور عوامی گزرگاہوں سے تجاوزات ہٹانے کی کارروائی جاری رہی۔

2 weeks ago | [YT] | 0

Karachi Digital Network KDN

اسلام آباد ،اگر آپ 10 یا 11 سال پرانا اینڈرائیڈ فون استعمال کررہے ہیں تو بہتر ہے کہ اسے بدل لیں ، ورنہ 9 ستمبر 2026 سے واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔

جی ہاں میٹا نے پرانے اینڈرائیڈ فونز کے لیے واٹس ایپ سپورٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

خاص طور پر وہ اسمارٹ فونز جو اینڈرائیڈ 5 یا 5.1 پر چل رہے ہیں۔

ایک رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ 6 سے پہلے کے آپریٹنگ سسٹم ورژنز پر چلنے والے اسمارٹ فونز میں 9 ستمبر سے واٹس ایپ تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

واٹس ایپ اسٹیٹس کے لیے ایک نیا فیچر متعارف

واٹس ایپ کی جانب سے یوزر انٹرفیس اور پرائیویسی سیٹنگز کو مسلسل بہتر کیا جاتا ہے، جس کے لیے ایسے فیچرز متعارف کرائے جاتے ہیں جو ایپل اور اینڈرائیڈ کے تازہ ترین آپریٹنگ سسٹمز سے مطابقت رکھتے ہوں۔

یہی وجہ ہے کہ کمپنی کی جانب سے پرانے آپریٹنگ سسٹمز کے لیے سپورٹ اکثر ختم کر دی جاتی ہے۔

میٹا کی جانب سے زیادہ جدید فیچرز بشمول آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی پر مبنی فیچرز پر کام کیا جا رہا ہے جن کے لیے زیادہ جدید ہارڈ وئیر کی ضرورت ہے۔

2 weeks ago | [YT] | 1

Karachi Digital Network KDN

۔ ایک تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مجھے اندازہ ہے کہ سیلاب اور پھر جنگ کے اثرات کی وجہ سے ہمیں اسکولز کا ایک گھنٹا بڑھانا پڑا تاکہ بچے اپنا کورس مکمل کرلیں، لیکن جب میں یہاں بیٹھا تھا تو 3 بچیاں میرے پاس آئیں کہنے لگی انکل ہمیں بھوک لگتی ہے 2 بجکر 30 منٹ پر چھٹی ہوتی ہے اور ۳ بجے ہم گھر پہنچتی ہیں، یہ جو ایک گھنٹا آپ نے بڑھایا ہے اسے کم کردیں، میں نے کہا بیٹا آج سے ایک گھنٹا کم ہوگیا


#SindhEducation #sindhschool2026 #SchoolTimings #SindhEducationMinister #SardarAliShah #SchoolTimingChange #EducationNews #sindhnewstv #PakistanEducation #SchoolNews #KarachiNews #sindhnewsurdu #BreakingNews #KarachiDigitalNews

2 weeks ago | [YT] | 0

Karachi Digital Network KDN

قیام پاکستان کے وقت محدود وسائل سے آغاز کرنے والی پاکستان کی مسلح افواج نے 1947 سے 2026 تک خود کو ایک جدید دفاعی قوت میں تبدیل کرلیا ہے
*

جنگی تجربے سے لیس بری، فضائی اور بحری افواج نے جانوں کی قربانی دے کر ملکی دفاع یقینی بنایا ہے۔

1948 اور 1965 کی جنگوں سے دہشتگردی کے خلاف طویل جنگ تک پاک افواج نے جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور عملی تجربے کا مظاہرہ کیا۔ مختلف چیلنجز کے دوران مسلح افواج نے ملکی دفاع کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔

1998 میں ایٹمی صلاحیت اور مقامی دفاعی پیداوار نے پاکستان کی دفاعی صلاحیت اور مؤثر اسٹریٹجک ڈیٹرنس کو مضبوط کیا۔ پاکستان کی مسلح افواج نے بیرونی سرپرستی میں پنپنے والی پراکسیز کے خلاف سرحد کے دونوں پار کامیاب جنگ لڑی۔

جے ایف 17 تھنڈر، جدید میزائل سسٹمز، ڈرونز، بحری صلاحیتوں اور ملٹی ڈومین وارفیئر کے ذریعے پاکستان نے اپنی دفاعی استعداد کو مزید وسعت دی۔ جدید ٹیکنالوجی اور مختلف شعبوں میں صلاحیتوں کے اضافے سے دفاعی قوت میں مزید استحکام آیا۔

2 weeks ago | [YT] | 0