بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ہم تین دوست ("حافظ سیف اللّٰہ، حافظ زین العابدین،حافظ محمد طحہ جاوید")کافی عرصہ سے دین اسلام کے لئے کوئی ایسی خدمت سر انجام دینے کے لئے کوشاں تھے جو عام عوام کے لئے آسان ہونے کے ساتھ ساتھ فائدہ مند بھی ہو۔
تو ہمارے ذہن میں یہ بات آئی کہ ہم سوشل میڈیا کے زریعے اسلامی پیغامات کی اشاعت کریں،
جس میں ہم نے تین چیزوں کو مدِّ نظر رکھا (قرآن و حدیث اور مستند واقعات )،(جدید اور اہم فقہی معلومات) (جدید مسائل کا ادراک اور ان کا حل)
تو اللّٰہ تبارک وتعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا ہم پر بڑا فضل و احسان ہوا کہ تمام تر انتظامات بڑی آسانی سے طے پائے اور ہم نے سوشل میڈیا کی دنیا میں قرآن و حدیث کی روشنی میں وقت کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے پیغامات نشر کئے
آپ تمام احباب سے التجاء ہے کہ ہمارے ساتھ کارِ خیر میں شانہ بشانہ کھڑے ہو کر پیغامات عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور اگر آپ لوگوں کو کوئی مسئلہ در پیش ہوتو برائے کرم کمنٹ میں وہ مسئلہ ہم سے شئیر کریں تاکہ آپ کے مسئلہ کا حل تلاش کر کے وہ آپ تک پہنچایا جائے
بہت شکریہ
جزاکم اللّٰہ خیرا