بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
ہم تین دوست ("حافظ سیف اللّٰہ، حافظ زین العابدین،حافظ محمد طحہ جاوید")کافی عرصہ سے دین اسلام کے لئے کوئی ایسی خدمت سر انجام دینے کے لئے کوشاں تھے جو عام عوام کے لئے آسان ہونے کے ساتھ ساتھ فائدہ مند بھی ہو۔
تو ہمارے ذہن میں یہ بات آئی کہ ہم سوشل میڈیا کے زریعے اسلامی پیغامات کی اشاعت کریں،
جس میں ہم نے تین چیزوں کو مدِّ نظر رکھا (قرآن و حدیث اور مستند واقعات )،(جدید اور اہم فقہی معلومات) (جدید مسائل کا ادراک اور ان کا حل)
تو اللّٰہ تبارک وتعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کا ہم پر بڑا فضل و احسان ہوا کہ تمام تر انتظامات بڑی آسانی سے طے پائے اور ہم نے سوشل میڈیا کی دنیا میں قرآن و حدیث کی روشنی میں وقت کے تقاضوں کو مدِ نظر رکھتے ہوئے اپنے پیغامات نشر کئے
آپ تمام احباب سے التجاء ہے کہ ہمارے ساتھ کارِ خیر میں شانہ بشانہ کھڑے ہو کر پیغامات عام کرنے میں ہمارا ساتھ دیں اور اگر آپ لوگوں کو کوئی مسئلہ در پیش ہوتو برائے کرم کمنٹ میں وہ مسئلہ ہم سے شئیر کریں تاکہ آپ کے مسئلہ کا حل تلاش کر کے وہ آپ تک پہنچایا جائے
بہت شکریہ
جزاکم اللّٰہ خیرا
Young Scholars
بدھ کا دن،اپنے رب سے مانگنے کا خوبصورت موقع 🤲
دل سے دعا کیجیے، یقین رکھیے؛ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی دعا کو ضائع نہیں فرماتا۔
یا اللہ! ہماری ہر جائز دعا قبول فرما۔ آمین 🤲❤️
#بدھ_کا_دن #دعائےقبولیت #دعا #اسلامی_پیغام #اسلامی_یاددہانی #قرآن_و_حدیث #YoungScholars #IslamicPost #Dua #IslamicReminder
1 month ago | [YT] | 7
View 0 replies
Young Scholars
بدھ کا دن، دعاؤں کی قبولیت اور رحمتوں کا دن 🤲✨
اللہ تعالیٰ ہماری ہر جائز دعا کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے، آمین یا رب العالمین۔ ❤️
#بدھ #دعائےقبولیت #دعا #اسلامی_پیغام #اسلامی_ویڈیو #قرآن_و_حدیث #اسلام #یاددہانی #YoungScholars #IslamicReminder #Dua
1 month ago | [YT] | 5
View 0 replies
Young Scholars
رشتے خون سے نہیں، محبت اور خلوص سے مضبوط ہوتے ہیں۔ ❤️
یہ محفل چہروں سے نہیں، دلوں کی محبت سے خوبصورت ہے۔
دوست وہی جو خوشی میں مسکرائے اور مشکل وقت میں ساتھ کھڑا رہے۔
محبتیں بانٹنے والے لوگ زندگی کی سب سے خوبصورت نعمت ہوتے ہیں۔
ساتھ بیٹھے لمحے گزر جاتے ہیں، مگر ان کی یادیں ہمیشہ دل میں رہتی ہیں۔
اللہ ہماری اس محبت، دوستی اور بھائی چارے کو ہمیشہ قائم رکھے۔ آمین 🤲❤️
دلوں میں محبت ہو تو سادہ سی محفل بھی یادگار بن جاتی ہے۔
3 months ago | [YT] | 20
View 1 reply
Young Scholars
ربیعُ الاول ہمیں محبتِ مصطفیٰ ﷺ، حسنِ اخلاق اور سنتِ نبوی ﷺ کو اپنی زندگی میں اپنانے کا پیغام دیتا ہے۔ 🌙💚
آئیے! زبان کی حفاظت، اچھی بات اور خاموشی کے ذریعے اپنی زندگی کو سنتِ رسول ﷺ کے نور سے سنوارتے ہیں۔ ✨
3 months ago | [YT] | 10
View 0 replies
Young Scholars
ربیعُ الاول کا بابرکت چاند نظر آگیا، دلوں میں خوشیوں کی بہار آگئی۔ 🌙✨
اللہ تعالیٰ اس بابرکت مہینے کو ہمارے لیے رحمت، برکت اور سعادتوں کا ذریعہ بنائے۔ آمین 🤲
3 months ago | [YT] | 10
View 0 replies
Young Scholars
پاکستان کا مطلب کیا؟ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ 🇵🇰✨
آزادی صرف ایک سرزمین کا نام نہیں، بلکہ دلوں کی بھی آزادی ہے! آئیں 14 اگست کے اس عظیم موقع پر عزم کریں کہ اسلامی اقدار، نیک کردار اور باہمی اتحاد کو اپناتے ہوئے اپنے وطن عزیز پاکستان کو ایک حقیقی اسلامی و فلاحی ریاست بنائیں گے۔
آئیے مل کر نوجوان نسل کی بہترین تربیت کریں اور ایک روشن و باوقار مستقبل کی بنیاد رکھیں۔ 🌱✨
پاکستان زندہ باد! 🇵🇰💚
3 months ago | [YT] | 8
View 0 replies
Young Scholars
عرسِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ 🌹
عشقِ رسول ﷺ کے عظیم علمبردار کو سلام! ❤️
3 months ago | [YT] | 7
View 0 replies
Young Scholars
✨ YOUNG SCHOLARS ✨
🌿 CHILDREN SPECIAL 🌿
ہر جمعہ، بچوں کے لیے ایک خاص نشست
جہاں علم بھی ہے، ادب بھی ہے،
دین کی روشنی بھی ہے اور تربیت بھی۔
آئیے! ہر جمعہ اپنے بچوں کے ساتھ
Young Scholars – Children Special کا حصہ بنیے،
جہاں ننھے ذہنوں کو ملے گی علم کی روشنی،
اچھے اخلاق کی تربیت، اسلامی واقعات کی حکمت
اور ہمارے اسلافِ کرام کی روشن زندگیوں سے سبق۔
ہر جمعہ — ایک نئی بات، ایک نیا سبق، ایک نئی روشنی۔
🌟 Young Scholars — بچوں کے لیے، بچوں کی بہترین تربیت کے لیے 🌟
3 months ago | [YT] | 6
View 0 replies
Young Scholars
استاد وہ شمع ہے جو علم کی روشنی سے دلوں کو منور کرتا ہے،
اور ادب وہ زیور ہے جو شاگرد کو عظمت عطا کرتا ہے💫
3 months ago | [YT] | 8
View 2 replies
Young Scholars
آسانی ہمیشہ کامیابی کی علامت نہیں ہوتی۔
بعض اوقات مشکل مگر صحیح راستہ ہی انسان کو عظمت تک پہنچاتا ہے💫۔
3 months ago | [YT] | 7
View 1 reply
Load more